سورج گہن اور انگار یوگ کے منفی اثرات کا اندیشہ

سورج گہن اور انگار یوگ کے منفی اثرات کا اندیشہ

پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں

فروری کے مہینے میں انگار یوگ کا خدشہ ہے ۔اس سال کا پہلا شمسی سورج گہن نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، یہ گہن برج دلو کے چار درجہ 36دقیقہ پر لگ رہا ہے اور چاند کی منزل دھنشٹ میں واقع ہوگا۔ اس منزل کا حاکم سیارہ مریخ ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت برج دلو میں شمس، قمر، زہرہ ، عطارد اور راہو بھی موجود ہوں گے جب کہ برج دلو پر مقابل کے گھر برج اسد سے کیتو کی نظر اور زائچے کے بارھویں گھر سے مشتری کی نظر بھی ہوگی۔

اسی دوران میں سیارہ زحل برج حوت میں سیارہ نیپچون کے ساتھ حالت قران میں ہوگا۔جب کہ سیارہ مریخ برج جدی میں اور قمری منزل دھنشٹ ہی میں موجود ہوگا۔

پاکستان، بھارت، انڈونیشیا اور مصر کے زائچوں میں یہ گہن دسویں یعنی حکومت کے گھر میں لگے گا جب کہ ایران، امریکا، ترکی اور روس کے زائچوں میں آٹھویں گھر میں واقع ہوگا۔

گہن کے فوری بعد یعنی 23فروری کو سیارہ مریخ بھی برج دلو میں داخل ہوجائے گااورگہن کے مقام سے قران کرے گا، بعد ازاں مارچ میں اسی برج میں راہو کے ساتھ بھی قران کرے گا۔راہو اور مریخ کے قران کو ”انگار یوگ “ کہا جاتا ہے ، گویا آگ اور دھواں ، اس یوگ کو نہایت خطرناک اور تباہی و بربادی کی علامت قرار دیا جاتا ہے ۔

پاکستان اور بھارت میں حکومتوں پر جدید نوعیت کا تناواور دباوآسکتا ہے، دونوں ملکوں میں مخالفانہ ردعمل بھی پیدا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں حکومتوں میں بعض تبدیلیاں بھی متوقع ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کی لہر تیز ہوگی اور ایسے واقعات و حادثات جنم لے سکتے ہیں جن کے نتیجے میں دونوں ملک دوبارہ کسی جنگی صورت حال کا شکار ہوجائیں۔

پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کی صورت حال سے دوچار ہے، بلوچستان کے مختلف شہروں میں جتنے بڑے پیمانے پر گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے ہیں وہ یقینا نہایت تشویش ناک ہیں، ایسی ہی کسی صورت حال کا اندیشہ آئندہ بھی ممکن ہے۔

اس حوالے سے شمالی علاقہ جات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ بھارت دوبارہ پہلگام جیسا کوئی بہانہ بناکر پاکستان کے خلاف اقدام کرسکتا ہے۔

ایران اور امریکا کے زائچے میں یہ گہن اور پھر انگاریوگ آٹھویں گھر میں واقعہ ہوں گے، چناں چہ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ موجودہ مذاکراتی دور تعطل کا شکار ہو اور ایک بار پھر امریکی حملے کا خطرہ بڑھ جائے، مزید یہ کہ ایران میں جو احتجاج کی لہر فی الحال دبا دی گئی ہے، دوبارہ سر اٹھائے ۔

قصہ مختصر یہ کہ دنیا بھر میں اس سیاروی صورت حال کے منفی نتائج کسی نہ کسی طور اپنا رنگ ضرور دکھائیں گے اور بہت کچھ ایسا دیکھنے میں آئے گا جو پہلے نہ ہوا ہو، خیال رہے کہ کوئی بھی سورج گہن اپنا اثر تین ماہ پہلے اور تین ماہ بعد تک دیتا ہے ۔ لہٰذا اپریل تک اس گہن کے اثرات جاری رہیں گے (واللہ اعلم بالصواب)

