آج کا دن کیسا رہے گا؟
جمعرات 23 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی نوعیت کے امور کی منصوبہ بندی پر توجہ دیں، اپنے خرچ اور آمدن کا حساب رکھیں، شریک حیات سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا، اس کی بات کو نظر انداز نہ کریں، وہ درست مشورہ دے سکتی ہیں، صحت کے معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، آپ کی کوئی غفلت صحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
بدھ 22 اپریل 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ گھر سے نکلتے ہوئے غور کرلیں کہ آپ کوئی اہم بات یا کوئی ضروری چیز بھول تو نہیں رہے، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں، غیر مخلص لوگ غلط فہمیاں اور بدگمانیاں پیدا کرسکتے ہیں، چوری ، فراڈ کا اندیشہ موجود ہے ۔ کسی کام میں رکاوٹ یا الجھن پیدا ہوسکتی ہے اور آپ غصے اورجھنجلاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، لکی نمبر5ہے۔
منگل 21 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی ایڈونچر سے دور رہیں، طبیعت میں جوش نمایاں ہوگا اور گفتگو میں تیزی اور تلخی پیدا ہوسکتی ہے، زبان پر قابو رکھیں، مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں تو یقینا آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے، اپنے قیمتی وقت کا احساس کریں ، اسے ضائع نہ ہونے دیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
پیر 20 اپریل 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے بات چیت و مشورہ بہتر رہے گا۔ سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، سفر سے متعلق کاموں کی انجام دہی آسان ہوگی، آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی، اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ، جرات اور ہمت سے کام لے کر آنے والی رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار 19 اپریل 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ مالی امور پر توجہ دیں، اپنا بجٹ چیک کریں، لوگوں سے میل ملاقات خوش گوار رہے گی، دوست احباب کے ساتھ خوش گوار وقت گزرے گا۔ کسی نوعیت کی بے چینی اور جلد بازی کا شکار ہوسکتے ہیں، خود پر قابو رکھیں، پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق چلیں ، اچانک کوئی پروگرام نہ بنائیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
ہفتہ 18 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ اپنے فرائض کی طرف ہی توجہ رکھیں، کسی نئی مہم جوئی یا نئے جگاڑ سے گریز کریں، آپ کی وجدانی صلاحیتیں بہتر ہوں گی، ان سے رہنمائی لیں، کسی بھی معاملے میں آپ کا من کیا کہتا ہے اس پر توجہ دیں، کسی مالی مسئلے کے حل ہونے کی امید پیدا ہوسکتی ہے ، اسے نظر انداز نہ کریں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 17 اپریل 2026
منفی اثرات جاری ہیں، کسی نئے کام یا ایگریمنٹ سے گریز کریں اور اپنے معمول کے فرائض کی ادائی پر توجہ رکھیں، ضروری کاموں کو نظر انداز کرسکتے ہیں اور دوسرے آپ کو کسی غلط راستے پر یا غلط سوچ پر ڈال سکتے ہیں یا کوئی سبز باغ دکھا سکتے ہیں، ایسے کسی فریب میں نہ آئیں جو کام ہوجائے اس پر شکر کریں اور جو نہ ہو اس کی فکر نہ کریں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 16 اپریل 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔ کسی بات پر غصہ اور اشتعال سے گریز کریں، کسی کام میں رکاوٹ یا کسی مسئلے میں الجھن پیدا ہو تو زیادہ پریشان نہ ہوں اور اسے کسی اور وقت کے لیے چھوڑ دیں، مالی لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ 15 اپریل 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نئی بات اہم ہوسکتی ہے، اسے نظرانداز نہ کریں ، آپ کی وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی ، انھیں نظرا نداز نہ کریں، دوسروںکی باتوں پر اپنے اندر کی آواز کو اہمیت دیں، ضروری نہیں ہے کہ مشورہ دینے والے یا راہ دکھانے والے آپ سے مخلص بھی ہوں، اپنے ہی فیصلے کو اولیت دیں، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 14 اپریل 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی امور میں کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ، اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور روایتی طور طریقوں کے بجائے کوئی نیا انوکھا طریقہ کار اختیار کریں، وہی کامیابی دے گا، دوسروں کے ساتھ افہام و تفہیم سے مفید نتائج برآمد ہوں گے، خواتین سے بھی مدد و تعاون کی توقع رکھیں، کوئی اچھا مشورہ مل سکتا ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر 13 اپریل 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، صاحب حیثیت افراد سے مشورہ یا مدد کی درخواست کی جاسکتی ہے، وہ آپ کی بات پر توجہ دیں گے لیکن کسی اپ سیٹ سے بھی چوکنا رہیں، کوئی بات یا صورت حال آپ کی توقع کے خلاف اچانک سامنے آسکتی ہے۔ اس کے لیے متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، مالی امور پر زیادہ توجہ دیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار 12 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دوسروں سے تعاون نہیں ملے گا، خصوصاً خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا، وہ اپنی ہی کسی خواہش کے زیر اثر ہوں گی، آپ کسی سخت اور حاکمانہ رویے سے گریز کریں، بہتر ہوگا کہ اپنی پسندیدہ دلچسپی یا تفریح پر توجہ دیں، کوئی پسندیدہ کتاب یا فلم وغیرہ دیکھیں، نظم و ضبط کو قائم رکھیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
ہفتہ 11 اپریل 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نئی بات یا نئی خوش خبری مل سکتی ہے، اس پر توجہ دیں، اسے نظر انداز نہ کریں، اپنی ذاتی کوشش سے آپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، آپ کی وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی، ان سے کام لیں ، کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی لیکن اصول و قواعد اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعہ 10 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مالی لین دین میں محتاط رہیں، کوئی انویسٹمنٹ غلط ہوسکتی ہے، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ صاحب حیثیت افراد کا رویہ مناسب نہیں ہوگا، وہ ٹال مٹول سے کام لے سکتے ہیں، سفر سے متعلق امور میں کامیابی ہوگی، سفر آسان ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعرات 09 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کسی کام میں رکاوٹ یا تاخیر ہوسکتی ہے تو بے صبرے پن کا مظاہرہ نہ کریں، کوشش جاری رکھیں تو کام ہوجائے گا۔ مالی فوائد کا حصول باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ممکن ہے،نرم رویہ اور حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا بہتر طریقہ کار ہوگا، تفریحی اور رومانی دلچسپیاں خوش گوار ثابت ہوسکتی ہیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
بدھ 08 اپریل 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے، صبر و تحمل ضروری ہے، کسی جلد بازی سے گریزکریں، غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں، اچانک یا غیر متوقع طور پر کوئی صورت حال سامنے آئے تو اس طرف قدم بڑھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں، بدگمانیاں ، غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
منگل 07 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی، اپنے معمول کے فرائض بہتر طور پر ادا کرسکیں گے لیکن کوئی نیا کام یا نیا پروگرام شروع نہ کریں، ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ کی بات سے اتفاق کریں لہٰذا کسی بحث اور مباحثے سے گریز کریں، سفر کے دوران بھی کوئی مسئلہ یا مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
پیر 06 اپریل 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے، اپنے روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی تک ہی خود کو محدود رکھیں، کوئی نیا کام شروع نہ کریں اور کسی نئی مہم جوئی سے دور رہیں، اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کسی اپ سیٹ کی صورت میں متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، بعد دوپہر صورت حال میں مثبت تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار 05 اپریل 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ باہمی افہام وتفہیم سے کام لے کر اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، خصوصاً بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، سفر کے لیے موافق دن ہے، مالی معاملات پر سوچ بچار نئے راستوں کی نشان دہی کرسکتا ہے، امید کی کوئی نئی کرن نمودار ہوسکتی ہے، دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
ہفتہ 04 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، ازدواجی معاملات پر بھی توجہ کی ضرورت ہوگی، شریک حیات کی ضروریات پر بھی دھیان دینا چاہیے، ازدواجی امور میں کسی بحث و مباحثے سے گریز کریں ورنہ کوئی نیا تنازع کھڑا ہوسکتا ہے، خواتین کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعہ 03 اپریل 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن اپنی کوشش اور صلاحیتوں پر بھروسا کریں، دوسروں سے زیادہ توقعات اور امیدیں وابستہ نہ کریں، آج کے دن آپ خود مختار ہیں اور اپنی کارکردگی کے لیے خود ہی جواب دہ ہیں، بے شک کام کا دباؤ زیادہ ہے لیکن اس صورت حال سے آپ کو ہی نمٹنا ہے، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ لکی نمبر 5 ہے۔
