بدھ 20 نومبر 2024
مجموعی طور پر مثبت اثرات جاری ہیں لیکن بے صبری سے پرہیز کریں، طبیعت میں بے چینی رہے گی، کسی کام یا معاملے میں جلد بازی کرسکتے ہیں، تعلیمی نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے موافق دن ہے، اسٹوڈنٹس کی کارکردگی بہتر رہے گی،اپنی نالج میں اضافے کے لیے کوشش کریں، جاری کاموں پر توجہ دیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 19 نومبر 2024
مجموعی طور پر مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن جلد بازی اور بے صبری سے گریز کریں، کسی لالچ میں نہ آئیں ، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی ، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں آسانی ہوگی، دماغ میں جو کھچڑی پک رہی ہے اس کے مثبت پہلووں پر غور کریں اور منفی پہلوو¿ں کو ذہن سے جھٹک دیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر18 نومبر 2024
منفی اثرات جاری ہیں، بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں، اپنی فہم و فراست سے کام لیں۔ کوئی دھوکا ، فراڈ، غلط فہمی یا بدگمانی کسی نئی پریشانی کو جنم دے سکتی ہے،مالی امور میں کسی نئی انویسٹمنٹ یا ایگریمنٹ سے گریز کریں،منفی سوچیں اور اقدام کسی طور بھی فائدہ بخش نہیں ہوسکتے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار17 نومبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔اچانک اور غیر متوقع طور پر بنائے گئے پروگرام پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں،بہتر ہوگا کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی کام کریں۔کوئی بات مایوسی یا ڈپریشن کا باعث ہوسکتی ہے، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں۔دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل کام ہوگا، سفر میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 16 نومبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی بھی جلد بازی اور بے صبری سے گریز کریں اور سوچ سمجھ کر فیصلے کریں ۔ جلد بازی کا نتیجہ آپ کی توقع کے خلاف بھی ہوسکتا ہے، آپ کی وجدانی صلاحیتیں آپ کو درست سمت میں گائیڈ کرسکتی ہیں، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں، جرا¿ت اور ہمت سے کام لے کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 15 نومبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اہم کاموں کی انجام دہی پر توجہ دیں، رکاوٹیں دور ہوں گی اور آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی۔مشینری کی خریدوفروخت یا ریپئرنگ کے کاموں میں نقصانات ہوسکتے ہیں یا کوئی بڑی الجھن سامنے آسکتی ہے، نئے کام یا منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں، وہ فائدہ بخش ہوں گے۔لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
جمعرات 14 نومبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔زیادہ جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کریں۔کسی بات پر زیادہ غصہ نہ کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیں اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں کوئی الجھن پیدا ہوسکتی ہے، تفریحی اور رومانی دلچسپیاں خوش گوار رہیں گی، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 13 نومبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔سفر میں آسانی ہوگی اور سفر سے متعلق کاموں کو نمٹانے میں مدد ملے گی۔بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں تعاون ملے گا۔آپ دوسروں کو اپنی بات اچھی طرح سمجھا سکتے ہیں اور ان کی بات سمجھ سکتے ہیں، مالی اور ترقیاتی نوعیت کی سرگرمیوں میں بھی کامیابی ملنے کا امکان ہے۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 12 نومبر 2024
مجموعی طور پر مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن جذباتی نوعیت کے معاملات میں محتاط رہیں۔کوئی نئی بات یا نئی صورت حال فائد ہ مند ہوسکتی ہے۔اسے نظر انداز نہ کریں۔اپنی وجدانی صلاحیتوں پر بھروسا کریں۔اپنے دل کی بات مانیں، ٹیکنیکل نوعیت کے امور میں کسی ماہر سے مشورہ ضرور کریں ورنہ الجھن کا شکار ہوں گے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر11 نومبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کاموں میں رکاوٹ اور زیادہ محنت کا امکان ہے۔آسانی سے ضروری کام انجام نہیں پائیں گے۔دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا۔کسی بحث اور تکرار میں پڑنے سے گریز کریں، سفر کے دوران بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اخراجات زیادہ ہوں گے یا کوئی مالی نقصان ہوسکتا ہے۔لکی نمبر5ہے۔
