یہ نقش معظم ہر ستارے کے شرف میں تیار کیا جاسکتا ہے

ہم ایک نادر روزگار نقش قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جو اپنی تاثیر اور افادیت میں لاجواب ہے، ہمارا مجرب المجرب ہے اور ہم نے کبھی اس نقش کے اثرات کو فیل ہوتے نہیں دیکھا، یہ نقش تسخیر اعظم ہے کیوں کہ سورئہ توبہ کی جو آیت مبارکہ اس نقش میں استعمال ہوئی ہےں، ان کے بارے میں تقریباً تمام ہی علمائے جفر کا اتفاق ہے کہ یہ تسخیر کی سب سے زیادہ مو¿ثر ترین آیات ہےں، ان آیات کا نمبر سورئہ توبہ میں 128,129 ہے اور سورئہ توبہ کی آخری دو آیات میں شمار ہوتی ہےں۔

لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم باالمومنین روف
رحیم فان تولوا فقل حسبی اللہ لاالہ الا ھوا علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم

زیر نظر لوح اسی آیتِ مبارکہ سے مرتب کی گئی ہے جو یہ ہے۔

 

 

 

 

نقش کی چال کے لیے درمیان کے چار خانے رہنمائی کریں گے کہ نقش بھرنے کی ابتدا کس خانے سے کی جائے گی اور ایک دور مکمل ہونے کے بعد دوسرا دور کس خانے سے شروع ہوگا، خانہ نمبر 1 سے شروع ہونے والی آیت خود اپنا ر±خ متعین کرتی ہے اور آخری خانے تک ترتیب وار پ±ر کی جائے گی،اسی طرح خانہ نمبر 2 سے جو آغاز ہوگا وہ بھی ترتیب وار نقش کے کسی کونے تک جائے گا، گویا مکمل آیت نقش میں چار بار لکھی جائے گی،آیت کا آغاز درمیان سے ہوگا اور اختتام چاروں کونوں میں سے کسی ایک کونے پر ، یہی اس نقش کی چال ہے۔
ہم نے یہاں سادہ نقش دیا ہے لیکن اصول نقش اور قواعد عملیات کی مکمل پابندی ضروری ہوگی یعنی قولہ الحق ولہ الملک کے ساتھ نقش کے دائیں بائیں حمعسق اور کھیعص کے ساتھ تمام ملائکہ و دیگر مو¿کلات بھی لکھے جائیں گے۔
اگر تسخیر مستورات و عوام الناس مقصود ہے تو اس نقش کو شرف زہرہ میں لکھنا افضل ہوگا، خواتین اگر اس نقش سے فیض حاصل کرنا چاہیں تو انھیں بھی شرف زہرہ میں تیار کرنا چاہیے، نقش کو کسی بڑے کاغذ پر نمایاں طور پر لکھ کر اور فریم کرواکے گھر میں یا کاروبار کی جگہ پر لگایا جائے تو خاندان میں خلوص و محبت ، خوش حالی اور کاروبار میں ترقی کے لیے مو¿ثر ہے۔
یہی نقش شرف شمس میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے،اس سلسلے میں فرق یہ ہوگا کہ اگر تسخیر امراءو حکام مقصود ہو ، دنیا میں اعلیٰ مقام و مرتبہ درکار ہو تو اس نقش کو شرف شمس میں تیار کریں،گولڈن کاغذ پر لکھیں تو عرق گلاب میں مشک و زعفران و عنبر ملالیں،چاندی یا سونے پر بھی تیار کرسکتے ہیں اور تانبے پر بھی لکھا جاسکتا ہے،بخورات شرف کی مناسبت سے جلائے جائیں اور خوشبویات بھی اسی مناسبت سے یعنی زہرہ کے وقت پر زہرہ کے بخور اور خوشبو اور شمس کے وقت پر شمس کے بخور اور خوشبو، رجال الغیب کا خیال رکھا جائے۔
اگر تسخیر اہل علم و ہنر مقصود ہو یا علم و دانش میں ترقی و مرتبہ چاہتے ہوں تو نقش معظم کو شرف عطارد یا شرف مشتری میں تیار کریں، اگر قوت و توانائی کا حصول مراد ہو یا ٹیکنیکل نوعیت کے کام اور علوم میں مہارت درکار ہو تو شرف مریخ میں تانبے یا فولاد کی لوح تیار کریں، شرف قمر میں بھی اس نقش کے فوائد بے شمار ہیں، صحت و تندرستی، باہمی محبت و اخلاص، کاروباری ترقی، روز مرہ امور و فرائض کی ادائیگی میں آسانی ، ذہنی و دماغی قوت کا حصول ممکن ہوگا،ریسٹورنٹ یا عام ضروریات زندگی سے متعلق کاروباری مراکز میں استعمال کے لیے شرف قمر میں تیار کرکے اور فریم کرواکر قبلہ رُخ دیوار پر لگائیں تو ان شاءاللہ کاروبار دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔
شرف زہرہ میں تیار کردہ نقش تسخیر عام کے لیے کارآمد ہوگا،کاروباری ترقی ، عام لوگوں میں مقبولیت اور شہرت ، شادی میں رکاوٹ اور بندش وغیرہ کے لیے مجرب ہے،اگر کاغذ پر لکھ کر فریم کراکے دکان یا مکان میں لگائیں تو کاروبار ترقی کرے گا اور گھر میں محبت و اتفاق اور خیروبرکت خوب ہوگی ،بہتر ہوگا کہ روزانہ نقش کے نیچے صندل کی اگربتی جلا کر دھونی دی جاتی رہے، الا ماشاءاللہ۔یہ ایک ایسا تحفہ جسے آپ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
نقش یا لوح کی تیاری کے بعد کسی بھی نوچندے جمعہ یا جمعرات کو 111 مرتبہ مکمل آیت شریف پڑھ کر لوح پر دم کریں اور پہن لیں، بعد ازاں روزانہ 111 مرتبہ اپنے ورد میں رکھیں،انشاءاللہ حیرت انگیز نتائج ملاحظے میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ شرف شمس ، زہرہ، عطارد ہر سال باآسانی دستیاب ہوجاتے ہیں، شرف قمر ہر ماہ مل سکتا ہے لیکن اس شرف قمر کو اہمیت حاصل ہے جو عروج ماہ میں ہو، شرف مریخ ہر سال نہیں ہوتا بلکہ ہر ڈیڑھ سال بعد میسر ہوتا ہے جب کہ شرف مشتری 13 سال بعد اور شرف زحل تقریباً تیس سال بعد میسر ہوتا ہے، ایسی صورت میں مشتری اور زحل یا دیگر سیارگان کے سعد نظرات سے استفادہ کرنا چاہیے،ہمارے ملک میں علم نجوم سے حقیقی واقفیت اور شعور کی بے حد کمی ہے، علم جفر سے شغف رکھنے والے حضرات کی اکثریت اس علم کی باریکیوں سے نابلد ہے چناں چہ شرف و اوج کے سوا دیگر مو¿ثر اوقات کا استخراج بھی ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا، کسی بھی سیارے کے باقوت وقت کا انحصار صرف شرف وغیرہ پر منحصر سمجھتے ہیں، حالاں کہ جب کوئی سیارہ اپنے ذاتی برج میں ہو تو بھی باقوت ہوتا ہے، جیسا کہ اب سیارہ زحل اپنے ذاتی برج جدی میں آئندہ تقریباً ڈھائی سال قیام کرے گا، اس دوران میں سیارہ زحل کا باقوت وقت استخراج کیا جاسکتا ہے اور یہ نقش معظم اُس وقت میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے، خاص طور سے ان لوگوں کے لیے جو زمین و پراپرٹی کا بزنس کرتے ہیں یا اپنے ذاتی کاروبار میں استحکام چاہتے ہیں،ان شاءاللہ آئندہ زحل کے ایسے باقوت اوقات کی نشان دہی کردی جائے گی۔
عزیزان من! جو لوگ علم نجوم کی معقول معلومات رکھتے ہیں، ان کے لیے مو¿ثر اور سعد وقت کا حصول آسان ہوتا ہے، بہ صورت دیگر مو¿ثر ترین عملیات و نقوش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور پھر علم بدنام ہوتا ہے، ہمارے ملک میں درحقیقت یہی ہورہا ہے، ہمارے ماہرین جفر کی اکثریت علم نجوم سے مکمل طور پر بے بہرا ہے یا لکیر کے فقیر ہیں، کتب و رسائل سے نقوش وغیرہ نقل کرکے گزارا کر رہے ہیں، الاماشاء اللہ۔
لوح تسخیر اعظم کی تیاری کے لیے خصوصی اوقات
اس نہایت اہم اور بے شمار فوائد کی حامل لوح معظم کی تیاری کے لیے ہم نے خاص اوقات استخراج کیے ہیں جو کراچی مین لوکل ٹائم کے مطابق ہیں، دیگر شہروں کے ضرورت مند افراد کراچی سے اپنے وقت کا فرق معلوم کرکے ان اوقات کو استعمال کرسکتے ہیں۔
16 فروری بروز اتوار دوپہر 01:42 pm سے 02:24 pm تک اس کے بعد 02:44 pm سے 03:30 pm تک ۔
19 فروری بروز بدھ 07:37 am سے 08:15 am
21 فروری بروز جمعہ ایک نہایت ہی شاندار وقت ہے کیوں کہ اس وقت سیارہ زہرہ زائچے میں ملاویا یوگ بنارہا ہوگا اور ساتھ ہی سیارہ مشتری طالع برج قوس میں ہمسا یوگ تشکیل دے رہا ہوگا، سیارہ مریخ بھی برج قوس میں طاقت ور پوزیشن میں ہوگا، اس سعد ترین وقت کا آغاز 04:27 am سے ہوگا اور 04:50 am تک رہے گا۔
عزیزان من!اس لوح معظم کو فروری کے بعد اپریل میں شرف شمس اور شرف مریخ میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

