آج کادن

اتوار19مئی 2024

ملے جلے اثرات کا حامل د ن ہے لیکن کسی بھی ایڈونچر سے دور رہیں۔بہتر ہوگا کہ آئندہ ہفتے کے لیے خود کو تازہ دم کریں اور غیر ضروری دلچسپیوں سے گریز کریں۔ڈرائیونگ کرتے ہوئے محتاط رہیں۔کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔غصہ اور اشتعال سخت نقصان دہ ہوگا۔چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

ہفتہ18مئی 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی سرپرائز مل سکتا ہے۔دوسروں سے تعاون اور خصوصاً خواتین سے بہتر رویے کی امید رکھیں۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں بھی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ مالی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے لیکن اجنبی اور غیر مخلص لوگوں پر اعتماد نہ کریں۔ اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ دھوکا یا فراڈ ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز 3 اور 8 ہیں۔

جمعہ17مئی 2024

منفی اثرات جاری ہیں۔دوسرے آپ پر زیادہ دباو ڈال سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے نتائج پر زور دے سکتے ہیں۔آپ کس حد تک یہ دباو¿ برداشت کرسکتے ہیں؟بہتر یہی ہوگا کہ صبروبرداشت سے کام لیں اور دوسروں کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ پر حاوی ہوجائیں۔مشینری سے متعلق خریدوفروخت کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

جمعرات09مئی 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے خصوصاً مالی امور پر توجہ دیں یا ترقیاتی نوعیت کی دلچسپیوں کو اہمیت دیں، آج کیے گئے فیصلے اورا قدام آئندہ بہتر نتائج دیں گے۔آپ کی اپنی وجدانی قوتیں آپ کی معاون ہیں، ان پر توجہ دیں۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں ، یہ اہم نہیں کہ دوسرے کیا مشورے دے رہے ہیں ، جرا¿ت مندانہ فیصلے کریں۔لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

بدھ15مئی 2024

منفی ا ثرات کا حامل دن ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی مرضی اور پسند کے مطابق ہو۔کوئی بات یا کوئی نئی صورت حال اچانک الجھن و پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں۔ دوسروں سے اور خاص طور پر خواتین سے تعاون نہیں ملے گا۔افسران بالا کا رویہ بھی عدم تعاون کا ہوگا۔وہ ناجائز دباو¿ ڈال سکتے ہیں۔لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

منگل14مئی 2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ایسا وقت شروع ہورہا ہے جس میں غیر ضروری نوعیت کی مہم جوئی سے گریز کریں اور اپنے کام سے کام رکھیںورنہ کسی نئی پریشانی میں پھنس سکتے ہیں۔مشینری سے متعلق خریدوفروخت کے معاملات میں بہت ہوشیاری کی ضرورت ہے۔کوئی دھوکا یا کوئی غلطی نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی تیز رفتاری سے گریز کریں۔لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

پیر13 مئی 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں آسانی ہوگی۔ صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے تعاون ملے گا۔مالی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے لیکن دوسروں سے بات چیت کے دوران میں کسی بحث و تکرار سے گریز کریں۔غیر متعلقہ موضوعات پر بات چیت سے پرہیز کریں۔ دوسرے آپ کا قیمتی وقت برباد کرسکتے ہیں۔لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

اتوار12مئی 2024

مثبت اثرات کاحامل دن ہے لیکن آپ کے ذہن میں کس نوعیت کی کھچڑی پک رہی ہے اس پر غور کریں۔آپ کچھ نیا یا عجیب کرنے کے موڈ میں ہوسکتے ہیں۔ تفریحی اور رومانی دلچسپیاں نمایاں رہیں گی۔دوستوں اور پسندیدہ شخصیات کے ساتھ خوش گوار وقت گزرے گا۔تجربے کار اور سینئر افراد سے ملاقات و مشورہ مفید ثابت ہوگا، ان کی صحبت اختیار کریں۔لکی نمبرز3 اور 8ہیں۔

ہفتہ11مئی 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔گھر سے نکلتے ہوئے یہ اطمینان کرلیں کہ آپ کوئی اہم بات یا کوئی اہم چیز بھول تو نہیں رہے۔کسی خبرپر آنکھ بند کرکے بھروسا نہ کریں۔اجنبی اور غیر مخلص افراد سے ہوشیار رہیں۔وہ آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، غصے اور اشتعال سے گریز کریں۔کوئی بات یا کوئی نئی صورت حال آپ کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچاسکتی ہے۔لکی نمبر5 ہے۔