اتوار10 نومبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔آج کے پروگرام پر اچھی طرح غورو فکر کرلیں ۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر بات اور ہر کام آپ کی توقع کے مطابق ہو۔کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے پہلے سے ذہن کو تیار رکھیں۔سفر یا دوسروں سے بات چیت میں محتاط رہیں۔جذباتی نوعیت کے امور میں بھی احتیاط کریں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 09 نومبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ صاحب حیثیت افراد سے تعاون نہیں ملے گا۔ان کے وعدہ وعیف سے یقین نہ کریں۔مالی اور ترقیاتی نوعیت کے کاموں پر توجہ دیں۔ کوئی بات فائدہ بخش ہوسکتی ہے۔محبت، دوستی اور نجی تعلقات کے حوالے سے خصوصاً خواتین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔کوئی دھوکا یا فریب ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
جمعہ 08 نومبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھ کر تمام معاملات انجام دیں۔غصہ ، جھنجلاہٹ یا اشتعال نقصان دہ ہوگا۔ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایسی صورت میں کسی دوسرے ماہر سے مشورے کی ضرورت ہوگی۔خواتین کے مسائل میں کمی آئے گی۔ لکی نمبر5ہے۔
جمعرات 07 نومبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔کسی معاملے میں کوئی سرپرائز سامنے آسکتا ہے۔ آپ کی توقع کے خلاف کوئی اچھی خبر یا کامیابی مل سکتی ہے۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔آپ کی اپنی وجدانی اور تخلیقی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی۔البتہ دوسروں کے وعدوں پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 06 نومبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کاموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی لیکن بات چیت ، گفت و شنید میں محتاط رہیں۔ لوگ غلط بیانی کرسکتے ہیں یا دھوکا د سکتے ہیں۔اصل بات چھپا سکتے ہیں، سفر سے متعلق امور میں بھی رکاوٹ اور دشواری پیش آسکتی ہے۔خواتین کو بعض مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔محتاط رہنا چاہیے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 05 نومبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کریں۔ اجنبی اور غیر مخلص افراد کی باتوں میں نہ آئیں، کوئی نئی بات یا نیا خیال فائدہ بخش ہوگا،۔جرا¿ت اور ہمت کے ساتھ کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔نئی مصروفیات اور نئی دلچسپیاں سامنے آئیں گی۔م۔ لکی نمبرز 3اور8ہیں۔
پیر04 نومبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کاموں میں رکاوٹ، طبیعت میں بے زاری اور سستی پیدا ہوسکتی ہے، زیادہ محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہوگی، بہ صورت دیگر کسی معاملے میں بھی کامیابی کا حصول ممکن نہ ہوگا، لوگ غلط مشورہ دے سکتے ہیں اور آپ بھی دوسروں کی باتوں میں آسکتے ہیں، چناں چہ محتاط رہیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار03 نومبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں لہٰذا اپنے آج کے پروگرام لچک دار رکھیں۔ کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے، صورت حال توقع کے خلاف ہوسکتی ہے لیکن آپ اپنی حکمت عملی پر اس پر قابو پاسکتے ہیں۔نئی مصروفیات اور نئی دلچسپیاں سامنے آئیں گی، فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ کسے اختیار کرتے ہیں اور کسے نظر انداز کریں گے۔لکی نمبر5ہے۔
ہفتہ 02 نومبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔نئے معاملات یا کاموں میں ہاتھ ڈالنے سے گریز کریں۔خصوصاً دوپہر 12بجے تک ، اس کے بعد موافق وقت ہوگا۔کاموں کی انجام دہی آسان ہوگی ، انھیں آگے بڑھانا ممکن ہوگا۔مشینری سے متعلق اشیا کی خریدوفروخت یا مرمت سے متعلق معاملات میں صورت حال بہتر ہوگی۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ یكم نومبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔اپنے معمولات کے مطابق ہی دن گزارنا بہتر ہوگا۔غیر ضروری سرگرمیوں یا دلچسپیوں سے گریز کریں، کوئی جذباتی نوعیت کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔زیادہ حساس لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، ذہنی رو منفی سمت میں بھٹک سکتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ مثبت سوچ اور طرز عمل کو اختیار کریں۔لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
جمعرات31اکتوبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔نئی تبدیلیوں سے گریز کریں اور پہلے سے جاری کاموں پر ہی پوری توجہ رکھیں۔مالی نوعیت کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں، ترقیاتی کام بہتر رہیں گے، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام کرنا بہتر ہے۔ غصے اور اشتعال پر قابو رکھیںخصوصاً وہ لوگ جو پہلے ہی خاصے گرم مزاج ہیں۔لکی نمبرز2اور 7ہیں۔