جمعرات 02 اپریل 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، جوش اور جذبہ اور امنگ زیادہ ہوگی لیکن جوش میں ہوش کھونا غلط ہوگا، کوئی بھی قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں، سینئر اور تجربے کار لوگوں سے مشورہ کرنا بہتر ہے، مالی لین دین میں محتاط رہیں، کوئی مالی مسئلہ ذہنی الجھن کا باعث ہوسکتا ہے، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، کوئی نیا خرچ سامنے آسکتا ہے، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ یکم اپریل 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ دن کا آغاز کوئی مسئلہ پیدا کرسکتا ہے، کسی بحث و تکرار میں نہ الجھیں ورنہ قیمتی وقت ضائع ہوگا، اپنے آج کے ضروری ٹارگٹ پر توجہ رکھیں، لوگ غلط مشورہ دے سکتے ہیں، کوئی بدگمانی یا غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، دھوکے اور فراڈ کا اندیشہ ہے، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، اسے فی الحال چھوڑ دیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
منگل 31 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، بے شک ترقیاتی امور یا مالی ا مور میں بہتری کے لیے کوشش کرنا مفید ہوگا لیکن نہایت ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ کسی مشغلے پر غصے اور اشتعال میں آنے سے گریز کریں، کوئی بات یا صورت حال طبیعت پر ناگوار اثر ڈال سکتی ہے۔ خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کریں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
پیر 30 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، آج کا دن اپنی کوششوں اور محنت پر بھروسا کرتے ہوئے گزاریں، دوسروں سے مدد و تعاون کا امکان بہت کم ہے ، انا کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، کوئی بات ناگوار محسوس ہوسکتی ہے، اسے نظرانداز کردیں، اپنے اعلیٰ مقاصد پر توجہ مرکوز کریں، کسی اہم صاحب حیثیت شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار 29مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے ۔ اپنے آج کے پروگرامز کو لچک دار رکھیں، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال ڈسٹرب کرسکتی ہے، غور کریں کسی اہم بات یا اہم مسئلے کو آپ نظرانداز تو نہیں کر رہے؟ لوگوں سے میل ملاقات خوش گوار رہے گی، دوست احباب کے ساتھ اچھا وقت گزر سکتا ہے ، کسی تقریب میں شرکت بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
ہفتہ 28 مارچ 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ گھریلو یا خاندانی معاملات آپ کی توجہ کے طالب ہوں گے، انھیں نظر انداز نہ کریں، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال معاون و مددگار ہوسکتی ہے ، کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے۔ روایت سے ہٹ کر نئے طور طریقے اختیار کرنا کامیابی کی ضمانت ہوگا، وقت کے تقاضوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 27 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، آپ کی کارکردگی بہتر ہوگی اور جرات کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، دوسروں سے زیادہ تعاون کی امید نہ رکھیں، ان کا رویہ مدد و تعاون کا نہیں ہوگا، کوئی نئی بات اپنی طرف متوجہ کرسکتی ہے، اسے نظر انداز نہ کریں، وہ امید کی کرن ہوسکتی ہے ، اپنی وجدانی صلاحیت سے کام لیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 26 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ سرکاری یا گورنمنٹ سے متعلق امور میں دشواری ہوگی لیکن بات چیت کے ذریعے راستے نکالے جاسکتے ہیں، زیادہ ذہانت سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔ مالی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے اور راستے مل سکتے ہیں، بعض کاموں میں چالاکی کی ضرورت ہوگی۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ 25 مارچ 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ بہت احتیاط اور ہوشیاری سے اہم کاموں کی انجام دہی کریں، گورنمنٹ سے متعلق کاموں یا قانونی معاملات میں التوا اور رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اعلیٰ حکام یا افسران بالا کا رویہ بھی مناسب نہیں ہوگا، دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