جمعہ10مئی 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے اسے زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں ، کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں۔زیادہ محنت اور کوشش سے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، اپنی سستی اور کاہلی پر کنٹرول کریں، کوئی بات غصہ اور اشتعال کا باعث ہوسکتی ہے۔صبروبرداشت سے کام لینا بہتر ہوگا۔اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

جمعرات09مئی 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے خصوصاً مالی امور پر توجہ دیں یا ترقیاتی نوعیت کی دلچسپیوں کو اہمیت دیں، آج کیے گئے فیصلے اورا قدام آئندہ بہتر نتائج دیں گے۔آپ کی اپنی وجدانی قوتیں آپ کی معاون ہیں، ان پر توجہ دیں۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں ، یہ اہم نہیں کہ دوسرے کیا مشورے دے رہے ہیں ، جرا¿ت مندانہ فیصلے کریں۔لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

بدھ08مئی 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ جو کام آسانی سے انجام پائیں ان پر گزارا کریں اور جو کام نہ ہوسکے انھیں چھوڑ دیں۔کسی بے چینی یا جلد بازی کا شکار نہ ہوں۔ اچانک ذہن میں آنے والے خیالات زیادہ اہم نہیں ہیں۔انھیں نظرانداز کریں، پہلے سے طے شدہ کاموں پر توجہ دیں، کسی نئی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں۔تازہ صورت حال پر غوروفکر ضرور کریں۔لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

منگل07مئی 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی بات یا کوئی مسئلہ ذہنی طور پر الجھن یا پریشانی کا سبب ہوسکتا ہے لیکن یہ کیفیت عارضی ہوگی، اس کا حل نکل آئے گا۔اسے زیادہ اہمیت نہ دیں اور اپنے اہم کاموں پر توجہ دیں۔کوئی نیا کام شروع نہ کریں، پہلے سے جاری کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں۔لوگوں سے میل ملاقات خوش گوار ہوگی، تفریحی دلچسپیاں نمایاں رہیں گی۔لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

پیر06مئی 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے جذبات و احساسات پر کنٹرول رکھیں۔دوسروں کے اکسانے میں نہ آئیں۔کوئی چیلنج قبول کرنا غلط ہوگا۔ذہانت سے کام لے کر آج کے دن کو بہتر بناسکتے ہیں۔غیر ضروری سرگرمیاں یا دلچسپیاں آپ کا وقت ضائع کریں گی۔ممکن ہے دوسروں کی کوئی بات ناگوار محسوس ہو۔اسے نظر انداز کردیں اور نارمل رہیں۔لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

اتوار05مئی 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی مسئلہ یا کوئی الجھن ذہن پر دباو¿ ڈال سکتی ہے۔طبیعت میں بے چینی ہوسکتی ہے۔کسی جلد بازی یا مہم جوئی سے گریز کریں۔نئے ہفتے کے لیے تازہ دم ہوجائیں، آرام کریں۔مشینری کی خریدوفروخت میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوگی۔آپ کوئی غلط فیصلہ بھی کرسکتے ہیں یا بہت ہی شاندار فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

ہفتہ04مئی 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔سستی اور کاہلی نقصان دہ ہوگی۔کوئی نئی بات یا نیا انداز فائدہ دے گا۔الجھے ہوئے معاملات میں نیا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ لکیر کے فقیر نہ بنیں، آگے بڑھنے کے لیے مواقع موجود ہیں۔آپ کی بہترین صلاحیتوں کا امتحان ہے۔آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کرسکتے؟ لکی نمبرز 2 اور 7 ہیں۔

جمعہ03مئی 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔خصوصاً مالی امور کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کریں۔دوسروں سے باہمی تعاون حاصل ہوسکے گا۔خواتین کا رویہ بھی بہتر ہوگا، نئے آئیڈیاز اور خیالات پر توجہ دیں۔روایتی انداز سے سوچنا اور کام کرنا نامناسب ہوگا۔آپ کچھ نیا کرکے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں بھی نیا انداز اختیار کریں۔لکی نمبرز 4 اور 9 ہیں۔

