مختلف سیاروں کے زائچہ پیدائش میں اثرات(2)
سیاروں کے قوت و ضعف اور منفی و مثبت رنگ ڈھنگ پر ایک نظر
فی زمانہ پاکستان میں بھی علم نجوم سے لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ مزید آسانی عام لوگوں کو یہ ہوگئی ہے کہ وہ اپنے موبائل ہی میں کوئی بھی ایسٹرولوجیکل سافٹ ویئر ڈاون لوڈ کرلیتے ہیں اور پھر اپنا زائچہ بھی خود بنالیتے ہیں، حالاں کہ ایسی صورت میں بھی کسی نہ کسی غلطی کے امکانات رہتے ہیں کیوں کہ اکثر لوگوں کا ٹائم آف برتھ درست نہیں ہوتا، بہر حال پھر بھی لوگوں کی دلچسپی عروج پر رہتی ہے۔
زائچہ بنانے کے بعد ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ زائچے کو کس طرح دیکھیں اور سمجھیں، عموماً وہ زائچہ بناکر ہمیں واٹس ایپ پر بھیج دیتے ہیں اور مختلف سوالات کرتے ہیں، ہمارے نزدیک یہ حماقت ہے کیوں کہ در حقیقت وہ نہیں جانتے کہ سافٹ ویئر سے حاصل ہونے والا ایک چارٹ ہی سب کچھ نہیں ہوتا اور جب کہ یہ بات بھی یقینی نہیں ہوتی کہ وہ درست پیدائشی وقت کے مطابق بنایا گیا ہے لہٰذا صرف اس چارٹ کو دیکھ کر کوئی معقول جواب نہیں دیا جاسکتا۔
بہر حال عام لوگوں کی دلچسپی اور ابتدائی نوعیت کی معلومات کے لیے اس چارٹ میں سیاروی پوزیشن دیکھ کر ابتدائی نوعیت کی سمجھ بوجھ پیدا کی جاسکتی ہے۔ زیر نظر سلسلہ اسی لیے شروع کیا گیا ہے کہ آپ اگر سافٹ ویئر سے کوئی چارٹ تیار کرتے ہیں اور اس میں موجود سیاروں کی پوزیشن اور ان کے اثرات سمجھنا چاہتے ہیں تو یہ مضمون کسی حد تک آپ کی رہنمائی ضرور کرے گا۔
مختلف برجوں میں مریخ
شرف یافتہ مریخ: اگر مریخ شرف یافتہ ہو تو صاحب زائچہ مضبوط قوت ارادی کا مالک ہوگا اور اس کی قوت کنٹرول میں ہوگی۔ صاحب زائچہ جرات ، برداشت کا حامل اور ثابت قدم ہوگا نیز اپنی توانائی کا بہترین استعمال کرسکے گا۔
متاثرہ مریخ: اگر مریخ کسی زائچے میں متاثرہ ہو تو صاحب زائچہ درد اور تھکن سے بے حال ہوگا۔ ایسے لوگ کمزور قوت ارادی کے مالک، بزدل، آسانی سے زیر ہوجانے والے اور بلا سبب خائف ہوں گے۔
اگر متاثرہ مریخ کی نحوست ٹل جائے تو صاحب زائچہ کے ارادے اور مضبوطی کو تقویت پہنچے گی لیکن وہ لاتعلقی کے عنصر کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، یہ سوچ کر کہ اگر وہ کامیاب نہ بھی ہوئے تو بھی حالات درست ہوجائیں گے۔ مریخ کی غضب ناکی اور جارح خوبیاں ناپید ہوں گی اور صاحب زائچہ اس سے زیادہ محتاط اور ہوش مند ہوگا جتنا وہ اس صورت میں ہوتا جب مریخ اعلیٰ مقام پر ہوتا۔
خیال رہے کہ سیارہ مریخ راہو کیتو سے بہت بری طرح متاثر ہوتو بڑی خرابیاں جنم لیتی ہیں، اس کے علاوہ کسی اور نحس کے ساتھ قران میں ہو یا اس کی نظر میں ہو تو بھی خرابیاں جنم لیتی ہیں۔
تحت الشعاع مریخ:جب مریخ تحت الشعاع میں ہوتا ہے تو صاحب زائچہ کو اپنی طاقت، عزم اور مضبوطی کا حد سے زیادہ گمان ہونے لگتا ہے۔ صاحب زائچہ یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ طاقت ور، سب سے زیادہ مضبوط اور خودکو محفوظ سمجھنے میں درست ہے۔