منگل 24 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، سفر یا سفر سے متعلق کاموں میں پریشانی ہوسکتی ہے ۔ دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا یا آپ دوسروں کی بات نہ سمجھ سکیں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا بہت بہتر ہے ۔ جذباتیت سے گریز کریں، دیگر تمام معاملات میں کامیابی لانے والا دن ہے ۔ کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر 23 مارچ 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے، البتہ کسی بے چینی کا شکار ہوکر جلد بازی اور بے صبری سے گریز کریں، صبرو تحمل سے اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد نئے فیصلے کریں۔ دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنے کے بجائے اپنے اندر کی آواز پر کان لگائیں جو آپ کا من کہہ رہا ہے وہ صحیح ہے، اسی پر عمل کریں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار 22مارچ 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ خود کو بہت زیادہ تازہ دم محسوس کریں گے اور لوگوں سے بات چیت یا صلاح و مشورے کی طرف راغب ہوسکتے ہیں، اہل علم افراد سے ملاقات فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور وہ کسی مسئلے میں بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں، علمی نوعیت کی سرگرمیاں یا عبادات وغیرہ کے لیے بھی موافق دن ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
ہفتہ 21 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ جذباتی سکون اور خوشیاں مل سکتی ہیں ، ممکن ہے ذہن پر کسی مسئلے کا دباو¿ محسوس کریں تو اسے ذہن سے جھٹک دیں، بلاوجہ کسی الجھن میں نہ پڑیں، اپنے پسندیدہ کاموں یا مشاغل کی طرف توجہ دیں تاکہ آج کا دن خوش گوار گزرے، دوست احباب اور رشتے داروں سے میل ملاقات بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعہ 20 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مزاج میں حساسیت اور جذباتیت بڑھے گی، چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کریں، ان کا نوٹس نہ لیں۔ مالی لین دین میں محتاط رہیں، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں یا کوئی مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ گھر کا ماحول خوش گوار ہوگا، خواتین کی خوشیوں کا خیال رکھیں، وہ بہتر مشورہ دے سکتی ہیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعرات 19 مارچ 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی نئے کام کی ابتدا نہ کریں، پہلے سے جاری کاموں کو ہی مکمل کرنے کی کوشش کریں، اگر کوئی کام رکاوٹ کا شکار ہو تو اسے کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں۔ اپنے طریقہ کار میں کچھ نیا پن اور روایت سے ہٹ کر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی صلاحیتیں آپ کی مددگار ہوں گی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
بدھ 18 مارچ 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ طبیعت میں بے چینی اور جلد بازی کا رجحان نمایاں ہوگا، اپنے جذبات پر قابو رکھنے اور صبرو برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کی بات کسی کو ناگوار ہوسکتی ہے یا آپ کو کسی کی بات بری لگ سکتی ہے۔ مالی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں، آپ اپنی کوشش میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
منگل 17 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، اپنے آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔ کوئی بات یا صورت حال آپ کی توقع کے خلاف سامنے آسکتی ہے، اس وقت کسی گھبراہٹ اور بدنظمی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ حکمت عملی سے کام لیں ، لکیر کے فقیر نہ بنیں ۔ نئی سوچ اور آئیڈیے پر زیادہ دھیان دیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
پیر 16 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ اپنی فہم و فراست اور عقل و دانش کے مطابق فیصلے کریں، دوسروں سے کسی مدد و تعاون کی زیادہ امید نہ رکھیں۔ بلا مقصد سفر یا کوئی بحث مباحثہ مناسب نہیں ہوگا، اس سے گریز کریں۔ ضروری نہیں ہے کہ سفر سے متعلق اہم امور آسانی سے انجام پائیں،کوئی سفر رکاوٹ کا شکار یا ملتوی بھی ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار 15مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں کو آگے بڑھانا اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرنا بہتر ہے، البتہ غیر ضروری سفر وغیرہ سے گریز کریں، پسندیدہ مشاغل اور تفریحات میں اچھا وقت گزرے گا، دوست، احباب اور عزیز و رشتے دار وغیرہ سے میل ملاقات خوش گوار ہوگی۔ کسی تقریب یا تفریحی پروگرام میں شرکت ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز2اور 7ہیں۔