بدھ 30 اکتوبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔اپنے روز مرہ امور کی انجام دہی میں کسی نئی تبدیلی سے گریز کریں اور معمول کے مطابق کاموں کو انجام دیں۔ذہن میں پیدا ہونے والے وسوسوں اور منفی سوچوں کو جھٹک دیں، کوئی بھی آپ کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔تفریحی اور رومانی دلچسپیاں خوش گوار رہیں گی، اچھا وقت گزرے گا۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 29 اکتوبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ اجنبی لوگوں کی باتوں پر فوراً یقین نہ کریں، کوئی نئی بات یا نیا خیال فائدہ بخش ہوگا، آپ کو سرپرائز بھی مل سکتا ہے۔جرا¿ت اور ہمت کے ساتھ کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔مقصد کے لیے کھل کر بات کریں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر28اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔سفر میں آسانی ہوگی اور سفر سے متعلق کاموں کی انجام دہی بہتر رہے گی، لوگوں سے بات چیت اور مشورہ بہتر ہوگا۔دوسروں کو اپنی بات سمجھانا ممکن ہوگا۔اخراجات یا مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی۔ خریدوفروخت کرتے ہوئے محتاط رہیں۔لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
اتوار27 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ممکن ہے کہ آپ کے آج کے پروگرام کسی وجہ سے متاثر ہوں اور آپ کسی مایوسی یا ناخوش گواری کو محسوس کریں، کسی صورت میں بد دل نہ ہوں۔کسی اور دلچسپی پر توجہ دیں تاکہ آپ کا دن اچھا گزرے ، خواتین سے متعلق مسائل کسی الجھن کا باعث ہوسکتے ہیں، خواتین کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ26 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔مالی مسائل کو حل کرنے میں کوئی مدد مل سکتی ہے۔کوئی نئی تجویزیا نیا راستہ سامنے آسکتے ہیں، اسے نظر انداز نہ کریں لیکن اپنے موقف پر قائم رہنے کی کوشش کریں، کوئی بھی تبدیلی لانا نامناسب ہوگا، ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی منصوبہ بندی اور پروگرام کے مطابق ہی ہو۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ25 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔دوسروں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون ہوسکتا ہے۔کوئی نئی بات یا نئی اطلاع خوش کن ہوسکتی ہے،کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں۔ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ کی بات سے اتفاق کریں یا آپ ان سے اتفاق کریں، سفر میں دشواری ہوسکتی ہے۔تفریحی اور رومانی دلچسپیاں بہتر ہوں گی۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعرات24اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نئی تبدیلی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔البتہ کسی نئے خیال یا آئیڈیے پر ضرور توجہ دیں۔وہ آئندہ فائدہ بخش ثابت ہوسکتا ہے،تخلیقی نوعیت کے کاموں سے فائدہ ہوگا۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ افسران بالا کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
بدھ 23 اکتوبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔تیز رفتاری سے کام انجام پائیں گے،آپ ذہانت اور ہوشیاری سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں،کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،انھیں آگے بڑھانا ممکن ہوگا، بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی، سفر سے متعلق ضروری کاموں کو نمٹانا آسان ہوگا۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 22 اکتوبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔خصوصاً گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں پیش رفت ہوسکتی ہے، افسران بالا یا حکام سے مدد و تعاون حاصل ہوسکتا ہے۔ تحریر و تقریر کے لیے اچھا دن ہے۔پراپرٹی سے متعلق امور یا کنسٹرکشن کے معاملات کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا۔اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔گفت و شنید بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر21اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔اپنے بجٹ کو مدنظر رکھ کر کوئی قدم اٹھائیں، مالی امور میں احتیاط کی ضرورت ہوگی۔اجنبی اور غیر مخلص لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں،بدگمانیاں اور غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔خصوصاً خواتین کی باتوں پر زیادہ توجہ نہ دیں۔وہ کوئی ناجائز دباو¿ ڈال سکتی ہیں۔ دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں۔لکی نمبر5ہے۔