یہ احساس یا گمان اپنے آپ کو مضبوط اور طاقت ور ثابت کرنے کی ضرورت تخلیق کرتا ہے اور عام طور سے دوسروں سے طاقت آزمائی کا سبب بنتا ہے جو ان سے زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں اور جب اسے بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو عام طور سے کم ہمت ثابت ہوتا ہے۔
حمل میں مریخ:انتظام و انصرام کی اہلیت، حاکمیت پسندی، شہوت پرستی، سپاہیانہ، ہنر، مالدار، طاقت ور، نئے جہاں تلاش کرنے والا، لائق، فیاض ، صاف گو، محتاط، گھریلو معاملات میں فضول خرچ، اثر پذیر اور سخت دل بناتا ہے۔
ثور میں مریخ:عورتوں سے متاثر، بزدل، کھدرا جسم، خود غرض، ضدی، شہوت پرست، اسپورٹس کا شائق، جلد باز، جذباتی، قدرے بے اصول، ظالم ، حیوانی جبلت، مضبوط حیثیت، بدزبان بناتا ہے۔
جوزا میں مریخ:فیملی اور بچوں سے محبت کرنے والا ، سائنٹیفک ، نکھار میں دلچسپی، درمیانہ قد، تندرست و توانا جسم، پر عزم ، چست، جدت طراز، موسیقی میں مشّاق، بے خوف، بے عقل، جلد باز، ناخوش ، ڈبلو میٹ۔
سرطان میں مریخ: برج سرطان میں سیارہ مریخ کو ہبوط ہوتا ہے لیکن بعض مخصوص صورتوں میں یہ کینسل بھی ہوجاتا ہے، ذہین، مالدار، امیر، زراعت کا شوقین، سفر اور بحری سفر کا شائق، میڈیکل اور سرجیکل صلاحیت، کمزور بینائی، نامہربانی، قیاس آرائی، خود پسند دلیر، جرات مند ، ضدی۔
اسد میں مریخ: پر اسرار علوم کا رحجان، ایسٹرولوجی اور ریاضی کا رحجان ، والدین سے محبت، بڑوں کی عزت اور احترام ، آزادانہ سوچ، لبرل، فاتح ، پیٹ کی تکلیف، زہنی شکایات کی طرف سے پریشان، فیاض، معزز، کامیاب، جھگڑالو، مضطرب۔
سنبلہ میں مریخ:غیر تغیر پذیر:بھڑک اٹھنے والا، ہضم کرنے والے اعضاءمیں تکلیف، ازدواجی ہم آہنگی نا پید، صنف نازک کے لئے عام محبت ، کینہ پرور، خود اعتماد، شیخی باز، مادہ پرست، تخریبی ذہن، مثبت ، زیرک، صاحب امتیاز، دھوکے باز، ظاہردار ، سائنٹیفک کاوشیں ۔
میزان میں مریخ:طویل قامت، سڈول جسم، گوری رنگت، پر عزم خود اعتماد، فیملی کے لےے جینا، خود کمائی ہوئی دولت ، نیک ، ملنسار، دور اندیش، خوشامد پسند، کاروباری ذہنیت، عورتوں سے دھوکہ کھانے والا ، آسانی سے پریشان ہونے والا ، پر اعتماد طبیعت ، شیخی باز۔
عقرب میں مریخ:درمیانہ قد، ڈپلو میٹک، مضبوط حافظہ، مثبت رحجان، عیاش، کینہ پرور، جارح، گھمنڈی، چالاک، شیخی باز، زندگی میں تیز رفتار ترقی ۔
قوس میں مریخ: شریفانہ، بہت سے دشمن ، مدبر، وزیر ، کشادہ بے تکلف، تفریح کا دلدادہ، محتاط ، بے چین ، چند بچے، انتہا پسندی کا رحجان ، جھگڑالو، قانونی مشکلات ، اچھا شہری۔
جدی میں مریخ: درمیانہ قد،امیر، اعلیٰ سیاسی پوزیشن ، بہت سے بیٹے، دلیر، فیاض ، بچوں سے محبت ، سرائیت کر جانے والا، دلیر، محنتی نہ تھکنے والا، کامیاب ، باتد بیر، معزز، فیاض۔
دلو میں مریخ: ناخوش، مصیبت زدہ، جھوٹا ، آزاد، احمق، آوارہ گرد، من موجی، جھگڑالو، متنازع ، جلد بھول جانے اور معاف کر دینے ولا، غریب ، آزاد، زبان دانی میں ماہر، پانی سے خطرہ ، روایتی ، چڑچڑا ، غور و فکر کرنے والا۔
حوت میں مریخ: گوری رنگت ، معاشقے میں مشکلات، سخت گیر، چند بچے، بے صبر، مضطرب، مخالفانہ رویہ، وفادار، گندہ، احساسات کی غیر یقینی ، قولنج، نکما اور ضدی۔
مختلف برجوں میں عطارد