ہفتہ 14 مارچ 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق امور میں پیش رفت ہوسکتی ہے، افسران بالا سے تعاون مل سکتا ہے۔ کسی اہم صاحب حیثیت شخصیت سے غیر متوقع ملاقات بہتر نتائج کا باعث ہوگی۔ کوئی سرپرائز مل سکتا ہے، آپ کی اپنی وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی جن سے پورا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعہ 13 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ دن کا آغاز بہتر طور پر ہوگا، کوئی فیملی مسئلہ ذہنی الجھن پیدا کرسکتا ہے، زیادہ توانائی حاصل رہے گی اور آپ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ بات چیت اور گفت و شنید سے معلومات میں اضافہ ہوگا۔ مالی لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، کوئی مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے، محتاط رہیں۔لکی نمبر5ہے۔
جمعرات 12 مارچ 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اپنے ضروری فرائض کی ادائیگی تک ہی محدود رہیں اور کسی غیر ضروری سرگرمی سے خود کو دور رکھیں، دھوکے اور فراڈ سے بچیں، اجنبی اور غیر مخلص لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وہ آپ سے غلط بیانی کرسکتے ہیں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے ، خواتین کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ 11 مارچ 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے کام سے کام رکھیں، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں، سفر میں بھی کوئی پرابلم آسکتی ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں یا صاحب حیثیت افراد سے توقعات پوری نہیں ہوں گی، افسران بالا کا رویہ بھی نامناسب اور عدم تعاون کا ہوسکتا ہے۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
منگل 10 مارچ 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی تک خود کو محدود رکھیں تو یہ آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے، کوئی نیا کام یا نیا منصوبہ فی الحال نظرانداز کردیں، جذبات اور احساسات کو کسی بات سے ٹھیس پہنچ سکتی ہے، غصہ اور اشتعال سے گریز کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا بہتر ہوگا۔ لکی نمبر5ہے۔
پیر 09 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ترقیاتی اور مالی امور پر توجہ دیں، آپ انکم کے دیگر طریقوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں لیکن اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کی توقع کے خلاف کوئی بات یا نئی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے ۔کسی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور متبادل حکمت عملی پہلے سے ذہن میں رکھیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
اتوار 08مارچ 2026
مثبت اثرات جاری ہیں لیکن ہر صورت میں جذبات اور خواہشات پر قابو رکھنا ضروری ہے۔ مالی اور ترقیاتی نوعیت کے منصوبوں پر غوروفکر کرنا بہتر ہوگا ۔ کوئی نئی بات یا نیا راستہ سامنے آسکتا ہے۔ بات چیت اور صلاح و مشورے کے لیے بھی بہتر دن ہے، سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، میل ملاقات بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
ہفتہ 07 مارچ 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن آپ کو اپنی صلاحیتوں اور کوشش پر بھروسا کرنا ہوگا، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ خواتین کے جذباتی رویوں کو نظر انداز کریں، وہ کوئی نیا مسئلہ کھڑا کرسکتی ہیں، خواتین کو بھی چاہیے کہ محتاط رہیں اور اپنی خواہشات کے لیے جذباتی نہ ہوں، ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعہ 06 مارچ 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ آپ کی کارکردگی بہتر ہوگی، کام کا دباو¿ بڑھے گا، مالی لین دین میں محتاط رہیں، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے یا کوئی مالی مسئلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ جاہل اور کم عقل افراد کے مشوروں کو نظر انداز کریں، اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق کام کرنے کو اہمیت دیں، آپ کامیاب رہیں گے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعرات 05 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کاحامل دن ہے۔ دوسروں سے مدد و تعاون نہیں ملے گا، خواتین کا رویہ بھی عدم تعاون کا ہوگا، کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے لیکن زیادہ محنت اور صبروبرداشت سے کام لے کر بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، جرات مندانہ انداز اختیار کرکے بعض مسائل کو حل کرسکتے ہیں، اپنی بات دوسروں سے منواسکتے ہیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
بدھ 04 مارچ 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ دوسروں کو اپنی بات سمجھانامشکل ہوگا، بہتر ہوگا کہ کسی بحث مباحثے سے گریز کریں۔ سفر میں رکاوٹ یا التوا کا سامنا ہوسکتا ہے، غلط فہمیاں ، بدگمانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ دوسروں کی باتوں پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں۔ دھوکا یا فراڈ ہوسکتا ہے، اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
