سیارہ زحل کی بارہ برجوں میں گردش کا اچھا یا برا پھل

مختلف سیاروں کے زائچہ پیدائش میں اثرات (4)

سیارہ زحل کی بارہ برجوں میں گردش کا اچھا یا برا پھل

مختلف برجوں میں زحل

شرف یافتہ زحل:اگر زحل شرف یافتہ ہو تو صاحب زائچہ اولوالعزم اور ارتکاذ کا حامل ہوگا۔اپنے اہداف سے حد سے زیادہ وابستگی انہیں کامیابی عطا کرنے میں مدد گار ہوگی ۔ شرف یافتہ زحل متکبر اور گھمنڈی لگ سکتا ہے لیکن یہ گھمنڈ عدم تحفظ کا شاخسانہ نہیں ہے، اپنے خواہش انگیز ہدف پر ارتکاذ اور توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے۔ شرف یافتہ زحل زائچے میں جس چیز کو متاثر کرتا ہے، وہ صاحب زائچہ کی ثابت قدمی، وابستگی اور استقلال کی وجہ سے ترقی پاتی ہے۔

متاثرہ زحل:اگر زحل متاثرہ ہو تو صاحب زائچہ کا عزم اور ارتکاذ کمزور ہوگا۔ وہ اپنی سرگرمیوں میں محفوظ نہیں ہوں گے۔ان میں اپنے مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں ضروری ثابت قدمی اور استقلال کا فقدان ہوگا۔ راہ میں چھوٹی موٹی غلطیاں اور رکاوٹیں حائل ہوں گی۔ متاثرہ زحل منکسر المزاج لگتا ہے لیکن یہ صحیح معنوں میں منکسر المزاج نہی ہے بلکہ یہ عزم کا اظہار کرنے کی نا اہلی ہے۔ متاثرہ زحل زائچے میں جس شے کو متاثر کرتا ہے وہ غفلت اور بے پروائی کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔

اگر متاثرہ زحل کی نحوست ٹل جائے، تو صاحب زائچہ اپنے فوکس اور عزم کے ساتھ ساتھ اظہار رائے اور حقیقی انسانیت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

حمل میں: احمق، آوارہ گرد، غیر مخلص، اخلاق بافتہ، اداس، فریب کار، شیخی باز، جھگڑالو، بد معاش، بد گمان۔

 ثور میں: کالی رنگت، فریبی، کامیاب، طاقتور، تنہائی پسند، چالاک، بسیار خور، منوالینے والا، ٹھنڈا مزاج، بہت سی بیویاں، متعدی امراض، پریشان فطرت۔

جوزا میں: آوارہ گرد فطرت، مصیبت زدہ، گندہ، اوریجنل، پیچیدہ ، دبلا ، چند بچے، داﺅ پیچ والا، کیمیکل اور میکانیکل سائنس سے دلچسپی ، جدت طراز، تنگ ذہن، قیاس آرائی کرنے والا، منطقی۔

سرطان میں: غریب، کمزوردانت، لطف و سرور کا شائق، چند بیٹے، سست ، کاہل ، عیار، خود غرض ، فریبی، ضدی، امیر، ماں کی دیکھ بھال سے محروم۔

اسد میں: درمیانہ قد، سنجیدہ ، ضدی ، چند بیٹے ، ہٹ دھرم، محنتی، بد قسمت، جھگڑالو، اچھا قلم کار، بداندیش۔

سنبلہ میں: کالی رنگت، کینہ پرور، غریب جھگڑالو، متلون مزاج، تنگ ذہن، بد تمیز، دقیا نوسی، کمزور صحت، عوامی زندگی۔

میزان میں: مشہور ، اداروں وغیرہ کا بانی، امیر ، طویل قامت، ایماندار، خود پسند، وجیہہ، باتدبیر، طاقت ور، معزز، مخالفانہ رویہ، آزاد، گھمنڈی، نمایاں، مخیر۔

عقرب میں: جلد باز، غیر جذباتی، خود پسند ، پر تشدد ، ناخوش، زہر سے خطرہ، آگ اور اسلحہ سے خطرہ ، ضائع کرنے والا، غیر صحت مند۔

قوس میں: ہمت ور، عیار، چالاک، مشہور، پرسکون، وفادار، نمود نمائش ولا، بیوی کی طرف سے پریشانیاں ، مہذب، فرض شناس بچے، خوش۔

