برتھ چارٹ میں سیاروں کے اثرات کی جانچ پڑتال کے اصول (2)

برتھ چارٹ میں سیاروں کے اثرات کی جانچ پڑتال کے اصول (2)

ہر زائچے میں سعد و نحس سیارے مخصوص کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں

کمزور سیارے

ایک کمزور پیدائشی سیارہ اپنے دور اصغر اور فعلی نحس سیاروں کے زیر اثر اپنے تیسرے چھوٹے دور میں اپنی منفرد خصوصیات اور اپنے مول ترکون برج والے گھر کی خصوصیات کا نہ تو تحفظ کرسکتا ہے نہ انھیں آگے بڑھا سکتا ہے۔

:سیارہ اس وقت کمزور ہو جاتا ہے جب 

  ۔1 اس کے مول ترکون برج کا موثر ترین مقام کسی فعلی نحس سیارے سے ایک ڈگری کے مدار میں متاثر ہو۔

 ۔2 جس گھر میں وہ براجمان ہو اس کا موثر ترین مقام کسی فعلی نحس سیارے سے اس کے مول ترکون برج والے گھر سے ایک ڈگری کے مدار اور مول ترکون برج والا گھر نہ ہو تو پانچ ڈگری کے مدار میں متاثر ہو۔

 ۔3 کسی فعلی نحس سیارے کی نظر سے یا قران سے ایک ڈگری کے مدار میں متاثر ہو۔

 ۔4 شمس سے سے قریب ہونے کے باعث غروب ہو۔

 ۔۔5 طالع کی مناسبت سے نحس گھروں میں براجمان ہو ، سوائے اس کے کہ اپنے مول ترکون برج والے گھر میں ہو۔

 ۔6 اپنے ہبوطی برج میں براجمان ہو۔

 ۔7 نوزائیدگی یا ضعیف ہو۔

۔8 نوانش(نوبہرہ) میں اپنے ہبوطی برج میں براجمان ہو۔

 ۔9۔  کسی کمزور حاکم سیارے کے مول ترکون برج میں براجمان ہو۔ تاہم اس کی طاقت اس سیارے کے مساوی ہوگی جس کے گھر میں یہ براجمان ہو۔ سیارے کی طاقت کی حد اس کی اپنی طاقت یا اس سیارے کی طاقت جس کے گھر میں وہ براجمان ہے تک محدود ہوگی، دونوں میں سے جو بھی کم ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر سیارے کی بیٹھک کے گھر کے مالک کی طاقت اس سے زیادہ ہو تو سیارے کی اپنی طاقت ہی اثر کرے گی۔

کسی مخصوص یا متعدد نحوستوں کی صورت میں سیارہ اگر مضبوط ہو تو بھی متاثر (کمزور) مانا جائے گا اگر نحوست کا مدار دو ڈگری تک بھی ہو۔

نحوست خاص یا متعدد مانی جائے گی جب اس کے اسباب یہ ہوں۔

الف) نحس ترین سیارے کی نظر یا قران۔

ب) نحس گھروں میں براجمان فعلی نحس سیاروں کی نظر۔

ج) راس/ذنب سے قران۔

د) دوسرے فعلی نحس سیاروں سے متاثر فعلی نحس سیارے کی نظر۔

ہ) ایک سے زیادہ فعلی نحس سیاروں کی نظر۔

اچھا مضبوط سیارہ: ایک اچھا مضبوط سیارہ وہ ہوتا ہے جس کی طاقت 70 فیصد ہو اور وہ اچھی بیٹھک کے ساتھ بری نظر سے بھی محفوظ رہے۔

ہلکی نحوست: کسی نحس اثر کے باعث ہلکی نحوست تب ہوتی ہے جب وہ 25 فیصد یا اس سے کم ہو اور وہ طاقتور یا اچھے طاقتوریا گھر کے موثر ترین مقام پر ہو جو مول ترکون برج والا گھر نہ ہو۔

سیاروں کی طاقت کا عددی تجزیہ مندرجہ ذیل آگہی کی مدد سے کیا جاسکتا ہے۔

 1۔1۔ سیارہ اپنی 75 فیصد طاقت کھو دے گا اگر اس کا مول ترکون برج والا گھر متاثر ہو۔ گھر کے حاکم سیارے اور نحوست کی شدت کے تناسب سے طاقت کے نقصان کا مناسب اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

