اگست کے سورج اور چاند گہن کے اوقات کی نشان دہی

اگست کے سورج اور چاند گہن کے اوقات کی نشان دہی

اعمال گہن اور خصوصی نقش تحفظ کی تیاری کا طریقہ

عزیزان من!اگست کے مہینے میں سورج اور چاند گہن سے استفادے کے لیے اپنے معمول کے مطابق اعمال سورج اور چاند گہن دیے جارہے ہیں، سورج یا چاند گہن کے حوالے سے لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ خدا معلوم ان کی وجہ سے کون سی مصیبتیا پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے تو ایسے خیالاتکو ذہن سے جھٹک دینا چاہیے۔

سورج یا چاند گہن ضروری نہیں ہے کہ ہر شخص کے لیے کسی نقصان کا باعث بنے ۔بعض لوگوں کے لیے فوائد کا سبب بھی ہوتے ہیں، نقصان یا فائدے کا تعلق ان کے اپنے ذاتی زائچے کی روشنی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ گہن کے اوقات میں حاملہ خواتین کو احتیا ط کرنی چاہیے۔

خصوصاً گہن کے ٹائم میں کوئی کام نہیں کرناچاہیے، بستر پر لیٹ کر آرام کریں اور اس دوران میں استغفار کا ورد کرتی رہیں۔ یہاں ہم سورج اور چاند گہن کے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق اوقات لکھ رہے ہیں ، انھیں نوٹ کرلیںتاکہ حاملہ خواتین اس عرصے میں احتیاط کریں۔

سورج اور چاند گہن

اس سال کا آخری مکمل سورج گہن برج سرطان کے 26درجے پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 12اگست رات 08:34پر شروع ہوگا، مکمل گہن رات 10:48پر ہوگا جب کہ اس کا خاتمہ 13اگست کی رات 12:57پر ہوگا۔یہ گہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

اس سال کا آخری جزوی چاند گہن پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق28 اگست صبح 06:23پر شروع ہوگا اور صبح 09:12پر مکمل ہوگا، اس کا خاتمہ دوپہر 12:01پر ہوگا، یہ گہن بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

نقشِ تحفظ

گہن کے اوقات میں عموماً بندش اور غلط کاموں سے روکنے کے اعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ اعمال خاص طور سے حروفِ صوامت کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں اور حروفِ صوامت کی زکواة بھی گرہن کے اوقات میں ادا کی جاتی ہے لیکن علمائے جفر نے حروفِ صوامت سے دیگر اُمور میں بھی کام لیا ہے۔ خاص طور سے تحفظِ جان ومال میں بھی یہ حُروف نہایت زود اثر ثابت ہوتے ہیں، زیر نظر نقش حضرت کاش البرنیؒ کا عطیہ ءخاص ہے لہٰذا جو لوگ بھی اس نقش سے کام لیں، اُن پر واجب ہے کہ اُن کے لیے ضرور ایصال ثواب کریں۔

اس حقیقت سے تو انکار ممکن نہیں کہ موجودہ دور خطرات و حادثات سے خالی نہیں۔ اس کے علاوہ بھی نفسا نفسی کا وہ عالم ہے کہ انسان بھی انسان کا دشمن بنا ہوا ہے۔ اعلیٰ روایات اور اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جارہی ہیں۔ حسد، جلن ، بدنظری ، خودغرضی اور مفاد پرستی کا یہ عالم ہے کہ اپنے پرائے کی پہچان مشکل ہو گئی ہے۔

اس دور خرابی میں یقینا ایسی روحانی قوت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جس کی مدد اور تعاون سے انسان حادثات وآفات سے ہی نہیں حاسدین و مخالفین کے شر سے بھی محفوظ رکھے، ملک بھر میں چھوٹے بچوں کے اغوا کی وارداتیں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں ، ایکسیڈنٹ ، ناجائز مقدمات اور بھی دیگر نوعیت کے حادثات و سانحات کی زیادتی ہے۔ چناں چہ یہ نقش ان تمام امور میں تحفظ فراہم کرے گا۔ انشاءاللہ۔