سال کا پہلا سورج گہن

اس سال کا پہلا سورج گہن پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 17فروری بہ روز منگل دوپہر 02:56سے شروع ہوگا، مکمل گہن شام 05:12اور گہن کا اختتام رات 07:27پر ہوگا، اس گہن کا دورانیہ چار گھنٹہ 23منٹ ہے، گہن برج دلو کے 4 درجہ 36 دقیقہ پر واقع ہوگا۔

چاند گہن

سال کا پہلا چاند گہن پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 3مارچ بہ روز منگل لگے گا، اس کی ابتدا دوپہر 01:44 پر ہوگی اور مکمل شام 04:33 پر ہوگا جب کہ اختتام 07:23پر ہوگا۔ پاکستان کے کچھ شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

نقشِ تحفظ

گہن کے اوقات میں عموماً بندش اور غلط کاموں سے روکنے کے اعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ اعمال خاص طور سے حروفِ صوامت کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں اور حروفِ صوامت کی زکواة بھی گرہن کے اوقات میں ادا کی جاتی ہے لیکن علمائے جفر نے حروفِ صوامت سے دیگر اُمور میں بھی کام لیا ہے۔ خاص طور سے تحفظِ جان ومال میں بھی یہ حُروف نہایت زود اثر ثابت ہوتے ہیں، زیر نظر نقش حضرت کاش البرنیؒ کا عطیہ ءخاص ہے لہٰذا جو لوگ بھی اس نقش سے کام لیں، اُن پر واجب ہے کہ اُن کے لیے ضرور ایصال ثواب کریں۔

اس حقیقت سے تو انکار ممکن نہیں کہ موجودہ دور خطرات و حادثات سے خالی نہیں۔ اس کے علاوہ بھی نفسا نفسی کا وہ عالم ہے کہ انسان بھی انسان کا دشمن بنا ہوا ہے۔ اعلیٰ روایات اور اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جارہی ہیں۔ حسد، جلن ، بدنظری ، خودغرضی اور مفاد پرستی کا یہ عالم ہے کہ اپنے پرائے کی پہچان مشکل ہو گئی ہے۔

اس دور خرابی میں یقینا ایسی روحانی قوت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جس کی مدد اور تعاون سے انسان حادثات وآفات سے ہی نہیں حاسدین و مخالفین کے شر سے بھی محفوظ رکھے، ملک بھر میں چھوٹے بچوں کے اغوا کی وارداتیں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں ، ایکسیڈنٹ ، ناجائز مقدمات اور بھی دیگر نوعیت کے حادثات و سانحات کی زیادتی ہے۔ چناں چہ یہ نقش ان تمام امور میں تحفظ فراہم کرے گا۔ انشاءاللہ۔

حُروف ِصوامت ایسے حُروف کو کہا جاتا ہے جو بے نقاط ہوں۔ اٹھائیس حروف تہجی میں ایسے حرو ف کی تعداد 13ہے، ان 13 حُروف کی عددی قیمت 543 ہے۔ حُروفِ صوامت کی طرح 14 حُروف نورانی ہیں جو قرآنِ کریم میں حروف مقطعات کے طور پر آئے ہیں اور اکثر علمائے جفر کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ اﷲربّ العزت نے حروف مقطعات کے ذریعے قرآن کریم کی تا قیامت حفاظت کا اہتمام کیا ہے۔

ان حُروف مقطعات میں سے الٓمّٓ طٰہٰ طٰٓسٓ طٰسٓمٓ عٓسٓقٓ نٓ  کے اعداد بھی 543 ہیں، گویا یہ حروف نورانی اپنے اعتبار سے حروف صوامت کے 13 حروف کے ہم پلّہ ہیں۔

 ا 543  کا نقش مثلث خاکی چال سے تیار کر کے نقش کے نیچے مقصداور نام مع والدہ لکھ لیا جائے اور یہ کام عین گرہن کے وقت تمام شرائط و قواعد کے مطابق کیا جائے تو یہ ایک ایسا نقش تحفظ ہو گا جو حادثات اِرضی و سماوی کے علاوہ نظرِبد،سحرو جادو، آسیب و جنّات ، مخالفین کی زبان کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے گا

