آج کادن

آج کا دن کیسا رہے گا؟

منگل 23 جون  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کام کا دبارہے گا اور صحت کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں یا پہلے سے موجود کوئی تکلیف یا بیماری پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے، زیادہ محنت اور ہمت سے کام لے کر آپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے لیکن اس رکاوٹ کو دور کرنا بھی بہت زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ لکی نمبر5ہے۔

پیر  22 جون 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی، کسی نئی خبر یا نئے آئیڈیے پر پہلے اچھی طرح تحقیق کرناضروری ہوگا، بے شک کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے اور کوئی فراڈ بھی ہوسکتا ہے، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن پیدا ہوسکتی ہے، بدگمانیاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، مالی نقصان ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

اتوار  21 جون  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً سفر یا قریبی دوستوں یا عزیزوں سے میل ملاقات کے لیے ، کسی تقریب میں شرکت بھی خوش گوار رہے گی اور کسی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کا امکان بھی ہے، دوستوں اور عزیزوں سے اہم مسائل کے حوالے سے مشاورت کرنا یا مدد طلب کرنا بھی بہتر ہوگا، وہ صحیح مشورہ دیں گے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

ہفتہ 20 جون  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، دن کا آغاز کوئی اپ سیٹ یا الجھن لاسکتا ہے، کوئی گھریلو مسئلہ اہم ہوسکتا ہے، آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں، ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی مرضی اور پروگرام کے مطابق انجام پائے، متبادل حکمت عملی کے بارے میں پہلے سے سوچنا چاہیے، اپنے موقف پر سختی سے قائم رہنا بہتر ہوگا، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ 19 جون  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، جذبات میں اتار چڑھاوپر کنٹرول رکھیں اور غصے یا اشتعال سے گریز کریں، ڈرائیونگ میں تیز رفتاری نقصان دہ ہے، اپنی صحت کا خیال رکھیں، بدپرہیزی سے گریز کریں، ہاضمے سے متعلق خرابیاں پیدا ہوسکتی ہے، اہم اور صاحب حیثیت افراد سے مدد و تعاون مل سکتا ہے، اپنے مسائل میں مشورہ لیں۔لکی نمبر5ہے۔

جمعرات  18 جون 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، بے شک آپ کی صلاحیتیں عروج پر ہیں لیکن بہت زیادہ پرجوش ہونا بھی بہتر نہیں ہوگا، کسی معاملے میں جذباتی فیصلے نہ کریں، خواتین کو بھی جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے، کسی کام میں رکاوٹ نہیں ہوگی، بزرگ اور سینئر افراد سے مشورہ کرنا یا رہنمائی لینا فائدہ مند ثابت ہوگا، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

بدھ   17 جون  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ زیادہ توانائی حاصل رہے گی، کاموں کو بہتر طور پر انجام دے سکیں گے، خصوصاً ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی، مشینری کی خریدوفروخت بہتر رہے گی، خصوصاً الیکٹرونکس سے متعلق اشیا کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوگا، نئے طریقے نئے انداز اور نئے خیالات کے ساتھ کام کریں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

منگل 16 جون  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، آپ کی کارکردگی کے مطابق ہی نتائج حاصل ہوں گے، آپ کیا صحیح کرتے ہیں اور کیا غلط کریں گے ، یہ آپ پر منحصر ہے، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے لیکن آپ کوئی نیا ، انوکھا طریقہ اختیار کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، نئے آئیڈیاز اور خیالات کو اہمیت دیں، لکیر کے فقیر نہ بنیں۔لکی نمبر5ہے۔

پیر  15 جون 2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نیا کام شروع نہ کریںیا کسی نئے ایگریمنٹ پر سائن نہ کریں، اپنے روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی تک خود کو محدود رکھیں، خیال رکھیں کہ آپ کوئی ضروری کام یا ضروری بات بھول تو نہیں رہے، بدگمانیاں اور غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں، دھوکایا فراڈ ہوسکتا ہے، قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

اتوار  14 جون  2026

مثبت اثرات جاری ہیں، ضروری کاموں پر توجہ دیں تاکہ بہتر نتائج مل سکیں، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بھی عروج پر ہیں جو مددگار ثابت ہوں گی، کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہوگی، کسی تقریب میں شرکت کرنا خوش گوار ہوگا، بزرگ یاسینئر افراد سے ملاقات و مشورہ مفید ثابت ہوسکتا ہے، وہ بہتر رہنمائی کریں گے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