منگل 03 مارچ 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ پیش آسکتی ہے، خصوصاً صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے۔ ان کی بات پر بھروسا نہ کریں، عقل و دانش سے کام لے کر اپنے لیے آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں اور مفید نتائج کا حصول ممکن بناسکتے ہیں۔ لکی نمبرز2اور 7ہیں۔
پیر 02 مارچ 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے آج کے پروگرام لچک دار رکھیں، کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے پہلے سے متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، غصے اور جھنجلاہٹ کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی گھبراہٹ کا مظاہرہ کریں۔ زیادہ جوش و خروش بھی عقل کو خبط کردیتا ہے۔ کسی بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار یکم مارچ 2026
مثبت اثرات جاری ہیں ۔ بہتر ہوگا کہ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق دن گزاریں، دوست، احباب اور عزیز و رشتے دار وں سے میل ملاقات کریں۔ امکان ہے کہ آپ کے گھر بھی کوئی مہمان آسکتا ہے، کسی تقریب میں شرکت کرنا بھی خوش گوار رہے گا۔ البتہ صاحب حیثیت افراد سے دور رہنا ہی بہتر ہوگا۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 28 فروری 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کاموں میں تیزی رہے گی اور کوئی خاص رکاوٹ پیش نہیں آئے گی ۔ کسی نئے انداز یا آئیڈیے سے کام لے کر زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اپنی بات دوسروں کو سمجھانا آسان ہوگا، آپ کی اپنی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی۔ تخلیقی نوعیت کے کاموں میں بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعہ 27 فروری 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً گورنمنٹ سے متعلق امور میں بہتر پیش رفت ہوسکتی ہے۔ افسران بالا یا صاحب حیثیت افراد سے مدد و تعاون مل سکتا ہے۔ دانش مندی سے کام لے کر اپنا ٹارگٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اچانک کوئی نئی بات یا نیا خیال گمراہ کرسکتا ہے، اس پر دھیان نہ دیں۔ خواتین سے مشورہ کریں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 26 فروری 2026
منفی اثرات جاری ہیں۔ جارحانہ طرز عمل نقصان دہ ہوگا۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا بہتر ہے، کوئی ناپسندیدہ دباو آسکتا ہے، کسی دھوکے یا فراڈ کا امکان موجود ہے ۔ دوسروں کی باتوں پر بھروسا نہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں۔ بدگمانیاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ لکی نمبر5ہے۔
بدھ 25 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے، محتاط رہ کر آگے بڑھنا مناسب ہوگا۔ دوسروں سے تعاون حاصل کرنے میں دشواری ہوگی۔خصوصاً خواتین سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ فضول وقت ضائع ہوگا۔ سفر میں مشکلات پیش آسکتی ہیں،اپنے اصل ٹارگٹ کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 24 فروری 2026
مثبت اثرات جاری ہیں، اپنے کاموں میں تیزی لائیں اور کسی سستی یا کاہلی کا شکار نہ ہوں، آپ یقینا اپنے آج کے ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے، آج کے ضروری کاموں کو کسی اور دن پر نہ چھوڑیں، تفریحی دلچسپیوں کو نظر انداز کریں، افسران بالا یا صاحب حیثیت افراد کی باتوں پر بھروسا نہ کریں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر 23 فروری 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے، نئے کاموں کا آغاز یا پہلے سے جاری کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے بہتر دن ہے، خصوصاً مالی اور ترقیاتی امور پر توجہ رکھیں، دوسروں سے تعاون اور مدد مل سکتی ہے، البتہ کسی بات پر برہمی یا غصہ نقصان دہ ہوگا، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا ہی کامیابی کی دلیل ہے، صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ لکی نمبرز1اور 6ہیں۔
اتوار 22 فروری 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے، نیا جوش اور ولولہ محسوس ہوگا، ذہن پر کوئی بوجھ ہے تو اسے جھٹک دیں اور اپنے پسندیدہ طریقے کے مطابق دن گزاریں، دوسروں کے دباو¿ میں آکر کوئی کام نہ کریں اور نہ ہی کسی پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کریں، آئندہ کے منصوبوں پر غوروفکر کرنا بہتر ہوگا، دوست احباب سے ملاقات بھی بہتر ہوگی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 21 فروری 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، کوئی نقصان ہوسکتا ہے، کوئی نئی انویسٹمنٹ کرنا بھی مناسب نہیں ہوگا، آپ کے کسی پروگرام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ جرا¿ت اور ہمت سے کام لے کر آپ آگے بڑھ سکتے ہیں اور رکاوٹ کو دور کرسکتے ہیں، یہی کامیابی کا راستہ ہے۔ لکی نمبر5ہے۔