اس نقش کو سفید کاغذ یا سیسے کی دھات کے پترے پر لکھ کر پاس رکھیں۔ لکھتے ہوئے لوبان یا اگر بتی ضرور جلائیں۔ کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی کے قلم سے لکھ لیں۔ سیسے کا پترابہت نرم ہوتا ہے، اس پر کسی بھی نوک دار شے سے بہ آسانی کندہ کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ جو نقوش کے حسابی قواعد سے واقف نہیں ہیں اُن کی آسانی کے لیے نقش اور اس کی چال ہم دے رہے ہیں۔

نقش تحفظ

نقش کا پہلا خانہ وہ ہے جس میں اعداد 177 لکھے گئے ہیں سب سے پہلے اسی خانے کو بھریں اس کے بعد 178، 179،180، 181، 182، 183 ،184 ،185 تک خانے بھرتے چلے جائیں۔یہی نقش کی خاکی چال ہے۔ نقش کے اوپر ۶۸۷ لکھیں۔ چاروں کونوں پر قولہ الحق و لہ الملک اور چاروں ملائکہ جبرائیل ،عزرائیل، میکائیل ، اور اسرافیل لکھیں۔ نقش کے دائیں طرف کھٰیٰعص اور بائیں طرف حٰمعسق لکھیں۔اُس کے بعد نقش کے چاروں طرف حروفِ صوامت اس طرح لکھیں۔

گہن

حُروف ِ صوامت کے یہ چار الفاظ کی ایک ایک سطر نقش کے چاروں طرف آئے گی۔ اِس کے بعد چاروں طرف لکیر کھینچ کر نقش کے ارد گرد حاشیہ لگا دیں۔ اب نقش کے نیچے یا پُشت پر مقصد کے مطابق عزیمت نام مع والدہ کے ساتھ لکھیں ۔

اگر یہ نقش نظر بد آسیب و جنّات اور سحر و جادو سے حفاظت کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو نقش کے نیچے اس طرح لکھیں۔

اگر اس نقش کے ذریعے مخالفین اور دشمنوں کی زبان بندی مقصود ہے تو نقش کے نیچے اس طرح لکھیں۔

گہن کے اعمال و وظائف

اگر گھر میں ناچاقی ، فتنہ و فساد ہو، تمام گھر والے باہم لڑتے جھگڑتے ہوں یا میاں بیوی کے درمیان اتحاد و محبت نہ ہو، ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہتے ہوں یا دفتر وغیرہ میں دوسرے عزت نہ کرتے ہوں تو نقش کے نیچے یا پشت پر آیات و دعا اس طرح تحریر کریں۔

اعمالِ گہن

اگر مقصد ذاتی تحفظ، دشمنوں، آسیب و جنات یا سحروجادو سے حفاظت ہو تو نقش کے نیچے یا پُشت پر اس طرح لکھیں۔

گہن کے اعمال

نقش تیار کرنے کے بعد اسے طریقے کے مطابق تہہ کر کے رکھ لیں اور کچھ مٹھائی پر فاتحہ دیں ۔تمام انبیاء و اولیاء کے ساتھ حضرت کاش البرنی ؒ  کو بھی ایصال ثواب کریں۔ نقش کو موم جامہ کر کے گلے میں ڈالیں یا بازو پر باندھیں۔ اگر اس طرح کوئی قباحت محسو س ہو تو سامنے کی جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

ایک نادر عمل محبت

اس حوالے سے ہمارا ایک مشہور طریقہ تالے والے عمل کا ہے۔ لوہے یا اسٹیل کا نیا تالا لے کر گہن کے وقت یعنی مکمل گہن کے وقت باوضو علیحدہ کمرے میں بیٹھیں اور پھر بسم اللہ کے بعد7 بار سورة کوثر پڑھیں۔ اس کے بعد زبان سے اپنا مقصد کہیں اور تالے میں جہاں چابی لگائی جاتی ہے اس سوراخ میں پھونک مار کر تالا بند کر دیں۔ تالے کو کسی ڈبے میں بند کر کے گھر کے کسی کونے میں ڈال دیں اور چابی کو ضائع کر دیں۔