ہفتہ 13 جون  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی اور ترقیاتی امور پر توجہ دیں، نئے طریقے اور نئے راستے سامنے آسکتے ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھاسکیں، دوسروں سے مدد وتعاون مل سکے گا۔ان کا رویہ بہتر ہوگا، خصوصاً خواتین سے مشورہ کرنا مفید ہوگا، کچھ نیا کرنے کی خواہش پیدا ہوسکتی ہے، کوئی نیا آئیڈیا جنم لے سکتا ہے، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

جمعہ 12 جون  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، ذہن پر کوئی بوجھ ہوسکتا ہے، کسی جانب سے کوئی دباومحسوس کرسکتے ہیں لیکن یہ عارضی کیفیت ہوگی، بات چیت کرنا ، اظہار خیال کرنا بہتر ہے، دوسروں کو اپنی بات سمجھانے میں آسانی ہوگی، سفر آسان رہے گا، البتہ اپنے جذبات پر کنٹرول رکھنا ضروری ہوگا، غصے پر قابو رکھیں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعرات  11 جون 2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے، مالی امور میں کوئی رسک نہ لیں، لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے یا کوئی مالی پریشانی ہوسکتی ہے، خواتین کو بھی جذباتی رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور خواہشات پر کنٹرول کرنا چاہیے، صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

بدھ   10 جون  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مالی اور ترقیاتی کاموں کو نظرانداز نہ کریں، کوشش جاری رکھیں،کوئی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے لیکن وہ عارضی ہوگی، محنت اور کوشش سے کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ البتہ دوسروں کو بات سمجھانے میں دشواری ہوگی۔بحث مباحثے میں وقت ضائع نہ کریں، دوسرا کوئی طریقہ اختیار کریں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

منگل 09 جون  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ آپ کی کوششیں کامیابی کی سمت پڑ رہی ہیں، مالی اور ترقیاتی نوعیت کے کاموں کو اہمیت دیں، کوئی نئی بات ، نیا آئیڈیا فائدہ بخش ثابت ہوسکتا ہے لیکن دوسروں سے مشورے کے بجائے اپنے اندرکی آواز پر دھیان دیں، آج اپنے رہنما خود آپ ہیں ، جو آپ کے دل میں ہے وہ درست ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

پیر  08 جون 2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، زائد توانائی حاصل رہے گی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ افسران بالا یا صاحب حیثیت افراد کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے، سفر یا سفر سے متعلق کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، دوسروں کو بات سمجھانا آسان ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

اتوار  07 جون  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی بھی پروگرام بنانے سے پہلے متبادل حکمت عملی پر بھی غور کرلیں، کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے، کوئی بات آپ کی توقع کے خلاف ہوسکتی ہے۔ دوسرے آپ کو اپنا موقف بدلنے پر مجبور کرسکتے ہیں لیکن کسی کی باتوں میں نہ آئیں، پہلے سے جو آپ کے ذہن میں تھا اس پر قائم رہیں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

ہفتہ 06 جون  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اہم یا صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ بہتر رہے گا، وہ مدد و تعاون کرسکتے ہیں، نظم و ضبط اور اصول و قواعد کو نظر انداز نہ کریں، اسی میں کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ نرمی اورمحبت سے کام لے کر اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، مستحق اور ضرورت مند افراد کو نظر انداز نہ کریں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ 05 جون  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، آپ کی وجدانی قوت رہنمائی کرے گی، اس پر توجہ دیں، ذہن پر کوئی بوجھ ہے تو اسے جھٹک دیں اور اپنی کارکردگی پر دھیان دیں، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، البتہ ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا ہوگا، ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ آسکتی ہے، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

جمعرات  04 جون 2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی لالچ کا شکار نہ ہوں، اجنبی اور غیر مخلص لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، مالی لین دین میں محتاط رہیں، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے یا کوئی مالی نقصان ہوسکتا ہے، کسی نئے آئیڈیےیا خیال کو نظرانداز نہ کریں، اس پر توجہ دیں، ممکن ہے وہ آئندہ آپ کے لیے فائدہ بخش ثابت ہو۔ لکی نمبر5ہے۔

بدھ   03 جون  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، طویل المدت منصوبہ بندی یا پروگرام پر غور کیا جاسکتا ہے، ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی، مشینری کی خریدوفروخت سے فائدہ ہوگا، کسی کام میں رکاوٹ یا الجھن پیدا ہوسکتی ہے، اس کے پیچھے نہ پڑیں، کسی دوسرے کام پر توجہ دیں، خواتین کا رویہ جذباتی اور عدم تعاون کا ہوگا۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