شرف یافتہ عطارد: اگر عطارد شرف یافتہ ہوتو معقول ذہن بہتر عمدہ” عملی“ لائق اور جدت طراز ہوتا ہے۔صاحب زائچہ اپنے معاملات کو سنبھالنے اور اپنے فرائض عمدگی سے ادا کرنے کا اہل ہوتا ہے جس کی وجہ سے پریشانیوں اور ذہنی تناﺅ میں کمی ہوجاتی ہے۔ امتیاز کرنے کی اعلیٰ صلاحیت ہوتی ہے۔ گفتگو واضح ہوتی ہے۔ وہ ذہین ہوتا ہے، مناسب حدود متعین کرنے اور تمام دوستوں اور ملنے جلنے والوں میں انصاف اور ایمانداری بر قرار رکھنے کا اہل ہوتا ہے۔
متاثرہ عطارد: اگر عطارد متاثرہ ہوتو صاحب زائچہ میں ایسی کسی بھی ہدایات کو قائم کرنے ، ان پر چلنے اور ان کے مطابق زندگی گزارنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے جو دنیوی معاملات میں سچائی، انصاف اور ایمانداری برقرار رکھنے کے لئے اہم سمجھی جاتی ہیں۔
ذہن میں سلیقہ، قرینہ، ترتیب کے شعور کا فقدان ہوتا ہے۔نوٹس لینا، کاغذی کام ، تفصیلات کو ذہن نشین کرنا یہ سب ہوا میں اڑا دےے جاتے ہیں ۔ صاحب زائچہ بہت سے معاملات کو سنبھالنے میں ناکام رہتا ہے اور بد انتظامی نیز ترجیحات کے تعین کے فقدان کا نتیجہ ذہنی تناﺅ اور مغلوب ہوجانے کے احساسات میں ظاہر ہوتا ہے ۔تحریر و تقریر میں کمزور اور بعض صورتوں میں ہکلاہٹ کا مرض بھی اسی صورت میں جنم لیتا ہے۔
اگر متاثرہ عطارد کی نحوست ٹل جائے تو ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے اس کا جھکاﺅ وجدان کی طرف زیادہ ہوتا ہے اور خیال و تصور کو اپنی گرفت میں لینے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ تفصیلات پر توجہ دینے کی اہلیت ہوتی ہے، تاہم حدود متعین کرنے میں عام طور سے دشواری ہوتی ہے ۔
تحت الشعاع عطارد: جب عطارد تحت الشعاع ہوتا ہے تو صاحب زائچہ درخواست کرتے وقت خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہے، اس کی گفتگو میں جھجک ہوتی ہے، ذات کی شناخت گفتگو کے عمل سے ہوتی ہے اور اس کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو اس کے احساسات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور وہ ٹھکرایا ہوا تصور کرتا ہے۔
ان کو یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ اس کی درخواست رد کردی گئی ہے اور وہ ذاتی سطح پر مایوس اور دل بردشتہ ہوجاتا ہے ۔ حتیٰ کہ کوئی جائز درخواست کرنا ، جیسے تنخواہ میں اضافے کی درخواست جس کا وہ انتہائی مستحق ہو، اپنے چاہنے والوں سے کوئی درخواست کرنا اور خریدا ہوا کوئی آئٹم دکاندار کو واپس کرنا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔اس پر اسے اپنے آپ پر بہت غصہ آتا ہے اور یہ غصہ، خفگی اور آزردگی دل میں بیٹھ جاتی ہے ۔صاحب زائچہ کو یہ ضرور سمجھنا چاہےے کہ اگر وہ اپنی خواہشات کی تکمیل چاہتے ہیں تو براہ راست نہایت بے باکی سے دبنگ ہوکر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اپنی بات دوسرے تک پہنچائیں۔
وہ عام طور سے اپنی خواہشات صرف اشاروں کنایوں اورمذاق کے انداز میں دوسرے تک پہنچانے کے اہل ہوتے ہیں ۔ تحت الشعاع عطارد سب سے زیادہ مشکلات ذاتی تعلقات میں پیدا کرتا ہے جب صاحب زائچہ یہ سوچتا ہے کہ بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی جب کہ کاروباری معاملات میں جہاں پیسہ ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