اس عمل میں اپنے مقصد کے مطابق جملہ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی چند مثالیں ہم یہاں دے رہے ہیں۔

اگر آپ کسی کی محبت اور توجہ چاہتے ہیں مثلاً شوہر بیوی کی یا بیوی شوہر کی یا کسی اور کی محبت و توجہ مطلوب ہو تو اپنے مقصد کے لئے جملہ اس طرح بنائیں۔

بَستَم خواب و خیالِ فلاں بن فلاں در غرض و حقِ فلاں بن فلاں جب تک نہ دیکھے چین نہ پائے ۔پہلے فلاں بن فلاں کی جگہ مطلوب کا نام مع والدہ اور دوسرے فلاں بن فلاں کی جگہ اپنا نام مع والدہ لکھا جائے گا۔

اسی طرح مخالفت کرنے والے کی زبان بندی کے لئے جملہ اس طرح ترتیب دیں۔

بَستَم زبانِ فلاں بن فلاں فی حقِ فلاں بن فلاں کبھی خلاف نہ بولے یہاں بھی پہلے فلاں بن فلاں کی جگہ اس کا نام لیں جس کی زبان بندی مقصود ہے۔

اسی طرح کوئی بری عادت روکنا مقصود ہو تو مقصد کا جملہ اس طرح ادا کریں۔

بَستَم عادت بدزبانی و بدکلامی فلاں بن فلاں یا بستم عادت دست درازی فلاں بن فلاں یا بَستَم عادت کنجوسی فلاں بن فلاں۔ بَستَم عادت قمار بازی فلاں بن فلاں۔بَستَم عادتِ شراب نوشی فلاں بن فلاں۔ وعیرہ وغیرہ۔

مندرجہ بالا مثالیں اس لئے دی گئی ہیں کہ انہیں سامنے رکھ کر آپ ذہانت کے ساتھ اپنے مقصد کی ادائیگی مختصر الفاظ میں کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ”بَستَم“ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ”میں نے باندھا یا میں باندھتا ہوں۔“ یہ بات آپ اردو میں بھی کہہ سکتے ہیں۔

عمل برائے دشمن

اگر کسی دشمن سے جان کا خطرہ ہو اور وہ مسلسل پریشان کرتا ہو تو 41 کالی مرچیں لے کر گہن کے وقت یہ عمل کریں،خیال رہے کہ باوضو بیٹھیں اور رجال الغیب کی طرف پشت کریں یا انھیں بائیں ہاتھ پر رکھیں، قریب ہی کسی انگیٹھی میں کوئلے دہکا کررکھیں، سب سے پہلے تین بار یہ اسمائے الٰہی پڑھیں اور اپنے سینے پر دم کریں اور دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیں، یا حافظ یا حفیظ یا رقیب یا وکیل۔

بعد ازاں ایک بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پوری سورئہ لہب پڑھیں اور دشمن کا نام مع والدہ لیں پھر اس کالی مرچ پر دم کرکے اسے آگ میں ڈال دیں، اسی طرح 41 کالی مرچوں پر سورئہ لہب مع نام مع والدہ دشمن کا لے کر دم کریں اور اسے آگ میں ڈالتے جائیں، عمل ختم کرنے کے بعد کچھ مٹھائی پر فاتح دیں اور اسے لوگوں میں تقسیم کردیں۔

چاول اور باجرہ برابر وزن میں ملاکر پرندوں کو ڈالیں، ان شاءاللہ آپ کا دشمن تباہ و برباد ہوگا لیکن ہر گز ہرگز چھوٹے موٹے باہمی جھگڑوں اور تنازعات میں یہ عمل نہ کریں، یاد رکھیں اس عمل کا استحقاق اسی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے جب آپ کو حقیقی معنوں میں اپنے مخالفین سے جو آپ سے زیادہ طاقت ور ہیں ، عزت و جان کا خطرہ لاحق ہو اور آپ کمزور و بے بس ہوں ۔

ناجائز و ناپسندیدہ تعلق کا خاتمہ

اکثر والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی ایسی محبت یا وابستگی سے پریشان رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا لڑکا یا لڑکی ایک غلط راستے پر چل رہے ہیں۔