حُروف ِصوامت ایسے حُروف کو کہا جاتا ہے جو بے نقاط ہوں۔ اٹھائیس حروف تہجی میں ایسے حرو ف کی تعداد 13ہے، ان 13 حُروف کی عددی قیمت 543 ہے۔ حُروفِ صوامت کی طرح 14 حُروف نورانی ہیں جو قرآنِ کریم میں حروف مقطعات کے طور پر آئے ہیں اور اکثر علمائے جفر کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ اﷲربّ العزت نے حروف مقطعات کے ذریعے قرآن کریم کی تا قیامت حفاظت کا اہتمام کیا ہے۔

ان حُروف مقطعات میں سے الٓمّٓ طٰہٰ طٰٓسٓ طٰسٓمٓ عٓسٓقٓ نٓ  کے اعداد بھی 543 ہیں، گویا یہ حروف نورانی اپنے اعتبار سے حروف صوامت کے 13 حروف کے ہم پلّہ ہیں۔

 ا 543  کا نقش مثلث خاکی چال سے تیار کر کے نقش کے نیچے مقصداور نام مع والدہ لکھ لیا جائے اور یہ کام عین گرہن کے وقت تمام شرائط و قواعد کے مطابق کیا جائے تو یہ ایک ایسا نقش تحفظ ہو گا جو حادثات اِرضی و سماوی کے علاوہ نظرِبد،سحرو جادو، آسیب و جنّات ، مخالفین کی زبان کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے گا

اس نقش کو سفید کاغذ یا سیسے کی دھات کے پترے پر لکھ کر پاس رکھیں۔ لکھتے ہوئے لوبان یا اگر بتی ضرور جلائیں۔ کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی کے قلم سے لکھ لیں۔ سیسے کا پترابہت نرم ہوتا ہے، اس پر کسی بھی نوک دار شے سے بہ آسانی کندہ کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ جو نقوش کے حسابی قواعد سے واقف نہیں ہیں اُن کی آسانی کے لیے نقش اور اس کی چال ہم دے رہے ہیں۔

نقش تحفظ

نقش کا پہلا خانہ وہ ہے جس میں اعداد 177 لکھے گئے ہیں سب سے پہلے اسی خانے کو بھریں اس کے بعد 178، 179،180، 181، 182، 183 ،184 ،185 تک خانے بھرتے چلے جائیں۔یہی نقش کی خاکی چال ہے۔ نقش کے اوپر ۶۸۷ لکھیں۔ چاروں کونوں پر قولہ الحق و لہ الملک اور چاروں ملائکہ جبرائیل ،عزرائیل، میکائیل ، اور اسرافیل لکھیں۔ نقش کے دائیں طرف کھٰیٰعص اور بائیں طرف حٰمعسق لکھیں۔اُس کے بعد نقش کے چاروں طرف حروفِ صوامت اس طرح لکھیں۔

گہن

حُروف ِ صوامت کے یہ چار الفاظ کی ایک ایک سطر نقش کے چاروں طرف آئے گی۔ اِس کے بعد چاروں طرف لکیر کھینچ کر نقش کے ارد گرد حاشیہ لگا دیں۔ اب نقش کے نیچے یا پُشت پر مقصد کے مطابق عزیمت نام مع والدہ کے ساتھ لکھیں ۔

اگر یہ نقش نظر بد آسیب و جنّات اور سحر و جادو سے حفاظت کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو نقش کے نیچے اس طرح لکھیں۔

اگر اس نقش کے ذریعے مخالفین اور دشمنوں کی زبان بندی مقصود ہے تو نقش کے نیچے اس طرح لکھیں۔