جمعرات02مئی 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں تاکہ کسی غیر متوقع صورت حال میں پریشانی نہ ہو۔ کوئی نئی بات یا نیا مسئلہ اچانک سامنے آسکتا ہے اور آپ گھبراہٹ میں غلط فیصلے کرسکتے ہیں۔مالی لین دین میں محتاط رہیں۔اخراجات میں اضافہ یا دوسروں کے مطالبات سامنے آسکتے ہیں۔آپ کی نرمی اور جذباتی رویہ اہم ہوگا۔ لکی نمبرز 4 اور 9 ہیں۔

بدھ یکم مئی 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اپنے معمولات کے فرائض کی ادائیگی پر دھیان دیں۔کسی نئی مہم جوئی سے گریز کریں۔خصوصاً خواتین سے معاملات کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کریں۔وہ کوئی منفی ردعمل دے سکتی ہیں۔صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے، ان سے دور رہیں تو بہتر ہوگا۔دوسروں کے بھروسے پر نہ رہیں۔لکی نمبرز 1اور 6 ہیں۔

منگل30اپریل 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔کچھ نیا کرنے سے فائدہ ہوگا۔نئے خیالات اور طریق کار میں تبدیلی کامیابی کی ضمانت ہے۔آپ کو کوئی سرپرائز مل سکتا ہے۔خاص طور سے مالی معاملات میں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔انعامی اسکیموں میں کامیابی مل سکتی ہے۔ٹیکنیکل نوعیت کے کام بہتر طور پر انجام پائیں گے۔مشینری کی خریدوفروخت سے فائدہ ہوگا۔لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

پیر29اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نیا کام یا منصوبہ شروع نہ کریں۔اہم اشیا کی خریدوفروخت سے بھی گریز کریں۔ گورنمنٹ سے متعلق کام بہتر رہیں گے۔ دیگر روز مرہ کے کاموں میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔کسی بحث و تکرار سے گریز کریں۔وقت ضائع ہوگا۔ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ کی بات سے اتفاق کریں۔تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔لکی نمبرز2 اور 7ہیں۔

اتوار28اپریل 2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ دن کا آغاز خوش گوار انداز میں ہوگا اور آپ اپنی پسندیدہ دلچسپیوں میں حصہ لے سکیں گے۔خواتین کے لیے بھی ایک اچھا دن ہے جس میں وہ خوش گوار وقت گزار سکتی ہیں۔تفریحی اور رومانی دلچسپیاں بہتر رہیں گی لیکن کوئی غلط فہمی یا بدگمانی پیدا ہوسکتی ہے ۔ دوسروں کی باتوں پر آنکھ بند کرکے بھروسا نہ کریں۔ لکی نمبر5 ہے۔

ہفتہ27اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے خصوصاً دوسروں سے بات چیت اور تبادلہ خیال بہتر رہے گا۔کسی میٹنگ کے نتائج خوش گوار ہوں گے۔کسی کام میں رکاوٹ ہوسکتی ہے لیکن خصوصی توجہ اور محنت سے اس رکاوٹ کو دور بھی کیا جاسکتا ہے۔مایوسی کا شکار نہ ہوں، سستی اور کاہلی سے گریز کریں۔کوئی خبر چونکا دینے والی اور ذہنی الجھن کا باعث ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

جمعہ26اپریل 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔جوش اور جذبہ نمایاں ہوگا، آپ کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی اور کارکردگی اچھی رہے گی۔خصوصاً تخلیقی نوعیت کے کام بہتر طور پر انجام پائیں گے، دوسروں سے کام لینے یا مدد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔باہمی طور پر ہم آہنگی اور اتفاق رائے سے جو کام کیے جائیں گے ان کے نتائج خوش کن برآمد ہوں گے۔لکی نمبرز 3 اور 8 ہیں۔

جمعرات25اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کاموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی لیکن نتائج توقع کے مطابق نہیں ہوں گے۔کوئی اپ سیٹ یا کوئی خلاف توقع صورت حال پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں کسی گھبراہٹ اور بدنظمی کا شکار نہ ہوں۔مالی امور میں بھی محتاط رہیں، کوئی نقصان یا زائد اخراجات سے واسطہ پڑسکتا ہے۔ ہمت اور جرا¿ت سے کام لیں۔ لکی نمبرز 4 اور 9 ہیں۔