  ۔2۔ کمزور سیارہ کسی متاثرہ گھر میں اپنی 75 فیصد تک طاقت کھو دے گا۔

  ۔3۔ کسی طرح کا طاقتور سیارہ اگر ایسے متاثرہ گھر میں ہو جو مول ترکون برج نہ ہو تو وہ 50 فیصد تک طاقت کھو دے گا۔ ایسے سیارے پہلے اچھا نتیجہ دیتے ہیں بعد میں نقصان۔

 ۔4۔ قریبی نحوست سے متاثر کمزور سیارہ 75 فیصد تک طاقت کھو دے گا۔

 ۔5۔ قریبی نحوست سے متاثر کسی طرح کا طاقتور سیارہ 50 فیصد تک طاقت کھو دے گا۔ ایسے سیارے پہلے اچھا نتیجہ دیتے ہیں بعد میں نقصان۔

 ۔6۔ اگر شمس فعلی نحس سیارہ ہو اور کوئی سیارہ غروب ہونے سے کمزور ہو جائے تو وہ 75 فیصد تک طاقت کھو دے گا۔ اگر شمس فعلی سعد سیارے کی حیثیت سے کسی سیارے کے غروب ہونے کا سبب بنے تو گردشی نحوست جانچنے کے لیے سیارہ 50 فیصد کمزور مانا جائے گا۔ اپنے ہبوطی برج میں ایک غروب سیارہ ہو اور نحس گھر میں بیٹھا ہو تو اس کی طاقت صرف 10 فیصد ہوگی۔

 ۔7۔ جب سیارے نحس گھروں میں ہوتے ہیں تو وہ نحس گھروں کی خصوصیات سے متاثر ہونے کے ساتھ ہی اپنی 50 فیصد طاقت بھی کھو دیتے ہیں۔ چھٹے گھر میں موجودگی فرد کو ذاتی جھگڑوں اور قرضوں میں مبتلا کردیتی ہے اور خراب صحت کا باعث بنتی ہے۔ آٹھویں گھر میں موجودگی سیارے کی خصوصیات میں شدید رکاوٹیں ڈالتی ہے اور بارہویں گھر میں موجودگی سیارے کی خصوصیات کے مطابق اخراجات اور نقصانات کا سبب بنتی ہے۔

 ۔8۔ جب سیارے اپنے ہبوطی برج میں ہوں تو وہ 50 فیصد طاقت کھو دیتے ہیں۔ جب سیارے پیدائشی نوبہرہ میں بھی ہبوط زدہ ہوں تو وہ 75 فیصد طاقت کھو دیتے ہیں۔

 ۔9۔ اگر کوئی سیارہ پیدائشی زائچے میں بری بیٹھک میں ہو اور ساتھ ہی نوانش زائچے میں ہبوط میں ہو تو 60 فیصد تک طاقت کھو سکتا ہے۔

 ۔10 اپنے ہبوطی گھر میں بری بیٹھک میں سیارہ 75 فیصد طاقت کھو دے گا

 ۔11 نوانش زائچے میں ہبوط میں سیارہ 25 فیصد طاقت کھو دے گا۔

جب چھٹے گھر کا مالک طالع میں ہو تو فرد تنازعات میں ملوث ہوجاتا ہے، ایسا فرد معاملات میں خود بھی تنازعات پیدا کرتا ہے۔

مثال سیاروں کی طاقت کی پیمائش

ہم نے یہ سیکھا ہے کہ پیدائشی زائچے میں طاقت ور سیاروں سے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں، ہم نے یہ بھی سیکھا ہے کہ کمزور سیارے زندگی میں تاخیر یا اچانک ناکامیوں کی وجہ سے ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی خاصیتیں بھی ظاہر نہیں ہوتی ہیں، ہم سیاروں کی کمزوری کی وجوہات کا مطالعہ کرچکے ہیں، اب ہم یہ سیکھیں گے کہ مجموعی طاقت کا اندازہ کس طرح سے لگائیں۔

شمس جیسے گھر

دوسرا گھر معاشرے میں یا حکومت میں فرد کے مقام پر حاکم ہے، تیسرا گھر کسی فرد کے رابطوں کی صلاحیت پر حکمرانی کرتا ہے جو قیادت کے لیے ایک اہم پہلو ہے، نواں گھر خوش قسمتی کا گھر ہے اور باپ اور استاد سے حاصل ہونے والی خوشی پر راج کرتا ہے، شمس کے علاوہ دوسرے، تیسرے اور نویں گھروں کے حاکم مختلف طالعوں کے لیے سورج کی طرح اثرات رکھتے ہیں اور ان گھروں میں قابض سیاروں کو پچیس فیصد اضافی توانائی حاصل ہوتی ہے۔

