لشکر سیارگان کی نئی صف بندی، تبدیلی کے نئے آثارو امکان
شرفِ زہرہ، تسخیرِ خلق اور شادی میں رکاوٹ کے لیے تحفہءخاص
جنگ و جدل ہمیشہ تباہی و بربادی کی نشانی سمجھی جاتی ہے، اس میں جیتنے والے یا ہارنے والے دونوں بڑے نقصانات کا شکار ہوتے ہیں، لشکر سیارگان کی نئی صف بندی میں ایران پر اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ حملہ پوری دنیا کے لیے تباہی و بربادی کے راستے کھول رہا ہے۔
ایران کو بہر حال اپنا دفاع کرنا ہے اور دشمن کے خلاف جوابی کارروائی کا وہ قانونی حق رکھتا ہے، چناں چہ مڈل ایسٹ کے ان ممالک پر بھی حملے کر رہا ہے جہاں امریکن بیس موجود ہیں ۔ مزید یہ کہ آبنائے ہرمز کو بھی اس نے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے تیل کی تجارت ایک نئے بحران کا شکار ہوگئی ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس کا اثر ان تمام ممالک پر ہوگا جو تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں ۔
ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے بیشتر ساتھیوں کو اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید کردیا گیا۔ یہ ایک سانحہ عظیم ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے لیکن جس بہادری کے ساتھ سید خامنہ ای نے شہادت قبول کی وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ وہ چاہتے تو اپنی جان بچاسکتے تھے۔
سید علی خامنہ ای کوبھی علم تھا کہ دشمن ایسی کوئی گھٹیا کارروائی کرے گا لیکن 86سالہ بزرگ نے اپنی قوم میں ایک نئی روح پھونکنے کے لیے ایک بڑی قربانی دینا ضروری سمجھا۔ اپنے اہل و عیال کے ساتھ وہ دشمن کے سامنے سینہ سپرد ہوگئے اور اپنی جان کا نذرانہ قوم کی خاطر پیش کردیا ۔ ان کا یہ اقدام سنت شبیری ہے کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ بھی اسی طرح اپنے اہل و عیال کے ساتھ شہید ہوئے تھے ۔
اس قربانی نے ایرانی قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور وہ کسی طرح بھی اسرائیل اور امریکا کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہیں، یہ صورت حال اس جنگ کو مزید طول دے گی ، سیاروی گردش بھی اس جنگ کی طوالت کی نشان دہی کررہی ہے۔
عزیزان من!اس سال تقریباً تمام سیارے ایک ہی سمت میں ایک بڑی قطار بنارہے ہیں، راہو کیتو کسی بھی برتھ چارٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ اگر ہم فطری چارٹ جو زیرو ڈگری برج حمل سے شروع ہوتا ہے، اسے دیکھیں تو راہو کیتو برج دلو اور اسد میں ہیں اور اس کے بعد تمام سیارگان برج حوت سے جوزا تک حرکت کر رہے ہیں، گویا فطری برتھ چارٹ کا اوپری یعنی مشرقی حصہ تمام سیاروں کی گزرگاہ ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ سیاروی گردش کا تمام زور دنیا کی مشرقی سمت ہے،اس صورت حال کو یعنی جب تمام سیارگان راہو کیتو کے محور میں ایک سمت آجائیں تو ویدک ایسٹرولوجی کی اصطلاح میں کال سرپ یوگ کہا جاتا ہے جس کی نحوست کے بہت چرچے ہیں۔