بدھ24اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ دوسروں سے تعاون اور باہمی مشاورت کے ذریعے فوائد حاصل ہوں گے۔بعض اختلافات کو ختم کرنے کا موقع ملے گا۔البتہ ذہن پر کسی مسئلے کا دباو رہے گا، دباو ڈالنے والوں کے سامنے جھکنا مناسب نہیں ہوگا۔ اپنے موقف پر قائم رہیں، زیادہ جوش اور جذبے سے کام کریں گے اور اس کے نتائج بھی عمدہ سامنے آئیں گے۔لکی نمبر5 ہے۔

منگل23اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے توقع کے مطابق تعاون نہیں ملے گا، خصوصاً خواتین کا رویہ اختلاف رائے کا ہوسکتا ہے۔وہ اپنی مرضی کے مطابق ہی مطالبات کریں گی ، بہتر ہوگا کہ زیادہ توجہ اہم اور ضروری کاموں پر دیں اور انھیں جلد سے جلد نمٹانے کی کوشش کریں۔مصلحت اور سیاست سے کام لے کر آپ ایک کامیاب دن گزار سکتے ہیں۔لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

پیر22اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔جذبات پر خصوصی طور سے قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ جذباتی ہوکر لوز ٹاک کرسکتے ہیں یا کوئی اور آپ کے ساتھ کرسکتا ہے۔خواتین کا رویہ بھی عدم تعاون کا ہوگا۔کسی لالچ یا فریب کا شکار نہ ہوں۔ ممکن ہے آج جو فائدہ آپ کو نظر آرہا ہو وہ آئندہ کسی پریشانی کا باعث بن جائے۔گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

اتوار21اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔اپنے آج کے پروگرام پر نظرثانی کرلیں اور غیر ضروری سرگرمیوں یا دلچسپیوں سے گریز کریں۔کسی دھوکے یا فراڈ کا اندیشہ موجود ہے۔کوئی غلط فہمی یا بدگمانی پیدا ہوسکتی ہے، چناں چہ فوری طور پر کوئی فیصلہ نہ کریں۔ضروری نوعیت کے کاموں کو ضرور انجام دیں۔کوئی مصروفیت یا مشغلہ ضروری ہے تاکہ آپ زیادہ تازہ دم ہوسکیں۔ لکی نمبرز 2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ20اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دن کا آغاز سستی اور کاہلی کا شکار کرسکتا ہے۔ آج کے کام کو کل پر ٹالنے کا رجحان ہوسکتا ہے۔اس سے گریز کریں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے لیکن صبر اور برداشت کے ساتھ کوشش جاری رکھیں تو نتیجہ آپ کے حق میں ہوگا۔مالی نوعیت کے معاملات میں آپ کی کوششوں کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں، مالی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

جمعہ19اپریل 2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔کسی بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصاً خواتین اور چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ آپ کی زبان سے نکلا ہوا کوئی لفظ کسی کی دل آزاری یا دل شکنی کرسکتا ہے۔سفر سے متعلق کاموں میں خاطر خواہ کامیابی کا امکان نہیں ہے۔ روز مرہ کے سفر میں بھی کوئی دشواری پیش آسکتی ہے۔ لکی نمبرز 1 اور 6 ہیں۔

جمعرات18اپریل 2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ نتائج آپ کی توقع کے مطابق ظاہر ہوں۔کوئی نئی بات یا نئی صورت حال ذہنی بے چینی اور پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ کسی گھبراہٹ کا شکار ہوئے بغیر اس پر توجہ دیں، مسئلہ حل ہوجائے گا۔بوکھلاہٹ کا نتیجہ منفی ہوگا۔صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا، ان کا رویہ مناسب ہوگا۔ لکی نمبرز 1 اور 6 ہیں۔

بدھ17اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے جس میں منفی پہلو زیادہ ہیں۔چناں چہ تمام معاملات میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔گھریلو اور خاندانی مسائل سامنے آسکتے ہیں۔تحمل اور تدبر کے ساتھ انھیں حل کریں۔جذباتی انداز اختیار کرنے سے گریز کریں۔ کسی خبر یا اطلاع پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں۔ اپنی ذمے داریوں کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں۔لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