اتوار20 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق دن گزاریں۔کوئی نئی تبدیلی نامناسب ہوگی، خصوصاً خواتین کی طرف سے کوئی مسئلہ یا مداخلت کسی نئی الجھن کا باعث ہوسکتی ہے۔خواتین کی خواہشات اور فرمائشوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔کسی کام میں تاخیر یا رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ19 اکتوبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ضروری اور اہم کاموں کو نمٹانے پر توجہ دیں۔فضول دلچسپیوں اور سرگرمیوں سے گریز کریں، رکے ہوئے کام آگے بڑھ سکتے ہیں۔جرا¿ت اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ کوئی نئی بات یا نیا خیال فائدہ بخش ثابت ہوگا۔طبیعت میں کچھ بے چینی یا جلد بازی کا امکان موجود ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ18 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔اپنے جارحانہ موڈ پر قابو رکھیں۔دوسروں کا رویہ بھی ایسا ہوسکتا ہے ۔ کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں، اس کا نتیجہ خراب ہوگا۔سفر میں کوئی رکاوٹ یا پریشانی ہوسکتی ہے۔ دوسروں سے رابطے میں بھی کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی اور کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات17اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔اہل علم و ہنر افراد سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں، ٹھنڈے دل و دماغ سے دوسروں کی بات سنیں،گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن پیدا ہوسکتی ہے یا کسی اعلیٰ افسر کا رویہ مایوسی لاسکتا ہے۔صاحب حیثیت افراد سے بھی تعاون و مدد کی امید نہ رکھیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 16 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔کسی بھی بات یا خبر کی پہلے تصدیق کریں اور پھر کوئی فیصلہ کریں۔ اپنی بے جا خواہشات پر قابو رکھیں،دوسروں پر زیادہ دباو¿ نہ ڈالیں، محبت، دوستی اور دیگر تفریحی امور کے لیے موافق اور خوش گوار دن ہے۔اچھا وقت گزرے گا۔لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
منگل 15 اکتوبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔خواہشات کا غلبہ ہوگا اور زور زبردستی مقاصد حاصل کرنے کا رجحان پیدا ہوسکتا ہے۔اس سے گریز کریں، ممکن ہے کوئی فوری فائدہ حاصل ہوجائے لیکن بعد میں نتائج ناموافق سامنے آسکتے ہیں۔بہتر ہوگا کہ خواہشات کے غلام نہ بنیں اور ہر قیمت پر مقصد حاصل کرنے سے گریز کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر14اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔آپ کی صلاحیتوں کا امتحان ہے۔ مثبت طرز فکر کے ساتھ آئندہ کی پلاننگ کریں، منفی سوچ اور طریقہ کار نقصان کا باعث ثابت ہوں گے۔ کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ اسے فی الحال نظر انداز کردیں۔کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں۔لوگوں سے بات چیت اور مشورہ ضرور کریں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار13 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔اہم اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ مفید رہے گا۔وہ آپ سے تعاون کریں گے، مالی نوعیت کے معاملات کے لیے نئی منصوبہ بندی کا وقت ہے، کوئی پروگرام اچانک نہ بنائیں۔پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی دن گزاریں۔ کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے، لکی نمبر5ہے۔
ہفتہ12 اکتوبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن کوئی سرکاری معاملہ یا کام پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔ نظم و ضبط اور اصول و قواعد کے مطابق کام کرنا فائدہ دے گا اور آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے۔ کسی نئے کام کی ابتدا کرنا بہتر ہوگا۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں نت نئے مسائل الجھن و پریشانی کا باعث رہیں گے اور تاخیر کا شکار ہوں گے۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ11 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی جلد بازی یا جذباتی انداز نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں ۔ سفر سے متعلق امور میں رکاوٹ یا مشکلات آسکتی ہیں۔ دوسروں سے بحث اور تکرار سے گریز کریں۔تفریحی اور رومانی امور خوش گوار اور چونکا دینے والے ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعرات10اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ باہمی افہام و تفہیم اور نرمی سے کام لے کر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا لیکن گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے یا کسی اعلیٰ افسر کا رویہ عدم تعاون کا ہوسکتا ہے۔صاحب حیثیت افراد کے وعدوں پر بھروسا نہ کریں۔ان کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