برتھ چارٹ میں سیاروں کے اثرات

کوئی بھی سیارہ اگر برج اسد میں براجمان ہو تو اس کی طاقت اپنی طاقت سے 25 فیصد بڑھ جاتی ہے،جب دوسرے گھر کا حاکم( شمس جیسا سیارہ) برج اسد میں ہو تو اس کو اضافی طاقت مل جاتی ہے۔

جب شمس خود ہی کسی شمس جیسے گھر میں موجود ہو تو 25 فیصد اضافی قوت حاصل کرلیتا ہے، ان زائچوں میں جہاں شمس فعلی نحس سیارہ ہو اور شمس جیسے گھر میں موجود ہو تو وہ اضافی طاقت سے اس گھر کو کمزور نہیں کرے گا۔

اگر برج اسد کسی نحس گھر میں پڑا ہو اور شمس اس میں براجمان ہو تو شمس کی بری بیٹھک اثر انداز نہیں ہوگی اور شمس طاقت ور مانا جائے گا اگر وہ نوزائیدگی ، بڑھاپے میں نہ ہو یا نوانش میں ہبوط کا نہ ہو۔

آئیے ہم شمس جیسے سیاروں کی طاقت کی پیمائش کو سمجھنے کے لیے ایک مثال دیتے ہیں، فرض کریں طالع میزان کی 22.4 ڈگری ہو، شمس چوتھے گھر میں موثر ترین مقام کے قریب ہو اور نحوست سے پاک ہو اور ضعیف نہ ہو، گیارہواں گھروں کا حاکم شمس ہے، اس کا موثر ترین مقام نحوست سے پاک ہو تو شمس طاقت ور مانا جائے گا لیکن اس کے پاس کوئی اضافی طاقت نہیں ہوگی، اب فرض کریں کہ طالع برج حمل ہو، مشتری نویں گھر(شمس جیسے) میں اپنے مول ترکون گھر میں ہو مگر نوزائیدگی 2.5 ڈگری میں ہو اور نحوست سے پاک ہو تو اس کی طاقت 50 فیصد ہوگی، شمس جیسا گھر ہونے کی وجہ سے 25 فیصد زیادہ ہوگی جو کہ 62.5 فیصد کے برابر ہوگی، اس مثال میں اگر مشتری دوسرے یا تیسرے شمس جیسے گھروں میں ہو تو اس کی طاقت میں مزید 25 فیصد اضافہ ہوگا، کسی شمس جیسے گھر کا سیارہ کسی شمس جیسے گھر میں براجمان ہو تو اس کی طاقت اس کی ضعیفی یا نوزائیدگی کے مقابل 100 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

شمس جیسے سیاروں کی اہمیت کے حوالے سے دوسرے گھر کا حاکم پہلا، تیسرے گھر کا حاکم اس کے بعد پھر نویں گھر کا حاکم مانا جائے گا۔

نظرات اور قرانات کے ذریعے سیاروں کی طاقت میں اضافہ

ایک مضبوط فعلی سعد سیارے کی عین نظریا قران سے سیارے کی طاقت میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے، ایک مضبوط فعلی سعد سیارے کی نظر یا قران کا اثر 5 ڈگری کے مدار میں 10 فیصد فی ڈگری کی شرح سے ہوتا ہے، عین نظر یا قران کا اثر پچاس فیصد ہوتا ہے لیکن پانچ ڈگری کی دوری سے ہونے والے قران یا نظر کا اثر کم ہوجاتا ہے۔

ایک کمزور فعلی سعد سیارے کی عین نظر یا قران سیارے کی طاقت کو معمولی طور پر 12.5 فیصد تک بڑھاتی ہے، فائدہ صرف عین نظر یا قران پر لاگو ہوتا ہے۔

ہر ہفتے نئے آرٹیکل کی اپ ڈیٹ اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے سبسکرائبر بنیں

یاد رہے کہ سبسکرپشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنا ای میل ان باکس یا اسپیم فولڈر ضرور چیک کریں

ہم اسپیم ای میل نہیں بھیجتے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیوسی پالیسی پڑھیں۔