ہم پہلے بھی نشان دہی کرچکے ہیں کہ کون کون سے ملک اس سے متاثر ہوں گے، زیادہ تعداد مشرقی ممالک اور خصوصاًایشیائی ممالک کی ہے اور خیال رہے کہ اسرائیل بھی ایشا میں ہے چناں چہ یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ موجودہ صورت حال میں وہ تباہی و بربادی سے بچ جائے گا۔ اسرائیل کا طالع لگن ہماری تحقیق کے مطابق برج جدی 20درجہ 56دقیقہ ہے اور وہ راہو کی مہادشا سے گزر رہا ہے۔
اس میں انتردشا یعنی سب پیریڈ سیارہ مرکری کا ہے جو زائچے میں اچھی طاقت ور پوزیشن رکھتا ہے، راہو کا پیریڈ اسرائیل کی ہوس کوہوا دے رہا ہے لیکن اسی سال 14نومبر کے بعد کیتو کا سب پیریڈ شروع ہوگا جو اسرائیل کے لیے بہت تکلیف دہ ہوگا اور وہ اپنے خول میںسمٹنے پر مجبور ہوجائے گا۔ موجودہ سیاروی گردش اسرائیل کے زائچے میں دائیں طرف ہے، اس میں تبدیلی مئی کے بعد آئے گی اور سیارے نچلے خانوں میں حرکت کریں گے تو مزید خرابیوں کا ظہور ہوگا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی اپنی کرسی تو کیا شاید زندگی بھی نہ بچاسکےں۔
ایران کا طالع لگن برج سرطان 23:42درجہ ہے ۔ سیاروی گردش فی الحال زائچے کے نچلے خانوں میں ہے اور خصوصی طور پر آٹھواں خانہ بری طرح متاثر ہے لیکن اگلے نیو مون سے یعنی تقریباً پندرہ مارچ کے بعد سے صورت حال تبدیل ہوگی اور سیاروی گردش افقی سمت اختیار کرے گی جس میں ایران کو سنبھلنے کا پورا موقع مل سکے گا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا طالع لگن برج اسد ہے، ان کے زائچے کا بھی آٹھواں گھر متاثرہ ہے۔ زحل اور نیپچون یہاں باہم قران کر رہے ہیں اور عنقریب یعنی پندرہ مارچ کے بعد سے دیگر سیارگان بھی آٹھویں گھر میں ہی جمع ہوں گے۔ یہ صورت حال ٹرمپ کی صحت اور پالیسیوں کے لیے کسی طرح بھی بہتر نہیں ہیں اور آنے والے دنوں میں وہ اپنے ملک ہی میں کئی بحرانوں کا شکار ہوسکتے ہیں ۔
افغانستان کی غلط پالیسیوں اور بھارت کا آلہ ءکار بننے کی حماقت کا نتیجہ بہر حال بہتر نظر نہیں آتا، انتہا پسندی کہیں بھی ہو، نقصان کا باعث ہوتی ہے۔ پاکستان پر حملے کے نتیجے میں جو صورت حال سامنے آرہی ہے وہ افغان حکومت کے لیے بہتر نہیں ہے لیکن شاید پاکستان نے بھی اب طے کرلیا ہے کہ اس فساد الفی الارض سے پوری طرح نجات حاصل کرلی جائے ۔
افغانستان کا طالع لگن برج عقرب ہے جو ایک نہایت شدت پسند اور انتہا پسند سوچ کی نشان دہی کرتا ہے لہٰذا یہ خیال کرنا کہ افغان حکومت اپنی روش کو بدلنے پر آمادہ ہوگی ، ممکن نظر نہیں آتا۔
افغانستان کے زائچے میں مشتری کا مین پیریڈ جاری ہے اور زہرہ کا سب پیریڈ ، زہرہ زائچے کے ساتویں اور بارھویں گھر کا حاکم ہوکر نحس اثرات رکھتا ہے۔ یہ دور چار مئی تک جاری رہے گا اور امکان ہے کہ اس دوران میں افغان حکومت کو بہت زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے بعد ہی جب شمس کا دور شروع ہوگا تو انھیں اپنے نفع نقصان کا اندازہ ہوگا، وہ سیدھے راستے پر آسکیں گے ۔
لوح شرفِ زہرہ نورانی
سیارہ زہرہ عشق و محبت ، حسن و خوبصورتی اور دوستی و تعلقات کا ستارہ کہلاتا ہے،یہ مالی اُمور پر بھی اثر انداز ہے، آمدن میں اضافے اور انعامی اسکیموں میں زہرہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ دائرئہ بروج میں زہرہ دوسرے گھر یعنی خانہ ءمال کا حاکم ہے اور دائرئہ بروج کے ساتویں گھر برج میزان پر بھی اس کی حکمرانی ہے،ساتواں گھر انسانی زندگی میں تعلقات پر زور دیتا ہے لہٰذا ہر قسم کی پارٹنر شپ خواہ کاروباری ہو یا ازدواجی، ساتویں گھر کے زیر اثر ہے۔
