مختلف برجوں میں سیاروی اثرات کے نتائج
اگر آپ ایسٹرولوجی سیکھنے سے دلچسپی رکھتے ہیں تو ایک قابل غور تحریر
عزیزان من! بہت عرصے سے ذہن میں یہ خیال تھا کہ علم نجوم کے حوالے سے علمی مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا ، اگرچہ اس سے پہلے بھی ہم ایسے مضامین لکھتے رہے ہیں لیکن یہ سلسلہ خالص ان لوگوں کے لیے ہے جو علم نجوم سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس سلسلے کا پہلا مضمون سیارہ شمس اور قمر کی مختلف گھروں میں موجودگی کے حوالے سے ہے لیکن یہ خیال رہے کہ یہ کلاسیکل نظریات کے تحت لکھا گیا ہے یعنی قدیم علم نجوم کی کتابوں میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہی یہاں نقل کیا جارہا ہے لہٰذا اس سے سو فیصد اتفاق نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ کسی بھی زائچے میں سیاروی نشست و برخاست دوسرے سیاروں کے ساتھ مل کر کسی بھی سیارے کی نشست میں ترمیم و اضافے کا باعث بن سکتی ہے ، البتہ مختلف بروج میں سیاروی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ انفرادی طور پر اپنے شمسی یا قمری برج کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔
سیارہ شمس کی پوزیشن مختلف بروج میں
زائچے میں سورج کی پوزیشن :سورج انسانی زندگی کا سنگ بنیاد ہے۔ یہ پیدائشی زائچے میں انسانی زندگی کی کہانی اور اس کے سفر کی نمائدگی کرتا ہے جو اس کا متلاشی اختیار کرئے گا۔
اس اعتبار سے سورج انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اس کہانی کو عیاں کرتا ہے جس پر انسان زندگی بھر گامزن رہتا ہے۔ سورج کے ذریعے ترقی ”Progression“اور ٹرانزٹ زندگی کے سفر میں پیش آنے والے واقعات اور ذات کی شفافت کا تعین کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انسان کو ایسا لگ سکتا ہے کہ یہ زندگی کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے یا زندگی کو سہارا دیتا ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں یہ کہانی کا صفحہ پلٹنے اور نئے ایڈونچر سے روشناس ہونے جیسا ہے۔
شرف یافتہ سورج:جب سورج شرف یافتہ ہوتا ہے تو صاحب زائچے زندگی تخلیق کرنے والی اس توانائی کے وجدانی آگہی کی قوت سے مضبوط کردار کا مالک ہوگا۔ شرف یافتہ سورج خود کو قوت، مضبوطی ،خود اعتمادی‘ مستقل مزاجی، آزادی اور زبردست قوت حیات عطا کر تا ہے۔
متاثرہ سورج :جب سورج متاثرہ ہوتا ہے تو زندگی میں بہت سی تبدیلیاں اور نشیب و فراز صاحب زائچہ کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کے باعث عزم‘ مستقل مزاجی اور فعالیت میں بہت کمی واقع ہوجاتی ہے۔ خود اعتمادی ختم ہوجاتی ہے اور صاحب زائچہ اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے خواہشات اور معاشرے کے رحجانات کے آگے ہتھیار ڈال دیتا ہے۔
اگر متاثرہ سورج کی نحوست ٹل جائے تو صاحب زائچہ میں اپنی ذات کا ایک قوی شعور فروغ پاتا ہے جس میں اعتماد اور اتفاق سے آگہی بھی شامل ہے جو عمر بھر زندگی میں پنہاں رہتی ہے اور تمام سرگرمیوں میں توازن قائم رکھتی ہے۔ لیکن سورج کی غضب ناک فطرت کا اظہار نہیں ہوگا ۔
سورج مختلف برجوں میں