شرف قمر

اگر شرف قمر میں اس لوح کو تیار کرنا ہو تو 2 مارچ بروز پیر قمر اپنے شرف کے برج ثور میں ہوگا اور عروج ماہ ہوگا، یہ نہایت ہی مبارک اور سعد شرف قمر ہے، اس وقت میں بھی یہ لوح تیار ہوسکتی ہے۔
کراچی مین لوکل ٹائم کے مطابق ہم شرف قمر کا مو¿ثر ترین وقت دے رہے ہیں۔
09:10 am سے 10:30am تک شرف قمر سے متعلق اعمال کیے جاسکتے ہیں اور لوح تسخیر اعظم کے علاوہ لوح قمر یا برکاتی انگوٹھی بھی تیار کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد ٹائم

پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق سیارہ قمر کے باقوت کا آغاز 08:30 am سے ہوگا اور 09:30 am تک مو¿ثر وقت ہوگا۔

جی ایم ٹی لندن ٹائم

دیگر ممالک سے متعلق قارئین کے لیے ہم جی ایم ٹی ٹائم دے رہے ہیں، وہ اپنے ملک کا فرق جی ایم ٹی ٹائم سے معلوم کرکے اس وقت کو اپنے ملک یا اپنے شہر کے مطابق کرسکتے ہیں۔
شرف قمر کا مو¿ثر ترین وقت جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق 2 مارچ بروز پیر 05:00 am سے شروع ہوگا اور 06 بجے تک رہے گا،