منگل 02 جون  2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ سفر یا سفر سے متعلق کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوسکتا ہے، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں، غلط فہمیاں ، بدگمانیاں پیدا ہوسکتی ہیں، دھوکے اور فراڈ سے بچیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، کوئی ضروری بات یا کام بھول سکتے ہیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

پیر  یکم جون 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔نئے کاموں اور نئے معاملات میں ہاتھ نہ ڈالیں، اپنے روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی تک محدود رہیں، کچھ نیا کرنے کی خواہش جنم لے سکتی ہے، بہتر ہوگا کہ اسے دباکر رکھیں، زیادہ جوش اور جذبہ مناسب نہیں ہوگا، ممکن ہے کچھ عاقبت نا اندیش لوگ آپ کو جوش دلانے کی کوشش کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

اتوار  31 مئی  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور آپ اپنی مرضی کے مطابق ایک اچھا دن گزاریں گے لیکن طبیعت میں حساسیت بڑھے گی، شادی ، منگنی وغیرہ کے معاملات میں ناموافق دن ہے۔ اہم اور صاحب حیثیت افراد کا رویہ سرد مہری کا ہوسکتا ہے، ان سے دور رہیںاور اپنی دلچسپیوں پر توجہ دیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

ہفتہ 30  مئی 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی اور ترقیاتی نوعیت کے کاموں پر توجہ دیں، اس کے اچھے نتائج آئندہ سامنے آسکتے ہیں، لین دین کے معاملات بہتر رہیں گے اور کسی مالی مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی لیکن کوئی بات آپ کی توقع کے خلاف نا خوش گوار بھی ہوسکتی ہے، کوئیپروگرام ڈسٹرب بھی ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ 29 مئی  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، بہتر یہی ہے کہ ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیں اور دوسروں کے ساتھ افہام و تفہیم کا رویہ اپنائیں ، ازدواجی معاملات میں کوئی بدمزگی یا مزاج کے خلاف بات ہو تو اسے زیادہ نہ بڑھائیں، نظرانداز کریں، جیولری یا دیگر سامان آرائش کی خریدوفروخت کے لیے مناسب وقت نہیں۔ لکی نمبر5ہے۔

جمعرات  28 مئی 2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ مصلحت اور مصالحت سے کام لے کر اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں لیکن غصہ اور اشتعال بنے بنائے کاموں کو بگاڑ سکتا ہے۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں رکاوٹ یا کوئی الجھن پیدا ہوسکتی ہے اور کسی جلد بازی کی صورت میں مزید پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے، جو کام الجھ گیا ہے اسے چھوڑدیں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

بدھ   27 مئی  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ سفر یا ضروری معلومات کے حصول میں آسانی ہوگی، بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ مالی لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، کوئی نئی انویسٹمنٹ نہ کریں، اگر کسی کام میں رکاوٹ ہے تو اسے فی الحال چھوڑ دیں، کسی دوسرے معاملے پر توجہ دیں، وہ کام پھر کسی دن ہوجائے گا۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

منگل 26 مئی  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دن کے آغاز کے ساتھ ہی ضروری کاموں کو نمٹانے میں تیزی دکھائیں، گورنمنٹ سے متعلق کام یا اہم اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ بہتر رہے گا، طبیعت میں بے زاری محسوس کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا۔ لکی نمبر5ہے۔

پیر  25 مئی   2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کام کا دباوبڑھے گا اور آپ کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی، روایت سے ہٹ کر طریق کار اختیار کرنا فائدہ دے گا، لکیر کے فقیر نہ بنیں، کسی نئے آئیڈیے یا نئے خیال پر توجہ دیں، کوئی اچھی خبر بھی مل سکتی ہے یا کوئی غیر متوقع بات حیران کرسکتی ہے، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کی مددگار ہیں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

اتوار  24 مئی  2026

منفی اثرات جاری ہیں، طبیعت میں بے زاری اور حساسیت بڑھے گی، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا یا ان کی بات سمجھنا مشکل ہوگا، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں اور اپنی زبان پر قابو رکھیں، کسی معاملے میں اپنی انا کو مسئلہ نہ بنائیں، اپنی دلچسپیوں اور تفریحات پر دھیان دیں تاکہ ایک اچھا دن گزار سکیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

ہفتہ 23  مئی 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، اپنے پروگرامز لچک دار رکھیں، کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے، متبادل حکمت عملی پر بھی پہلے ہی سوچ بچار کرلیں، افسران بالا یا صاحب حیثیت افراد کا رویہ مناسب نہیں ہوگا، ان کے وعدے پر بھروسا نہ کریں، دو ٹوک بات کہنے سے نہ ڈریں، جرات اور ہمت سے کام لے کر کامیابی مل سکتی ہے۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