جدی میں: ذہین، خود غرض، گھریلو زندگی میں خوشی اور ہم آہنگی ، چڑچڑا ، حریص، ذہین، قابل ، شکی ، غورو فکر کرنے والا، انتقام لینے والا، عقلمند ، اداس ، بیوی کے میکے والوں کی طرف سے ترکہ۔

دلو میں: اعلیٰ قابل، ڈپلو میٹک، جدت طراز، تھوڑا سا خود پسند، عقل مند، غورو فکر کرنے والا، دانش ور، فلسفیانہ، دشمنوں سے مغلوب۔

حوت میں: چالاک، ہمت ور، با صلاحیت، شائستہ ، خوش ، قابل بھروسہ بیوی، منصوبہ ساز، امیر، مددگار۔

عزیزان من! بارہ برجوں میں کسی بھی سیارے کی نشست کے حوالے سے جو تجزیہ پیش کیا گیا ہے اسے حتمی نہیں سمجھنا چاہیے، زائچے میں کچھ دوسرے سیاروں کی پوزیشن ان میں کمی بیشی کا باعث ہوسکتی ہیں، کمزور یا ہبوط یافتہ سیارہ اگرچہ نہایت خراب تصور کیا جاتا ہے لیکن زائچے میں اس کی وہ خرابی کسی اور سیارے کی نظر یا قران وغیرہ کے سبب منسوخ بھی ہوسکتی ہے یا وہ کسی برج میں اکیلا نہ ہو، اس کے ساتھ کچھ اور سیارگان بھی مقیم ہوں تو اس صورت میں نتائج مذکورہ بالا نتائج سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں ۔

زائچے کے مختلف گھروں پر سیاروں کے اثرات

بارہ گھروں میں سورج

سورج نظام شمسی کا حکمراں ہونے کی حیثیت سے ایک نہایت اہم سیارہ ہے جو زبردست سیاسی قوت عطا کرتا ہے۔کوئی زائچہ اس صورت میں طاقتور تصور کیا جاتا ہے جب چاند اور سورج طاقت ور ہوں ۔ ویدک اسٹیرولوجی میں سورج کو فطری موذی تصور کیا جاتا ہے۔

پہلے گھر میں :اگر سورج زائچے کے طالع میں ہوتو صاحب زائچہ بچپن میں امراض کا شکار ہوگا، آنکھوں میں تکلیف رہے گی ۔

وہ ہمیشہ گھٹیا درجہ کے لوگوں کا ملازم رہے گا، اپنے مہمانوں کی تواضع کرنے کے قابل نہیں ہوگا، خوش قسمت ہوگا لیکن بیٹے یا پوتے کی خواہش پوری نہیں ہوگی اور وہ ناخوش رہے گا۔

لیکن اگر سورج شرف یافتہ یا نہایت اعلیٰ پوزیشن کا حامل یا کسی مبارک سیارے کے زیر اثر ہو ا تو یہ کسی قسم کے برے اثرات مرتب نہیں کرسکے گا۔ صاحب زائچہ صحت مند، نیک طنیت اور خدا ترس، چڑچڑے مزاج کاحامل، کام چور اور ذہین ہوگا۔ اس کا اخلاق اچھا ہوگا ، سیاسی کا میابی حاصل ہوگی، انسانیت کی جبلت ہوگی، جرات آموز کارنامے انجام دینے کا شائق ہوگا، اس کا بدن گرم ہوگا، عزت اور ساکھ کی طرف سے لاپرواہ، مضبوط ارادے کا مالک، فراخ دل، ذاتی احترام اور خود کریڈٹ لینے کی طرف سے بے نیاز ہوگا۔ اچھا کام کرنے والال ہوگاجھگڑالو یا اندھا دھند کام کرنے والانہیں ہوگا اور کسی نئے کام کی بنیاد رکھنے والاہوگا۔

اگر طالع حمل ہو، سورج طالع میں ہو، تو صاحب زائچہ انتہائی تعلیم یافتہ، مالدار، ہمہ گیر اور مشہور ہوگا۔ اگر طالع سرطان ہوتو اسے آنکھ کی تکلیف پریشان کرے گی۔ اگر میزان ہو تو ہو غربت کا شکار اور اولاد سے محروم ہوجائے گا۔