حمل میں سورج:اس امتزاج میں پیدا ہونے والا شخص نامی گرامی، ذہنی، تھوڑا چالباز اور آوارہ گردی کرنے کی فطرت کا مالک ہوگا۔ وہ تھوڑی سی دولت کے مالک بنے گا اور پیشہ ور سپاہی کی حیثیت سے روزی کمائے گا۔اگر سورج حمل کے شرف یا فتہ درجے پرہو تو برے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
شرف یافتہ سورج، مضبوط‘ تندرست و توانا جسم، نمایاں شخصیت، مشہور، فعال، جارح، مقبول‘ جرات مند‘ ذہین‘ ٹھنڈے دل و دماغ کا، سفرکرنے والا، پر عزم ،جنگجو،مالدار، طاقت ور، پہل کار، نئے علاقوں کو دریافت کرنے والا، من موجی اور متغیر دولت کی نشاندہی کرتا ہے۔
ثور میں سورج :اس مےں پیدا ہونے ولا شخص اپنی روزی ایک عام یا کپڑے کے بیو پاری کی حیثیت سے یا پھرر تیل اور خوشبو یات فروخت کرکے کمائے گا۔ وہ اپنی بیوی اور دوسروں عورتوں کی صحبت کو نا پسند کرے گا اور گلو کاری اور موسیقی میں ماہر ہوگا۔ وہ سست ، چالاک، سوچ بچار کرنے والا ہوگا اور پر فیوم اور موسیقاروں میں دلچسپی لے گا۔ وہ پر اعتماد ذہین، ملنسار اور حکمت عملی سے کام کرنے والا ہوگا۔ وہ خوش ذائقہ شراب اور لذیز کھانوں کا شائق ہوگا۔
جو زا میں سورج :اس امتزاج میں پیدا ہونے والا شخص گرامر یا اس جیسے علم میں طاق ہوگا۔ ایسٹرولوجی کا ماہر اور مالدار ہوگا، وہ مہذب ، گفتگو میں ماہر‘ ناقد، اپنے میں سمولینے والا، کم آمیز، شرمیلا اور اصلیت کے فقدان کا حامل ہوگا۔
سرطان میں سورج:غضب ناک، بد مزاج‘ چڑچڑا، ناخوش، مضبوط ، ظالم ، غریب ، نکما، آزاد اور سفر کرنے والا ہوگا۔وہ دوسروں کا ایجنٹ یا منیجر ہوگا۔ وہ سخت محنت ومشقت سے روزی کمائے گا اور سڑکیں ناپتے تھکن سے چور ہوجائے گا۔ وہ بیمار جیسا ہوگا اور اسے قبض کی شکایت ہوگی ۔
اسد میں سورج:صاحب زائچہ پہاڑوں اور جنگلات کا شائق ہوگا او ر سنسان اور ویران جگہوں پر جانا پسند کرے گا۔ وہ بہت طاقت اور اعلیٰ دماغ کا مالک لیکن جاہل ہوگا۔ اس کے نظریات غیر تغیر پذیر اور غیر لچکدار ہوں گے۔ وہ ضدی اور ہٹ دھرم ہوگا۔ نیز فراخ دل، مشہور اور انسانیت نواز ہوگا۔ اس میں انتظامی امور نمٹانے کی اہلیت ہوگی اور وہ باصلاحیت ہوگا۔
سنبلہ میں سورج :صاحب زائچہ کو مذہبی معلومات پر دسترس ہوگی۔ وہ شاعر، پینٹر، ریاضی داں اور علم کے دیگر موضوعات میں طاق ہوگالیکن وہ زنانہ جسم کا مالک ہوگا۔ اس کا حافظہ بہت اچھا ، اس کی قابلیت اور استعداد معقول ہوگی اوروہ خوشامد پسند ہوگا۔
میزان میں سورج:صاحب زائچہ شراب کشید کرنے والا، سنار ہوگا۔ ہمیشہ سڑکیں ناپ کر گھٹیا کام کرکے روزی کمائے گا۔ وہ مقبول ، اطاعت شعار، بے عقل، شرابی، اخلاق یافتہ، گھمنڈی‘ فتنہ پرور اور اکڑ فوں مبتلا ہوگا۔
عقرب میں سورج :ان پڑھ، تھوڑا مالدار، لالچی، دوسروں کی دولت اور مدد سے فائدہ اٹھانے والاہوگا۔ مہم جو، دلیر، چوروں اور ڈاکوﺅں کو ڈرانے والا، احمق، لاپروا، ضدی، بے اصول، چابک دست ، سرجیکل کاموں میں ماہر، من موجی، نکما، ملٹری اہلیت کا حامل ہوگا۔
قوس میں سورج:مالدار، ذہین، صاحب زائچہ، فزیشین، آرٹسٹ یا سنگ تراش ہوگا۔ وہ جلد بھڑک اٹھنے والاضدی ، قابل بھروسہ، معزز، مقبول ، امیر، خوش ، مذہبی ، مالدار اور مذہبی ہوگا۔