جمعہ 22 مئی  2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ خصوصاً خواتین کو محتاط رہتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں، کسی دھوکے میں نہ آئیں اور زیادہ لالچ نہ کریں، اپنے اندر کی آواز پر دھیان دیں، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہوں گی، تخلیقی نوعیت کے کاموں میں اچھے نتائج حاصل ہوں گے، تحریری نوعیت کی دستاویز وغیرہ پر دستخط کرنے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرلیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعرات  21 مئی 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں کو دن کے ابتدائی حصے میں نمٹانے کی کوشش کریں، کسی نئی امید کی کرن کو نظرانداز نہ کریں، دوسروں کے ساتھ معاملت میں آسانی ہوگی لیکن کسی بات پر برہمی یا غصے کا اظہار نہ کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیں، جلد بازی اور جارحانہ رویہ نامناسب ہوگا، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

بدھ   20 مئی  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے لیکن محنت اور توجہ سے اس پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے، ذاتی اور نجی نوعیت کے مسائل ذہنی الجھن کا باعث بن سکتے ہیں، خصوصاً خواتین کے مطالبات یا دیگر مسائل پر توجہ دینا پڑے گی، ان کا رویہ جارحانہ ہوسکتا ہے، نرمی اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

منگل 19 مئی  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، بے شک کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور مستقبل میں اچھے نتائج کی امید رکھی جاسکتی ہے لیکن غیر مخلص یا اجنبی افراد کی باتوں پر بھروسا نہ کریں، دوسرے آپ کو غلط مشورہ دے سکتے ہیں اور آپ بھی بدگمانی ، شک اور وہم میں مبتلا ہوسکتے ہیں، قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

پیر  18 مئی   2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنی کارکردگی کو بڑھانے اور کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، نئے آئیڈیاز پر غور کریں اور اس کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی مرتب کریں، اس وقت جو آئیڈیاز یا خیالات ذہن میںآئیں گے وہ قابل عمل اور مستقبل میں فائدہ بخش ثابت ہوں گے، کوئی نیا کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

اتوار  17 مئی  2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے، کسی معاملے میں زیادہ بڑھ چڑھ کر اور جوش و خروش سے کام لینے کی ضرورت نہیں ہے ، اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام پر عمل کریں، اپنی پسندیدہ دلچسپیوں یا مشاغل تک محدود رہیں، منگنی اور نکاح وغیرہ کے لیے نحس دن ہے، نئے خیالات اور آئیڈیاز کو نظرانداز نہ کریں، وہ آئندہ بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز1اور 6ہیں۔

ہفتہ 16  مئی 2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، آپ کو اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے لیکن بے دلی ، سستی اور کاہلی سے گریز کرنا ہوگا، آپ کے دل میں بے زاری کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، مالی اور ترقیاتی نوعیت کے معاملات پر توجہ دیں، کوئی چھوٹی سی امید بھی آگے چل کر آپ کے لیے فائدہ بخش نتائج کا باعث ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ  15 مئی  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، طبیعت میں بے چینی اور کوئی فکر مندی ہوسکتی ہے بہتر ہوگا کہ بے چینی پر کنٹرول کریں اور ہر فکر یا غم کو ذہن سے جھٹک دیں، اپنے فرائض کی انجام دہی میں ذہنی یکسوئی سے کام لیں ، کوئی بھی جلد بازی یا بے صبری مسئلہ پیدا کرسکتی ہے، صبر و سکون سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے دن گزاریں،لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

جمعرات  14 مئی 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن وقت کی سعادت جاری ہے، یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، البتہ مالی معاملات میں کوئی رسک نہ لیں اور اخراجات پر کنٹرول رکھیں، سفر ملکی یا غیر ملکی کے لیے آپ کی کوشش کامیاب ہوسکتی ہے، خواتین کو اپنے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور وہ کامیابی حاصل کرےں گی۔لکی نمبر5ہے۔

بدھ   13 مئی  2025

مثبت اثرات جاری ہیں، اہم نوعیت کے کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں، آپ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوسکتے ہیں لیکن روایتی طور طریقوں سے دور رہیں، کوئی نیا آئیڈیا ، نئی بات ، نیا طریقہ کار اختیار کرنا کامیابی کی ضمانت ہوگا، آپ کی اپنی وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی، ان پر بھروسا کریں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