دوسرے گھر میں: اگر سورج دوسرے گھر میں ہو تو صاحب زائچہ کے شادی کرنے اور کوئی بچہ ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔وہ کمزور جسم، سرخ آنکھوں ، کھردرے بالوں کا مالک ہوگا لیکن وہ فولاد کے کاروبار میں بہت کامیاب رہے گا اسے مہمانوں کی خاطر مدارات کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہوگی اور اسے بہت مصیبتیں جھیلنی پڑیں گی۔ اس کا چہرہ بیماروں جیسا اور بد صورت ہوگا، مقدمے بازی سے نقصان برداشت کرنا ہوگا، آمدنی اچھی ہوگی لیکن پیسہ اڑانے کا رحجان ہوگا۔سائنٹیفک اور اچھی گفتگو کرنے والا، پڑھا لکھا لیکن ضدی اور چڑ چڑا مزاج ہوگا، زبان میںلکنت ہوگی، پچیسویں سال خطرہ ہوگا۔

تیسرے گھر میں: اگر سورج تیسرے گھر میں موجود ہوتو صاحب زائچہ اپنے بھائیوں کو تباہ کردے گا اور ان لوگوں کی خدمت کرے گا جو اس سے محبت کرتے ہیں ۔ وہ محبت کرنے والی بیوی اور فرماں بردار بیٹوں کا باپ ہوگا، مالدار ، صابر ، اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہونے والا، جرات مند، مہم جو، لبرل، شہور، مالدار، ذہین، کامیاب اور بے چین اور مضطرب ہوگا۔

چوتھے گھر میں: اگر سورج چوتھے گھر میں موجود ہے تو صاحب زائچہ ہر شخص سے محبت اور شفقت سے پیش آئے گا لیکن اپنے رشتے داروں سے نفرت کرے گا، ذہین ، حساس ہوگا اور سب لوگ اس سے محبت کریں گے۔ وہ نرم گفتار، مخیر ، جیتنے والا، صحیح معنوں میں دولت مند ہوگا۔ اسے بیرون ملک کا میابی ہوگی، ذہنی پریشانی ہوگی، ادھیڑ عمر کے بعد کامیابی ملے گی لیکن بلا سبب جھگڑے ہوں گے، کمزور جسم، فلسفیانہ ، عیب دار اعضاءکا حامل ہوگا اور باپ کی جائیداد ضائع کردے گا۔

پانچویں گھر میں: اگر سورج زائچے کے پانچویں گھر میں ہوا تو صاحب زائچہ کو بچپن میں دکھ ، رنج اور مصیبت نیز بیماریاں جھیلنی ہوں گی ۔ اگر شادی ہوئی تو صرف ایک بیٹا ہوگا ، جائے سکونت کے لئے دوسروں پر انحصار کرنا پڑے گا، اور وہ بے چین اور مضطرب فطرت کا ہوگا۔ وہ بہت ذہین ، غریب، فنون لطیفہ کا شائق، ناخوش، ذہنی طور پر پریشان اور فیصلے کرنے میں باتدبیر ہوگا، ابتدائی عمر میںباپ کے لئے خطرہ ہے۔ یہ پوزیشن بیٹوں سے تعلقات میں الٹ ہے۔

چھٹے گھر میں: اگر سورج زائچے کے چھٹے گھر میں ہوتو متعلقہ شخص یوگا کی مشق کرنے والا ہوگا، اس کا ذہن غیر متزلزل ہوگا، وہ اپنے اعزہ و اقارب کی مدد کرے گا اور دوستوں کو خوشی اور مسرت دے گا، اس کا جسم دبلا پتلا ہوگا، ہمیشہ اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات میں پیش پیش ہوگا۔ خوشی جمال اور انتظامی صلاحیت کا مالک ہوگا، شہوت پرست اور فتح مند ہوگا اور اپنی خوبیو ں کے حامل کاموں کی بدولت عزت و احترام حاصل کرے گا۔ اس میں رسم و رواج اور ذات پات کا فقدان ہوگا، اس کے چند کزن اور چند دشمن ہوں گے اور اپنے دشمنوں سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ چالاک منسوبہ ساز ہوگا اور ایگزیکٹیو صلاحیت کا مالک ہوگا۔

ساتویں گھر میں: اگر سورج ساتویں گھر میں ہوتو صاحب زائچہ فلرٹ کرے گا، پر گوشت جسم اور موٹا ہوگا، درمیانہ قد اور اس کی آنکھوں کی رنگت پیلی ہوگی ۔ وہ غیر مذہبی ہوگا، صنف نازک کے لئے نفرت انگیز ہوگا۔ سفر کرنے اور غیر ملکی اشیا کا شوقین ہوگا، عورتوں کی طرف سے ذلت اور بد نامی ملے گی ۔ شادی دیر سے ہوگی اور بیوی کی طرف سے پریشانیاں ملیں گی ۔ وہ آبرو بافتہ ہوگا، عورتوں کے ذریعے دولت ملے گی، بیوی کا کردار مشکوک ہوگا۔