جدی میں سورج :صاحب زائچہ گھٹیا ذہنیت کا مالک، ضدی، جاہل ،کنجوس، سخت مزاج ، فعال، ناخوش، بور کرنے والا، دخل در معقولات کرنے والا ، پر مزاح، خوش اخلاق ، بزلا سنج، احسان کرنے ولا اور عقل مند ہوگا۔
دلو میں سورج :اس امتزاج کے تحت پیدا ہونے والا ایسے کام کرے گا جو اس کے مرتبہ کے لےے ناموزوں ہوں گے اور وہ اپنے بیٹوں اور دولت سے محروم ہوجائے گا۔ وہ غریب ، مفلوک الحال ، ناخوش، بد قسمت اور نا کام ہوگا۔
حوت میں سورج:صاحب زائچہ ہیرے، موتی اور دیگر سمندری پیداوار بیچ کر امیر ہوجائے گا۔ وہ پر امن، مالدار، مذہبی ہوگا۔ عورتیں اس کا احترام کریں گی اور اسے پسند کریں گی ۔
مختلف بروج میں چاند
شرف یافتہ چاند:اگر چاند شرف یافتہ ہو تو صاحب زائچہ ، دھیمے جذبات کا مالک اور محفوظ ہوگا۔ صاحب زائچہ یہ سمجھتا ہے کہ چیزوں کے بارے میں ان کے خیالات اور آئیڈےے کہ ایسا نہیں ایسا ہونا چاہےے تھا، ان کے رویوں اور احساسات کے ذمے دار ہیں ۔ اس کے نتیجے میں وہ اپنے رویوں اور احساسات کی طرف سے اور بھی زیادہ ذمے دار ہوجاتے ہیں اور ان کی زندگی میں ان چیزوں کی بنیاد پر زیادہ توازن پیدا ہو جاتا ہے۔
متاثرہ چاند:اگر چاند متاثرہ ہوتو ذہن اور جذبات میں زبردست اکھاڑ پچھاڑ مچی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں خوف ، عدم تحفظ، انتہا درجے کی حیثیت اور ممکنہ نفسیاتی پریشانیاں جنم لیتی ہیں ۔ صاحب زائچہ کیسا محسوس کرتا ہے، اس کا انحصار ان کی زندگی کے متعین توازن پر نہیں ہوتا اور وہ انجانے خوف اور پریشانی و اضطراب میں مبتلا رہتے ہیں ۔ زائچے میں متاثرہ چاند کے اثرات ، صاحب زائچہ کے خوف اور اس کی ضروریات اور توقعات پوری نہ ہونے کے سبب منتشر ہوجاتے ہیں۔
اگر متاثرہ چاند کا نحس اثر ٹل جائے تو صاحب زائچہ صاحب بصیرت اور حساس ہوگا تاہم دھیما اور محفوظ ہوگا۔ خوف اور پریشانیاں اندر ہی رہیں گی اور صاحب زائچہ جذباتی طور پر پختہ ہوجائے گا۔
تحت الشعاع چاند:چاند دماغ ہے جس کے ذریعہ سورج جو روح ہے، دنیا کو اپنے اندر منعکس کرتا ہے۔ جب چاند تحت الشعاع ہوتا ہے تو اندھیرا ہوتا ہے اور کوئی انعکاس نہیں ہوتا۔ صاحب زائچہ یہ محسوس کرکے کبیدہ خاطر ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ میں دنیا کے عکس کے طور پر لطف اندوز ہونے کے قابل نہیں ہے۔
چاند سماجی سیارہ ہے۔ جب ہم کسی کے ساتھ کچھ کرتے ہیں تو در حقیقت صرف اپنے آپ سے تعلق رکھتے ہیں ، دوسرا محض ہمارا عکس ہوتا ہے، لہٰذا صاحب زائچہ اس وجہ سے بھی دل گرفتہ رہتا ہے کہ وہ دوسروں کی طرف اپنے عکس سے لطف اندوز ہونے کے قابل نہیں ہے۔ تحت الشعاع چاند ہمیشہ آر زوﺅں کی تکمیل کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے۔
حمل میں چاند:گول آنکھیں، من موجی، سفر کا شوقین، سبزی خور، عورتوں کا شائق ،چرچڑا ، محنتی ، عزت نفس، فوری فیصلہ اور عمل کرنے کی صلاحیت، اچھی پوزیشن ، غیر لچکدار رویہ ، ہمہ گیر، مقبول، مضطرب ، پر عزم، ذہین، دلیر اور اگر چاند متاثر ہو تو ملتون مزاجی، پانی سے خوف کا شکار ، سر پر زخم کا نشان ۔
ثور میں چاند: طاقت ور، خوش ، صنف نازک کا دلدادہ، کمانڈ کرنے کی صلاحیت ، ذہین، خوبصورت، اثرورسوخ کا مالک، بڑی رانیں اور کولہے، خوبصورت چال، ادھیڑ عمر اور بڑھاپے میں خوش و خرم، بلغم کا شکار، صابر، بے اصول، متزلزل، ذہین، خفیہ معاشفہ، اچھا فیصلہ ، بسیار خور، ندیدہ، کثیر المطالعہ، معزز، عورتوں سے متاثرہ، جذبہ شوق ، ذہین ، خوس نصیب اور مقبول۔