منگل 12 مئی  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن خواتین سے الجھنے یا کوئی اختلاف کرنے کی کوشش نہ کریں، ان کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا، سفر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بات چیت اور گفت و شنید کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، مالی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، انعامی اسکیموں میں حصہ لینے کے لیے موافق و مددگار دن ہے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

پیر  11 مئی   2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، اپنے آج کے پروگرامز کو لچک دار رکھیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر بات پروگرام کے مطابق ہو، کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے، متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، کسی نئی مہم جوئی کا خیال دل میں نہ لائیں، گورنمنٹ سے متعلق مشکل امور میں سرکاری افراد سے صلا و مشورہ کرنا بہتر رہے گا، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

اتوار  10 مئی  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، البتہ صاحب حیثیت افراد یا سرکاری ملازمین سے دور رہیں، ان کا رویہ مثبت نہیں ہوگا، دوست، احباب یا عزیز رشتے داروں کے ساتھ خوش گوار وقت گزر سکتا ہے، کسی تقریب میں شرکت بہتر ہوگی، اپنی پسندیدہ تفریحات یا مشاغل میں اچھا وقت گزرے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

ہفتہ 09  مئی 2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، آپ کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی لیکن دوسرے آپ کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، کسی بھی بحث مباحثے یا متنازع گفتگو سے گریز کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں، دوسروں سے حسب توقع معلومات ملنا مشکل ہوگا، سفر میں کوئی رکاوٹ یا پریشانی ہوسکتی ہے۔لکی نمبر5ہے۔

جمعہ  08 مئی  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے غیر روایتی طور طریقے کامیابی کی ضمانت ہوں گے، لکیر کے فقیر نہ بنیں، کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں، کسی نئی بات یانئے آئیڈیے پر توجہ دیں، دوسروں کا ناجائز دبائو قبول نہ کریں، اپنے موقف پر قائم رہیں، آپ کی اپنی وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعرات  07 مئی 2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ خصوصاً مالی لین دین کے امور میں محتاط رہیں، کوئی انویسٹمنٹ نہ کریں، اخراجات میں اضافہ ہوگایا کوئی مالی مسئلہ پریشان کرے گا، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کامیابی مل سکتی ہے، اعلیٰ افسران اور حکام سے ملاقات فائدہ بخش ہوسکتی ہے، غصے اور اشتعال پر کنٹرول رکھیں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

بدھ   06 مئی  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کسی بھی مہم جوئی یا رسکی معاملے سے دور رہیں، دھوکا، فراڈ ، چوری جیسے معاملات سے واسطہ پڑسکتا ہے، کاموں میں رکاوٹ اور الجھنیں پیدا ہوسکتی ہیں، اجنبی اور غیر متعلق افراد کی باتوں پر بھروسا نہ کریں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

منگل 05 مئی  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں ، طبیعت میں زیادہ جرات اور ہمت نمایاں ہوگی، آپ مشکل ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن ضروری نہیں ہے کہ کامیاب بھی ہوں ۔ مالی امور میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، دوسروں سے لین دین کرتے ہوئے یا کہیں سرمایہ کاری کرتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

پیر  04 مئی   2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن اپنے مقررہ فرائض کی ادائیگی تک ہی خود کو محدود رکھیں، آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی، کسی کام میں رکاوٹ نہیں آئے گی لیکن دوسروں سے تعلقات میں کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے خصوصاً خواتین کے ساتھ کیوں کہ وہ آپ کی بات سے ضروری نہیں ہے کہ اتفاق کریں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

اتوار  03 مئی  2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے ۔ کچھ نیا کرنے یا کسی نئی مہم جوئی سے گریز کریں، اپنے معمولات پر کاربند رہیں، پہلے سے جو پروگرام طے ہے اسی پر عمل کریں ، کوئی بھی نئی مہم جوئی یا اچانک بنایا گیا پروگرام ڈسٹرب ہوسکتا ہے ، اپنے مزاج پر کنٹرول رکھیں جو آپ کو کچھ نیا کرنے پر مجبور کرسکتا ہے، زیادہ حساس ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

ہفتہ 02  مئی 2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن زیادہ جوش اور جذبات میں اپنی حدود کو فراموش نہ کریں، اپنی گنجائش دیکھتے ہوئے ہی آگے قدم بڑھائیں، مالی اور ترقیاتی نوعیت کے کاموں میں بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں یا ایسے معاملات کے لیے کی گئی کوششیں آئندہ فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔ باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا بہتر ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعہ  یکم مئی  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ذہن پر کوئی بوجھ یا کوئی الجھن اگر ہے تو وہ ختم ہوجائے گی، طبیعت میں جوش اور ولولہ ہوگا جو آپ کو کھل کر کام کرنے کی ترغیب دے گا، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی پیش رفت ہوسکتی ہے لیکن کسی سرکاری ملازم کے وعدے پر بھروسا نہ کریں، دوسروں سے تعلقات بہتر کیے جاسکتے ہیں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