گہن کے اعمال و وظائف

اگر گھر میں ناچاقی ، فتنہ و فساد ہو، تمام گھر والے باہم لڑتے جھگڑتے ہوں یا میاں بیوی کے درمیان اتحاد و محبت نہ ہو، ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہتے ہوں یا دفتر وغیرہ میں دوسرے عزت نہ کرتے ہوں تو نقش کے نیچے یا پشت پر آیات و دعا اس طرح تحریر کریں۔

اعمالِ گہن

اگر مقصد ذاتی تحفظ، دشمنوں، آسیب و جنات یا سحروجادو سے حفاظت ہو تو نقش کے نیچے یا پُشت پر اس طرح لکھیں۔

گہن کے اعمال

نقش تیار کرنے کے بعد اسے طریقے کے مطابق تہہ کر کے رکھ لیں اور کچھ مٹھائی پر فاتحہ دیں ۔تمام انبیاء و اولیاء کے ساتھ حضرت کاش البرنی ؒ  کو بھی ایصال ثواب کریں۔ نقش کو موم جامہ کر کے گلے میں ڈالیں یا بازو پر باندھیں۔ اگر اس طرح کوئی قباحت محسو س ہو تو سامنے کی جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

سورہ کوثر کا تالے والا عمل

سورج اور چاند گہن سے متعلق جو اعمال دیئے گئے ان کے حوالے سے اکثر ہمارے قارئین نے ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعے بعض سوالات پوچھے ہیں اور ساتھ ہی بعض لوگوں نے فرمائش کی ہے کہ سورہ کوثر کا عمل دوبارہ شائع کیا جائے ۔

اس عمل کے لئے گہن کے وقت سے پہلے ایک نیا غیر استعمال شدہ تالا لا کر رکھ لیں۔ تالا لوہے یا اسٹیل کا ہو۔ بہترین بات یہ ہو گی کہ ایسا تالا ہو جو چابی سے کھلتا اور بند ہوتا ہو لیکن اگر ایسا تالا نہ ملے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے۔ آپ وہی تالا لے لیں جو بغیر چابی کے کھٹکے سے بند ہوتا ہو۔ مکمل گرہن کے وقت باوضو علیحدہ کمرے میں مغرب (West) کی طرف منہ کر کے بیٹھیں (مغرب سے مراد قبلہ شریف نہیں ہے) اور بسم اﷲ پوری پڑھنے کے بعد سات مرتبہ سورہ کوثر پوری پڑھیں اور پھر زبان سے اپنے مقصد کا اظہار کریں۔ اس کے بعد تالے کے سوراخ میں پھونک مار کر تالا بند کر دیں۔

خیال رہے کہ اس سارے کام کے دوران اپنی ذہنی اور روحانی قوت کو اپنے مقصد پر مرتکز کریں۔ یعنی دل میںیہیقین پیدا کر یں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اور جس مقصد سے کر رہے ہیں وہ یقینا انجام پائے گا۔ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ رکھیں۔ مقصد کے حوالے سے سورہ کوثر پڑھنے کے بعد آپ کا جملہ اس طرح ہونا چاہئے۔

مثلاً کسی کے دل میں جگہ اور محبت پیدا کرنا مقصود ہے تو یوں کہیں۔ ”میں نے باندھا خواب و خیال کو فلاں بن فلاں کے جب تک مجھے نہ دیکھے، چین نہ پائے۔

اگر مقصد کسی بری عادت یا حرکت سے روکنا ہے تو اس طرح کہیں ”میں نے باندھا عادت بدگوئی اور جھوٹ کو فلاں بن فلاں کے کبھی جھوٹ نہ بولے اور خراب کلمات منہ سے نہ نکالے۔

اگر نشے یا جوئے کی عادت سے روکنا ہو تو جملہ اس طرح کہیں۔ ”میں نے باندھا عادت نشہ یا جوا فلاں بن فلاں کا، کبھی نشہ نہ کرے یا کبھی جوا نہ کھیلے۔“

الغرض کسی بھی برے کام یا بری عادت سے روکنے کے لئے اپنے مقصد کا اظہار ایک مختصر سے جملے میں اس طرح کریںکہ آپ کی کوشش کا اثبات ظاہر ہو اور اس کام کی نفی کی جائے جسے روکنا مقصود ہے۔