جمعہ 20 فروری 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے، ضروری نہیں ہے کہ جو کچھ آپ سوچ رہے ہوں یا دیکھ رہے ہوں وہی درست ہو، کسی دھوکے یا فراڈ کا شکار نہ بنیں، دوسروں کی باتوں پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں، بدگمانیاں ، غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت سے غافل نہ رہیں، کسی کام میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعرات 19 فروری 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی اہم معاملے یا صورت حال پر غوروفکر کرنا مفید ثابت ہوگا، اگر کسی سفر کا ارادہ ہے تو اس حوالے سے ضروری تیاریاں کرنے میں آسانی ہوگی۔ لوگوں سے بات چیت اور مشورہ مفید رہے گا، کسی نئی بات یا نئے آئیڈیے کو نظر انداز نہ کریں ، وہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 18 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن کسی نئے کام کی ابتدا سے گریز کریں اور اپنے معمول کے فرائض کی ادائیگی پر توجہ دیں، دوسروں کے ساتھ افہام و تفہیم سے کام لے کر بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ مالی اور ترقیاتی نوعیت کے معاملات پر توجہ دینا بہتر ہوگا، کوئی نیا راستہ یا رابطہ مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 17 فروری 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ آج کے پروگرام اور مصروفیات پر گہری نظر رکھیں اور کسی اپ سیٹ کی صورت میں متبادل حکمت عملی بھی ذہن میں ہونا چاہیے کسی غلط فہمی یا بدگمانی سے گریز کریں، لوگوں سے تعاون نہیںملے گا۔ گی، کسی بے چینی کا شکار ہوسکتے ہیںسفر ،میں آسانی ہوگی۔ تخلیقی قوتیں نمایاں رہیں گی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 16 فروری 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ نظم و ضبط اور اصول و قواعد کا خیال رکھتے ہوئے مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ۔ کوئی بدنظمی یا بے اصولی مسائل پیدا کرے گی، کسی بے چینی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ ایسی صورت میں کچھ دیر تنہائی میں مراقبہ کرنا بہتر ہوگا۔ بعض خبریں ذہنی طور پر بے چینی اور اضطراب پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار 15 فروری 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دن کا آغاز خوش گوار ہوگا، کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے یا کسی پروگرام کا دعوت نامہ جو آپ کے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔ تمام ضروری کام با آسانی نمٹائے جاسکتے ہیں، نظم و ضبط اور انتظامی امور پر توجہ دیں گے، آپ کی وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی، زیادہ ہی پرجوش نظر آئیں گے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 14 فروری 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے، طبیعت میں سستی اور کاہلی کا رجحان پیدا ہوسکتا ہے، کسی اہم کام کو نظر انداز کرسکتے ہیں اور غیر ضروری دلچسپیوں میں وقت ضائع کرسکتے ہیں، سفر میں مشکلات پیش آسکتی ہیں یا کوئی سفر ملتوی ہوسکتا ہے ۔اخراجات میں اضافہ ہوگایا کسی مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے ۔ محتاط انداز میں وقت گزاریں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 13 فروری 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن دن کے آغاز میں کسی دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ کسی غلط فہمی یا بدگمانی سے گریز کریں، لوگوں سے تعاون ملے گا اور موڈ خوش گوار رہے گا۔ سفر میں آسانی ہوگی، بات چیت اور مشورہ مفید رہے گا۔ ضروری معلومات کا حصول آسان ہوگا۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 12 فروری 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ البتہ علاج معالجہ یا صاحب حیثیت لوگوں سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا۔ کاموں میں رکاوٹ اور الجھن پیدا ہوسکتی ہے لیکن زیادہ محنت اور توجہ سے صورت حال پر قابو پایا جاسکتا ہے، اگر کوئی کام زیادہ الجھن کا باعث ہو تو اسے کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں اور اپنا قیمتی وقت بچائیں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 11 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ نئے کاموں کی ابتدا نہ کریں، اپنے روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی تک خود کو محدود رکھیں۔ کسی بحث و تکرار میں وقت ضائع نہ کریں،جوش اور جذبہ نمایاں رہے گا لیکن ساتھ ہی طبیعت میں حساسیت بھی بڑھے گی۔