جمعرات  30 اپریل  2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے، مالی لین دین میں محتاط رہیں، کوئی نقصان ہوسکتا ہے، اخراجات میں اضافہ ممکن ہے ، کسی وعدہ خلافی سے واسطہ پڑسکتا ہے، زیادہ تنقیدی اور جارحانہ رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں، کسی بحث و تکرار میں پڑکر اپنا وقت ضائع نہ کریں ، ضروری نہیں کہ دوسرے آپ کی بات سے اتفاق کریں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

بدھ   29 اپریل  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں، دن کا آغاز خوش گوار انداز میں ہوگا لیکن کسی کام میں رکاوٹ یا تاخیر بھی ہوسکتی ہے، زیادہ محنت اور جدوجہد سے مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں، ساتھ ہی ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا بھی ضروری ہوگا، کسی بات پر غصہ اور اشتعال پیدا ہوسکتا ہے، اپنے جذبات پر پوری طرح قابو رکھیں، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

منگل 28 اپریل  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کوئی نئی بات یا نئی صورت حال خوش گوار ہوسکتی ہے۔ کوئی سرپرائز مل سکتا ہے لیکن کچھ نیا کرنا بھی ضروری ہے ، لکیر کے فقیر نہ بنیں ، دھوکے اور فریب سے ہوشیار رہیں اور اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت کا خیال رکھیں ، غیر مخلص اور اجنبی لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وہ آپ کے ساتھ فراڈ کرسکتے ہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

پیر  27 اپریل   2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ مالی اور ترقیاتی امور میں پیش رفت ہوسکتی ہے،کوئی نئی امید کی کرن نمودار ہوسکتی ہے لیکن زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے یا آپ کا نامناسب رویہ بنے بنائے کام کو بگاڑنے کا سبب بن سکتا ہے، زیادہ جذباتی نہ ہوں ، حساسیت پر قابو رکھیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

اتوار  26 اپریل  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، اپنے آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال اپ سیٹ کرسکتی ہے۔متبادل حکمت عملی بھی ذہن میں رکھیں، خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا، ان سے الجھنے کی کوشش یا بحث کرنے کی کوشش نہ کریں، صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ بہتر رہے گا۔ لکی نمبر5ہے۔

ہفتہ 25  اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، گھریلو یا خاندانی نوعیت کے معاملات پر توجہ دینا پڑے گی، بات چیت اور باہمی صلاح و مشورے سے اکثر مسائل حل ہوسکتے ہیں، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل نہ ہوگا۔ البتہ حاکمانہ یا جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کریں ورنہ کوئی بنا بنایا کام بگڑ بھی سکتا ہے، سفر بہتر رہے گا۔ لکی نمبرز2اور 7ہیں۔

جمعہ  24 اپریل  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، بہتر ہوگا کہ اپنے کام اور طرز عمل میں نیا پن پیدا کریں، لکیر کے فقیر نہ بنیں، اپنی وجدانی صلاحیتوں پر توجہ دیں۔ آپ ضرور کامیابی حاصل کریں گے، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں دشواری ہوسکتی ہے لیکن تھوڑی سی جرات اور ہمت سے کام لے کر ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں، لکی نمبرز3اور 8ہیں۔

جمعرات  23 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی نوعیت کے امور کی منصوبہ بندی پر توجہ دیں، اپنے خرچ اور آمدن کا حساب رکھیں، شریک حیات سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا، اس کی بات کو نظر انداز نہ کریں، وہ درست مشورہ دے سکتی ہیں، صحت کے معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، آپ کی کوئی غفلت صحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ لکی نمبرز4اور 9ہیں۔

بدھ   22 اپریل  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ گھر سے نکلتے ہوئے غور کرلیں کہ آپ کوئی اہم بات یا کوئی ضروری چیز بھول تو نہیں رہے، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں، غیر مخلص لوگ غلط فہمیاں اور بدگمانیاں پیدا کرسکتے ہیں، چوری ، فراڈ کا اندیشہ موجود ہے ۔ کسی کام میں رکاوٹ یا الجھن پیدا ہوسکتی ہے اور آپ غصے اورجھنجلاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، لکی نمبر5ہے۔