 ایسی صورت میں طریقہ یہ ہے کہ گہن کے وقت کسی علیحدہ کمرے میں باوضو بیٹھ کر مندرجہ ذیل سطور کسی سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور کا غذ کو تہہ کر کے تعویذ کی شکل بنا لیں اور پھر اس کاغذ کو کسی بھاری وزنی چیز کے نیچے دبا دیں یا قبرستان میں دفن کردیں، اگر ایسے دو نقش تیار کیے جائیں اور دونوں کو لڑکا اور لڑکی کے راستے میں دفن کردیا جائے تو انشاءاللہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

گہن کے اعمال و وظائف

بندشِ طلاق

اکثرایسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے کہ شوہر یا شوہر کے گھر والے طلاق دینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں،بعض شوہر ذرا ذرا سی بات پر بیوی کو طلاق کی دھمکی دیتے رہتے ہیں ، ایسی صورت حال میں طلاق کو روکنے کے لیے درج ذیل نقش لکھ کر وزنی چیز کے نیچے دبائیں۔

گہن اور بندشِ طلاق

ناجائزو ناپسندیدہ تعلق کا خاتمہ

اکثر والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی ایسی محبت یا وابستگی سے پریشان رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا لڑکا یا لڑکی ایک غلط راستے پر چل رہے ہیں۔

 ایسی صورت میں طریقہ یہ ہے کہ گہن کے وقت کسی علیحدہ کمرے میں باوضو بیٹھ کر مندرجہ ذیل سطور کسی سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور کا غذ کو تہہ کر کے تعویذ کی شکل بنا لیں اور پھر اس کاغذ کو کسی بھاری وزنی چیز کے نیچے دبا دیں یا قبرستان میں دفن کردیں، اگر ایسے دو نقش تیار کیے جائیں اور دونوں کو لڑکا اور لڑکی انشاءاللہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم تعلق فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں عَقدَت قُلوبِھم ابداً یا حراکیل بحق یا قابض یا مانع العجل العجل الساعة الساعة

دو افراد کے درمیان عداوت و دشمنی

اکثر دو افراد کے درمیان عداوت یا دشمنی اس قدر بڑھ جاتی ہے اور پورے خاندان کے لیے عذاب بن جاتی ہے،اس کا خاتمہ ضروری ہے، اکثر تو اس بنیاد پر باہمی قریبی رشتوں میں دراڑیں پڑجاتی ہیں.

ایسی صورت حال کے لیے درج ذیل عمل مفید ثابت ہوگا، دیکھنا یہ ہوگا کہ دونوں میں سے حق پر کون ہے اور ناحق کون کر رہا ہے؟ لہٰذا نقش لکھتے ہوئے پہلے اُس فریق کا نام مع والدہ لکھیں جو ظلم و زیادتی کر رہا ہو اور بعد میں اس کا نام لکھیں جو حق پر ہو اور اس ساری دشمنی میں اپنا دفاع کر رہا ہو۔

احدرسص طعک لموہ لادیایا غفور یا غفور بستم اختلاف و عداوت فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں بحق صمُ بکمُ عمیُ فہم لایعقلون یا حراکیل العجل العجل العجل الساعة الساعة الساعة الوحا الوحا الوحا

کسی صاف کاغذ پر نیلی یا کالی روشنائی سے دو نقش گہن کے وقت لکھیں اور موم جامہ یا اسکاچ ٹیپ لپیٹ کر اُس راستے میں دائیں بائیں کسی سائیڈ دفن کردیں، جہاں سے اُن کا گزر ہوتا ہو، زمین میں دفن کرنے سے پہلے نقش پر کوئی وزنی پتھر بھی رکھ دیں، بعد ازاں کچھ مٹھائی پر فاتحہ دے کر بچوں میں تقسیم کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔

ہر ہفتے نئے آرٹیکل کی اپ ڈیٹ اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے سبزکرائبر بنیں

یاد رہے کہ سبزکرپشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنا ای میل ان باکس یا اسپیم فولڈر ضرور چیک کریں

ہم اسپیم ای میل نہیں بھیجتے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیوسی پالیسی پڑھیں۔