بدھ 09 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔اجنبی اور غیر مخلص لوگوں سے محتاط رہیں۔ان کی باتوں اور مشوروں پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں۔ اپنے غصے اور جلد بازی پر کنٹرول رکھیں۔ غلط فہمیاں اور بدگمانیاں جنم لے سکتی ہیں، سنی سنائی باتوں پر فوراً یقین نہ کریں، اپنی قیمتی چیزوں اور دستاویزات کی حفاظت کا خیال رکھیں۔لکی نمبر5ہے۔
منگل 08 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کسی بھی نئے کام کی ابتدا نہ کریں ۔دوسروں سے دھوکے اور فریب سے ہوشیار رہیں۔وہ غلط مشورہ دے سکتے ہیں اور آپ کو دھوکا دے کر اپنا کام نکال سکتے ہیں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ زیادہ محنت اور صبر سے کام لے کر رکاوٹوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ لکی نمبرز 3 اور 8ہیں۔
پیر07اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نیا کام شروع نہ کریں،پہلے سے جاری کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں۔احساسات پر دباو¿ محسوس ہوگا لیکن تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔آرٹسٹک نوعیت کے کام عمدہ طریقے سے انجام پائیں گے۔آپ کی وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی، ان سے فائدہ اٹھائیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار06 اکتوبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، سفر کے دوران میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ڈرائیونگ کرتے ہوئے محتاط رہیں، بہتر ہوگا کہ کسی معاملے میں کوئی نئی تبدیلی نہ لائیں، اپنے موقف پر قائم رہیں اور اچانک کوئی پروگرام نہ بنائیں۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام پر ہی عمل کرنے کی کوشش کریں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
ہفتہ05 اکتوبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہوگی، کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا، پراپرٹی سے متعلق معاملات میں پیش رفت ہوگی۔دوسروں سے باہمی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی، تفریحی اور رومانی نوعیت کی دلچسپیاں خوش گوار ثابت ہوں گی۔مشینری اور ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی رہے گی۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ04 اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گھر اور فیملی سے متعلق بعض معاملات جنھیں آپ اب تک نظر انداز کرتے آئے ہیں ، اب اہمیت اختیار کریں گے، ان پر توجہ دینا پڑے گی،کام اور آپ کی کارکردگی اہم ہوگی، زیادہ تھکن کا شکار ہوسکتے ہیں ، صحت کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، غفلت کا شکار نہ ہوں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات03اکتوبر 2024
منفی اثرات جاری ہیں۔ چناں چہ کسی بھی نئی مہم جوئی سے گریز کریں اور اپنے روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی تک خود کو محدود رکھیں، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں۔مزاج میں غصہ و اشتعال پیدا ہوسکتا ہے۔جذبات پر قابو رکھیں، گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گریز کریں، حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ 02 اکتوبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ تمام معاملات میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں، نئی شروعات سے گریز کریں، پہلے سے جاری کاموں کو مکمل کرنے پر توجہ دیں، اپنی توانائی کو مثبت اور نہایت ضروری کاموں پر ہی خرچ کریں،گھریلو یا خاندانی نوعیت کے معاملات میں الجھنے سے گریز کریں، صدقات وغیرہ ضرور دیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
منگل یکم اکتوبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔مالی مسائل ذہن پر دباو¿ ڈالیں گے۔ اخراجات میں اضافہ ہوگا لیکن مسائل کے حل میں کوئی غیر متوقع مدد و تعاون مل سکتا ہے۔ کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اپنے معاملات میں غیر روایتی طریقوں سے کام لیں، بدگمانیاں ، غلط فہمیاںاور شکوک و شبہات پیدا ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر 30 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے بحث و تکرار نامناسب ہوگی۔ زبردستی آپ کسی کو قائل نہیں کرسکتے۔سفر میں بھی کوئی دشواری پیش آسکتی ہے۔پیار محبت اور نرمی سے کام لے کر آپ مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔ممکن ہے کوئی با ت یا کوئی کام آپ کی توقع کے خلاف ہوجائے اور فائدہ بخش ثابت ہو۔لکی نمبر5ہے۔