منگل 21 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی ایڈونچر سے دور رہیں، طبیعت میں جوش نمایاں ہوگا اور گفتگو میں تیزی اور تلخی پیدا ہوسکتی ہے، زبان پر قابو رکھیں، مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں تو یقینا آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے، اپنے قیمتی وقت کا احساس کریں ، اسے ضائع نہ ہونے دیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

پیر  20 اپریل   2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے بات چیت و مشورہ بہتر رہے گا۔ سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، سفر سے متعلق کاموں کی انجام دہی آسان ہوگی، آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی، اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ، جرات اور ہمت سے کام لے کر آنے والی رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

اتوار  19 اپریل  2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ مالی امور پر توجہ دیں، اپنا بجٹ چیک کریں، لوگوں سے میل ملاقات خوش گوار رہے گی، دوست احباب کے ساتھ خوش گوار وقت گزرے گا۔ کسی نوعیت کی بے چینی اور جلد بازی کا شکار ہوسکتے ہیں، خود پر قابو رکھیں، پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق چلیں ، اچانک کوئی پروگرام نہ بنائیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

ہفتہ 18  اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ اپنے فرائض کی طرف ہی توجہ رکھیں، کسی نئی مہم جوئی یا نئے جگاڑ سے گریز کریں، آپ کی وجدانی صلاحیتیں بہتر ہوں گی، ان سے رہنمائی لیں، کسی بھی معاملے میں آپ کا من کیا کہتا ہے اس پر توجہ دیں، کسی مالی مسئلے کے حل ہونے کی امید پیدا ہوسکتی ہے ، اسے نظر انداز نہ کریں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

جمعہ  17 اپریل  2026

منفی اثرات جاری ہیں، کسی نئے کام یا ایگریمنٹ سے گریز کریں اور اپنے معمول کے فرائض کی ادائی پر توجہ رکھیں، ضروری کاموں کو نظر انداز کرسکتے ہیں اور دوسرے آپ کو کسی غلط راستے پر یا غلط سوچ پر ڈال سکتے ہیں یا کوئی سبز باغ دکھا سکتے ہیں، ایسے کسی فریب میں نہ آئیں جو کام ہوجائے اس پر شکر کریں اور جو نہ ہو اس کی فکر نہ کریں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

جمعرات  16 اپریل  2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔ کسی بات پر غصہ اور اشتعال سے گریز کریں، کسی کام میں رکاوٹ یا کسی مسئلے میں الجھن پیدا ہو تو زیادہ پریشان نہ ہوں اور اسے کسی اور وقت کے لیے چھوڑ دیں، مالی لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

بدھ   15 اپریل  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نئی بات اہم ہوسکتی ہے، اسے نظرانداز نہ کریں ، آپ کی وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی ، انھیں نظرا نداز نہ کریں، دوسروںکی باتوں پر اپنے اندر کی آواز کو اہمیت دیں، ضروری نہیں ہے کہ مشورہ دینے والے یا راہ دکھانے والے آپ سے مخلص بھی ہوں، اپنے ہی فیصلے کو اولیت دیں، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

منگل 14 اپریل  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی امور میں کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ، اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور روایتی طور طریقوں کے بجائے کوئی نیا انوکھا طریقہ کار اختیار کریں، وہی کامیابی دے گا، دوسروں کے ساتھ افہام و تفہیم سے مفید نتائج برآمد ہوں گے، خواتین سے بھی مدد و تعاون کی توقع رکھیں، کوئی اچھا مشورہ مل سکتا ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

پیر  13 اپریل   2026

ملے جلے اثرات جاری ہیں، صاحب حیثیت افراد سے مشورہ یا مدد کی درخواست کی جاسکتی ہے، وہ آپ کی بات پر توجہ دیں گے لیکن کسی اپ سیٹ سے بھی چوکنا رہیں، کوئی بات یا صورت حال آپ کی توقع کے خلاف اچانک سامنے آسکتی ہے۔ اس کے لیے متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، مالی امور پر زیادہ توجہ دیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

اتوار  12 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دوسروں سے تعاون نہیں ملے گا، خصوصاً خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا، وہ اپنی ہی کسی خواہش کے زیر اثر ہوں گی، آپ کسی سخت اور حاکمانہ رویے سے گریز کریں، بہتر ہوگا کہ اپنی پسندیدہ دلچسپی یا تفریح پر توجہ دیں، کوئی پسندیدہ کتاب یا فلم وغیرہ دیکھیں، نظم و ضبط کو قائم رکھیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

ہفتہ 11  اپریل  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نئی بات یا نئی خوش خبری مل سکتی ہے، اس پر توجہ دیں، اسے نظر انداز نہ کریں، اپنی ذاتی کوشش سے آپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، آپ کی وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی، ان سے کام لیں ، کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی لیکن اصول و قواعد اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