آٹھویں گھر میں: اگر سورج زائچے کے آٹھویں گھر میں ہو تو صاحب زاچہ فطری طور پر مضطرب طبیعت کا مالک ہوگا۔ وہ مخیر، ہمیشہ مختلف امراض میں مبتلا، باتونی، شہوت پرست، بد نصیب ہوگا اور کمینے لوگوں کی ملازمت کرے گا اور طویل عرصے تک اپنے وطن سے دور رہے گا۔

نویں گھر میں: اگر سورج زائچے کے نویں گھر میں ہوتو صاحب زائچہ سچی بات کرنے والا ہوگا۔ اس کے بال چمکیلے ہوں گے، وہ قابل لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوگا، صابر اور مالدار ہوگا، خوش اندام ہوگا، اور طویل عمر پائے گا۔ شمسی سائنس میں اس کا گہرا مطالعہ ہوگا، خوش نصیب اور کامیاب ہوگا۔ شاعر ی اور موسیقی کا شائق ، کامیاب، مخیر، فلسفیانہ، اپنے آپ کو وقف کردینے والا، فعال اور پر خیال ہوگا، معمولی صحت، تھوڑی سی وراثت، فرض شناس، بیٹوں کا باپ ہوگا، بہت سی زمینوں اور خود سے حاصل کی ہوئی جائیداد کا مالک ہوگا۔

وہ زراعت پیشہ، پراسرار علوم کے موضوعات میں قابل ، پر عزم اور مہم جو ہوگا، اسے غدود کی بیماریاں لاحق ہوں گی ۔

دسویں گھر میں: اگر سورج زائچے کے دسویں گھر میں ہو تو صاحب زائچہ بہت سی خوبیوں کا مالک ہوگا۔ وہ خوش و خرم ، پر اعتماد، مخیر شہور، نیک فطرت، قابل ، مہم جو، تعلیم یافتہ، جرات مند، معزا ، صحت مند، دلیر، دولت کے حصول میں چالاک، رقص و موسیقی کا دلدادہ اور اداروں کا بانی ہوگا۔ وہ حکومت میں اعلیٰ حیثیت کا مالک ہوگا، ذاتی اثرورسوخ کا حامل فوج یا سیاسی کیریئر میں کامیاب ہوگا۔

گیارہویں گھر میں: اگر سورج زائچے کے گیارہویں گھر میں ہوتو صاحب زائچہ غیر معمولی امیر و کبیر، بااصول، بہت سی خوبیوں کامالک، نہایت کامیاب اور اچھی پوزیشن کا مالک، حکمرانوں کی عنایات اور لطف و کرم سے روزی کمائے گا لیکن اتنا خیف اور کمزور ہوگا کہ زندگی کی مسرتوں اور سوغاتوں سے لطف اندوز نہےں ہوسکے گا، بے چین فطرت کامالک ہوگا اور اپنی فیملی کو خوشیاں عطا کرے گا۔

بارہویں گھر میں: اگر سورج بارہویں گھر میں ہو تو صاحب زائچہ معمولی ذہانت کا مالک اور فلرٹ ہوگا۔ وہ ایک شکاری ، گنہہ گار، غریب ، شہوت پرست ، ناکام، زانی، ٹھکرایا ہوا، پراسرار، اور باطنی علوم کا شائق، دل کا خبیث ہوگا، بچوں کی طرف سے کوئی خوشی نہیں ملے گی، چوری کرنے کی فطرت کا حامل ہوگا، رقص رقاصوں سے نفرت کرے گا، دبلے پتلے جسم کا مالک ہوگا۔سورج کی الٹ پوزیشن پیشہ ورانہ تصور کے حساب سے اچھی نہیں ہے کیونکہ گراوٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ہر ہفتے نئے آرٹیکل کی اپ ڈیٹ اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے سبزکرائبر بنیں

یاد رہے کہ سبزکرپشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنا ای میل ان باکس یا اسپیم فولڈر ضرور چیک کریں

ہم اسپیم ای میل نہیں بھیجتے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیوسی پالیسی پڑھیں۔