منگل23اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے توقع کے مطابق تعاون نہیں ملے گا، خصوصاً خواتین کا رویہ اختلاف رائے کا ہوسکتا ہے۔وہ اپنی مرضی کے مطابق ہی مطالبات کریں گی ، بہتر ہوگا کہ زیادہ توجہ اہم اور ضروری کاموں پر دیں اور انھیں جلد سے جلد نمٹانے کی کوشش کریں۔مصلحت اور سیاست سے کام لے کر آپ ایک کامیاب دن گزار سکتے ہیں۔لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

پیر15اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہوگی۔ کاموں کو آگے بڑھانا اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن ہوگا۔زائد توانائی حاصل رہے گی، جرات اور ہمت سے کام لے کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، غیر ضروری گفتگو یا بحث و مباحثہ نقصان دے گا۔کوئی بنا ہوا کام بگڑ سکتا ہے۔ مالی امور کے سلسلے میں غورو فکر کرنا بہتر ثابت ہوگا۔لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

اتوار14اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ بوریت کا شکار ہوسکتے ہیں، خواتین سے کوئی بحث مباحثہ نہ کریں۔ضروری نہیں ہے کہ ان کا موڈ اچھا ہو اور رویہ مناسب ہو۔خواتین کو بھی زیادہ جذباتی ہونے سے گریز کرنے کی ضرورت ہوگی۔ منفی سوچیں اور خیالات ذہن کو بے چین کرسکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ اپنی کسی پسندیدہ تفریح میں مصروف رہیں اور آرام کریں۔ لکی نمبرز 4 اور 9 ہیں۔

ہفتہ13اپریل 2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔لوگوں سے بات چیت میں غلط فہمیاں اور بدگمانیاں جنم لے سکتی ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ بحث و مباحثے سے گریز کریں۔ اہم اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات کرنا یا ان سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔ وہ آپ سے تعاون کریں گے۔ اجنبی یا غیر مخلص لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وہ غلط راستہ دکھاسکتے ہیں۔لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

جمعہ12اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ لوگوں سے میل ملاقات یا تفریحی پروگرام بہتر رہیں گے۔ کوئی بات یا صورت حال ذہنی کوفت یا الجھن کا باعث ہوسکتی ہے۔ اسے نظر انداز کردیں۔ غصہ اور اشتعال پر کنٹرول رکھیں۔ ٹیکنیکل کام یا مشینری سے متعلق معاملات میں کوئی پریشانی ہوسکتی ہے۔ خصوصاً شام کے بعد کا وقت اس حوالے سے اہم ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعرات11اپریل 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔البتہ کسی بھی معاملے میں زیادہ جلد بازی اور بے چینی سے گریز کریں۔طبیعت میں کچھ بے چینی کا عنصر غالب رہے گا اور کچھ نیا کرنے کا موڈ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی ایڈونچر سے گریز کریں۔بہتر ہوگا کہ اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی دن گزاریں، اچانک یا غیر متوقع طور پر کوئی حرکت نہ کریں۔ لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

بدھ10 اپریل2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ خوشیاں آپ کے ارد گرد بکھری ہوئی ہیں، کسی معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ تحمل اور تدبر سے کام لیں، بڑوں کا ادب احترام کریں اور چھوٹوں کی غلطیاں نظر انداز کردیں۔بزرگ اور تجربے کار افراد سے مشورہ کرنا فائدہ مند ہوگا۔ اہل علم حضرات سے ملاقات و مشورہ ضرور کریں، وہ کوئی بہتر بات بتا سکتے ہیں۔ لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

منگل09 اپریل2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اہم کاموں کو تیزی سے نمٹانے کی ضرورت ہے۔غیر ضروری سرگرمیوں اور دلچسپیوں کو چھوڑ دیں۔اہم ضروریات پر توجہ دیں۔ بعض معاملات میں ناجائز دباؤ برداشت کرنا پڑے گا۔دوسروں کے مطالبات پریشان کرسکتے ہیں، صبر و تحمل کے ساتھ صورت حال کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہوگی، لکی نمبرز 3 اور 8 ہیں۔