بعض لوگوں نے رجال الغیب کی سمت کے بارے میں سوال کرتے ہیں، انہیں شاید رجال الغیب کی سمت معلوم کرنے کا نقشہ ہماری ویب سائٹ پر دیکھ لینا چاہیے ۔

.رجال الغیب کا نقشہ دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں

https://maseeha.com/wp-content/uploads/2019/07/rijal-ul-ghaib.jpg

ایک نادر عمل تسخیر

یہ عمل ان لوگوں کے لیے بیش بہا تحفہ ہے جن کا کوئی عزیز ، رشتے دار، بیوییا شوہر ناراض ہو یا ان سے دور بھاگتا ہو اور کسی طرح واپس آنے کا نام نہ لیتا ہو یا پھر ملازمت پیشہ افراد اپنے کسی افسر اعلیٰ کی سختیوں اور زیادتیوں سے پریشان ہوں، وہ اس کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہوں یا علاقے کا کوئی با اثر اور طاقت ور شخص مخالف ہوگیا ہو اور اس سے تعلقات بہتر کرنا مقصود ہوں تو ایسی صورت میںیہ عمل انشاءاللہ صورت حال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، اس عمل کو اس سورج گرہن کے علاوہ چاند گرہن یا ایسے قمر در عقرب میں کیا جاسکتا ہے جو چاند کی آخری تاریخوں میں رات کے وقت ہو۔

طریقہ عمل یہ ہے کہ علیحدہ پاک صاف کمرے میں رجال الغیب سے منہ پھیر کر بیٹھیں، کپڑوں پر خوشبو لگائیں اور بخور لوبان کا جلائیں، مٹی کا ایک پیالہ جو بالکل کورا ہو یعنی اسے پہلے قطعی استعمال نہ کیا گیا ہو، پہلے سے لاکر رکھیں اور ایک عدد لال اینٹ بھی مہیا کرلیں، گیارہ بار درود شریف پڑھنے کے بعد پیالے کو پانی سے بھرلیں اور اس کے بعد سات مرتبہ سورة واللیل اور ایک مرتبہ سورة اذا زلزت العرض پڑھ کر آہستہ آواز آواز میں کہیں ”بستم بستم خواب و خود فلاں بن فلاں (نام مطلوب مع والدہ فلاں بن فلان کی جگہ لیں) فی حق فلاں بن فلاں (اپنا نام مع والدہ لیں) جب تک میں نہ کھولوں کوئی نہ کھول سکے، بحق ایں سورة ہائے مبارکہ“

اب پانی پر دم کردیں اور تمام پانی خود ہی پی جائیں پھر اس پیالے کو اپنے سرہانے رکھ کر لال اینٹ اس کے اوپر رکھ دیں، گویا خالی پیالے پر ڈھکن رکھ دیا ہو، اس کے بعد سوجائیں، عمل کے بعد قطعی کسی سے بات چیت نہ کریں، انشاءاللہ وہ شخص آپ کی طلب میں بے قرار ہوگا اور ضرور آپ تک پہنچنے کی کوشش کرے گا، یا رفتہ رفتہ اس کے رویے میں مثبت تبدیلی ظاہر ہوگی۔