جوزا میں چاند:کثیر المطالعہ، تخلیقی، عورتوں کا شائق، مقدس تحریریں پڑھنے میں ماہر، قابل ترغیب دینے والا، گھنگھریالے بال، زبردست خطیب، چالاک ، بزلہ سنج، زیرک، موسیقی کا شائق، ابھری ہوئی ناک، خیالات پڑھ لینے والا، باریک بیں، لمبی عمر۔
سرطان میں چاند:عقل مند، طاقت ور، دلکش ، مالدار، مہربان ، نیک ، قدرے متذبذب، حساس ، جوشیلا، بے فائدہ سمندری سفر، محو خیال رہنے والا، بہت سی غیر منقولہ جائداد، سائنس داں، درمیانہ قد، عورتوں سے متاثر، عقل مند، کفایت شعار، سرایت کر جانے ولا، روایتی۔
اسد میں چاند:دلیر، چڑچڑا، بڑے بڑے گال، سنہرے بال، چوڑا چہرہ، بھوری آنکھیں، عورتوں کو سخت نا پسند کرنے والا، گوشت کا شوقین، پہاڑوں اور جنگلوں کی سیر کرنے والا، قولنج کی تکلیف، زود رنج، ہٹا کٹا، ذہنی پریشان، لبرل، فیاض، جسمانی نقص، مستقل مزاج، طے شدہ نظریات، گھمنڈی، دست کار، پر عزم۔
سنبلہ میں چاند :دلکش رنگت، بادامی آنکھیں، منکسر المزاج، جھکے ہوئے شانے اور بازو، دلکش ، پرکشش بااصول، جاندار، نرم و ملائم جسم، مالدار، آرام دہ، شیریں گفتار، سچا، گہری بصیرت ، عورتوں کا شائق، منکسر المزاج، پارس، ذہین، ٹھنڈے دل و دماغ کا، سوچ میں ڈوبا ہوا، عزت نفس پر انحصار کرنے والا ، گفتار کاغازی، بہت سی بیٹیاں، باتونی، موسیقی اور رقص جیسے فنون میں ماہر۔
میزان میں چاند:کشیدہ قامت، اٹھی ہوئی ناک، دبلے مڑے تڑے ہاتھ پیر، بیمار جیسا، پڑھنے لکھنے قابل اور مقدس لوگوں کے لئے عزت و احترام ، خونی رشتے داروں کی طرف سے ٹھکرایا ہوا، ذہین، با اصول، مالدار، کاروباری ذہنیت، احسان کرنے والا، فنون کا شائق، دور اندیش آورش وادی، چالاک، بدل جانے والا، عورتوں کے ذریعہ نقصان، ملنسار،عورتوں کو پسند کرنے والا، پر عزم نہیں، عروج حاصل کرنے کا متمنی۔
عقرب میں چاند:چوڑی آنکھیں ، چوڑا سینہ، گول پنڈلیاں اور رانیں، والدین یا استاد سے جدائی، بھوری رنگت ، منہ پھٹ، صاف گو، کھلا ذہن، ظالم، نقل اتارنے والا، کینہ پرور، جوشیلا، بانجھ پن، جذبات بر انگیختہ کرنے والا، ناخوش، مالدار، ضدی۔
قوس میں چاند:چوڑا چہرہ ، بڑے دانت، فنون لطیفہ میں مشتاق، بڑھے ہوئے ناخن اور بازو، گہری اور فی البدیہہ تقدیر، تعریف سے نرم پڑنے والا، بیوی اور عورتوں کی طرف سے مدد، خوش گوار شادی، بہت سے بچے، اچھی وراثت، فنون اور ادب کا سرپرست، غیر متوقع تحفے، مصنف ، منعکس ہونے والی ذہنیت، دھمکیوں سے مرعوب نہ ہونے والا۔
جدی میں چاند:بیوی بچوں سے وابستہ، پاکباز، خوبصورت آنکھیں ، پتلی کمر، زود فہم، چالاک ، فعال ، زیرک، خود غرض ، لبرل، بے رحم، بے اصول، اخلاق بافتہ اور کمینہ
دلو میں چاند:خوش شکل، کشیدہ قامت، خوش اندام، بڑے دانت، شہوت پرست، اچانک ڈپریشن ، وجدانی ، خالص ذہنیت کا حامل، ڈپلو میٹک، فنی ذوق، توانا، جذباتی، صوفیانہ اور سپائی کی قوت۔
حوت میں چاند:غیر تغیر پذیر، بیوی بچوں کا شائق، لمبی ناک، اچھی ساکھ، متناسب جسم، چمکتا ہوا بدن، خوش رو، قابل مستقل مزاج، سادہ ، صنف نازک کا تابع فرمان ، اخلاق یافتہ، بہت سے بچے ۔