اتوار 29 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔اپنے آج کے پروگرامز کو لچک دار رکھیں۔کوئی غیر متوقع بات یا صورت حال ڈسٹرب کرسکتی ہے۔ کسی معاملے میں اپنا موقف یا رائے تبدیل نہ کریں۔ کوئی گھریلو یا خاندانی معاملہ زیادہ اہمیت اختیار کرسکتا ہے اور اس پر فوری توجہ کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
ہفتہ 28 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ مالی نوعیت کے معاملات پر توجہ دینا بہتر ہوگا۔کوئی نیا کام یا نئی بات اس حوالے سے سامنے آسکتی ہے۔دوسروں سے تعلقات میں گرم جوشی او ر توازن پیدا ہوگا لیکن پہلے سے طے شدہ کوئی پروگرام غیر متوقع طور پر اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔ صورت حال اچانک تبدیل ہوسکتی ہے۔ کسی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
جمعہ 27 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی میں کوئی پریشانی یا دشواری نہیں ہوگی۔آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں بھی دوسروں کا تعاون ملے گا۔طبیعت میں بوریت اور بے زاری کا امکان ہے۔تفریحی اور رومانی دلچسپیوں میں کوئی ناخوش گواری پیدا ہوسکتی ہے۔لکی نمبر 5ہے۔
جمعرات 26 ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اگر آپ اپنے غصے اور اشتعال پر کنٹرول رکھیں، کسی بات پر زیادہ جارحانہ انداز اختیار نہ کریں اور ٹھنڈ ے دل و دماغ سے کام لیں، بہ صورت دیگر کوئی بنا بنایا کام بگڑ بھی سکتا ہے،مالی امور پر توجہ دیں اور ترقیاتی معاملات کو نظر انداز نہ کریں، خصوصاً گورنمنٹ کے کاموں سے فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
بدھ 25 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں لیکن یاد رہے کہ مجموعی طور پر وقت پُرفریب ہے۔ کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے ہر پہلو پر اچھی طرح غورو فکر ضرور کریں۔کسی جلد بازی کا شکار نہ ہوں۔اپنی اندرونی بے چینی اور بے صبرے پن پر قابو رکھیں۔ آج کیے گئے فیصلے یا اقدام غلط بھی ہوسکتے ہیں اور صحیح بھی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
منگل 24 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے بحث و تکرار نامناسب ہوگی۔ زبردستی آپ کسی کو قائل نہیں کرسکتے۔سفر میں بھی کوئی دشواری پیش آسکتی ہے۔پیار محبت اور نرمی سے کام لے کر آپ مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔ممکن ہے کوئی با ت یا کوئی کام آپ کی توقع کے خلاف ہوجائے اور فائدہ بخش ثابت ہو۔لکی نمبر5ہے۔
پیر 23 ستمبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔خصوصاً جذبات و احساسات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہوگی۔کسی ناگوار بات یا صورت حال پر زیادہ سخت ردعمل دینے سے گریز کریں۔کسی کام میں رکاوٹ ہو تو اسے فی الحال چھوڑ دیں، کوئی دوسرا ضروری کام دیکھ لیں ، جذباتی نوعیت کے مسائل سامنے آسکتے ہیں۔ایسی صورت میں تحمل کا مظاہر ہ کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
اتوار 22 ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے بات چیت ، میل ملاقات بہتر رہے گی۔سفر میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی، طبیعت کی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔کچھ نیا کرنے کی خواہش جنم لے سکتی ہے۔ صاحب حیثیت اور با اثر افراد سے ملاقات یا گفتگو مفید ثابت ہوگی، وہ آپ سے تعاون کرسکتے ہیں۔دن خوش گوار رہے گا۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
ہفتہ 21 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کاحامل دن ہے۔کاموں میں کوئی رکاوٹ یا الجھن نہیں ہوگی لیکن منفی سوچ اور منفی رویے کے نتائج کبھی مثبت ظاہر نہیں ہوسکتے۔اس حقیقت کو ضرور مدنظر رکھیں، کسی نئی انویسٹمنٹ سے گریز کریں، بے شک آپ اپنے اثرورسوخ اور تعلقات سے کام لے کر یا دوسروں پر دباو¿ ڈال کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں مگر بعد میں نتائج اطمینان بخش نہیں ہوں گے۔ لکی نمبرز1اور 6ہیں۔
جمعہ 20 ستمبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے لیکن جاری کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، البتہ کوئی ذہنی دباو¿ پریشانی کا باعث رہے گا، دوسروں سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہوں گی، کوئی ناجائز دباو¿ بھی آسکتا ہے، اسے نظر انداز کردیں۔ کچھ بوریت کا شکار ہوسکتے ہیں، محبت اور دوستی کے معاملات میں کوئی بات ناگواری کا باعث بن سکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں
جمعرات 19 ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اگر آپ اپنے غصے اور اشتعال پر کنٹرول رکھیں، کسی بات پر زیادہ جارحانہ انداز اختیار نہ کریں اور ٹھنڈ ے دل و دماغ سے کام لیں، بہ صورت دیگر کوئی بنا بنایا کام بگڑ بھی سکتا ہے،مالی امور پر توجہ دیں اور ترقیاتی معاملات کو نظر انداز نہ کریں، خصوصاً گورنمنٹ کے کاموں سے فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
بدھ 18 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں دشواری ہوگی اور افسران بالا کا رویہ بھی مناسب نہیں ہوگا لیکن کسی نئے انداز یا آئیڈیے سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،اپنی وجدانی قوت سے کام لے کر آپ ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں، گویا آج کے دن کسی کامیابی یا ناکامی کا انحصار آپ کی اپنی صلاحیتوں پر ہے، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
منگل 17 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔زائد توانائی اور جرات حاصل ہوگی تاکہ کاموں کو بہتر طور پر انجام دے سکیں۔ دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں،کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہو تو صبر و تحمل سے کام لیں، وہ کام بعد میں بھی ہوسکتا ہے۔ مالی امور میں محتاط رہیں، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 16 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں، لوگوں سے میل ملاقات اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اچھا وقت ہے ، دوسروں سے تعاون مل سکتا ہے، باہمی افہام و تفہیم کو آگے بڑھائیں۔ لیکن اپنے موقف میں یا کسی اور معاملے میں کوئی تبدیلی لانے سے گریز کریں۔کوئی غیر متوقع بات یا صورت حال ذہنی الجھن کا باعث بن سکتی ہے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار 15 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔اہل علم افراد سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا۔وہ آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں اور کسی مسئلے میں آپ کی الجھن دور کرسکتے ہیں، آئندہ کے مالی امور پر غور فکر کریں اور ترقی کے نئے منصوبوں پر توجہ دیں، کوئی بات جذبات و احساسات کے خلاف ہوسکتی ہے، اسے نظر انداز کرنا بہتر ہوگا۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 14 ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی سرپرائز مل سکتا ہے، آپ کو بھی روایتی طور طریقوں سے ہٹ کے نیا انداز اختیار کرنا چاہیے یا نئے خیالات کو اپنانا چاہیے، لکیر کے فقیر نہ بنیں۔کسی بھی نئی پیش رفت کو نظر انداز نہ کریں۔ ممکن ہے آج سامنے آنے والی کوئی بات آئندہ بہت زیادہ فائدہ بخش ثابت ہوگی۔اسے نظر انداز نہ کریں، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعہ 13 ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن دوسروں کا رویہ زیادہ بہتر نہیں ہوگا۔اپنی کوشش اور اپنے آئیڈیے کے مطابق کام کریں۔کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں ۔ کوئی نئی بات فائدہ دے گی۔آپ کی اپنی وجدانی صلاحیتیں آپ کی مددگار ہیں۔کسی دباو¿ کو اہمیت نہ دیں، آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، بوریت کا شکار نہ ہوں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 12 ستمبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ بدگمانیاں، غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔طبیعت میں غصہ اور اشتعال نمایاں ہوگا۔ تحمل اور تدبر سے کام لینے کی ضرورت ہے، اجنبی اور غیر مخلص افراد کی بات پر آنکھ بند کرکے بھروسا نہ کریں، پوری طرح درست معلومات حاصل کرکے کوئی قدم اٹھائیں، سفر سے متعلق امور بہتر طور پر انجام پائیں گے۔لکی نمبر5ہے۔
بدھ 11 ستمبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں رکاوٹ اور الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کسی جھنجلاہٹ اور غصے کا شکار نہ ہوں۔ جو کام نہیں ہورہا اسے کسی اور وقت کے لیے چھوڑ دیں۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں بھی کوئی نہ کوئی الجھن پیش آسکتی ہے۔ تفریحی اور رومانی نوعیت کی دلچسپیاں بہتر اور پرلطف ثابت ہوں گی۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 10 ستمبر 2024