کسی بھی زائچے میں سیارہ زہرہ محبت، شادی اور دیگر نوعیت کے تعلقات کی نشان دہی کرتا ہے۔ اگر زائچے میں زہرہ کمزور ہو یا نحس اثرات کا شکار ہو تو ایسے خواتین و حضرات کی زندگی میں ہر قسم کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔
محبت میں ناکامی، شادی میں تاخیر، عملی زندگی میں عزیزو اقارب، ملازمت یا کاروبار میں دوسروں سے تعلقات میں خرابی کی نشان دہی ہوتی ہے۔ ایسے افراد عموماً خشک مزاجی کا شکار رہتے ہیں، زائچے میں سیارہ زہرہ کی خرابیاں بعض اوقات نہایت پیچیدہ نوعیت کی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہیں جن میں جنسی و نفسیاتی امراض اور بانجھ پن جیسے مسائل شامل ہیں ۔
سیارہ زہرہ اگر زائچے میں طاقت ور ہو اور نحس اثرات سے پاک ہو تو انسان معاشرے میں محبوبیت اور مقبولیت حاصل کرتا ہے۔ دوسرے لوگ اُس کی قربت سے خوشی و شادمانی محسوس کرتے ہیں اور پروانہ وار اس پر نثار ہونے کے لیے تیار رہتے ہیں،محبت یا شادی اس کے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث ہوتی ہے۔عام زندگی میں بھی لوگوں سے بہتر تعلقات استوار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ملازمت یا کاروباری معاملات میں ترقی ملتی ہے اور خوش قسمتی ساتھ چلتی ہے، ایسے لوگوں کو کبھی کوئی مالی پریشانی نہیں ہوتی بلکہ تحفہ تحائف ملتے رہتے ہیں اور انعامی اسکیموں میں بھی کامیابی حاصل ہوتی رہتی ہے۔
زائچے میں زہرہ کی کمزوری دور کرنے اور ناقص اثرات سے نجات کے لیے عام طور سے ڈائمنڈ تجویز کیا جاتا ہے جو آج کے زمانے میں عام آدمی کے لیے خاصی نا ممکن سی بات ہے اور شاید ماضی میں بھی ڈائمنڈ کا استعمال عام آدمی کے بس کی بات نہ رہی ہوگی،ایسے قیمتی جواہرات تو امراءاور بادشاہوں کے زیر استعمال ہی ہوسکتے ہیں۔
علم جفر اور علم نجوم کے اشتراک سے ماہرین نجوم و جفر ایسے طلسم و نقوش ترتیب دینے میں کامیاب رہے ہیں جو پیدائشی زائچے کی کمزوریوں اور نحس اثرات کو دور کرسکیں،اس سلسلے میں سیارہ زہرہ کے اوج، شرف یا دیگر باقوت سعد نظرات سے مدد لی جاتی ہے اور ایسا مادّہ مہیا کیا جاتا ہے جو زہرہ کے سعد و باقوت اثر کو قبول کرلے پھر مقررہ وقت پر زہرہ سے منسوب دھات پر مرتب شدہ نقوش و طلسمات نقش کرلیے جاتے ہیں ضرورت مند ایسی الواح کے استعمال سے خاطر خواہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
عزیزان من! اگرچہ شرفِ زہرہ کے حوالے سے بہت سے اعمال و نقوش مروج ہیں اور مختلف کتابوں میں بھی درج ہےں، ماہرین جفر ہر سال ایسے اعمال سے آگاہ کرتے رہتے ہیں جو یقیناً موثر و مفید بھی ہوتے ہیں لیکن ہم پہلی بار ”لوح شرفِ زہرہ نورانی“ پیش کر رہے ہیں جس کے سریع التاثیر ہونے میں کوئی کلام نہیں ہے۔ قرآنی حروف مقطعات کی یہ لوحِ مبارکہ اپنی صفات و تاثیر میں عجیب ہے جو لوگ اسے شرفِ زہرہ کے موقع پر تیار کرکے پاس رکھیں گے وہ خود اس کے فیوض و برکات کا مشاہدہ کرلیں گے،لوح مبارک یہ ہے ۔