صبح اٹھ کر پیالے اور اینٹ کو کسی ایسی جگہ دفن کردیں جو نمناک ہو، ساحل سمندر کے کنارے یا کسی دریایا نہر کے کنارے، یہ عمل گرہن کے دن سے شروع کرکے سات روز تک کرنا ہے، اس عمل کے لیے اس گہن کا انتخاب کریں جو رات میں لگ رہا ہو، اگر خواتینیہ عمل کریں تو وہ پیالے اور اینٹ کو کسی اور کے ہاتھ سے دفن کراسکتی ہیں،یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ سوکر اٹھنے کے فوراً بعد ہی پیالہ اور اینٹ کو دفن کرنے کے لیے دوڑ لگادیں، انہیں اٹھاکر کسی کپڑے میں لپیٹ کر احتیاط سے رکھ دیں اور دوسرے دن کسی بھی وقت دفن کرادیں، اگر مطلوبہ شخص کا کوئی استعمال شدہ کپڑا میسر آجائے اور وہ پیالے پر پلیٹ دیں تو سونے پر سہاگا ہوگا، دوسرے دن سے رات کے وقت ہی کا انتخاب کریںیعنییہ کام رات کو سونے سے پہلے کریں اور پھر صبح اٹھ کر اینٹ اور پیالے کو دفن کرادیا کریں، ساتویں دن جو آخری ہوگا، پیالے کو دفن کرانے کے بعد کچھ مٹھائی پر فاتحہ دیں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریںیا غریبوں کو کھانا کھلائیں۔

عزیزان من! اس عمل میں معمولی سی مشقت، پابندی ضرور ہے مگر اس کا صلہ بھی بہت بڑا ہے، عمل میں دشواریوں کے پیش نظر ہم کچھ اور اوقات کی بھی نشان دہی کر رہے ہیں جو اس عمل کے لیے موزوں ہوں گے۔

عمل کے دوران کوئی خاص پرہیز نہیں ہے، سوائے اس کے کہ پاک صاف رہیں، مزیدیہ کہ انتہائی شدید ضرورت اور جائز مقاصد کے لیے کریں، نجی نوعیت کی ایسی خواہشات کے لیے نہ کریں جن کے بغیر بھی بہر حال زندگی گزر سکتی ہے۔

برائے قبضہ مکان و دکان

اکثر اوقات کسی ایسے کرائے دار یا طاقت ور شخص سے واسطہ پڑ جاتا ہے جو کسی طرح مکان یا دکان یا زمین کا قبضہ نہیں چھوڑتا اور ناجائز طور پر تنگ کرتا ہے، اس کے لیے درج ذیل عمل کریں۔

زوال ماہ میںیعنی چاند کی 15 تاریخ کے بعد سے آخری تاریخ کے درمیان میں جو بھی ہفتہ آئے ، اس روز دوپہر کو ساعت زحل میںیہ عمل کیا جائے، اندازاً ہفتے کے روز ساعت زحل دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک ہوتی ہے،اگر ایسا ہفتہ تلاش کیا جائے جب قمر اور زحل کے درمیان تربیعیا مقابلے کی نظر قائم ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔ساعت زحل رات میں بھی مل جاتی ہے لیکن اس کے لیے آپ کو رات کی ساعتیں معلوم کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے،یہ عمل سورج یا چاند گہن میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

سات دانے کالی مرچ یا کالا دانا لیں، کسی علیحدہ کمرے یا دالان میں بیٹھیں،اگر کمرہ ہو تو دروازے کھڑکیاں کھلی رکھیں،رجال الغیب کی سمت کا خیال رکھیں اور ہر دانے پر سات مرتبہ سورئہ فیل (الم تر کیف) پڑھ کر دم کریں، بعد ازاں کسی بھی وقت مقبوضہ مکان ، دکان یا زمین پر ڈال دیں،یہ عمل سات روز تک کریں لیکن ہفتے کے روز کے علاوہ باقی دنوں میں سورئہ فیل کے بجائے یہ آیت پڑھیں۔لاتذر علی الارض من الکافرین دیارا۔انشاءاللہ تھوڑے ہی عرصے میں قابض قبضہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا۔

نوٹ: وہ لوگ جو نقش تحفظ خود تیار نہ کرسکیں تو براہ راست رابطہ کرکے ہمارے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ہر ہفتے نئے آرٹیکل کی اپ ڈیٹ اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے سبسکرائبر بنیں

یاد رہے کہ سبسکرپشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنا ای میل ان باکس یا اسپیم فولڈر ضرور چیک کریں

ہم اسپیم ای میل نہیں بھیجتے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیوسی پالیسی پڑھیں۔