اپنی ضروریات اور خواہشات کے برملا اظہار کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی طرح ہم آہنگی برقرار رکھی جاسکتی ہے لیکن جب عطارد تحت الشعاع ہوتا ہے تو صاحب زائچہ کو اس بات پر غصہ آتا ہے کہ وہ دوسروں سے کھل کر بات نہیں کرسکتا اوردو ٹوک الفاظ میں اپنی مدعا بیان کرنے سے قاصر ہے ۔
عام طور سے تحت الشعاع عطارد کے گرد ایسے مسائل گردش کرتے رہتے ہیں اور فروغ پاتے ہیں جب صاحب زائچہ نے بچپن میں یہ محسوس کیا ہو کہ کوئی اس سے پیار نہیں کرتا ، سب اسے ٹھکراتے ہیں ، جب وہ باپ سے کسی چیز کی فرمائش کرتا تھا تو باپ اس طرح کا جواب دیتا تھا ۔ ”یہ تمہیں کس لےے چاہےے۔ یہ نری حماقت ہے، سراسر پیسے کا ضیاع ہے۔ “وغیرہ ۔
حمل میں : شیطانی ذہانت، درمیانہ قد چالاک، قیاس ( سٹے ) کا شوقین ، زبردست قوت برداشت، متزلزل ذہن، مخالف رویہ، من موجی، ضدی، خطرناک تعلقات، لالچی ، دھوکے باز، دیانت داری، ایمانداری اور صداقت سے منحرف۔
ثور میں: اعلیٰ پوزیشن ، مضبوط قد کا ٹھ، چالاک، ثابت قدم، ذہنی ہم آہنگی، بہت سے بچے، لبرل، خود پسند، قابل عمل، دولت مند، عورتوں سے دوستی، شہوانی لذتوں کی طرف مائل، نمو دو نمائش کا شوقین۔
جوزا میں: جسمانی محنت کی طرف مائل ، شیخی باز، فعال، مہذب، شیریں گفتار، طویل قامت، باتد بیر، ماﺅں کے لئے پھر تیلا، نکما، ادبی ذوقی، فنی اور سائنسی ذوق، جدت طراز ، جیتنے کے ڈھنگ، حلق اور سانس کی تکلیف لاحق ہونے کا امکان، موسیقی ، خوش طبع، مطالعہ کا شوقین ۔
سرطان میں: بزلہ سنج، موسیقی کا شائق، رشتے داروں کے لئے نا پسندیدہ، قیاس کے گھوڑے دوڑا نا، مخفی جسم، ڈپلو میٹک، لچک دار، بے چین، مذہبی لیکن شہوانی خیالات ، تپ دق لاحق ہونے کا امکان، والدین کی مضبوط محبت ، پاکبازی کے لےے نا پسندیدگی۔
اسد میں: چند بچے، آوارہ گرد، احمق، گھمنڈی، نکما، اچھا حافظہ، مثبت ارادہ، دومائیں، کم عمری میں شادی، سوچنے میں آزاد، گائیڈ۔
سنبلہ میں: قابل ، پاکیزہ، آزاد خیال، بے خوف، طباع، وجیہ، چڑچڑا، مہذب، باریک بیں، وجدانی ، ملنسار، اپنے آپ پر قابو نہیں، غیر صحت مند تصورات ، بد ہضمی کی شکایت، پریشانیاں، خوش گفتار، مصنف، زبان داں۔
میزان میں: پر اعتماد مزاج، مان لینے والا، سوچ کی استعداد، مادی رحجانات، فلسفیانہ، مہذب، وفادار، ملنسار۔
عقرب میں: کوتاہ قازمت، گھنگھریالے بال، اوباش ، پیچیدہ ، دلیر، عیار، خراب صحبت، تناسلی اعضاءکی بیماریاں لاحق ہونے کا امکان، کینہ پرور، خود غرض، احمق، لا پروا۔
قوس میں: سائنس مےں دلچسپی، ایگزیکٹیو ، مہذب سوسائٹی میں عزت و احترام، طویل قامت، لحیم شحیم، قابل، جلد باز، توہم پرست، طاقت ور، انصاف پسند، ڈپلو میٹئیک، عیار ، لائق۔
جدی میں: بے غرض، کاروبارکا رحجان، کفایت شعار، مضطرب، مقروض ، ناموافقت ، مضبوطی کا فقدان، جدت طراز، شک و شبہ، فعال ، غلامی کرنا۔
دلو میں: درمیانہ قد، گھمنڈی، عیاش ، جھگڑالو، بے تکلف، ملنسار ، زندگی میں تیز رفتار ترقی، اسکالر، بزدل ، کمزور جسمانی ساخت۔
حوت میں: دست نگر، دوسرں کی مذمت، ماہر، گستاخ، قابل لوگوں کے لئے احترام ، نکما، چھوٹے ذہن کا۔