نحس اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی نیا کام شروع نہ کریں یا خود کو کسی نئی مہم جوئی میں نہ ڈالیں۔ اگر کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو اسے نظر انداز کردیں، اپنے معمول کے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں۔ جذبات اور احساسات پر دباو¿ آسکتا ہے۔ دوسروں کی باتوں کا زیادہ اثر نہ لیں، علاج معالجے کے لیے بہتر دن ہے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر 09 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دن کا ابتدائی حصہ بہتر ہوگا، اس دوران میں ضروری کاموں کو نمٹالیں۔ بعد دوپہر نحس وقت شروع ہوجائے گا۔ کوئی غیر متوقع بات یا صورت حال پریشانی کا باعث بن سکتی ہے یا آپ کا پروگرام ڈسٹرب ہوسکتا ہے۔ کوئی نئی تبدیلی نہ لائیں اور کسی گھبراہٹ کا شکار ہونے سے بچیں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
اتوار 08 ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔آرام کرنے اور ہفتہ بھر کی تھکن اتارنے کی ضرورت ہے۔ سینئر اور تجربے کار لوگوں سے میل ملاقات مفید ثابت ہوگی۔وہ آپ کی بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں لیکن صاحب حیثیت یا سرکاری افسران سے زیادہ توقع نہ رکھیں۔بگڑے ہوئے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی کوششیں کارآمد ہوسکتی ہیں۔ کسی تقریب میں شرکت کریں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 07 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ دوسروں سے بات چیت اورمشورہ بہتر رہے گا۔ ضروری معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ سفر میں آسانی ہوگی یا سفر سے متعلق امور کی انجام دہی بہتر رہے گی۔اچانک کوئی نیا پروگرام نہ بنائیں۔ پہلے سے مقررہ پروگرام کے مطابق ہی عمل کریں اور جرا¿ت و ہمت سے اپنے مقاصد کے لیے بات کریں تو بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ لکی نمبر5ہے۔
جمعہ 06 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی امور یا ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں تو یقینا بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔مشینری سے متعلق خریدوفروخت یا ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں بھی مدد ملے گی لیکن دوسروں سے تعلقات میں محتاط رہیں۔ کوئی بدمزگی یا نامناسب رویہ سامنے آسکتا ہے۔ خصوصاً خواتین کے ساتھ ، خواتین کو بھی دوسروں سے رابطے میں محتاط رہنا چاہیے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 05 ستمبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اپنے ضروری فرائض کی ادائیگی پر زیادہ توجہ دیں اور اگر کوئی کام الجھن یا رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے تو اسے فی الحال نظر انداز کردیں۔زبردستی اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا مشکل ہوگا، خواتین کے ساتھ خصوصاً احتیاط سے بات کریں، ان کا رویہ جارحانہ یا ناخوش گوار ہوسکتا ہے۔خواتین کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 04 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دن کا ابتدائی حصہ بہتر ہوگا، کوئی نئی بات یا نیا خیال فائدہ بخش ہوگا لیکن بعد دوپہر منفی اثرات زیادہ ہوں گے۔ دھوکے اور فراڈ میں نہ آئیں، دوسروں کی باتوں اور مشوروں پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں۔طبیعت میں غصہ اور اشتعال بڑھ سکتا ہے۔ جذبات پر قابو رکھیں، ٹیکنیکل کاموں میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
منگل 03 ستمبر 2024
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی نیا کا شروع نہ کریں ، پہلے سے جاری کاموں پر ہی توجہ رکھیں اور انھیں نمٹانے کی کوشش کریں۔کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ اسے کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں اور کوئی دوسرے ضروری کام پر توجہ دیں۔ اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے یا کوئی مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے لہٰذا سخت احتیاط کریں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 02 ستمبر 2024
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں۔کوئی نئی بات یا کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے جس کی آپ کو توقع نہ ہو۔ ایسی صورت میں کسی گھبراہٹ اور بدنظمی کا شکار نہ ہوں۔ آپ صورت حال کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اپنی سوچ اور رجحان میں شدت پسندی سے گریز کریں۔ کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار یكم ستمبر 2024
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ گھریلو اور خاندانی نوعیت کی دلچسپیاں اور سرگرمیاں نمایاں رہیں گی۔دوسروں سے میل ملاقات خوش گوار ہوگی۔ اہل علم افراد سے رابطہ یا ملاقات فائدہ بخش رہے گی، ان سے مشورہ کرنا مفید ہوگا۔آئندہ کی منصوبہ بندی پر غوروفکر کریں۔ ذہن میں نئے آئیڈیاز یا خیالات پیدا ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