جمعہ  10 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مالی لین دین میں محتاط رہیں، کوئی انویسٹمنٹ غلط ہوسکتی ہے، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ صاحب حیثیت افراد کا رویہ مناسب نہیں ہوگا، وہ ٹال مٹول سے کام لے سکتے ہیں، سفر سے متعلق امور میں کامیابی ہوگی، سفر آسان ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعرات  09 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کسی کام میں رکاوٹ یا تاخیر ہوسکتی ہے تو بے صبرے پن کا مظاہرہ نہ کریں، کوشش جاری رکھیں تو کام ہوجائے گا۔ مالی فوائد کا حصول باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ممکن ہے،نرم رویہ اور حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا بہتر طریقہ کار ہوگا، تفریحی اور رومانی دلچسپیاں خوش گوار ثابت ہوسکتی ہیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

بدھ   08 اپریل  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے، صبر و تحمل ضروری ہے، کسی جلد بازی سے گریزکریں، غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں، اچانک یا غیر متوقع طور پر کوئی صورت حال سامنے آئے تو اس طرف قدم بڑھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں، بدگمانیاں ، غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

منگل 07 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی، اپنے معمول کے فرائض بہتر طور پر ادا کرسکیں گے لیکن کوئی نیا کام یا نیا پروگرام شروع نہ کریں، ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ کی بات سے اتفاق کریں لہٰذا کسی بحث اور مباحثے سے گریز کریں، سفر کے دوران بھی کوئی مسئلہ یا مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

پیر  06 اپریل   2026

منفی اثرات کا حامل دن ہے، اپنے روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی تک ہی خود کو محدود رکھیں، کوئی نیا کام شروع نہ کریں اور کسی نئی مہم جوئی سے دور رہیں، اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کسی اپ سیٹ کی صورت میں متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، بعد دوپہر صورت حال میں مثبت تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

اتوار  05 اپریل  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ باہمی افہام وتفہیم سے کام لے کر اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، خصوصاً بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، سفر کے لیے موافق دن ہے، مالی معاملات پر سوچ بچار نئے راستوں کی نشان دہی کرسکتا ہے، امید کی کوئی نئی کرن نمودار ہوسکتی ہے، دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

ہفتہ 04  اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، ازدواجی معاملات پر بھی توجہ کی ضرورت ہوگی، شریک حیات کی ضروریات پر بھی دھیان دینا چاہیے، ازدواجی امور میں کسی بحث و مباحثے سے گریز کریں ورنہ کوئی نیا تنازع کھڑا ہوسکتا ہے، خواتین کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ  03 اپریل  2026

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن اپنی کوشش اور صلاحیتوں پر بھروسا کریں، دوسروں سے زیادہ توقعات اور امیدیں وابستہ نہ کریں، آج کے دن آپ خود مختار ہیں اور اپنی کارکردگی کے لیے خود ہی جواب دہ ہیں، بے شک کام کا دباؤ زیادہ ہے لیکن اس صورت حال سے آپ کو ہی نمٹنا ہے، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ لکی نمبر 5 ہے۔

جمعرات  02 اپریل  2026

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، جوش اور جذبہ اور امنگ زیادہ ہوگی لیکن جوش میں ہوش کھونا غلط ہوگا، کوئی بھی قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں، سینئر اور تجربے کار لوگوں سے مشورہ کرنا بہتر ہے، مالی لین دین میں محتاط رہیں، کوئی مالی مسئلہ ذہنی الجھن کا باعث ہوسکتا ہے، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، کوئی نیا خرچ سامنے آسکتا ہے، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

بدھ   یکم اپریل  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ دن کا آغاز کوئی مسئلہ پیدا کرسکتا ہے، کسی بحث و تکرار میں نہ الجھیں ورنہ قیمتی وقت ضائع ہوگا، اپنے آج کے ضروری ٹارگٹ پر توجہ رکھیں، لوگ غلط مشورہ دے سکتے ہیں، کوئی بدگمانی یا غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، دھوکے اور فراڈ کا اندیشہ ہے، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، اسے فی الحال چھوڑ دیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

ہر ہفتے نئے آرٹیکل کی اپ ڈیٹ اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے سبزکرائبر بنیں

یاد رہے کہ سبزکرپشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنا ای میل ان باکس یا اسپیم فولڈر ضرور چیک کریں

ہم اسپیم ای میل نہیں بھیجتے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیوسی پالیسی پڑھیں۔