عزیزان من! اس لوحِ مبارک کو شرفِ زہرہ یا اوج زہرہ کے اوقات میں ساعتِ زہرہ میں چاندی یا تانبے کی لوح پر کندہ کیا جائے اور تمام قواعدِ عملیات کا خیال رکھا جائے یعنی رجال الغیب سامنے نہ ہوں، سفید لباس پہن کر باوضو ہوکر زہرہ کا بخور صندل سفید ، کافور وغیرہ جلائیں یا عمدہ قسم کی صندل کی اگربتیاں کام میں لائیں۔ لباس میں عطرِ حنا کی خوشبو لگائیں، فاتحہ کے لیے کچھ سفید یا سبز رنگ کی مٹھائی پاس رکھیں اور نقش مکمل کرنے کے بعد 719 مرتبہ اسمائے الٰہی یالطیف الرحیم الکریمُ کا ورد کرکے لوح پر دم کریں اور مٹھائی پر فاتحہ دے کر بعدازاں خود بھی کھائیں اور دیگر احباب میں بھی تقسیم کردیں، فاتحہ کے بعد ایصال ثواب کرتے ہوئے ہمارے دادا حضرت کمبل پوشؒ کو بھی یاد رکھیں۔
ہر شخص کو اپنی ذات کے لیے ایک لوح تیار کرنے کی اجازتِ عام ہے، لوح کو پاس رکھنے یا پہننے کے بعد اگر تسخیر خاص یا تسخیر خلق اور شادی وغیرہ مقصود ہو تو روزانہ یا لطیفُ الرحیمُ الکریمُ کا ورد 719مرتبہ 80 روز تک کریں اور اگر رزق و روزگار یا کاروباری ترقی ، ملازمت کا حصول مقصود ہو تو اسمائے الٰہی یا اللہُ الرزاقُ الباسطُ السمیعُ کا ورد 719 مرتبہ 80 دن تک جاری رکھیں انشاءاللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا۔
نقش کے خانوں میں چال کو سمجھنے کے لیے ہر خانے کے کونے میں انگریزی ہندسے دیے گئے ہیں، انہیں نقش کے اندر لکھنے کی غلطی نہ کریں،یہ نقش کی رفتار ظاہر کرتے ہیں، ان کی پیروی کرتے ہوئے نقش کے خانے پُر کیے جائیں گے،پہلے خانے میں زہرہ کے حروفِ مقطعات کھیعص اور 23 ویں خانے میں حمعسق نقش کی پیشانی پر موجود ہےں،اسمِ ذات اللہ نقش کے قلب میں قائم ہے،نقش کی کاملیت اور خوبیوں پر ہم کیا روشنی ڈالیں، اہلِ نظر ہی اس کا عرفان کرسکتے ہیں۔
نقش مکمل کرنے کے بعد پُشت پر زہرہ کے موکلات و طلسم اور ساتھ ہی نقش کے موکل کا نام لکھیں جو یہ ہے یا طیذائل ۔
موکلاتِ زہرہ اور طلسم یہ ہے
لکی انگوٹھی
سیارہ زہرہ کے سعد و باقوت اوقات میں ہم نے لکی انگوٹھی بھی متعارف کرائی تھی،اسے بھی زہرہ کے سعد و باقوت اوقات میں تیار کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ سیارہ زہرہ بھی مال و دولت ریسرچ اور ترقی سے متعلق ہے لہٰذا سیارہ زہرہ کے سعد اوقات میںیعنی ساعت زہرہ میں لکی انگوٹھی یا لوح بنائی جاسکتی ہے۔
وہ لوگ جو پہلے اس خصوصی نقش سے فیض یاب نہ ہوسکے ہوں، اب اسے تیار کرسکتے ہیں۔یہ انگوٹھی کے بجائے گلے کے لاکٹ کے طور پر بھی استعمال ہوسکتی ہے۔
اس نقش کی اوپر سے نیچے اور دائیں سے بائیں اعداد کی میزان 20 ہے، اندر کے چار خانوں کی میزان بھی 20 ہے، نقش کی چال آسان ہے، خانہ نمبر 1 سے شروع کریں اور 9 تک بالترتیب تمام خانے بھرتے چلے جائیں، نقش مکمل ہوجائے گا، نقش کے چاروں کونوں پر سیارہ زہرہ کا مخصوص طلسمی لفظ ”ھے“ ہے۔اسے بھی چاروں کونوں پر لکھ لیا جائے۔
نقش کو چاندی کی انگوٹھی پر بھی کندہ کیا جاسکتا ہے اور چاندی کی گول لوح پر بھی، دونوں صورتیں کارآمد ہوں گی اس کے علاوہ ہرن کی جھلّی پر زعفران اور مشک و عنبر کی روشنائی سے لکھ کر چاندی کی انگوٹھی میں رکھیں اور اوپر سفید عقیق کا نگینہ جڑوالیں۔
لکی انگوٹھی یا لوح اگر آپ خود تیار نہ کرسکیں تو براہ راست رابطہ کرکے ہمارے دفتر سے منگواسکتے ہیں۔