پیر08 اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نیا کام شروع نہ کریں۔ پہلے سے جاری کاموں کو نمٹانے پر توجہ دیں۔ اگر کوئی مسئلہ الجھن کا باعث ہوتا ہے تو اسے فی الحال کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں۔ممکن ہے آپ کچھ ایسی باتوں یا معاملات سے آگاہ ہوسکیں جن سے ابھی تک واقف نہیں تھے یا کوئی راز آپ پر کھل جائے ۔ ایسی صورت میں زیادہ جذباتی نہ ہوں، لکی نمبرز 4 اور 9 ہیں۔

اتوار07اپریل 2024

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔البتہ صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ کسی بد پرہیزی سے گریز کریں۔ ہاضمے کی خرابیاں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔ کوئی نئی بات یا نیا خیال خوش گوار ثابت ہوگی۔لوگوں سے میل ملاقات پرلطف ہوگی، تفریحی یا رومانی دلچسپیاں بہتر ثابت ہوں گی۔ اپنی پسند کے ماحول میں وقت گزاریں گے۔ لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ06 اپریل 2024

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کسی معاملے میں جذباتی نہ ہوں، غصے پر قابو رکھیں اور بہت ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیں۔ طبیعت میں بے چینی اور جلد بازی رہے گی۔عقل و دانش سے کام لے کر کسی بھی نقصان سے بچ سکتے ہیں، خواتین سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔ وہ کوئی اچھا مشورہ دے سکتی ہیں۔ اپنے طور طریقوں میں نیا پن لانے کی کوشش کریں۔ لکی نمبرز 3 اور 8 ہیں۔

جمعہ05 اپریل 2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ آج کے پروگرامز کو لچک دار رکھیں۔ کوئی نئی صورت حال اپ سیٹ کرسکتی ہے۔متبادل حکمت عملی آپ کے ذہن میں ہونا چاہیے تاکہ کسی گھبراہٹ کا شکار ہوئے بغیر آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرسکیں۔ بات چیت کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی،کسی میٹنگ کے لیے اچھا دن ہے۔ لکی نمبر5 ہے۔

جمعرات04اپریل 2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں پیش رفت ہوسکتی ہے یا کوئی نیا راستہ رہنمائی کرسکتا ہے۔ اعلیٰ افسران سے مدد و تعاون مل سکتا ہے لیکن مالی نقصان یا زائد اخراجات کا امکان موجود ہے۔ نظم و ضبط اور حکمت عملی کو بہتر بناکر آپ کامیاب ہوسکتے ہیں، دوسری صورت میں ناکامی کا اندیشہ موجود ہے۔ مایوسی سے بچیں، لکی نمبرز 1 اور 6 ہیں۔

بدھ03اپریل2024

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، ممکن ہے کسی معاملے میں آپ غلط ہوں یا آپ کو غلط مشورے دیے جارہے ہوں۔بات چیت میں زبان پر قابو رکھیں، بحث مباحثے سے گریز کریں۔نرم رویہ اور مفاہمت سے کام لے کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ دوسروں کے مشورے کے بجائے اپنی وجدانی صلاحیت سے کام لیں۔ لکی نمبرز 2اور 7 ہیں۔

منگل02 اپریل2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔گورنمنٹ سے متعلق معاملات اور اعلیٰ افسران سے تعاون میں دشواری ہوسکتی ہے۔ دیگر کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ مالی اور ترقیاتی امور بہتر رہیں گے۔خاص طور پر مالی امور میں غیر روایتی طور طریقے اختیار کرکے زیادہ فائدہ یا کوئی سرپرائز حاصل کیا جاسکتا ہے۔ قانونی نوعیت کے معاملات میں کامیابی مل سکتی ہے۔ لکی نمبر5 ہے۔

پیریکم اپریل2024

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گھر سے نکلتے ہوئے اچھی طرح سوچ لیں کہ کوئی اہم بات یا اہم چیز بھول تو نہیں رہے۔ سفر یا سفر سے متعلق کاموں میں آسانی ہوگی۔ دوسروں سے بات چیت یا مشورہ بہتر رہے گا لیکن اجنبی اور غیر مخلص لوگوں کی باتوں پر فوری یقین نہ کریں، کسی بھی بات کی پہلے تصدیق ضرور کریں، اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔ لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