چھوٹی چھوٹی باتوں کا نوٹس نہ لیں، سفر کے دوران میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 10 فروری 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ آج کے پروگرام اور مصروفیات پر گہری نظر رکھیں اور کسی اپ سیٹ کی صورت میں متبادل حکمت عملی بھی ذہن میں ہونا چاہیے۔ دوسروں سے مدد و تعاون کی توقع نہ رکھیں، اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں اور یقینا آپ ہر صورت کو قابو کرنے کی اہلت رکھتے ہیں ۔ تخلیقی قوتیں نمایاں رہیں گی۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر 09 فروری 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، دن کا آغاز کرتے ہوئے جذبات پر کنٹرول رکھیں،کوئی بات ناگوارمحسوس ہوسکتی ہے۔ اس پر سخت ردعمل سے گریز کریں۔ اہم ترقیاتی اور مالی امور پر توجہ دیں، ایسے معاملات کو نظر انداز نہ کریں جو مالی امور سے متعلق ہوں۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ لکی نمبر5ہے۔
اتوار 08 فروری 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، سفر آسان رہے گا، بات چیت اور گفت و شنید مفید ثابت ہوگی۔ کوئی مسئلہ ذہن پر بوجھ بنے گا، اسے ذہن سے جھٹک دیں، خواتین کا رویہ آپ کی توقع کے خلاف ہوسکتا ہے، وہ کوئی مسئلہ پیدا کرسکتی ہیں۔ نرمی اور ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لے کر آپ ہر مسئلہ با آسانی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 07 فروری 2026
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ خصوصاً گورنمنٹ یا افسران بالا سے متعلق امور میں مدد و تعاون مل سکتا ہے، باہمی افہام و تفہیم سے کام لے کر اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، تفریحی اور رومانی نوعیت کی دلچسپیاں بھی خوش گوار ہوں گی، کوئی پسندیدہ دلچسپی سے متعلق پروگرام بناسکتے ہیں، دن خوش گوار رہے گا۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 06 فروری 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں، زائد توانائی اور جرات اور ہمت حاصل رہے گی لیکن دوسروں سے زیادہ تعاون کی امید نہ رکھیں، اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے یا کوئی مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، دوسروں سے لین دین کرتے ہوئے بھی محتاط رہیں، زیادہ تنقیدی رویے سے گریز کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 05 فروری 2026
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ اپنے خیالات اور کاموں میں نیا انداز اور نئے طریقے اختیار کرنا بہتر ہوگا، کوئی سرپرائز مل سکتا ہے لیکن سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں، کوئی رکاوٹ یا پریشانی آسکتی ہے ۔ سفر سے متعلق ضروری کاموں میں بھی کوئی الجھن پیش آسکتی ہے مگر جرات اور ہمت سے کام لے کر مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 04 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں رکاوٹ اور روز مرہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہوسکتی ہے، چناں چہ اپنے ضروری کاموں پر پوری توجہ دینا ہوگی، فیملی کی کسی بزرگ کی طرف سے فکر مندی ہوسکتی ہے، مالی نوعیت کے معاملات میں کوئی خوش کن صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، ترقیاتی امور پر زیادہ توجہ دیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 03 فروری 2026
منفی اثرات جاری ہیں، کوئی بات یا کوئی نئی صورت حال غیر متوقع سامنے آسکتی ہے۔ کسی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور بروقت درست فیصلہ کریں، ناجائز دباو¿ کو قبول نہ کریں، کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ، اسے کسی اور دن پر ٹال دیں، مالی معاملات پر توجہ دیں اور ان کی بہتری کے لیے سوچ بچار کرنا بہتر ثابت ہوگا۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 02 فروری 2026
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ سفر میں مشکلات ہوسکتی ہیں یا سفر ملتوی ہوسکتا ہے، ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ کی بات سے اتفاق کریں، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریںاور اپنا وقت فضول دلچسپیوں میں ضائع نہ کریں۔گھریلو اور خاندانی نوعیت کے معاملات اہمیت اختیار کرسکتے ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہوگی۔ لکی نمبر5ہے
اتوار یکم فروری 2026
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کسی نئی خواہش کے زیر اثر آپ غلط سمت بھی جاسکتے ہیں، دھوکے اور فراڈ سے بچیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، بدگمانیاںیا غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،آپ کی اپنی صلاحیتیں بھرپور ہوں گی، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام کرنا بہتر ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

