طلسمِ قوت باہ کی تیاری کا جفری طریق کار

مریخ کے باقوت و سعد اثرات سے علم جفر کے ماہرین جسمانی کمزوریوں اور خون کی کمی سے متعلق امراض کے علاج میں مدد لیتے ہیں، جگر اور دوران خون کی خرابیاں بھی اس سے درست ہوتی ہیں، حروف و اعداد کے خواص سے مدد لے کر اس وقت میں مخصوص طلسم و نقش تیار کیے جاتے ہیں۔
سیارہ مریخ قوت و توانائی سے منسوب ہے اور دھاتوں میں لوہا اور تانبہ اس کی دھات ہے، مشینری اور اس سے متعلقہ ٹیکنیکل کام مریخ کے زیر اثر آتے ہیں لہٰذا اس کے سعد اوقات میں ان امور سے متعلق عملیات بھی کیے جاتے ہیں، وہ لوگ جن کا ستارہ مریخ ہے اور زائچہ پیدائش میں کمزور یا ناقص اثر رکھتا ہے انہیں لوح مریخ بناکر دی جاتی ہے تاکہ وہ کامیاب زندگی گزارسکیں، اس لوح کو اسٹیل یا تانبے کی تختی پر کندہ کیا جاتا ہے، یہ کام شرف یا اوج کے اوقات میں ساعت مریخ میں کرنا چاہیے، کندہ کرتے وقت خوشبو مریخ سے متعلق جلائیں اور عطر بھی مریخ کے موافق لگائیں، کوئی بھی تیز خوشبو والا عطر استعمال کرسکتے ہیں، جلانے کے لیے بخور سندرس، قسط، رائی، رال وغیرہ ہیں، ملائکہ میں حضرت عزرائیل سے مریخ کا تعلق ہے اور ان کا ورد یہ اسمائے الٰہی ہےں۔
یا مالکُ یا قُدوسُ
دونوں اسمائے الٰہی کے اعداد ابجد قمری سے 261ہیں اورمفرد عدد 9 ہے جو سیارہ مریخ کا عدد ہے۔
ان اسمائے الٰہی سے ہی لوح مریخ مرتب کی جاتی ہے ، اس لوح کو اگر اسٹیل یا تانبے کی دھات پر کندہ کرنا ممکن نہ ہوسکے تو ہرن کی جھلی پر سرخ روشنائی سے لکھیں اور سرخ ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر پاس رکھیں یا دائیں بازو پر باندھیں، یہ لوح ان لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی جن کا تعلق لوہے یا مشینری کے کاموں سے ہے یا مہم جوئی اور جسمانی مشقت کے کھیلوں میں حصہ لیتے ہوں، دشمنوں سے مقابلہ درپیش ہو تو فتح مندی حاصل ہوگی، مقدمات میں کامیاب ہوگی، کمزور دل اور کم ہمت افراد میں قوت و حوصلہ پیدا ہوگا، دوسروں پر ان کا رعب و دبدبہ رہے گا، اس کے اثر سے حادثات سے بھی حفاظت رہتی ہے، یہ لوح مبارک ہمارے مخصوص طریقہ کے مطابق ہے، لوح مریخ درج ذیل ہے۔

اس لوح کی تیاری کا طریقہ یہ ہوگا کہ اول نقش کے خانے قائم کریں پھر اوپر 786 اور چاروں کونوں پر قولہ الحق ولہ الملک لکھیں پھر چاروں ملائکہ کے نام اور حروف نورانی کھیعص اور حمعسق لکھیں، بعد ازاں نقش کے باہر چاروں طرف جو اعداد دیے گئے ہیں انہیں اسی طرح لکھیں جیسے لکھے گئے ہیں، اس کے بعد نقش بھریں، یہ مثلث خالی الوسط کہلاتا ہے یعنی درمیان کا خانہ مقصد کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے، اصل نقش آٹھ خانوں کا ہے، پہلا خانہ عدد 27 کا ہے، لہٰذا اسی سے شروع کریں گے، دوسرے خانے میں 54 پھر تیسرے میں 81 ، چوتھے میں 108 ، پانچویں میں 135 ، چھٹے میں 99 ، ساتویں خانے میں 126 اور آخری آٹھویں خانے میں 153 کے عدد تریب وار لکھے جائیں گے تو نقش اپنی چال کے مطابق مکمل ہوجائے گا، اب نقش کی پشست پر موکلات کے نام لکھیں جو یہ ہیں۔یا سمسائلُ، الاحمر،آخر میں یہ طلسم لکھ دیں۔ بس کام ختم ہوا۔

 

یہ تمام کام علیحدہ کمرے میں پاک صاف باوضو ہوکر شروع کریں، رجال الغیب کی سمت کا خیال رکھیں کہ آپ کے سامنے نہ ہوں، پہلے سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں پھر سات بار یہ اسمائے الٰہی پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کریں۔
یا حافظ یا حفیظ یا رقیب یا وکیل
پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور کام کا آغاز کریں، بعد میں کچھ مٹھائی پر فاتحہ دیں اور نقش کومحفوظ کرلیں کہ آپ نے ایک بیش قیمت شے پالی ہے، اس لوح کی ہم کیا خصوصیات بیان کریں جو تیار کرے گا خود نظارہ کرے گا، اہل علم و صاحب بصیرت اس کی اکملیت کو سمجھ سکتے ہیں، ہم صرف یہاں چند اشارے ہی دے سکتے ہیں۔
مریخ کا عدد 9 ہے ، اسمائے الٰہی یا مالک یا قدوس کے اعداد 261 ہیں، اگر انہیں مفرد کیا جائے تو عدد 9 ہی حاصل ہوگا۔9=2+6+1
اس نقش کے ہر خانے کے اعداد کا مفرد عدد 9 ہی حاصل ہوگا، دائیں بائیں اور اوپر نیچے کے تین خانوں کا مجموعہ 261 ہے، آمنے سامنے کے دو خانوں کا مجموعہ بھی 261 ہے اور بھی اوصاف اس لوح میں پوشیدہ ہیں جو غور طلب ہیں، عدد 9 کی باقوت خصوصیات اس میں موجود ہیں۔
اگر لوہے یا تانبے کی دھات پر اسے بنایاجائے اور اس لوح کو منگل کے روز صبح ساعت اول میں ایک گھنٹے کے لیے عرق گلاب میں ڈال کر بعد میں عرق گلاب میں شہد ملاکر پی لیا جائے تو خون اور جگر کے امراض کے لیے فائدہ بخش ہوگا، خون میں سرخ ذرات کی کمی دور ہوگی،ہیموگلوبین میں اضافہ ہوگا، لو بلڈپریشر کو افاقہ ہوگا جسم میں چستی و توانائی اور چہرے پر سرخی آنے لگے گی،مراق و مالیخولیا اور ڈپریشن کے مریضوں کے لیے بھی یہ فائدہ مند ہوگا۔

طلسمِ قوتِ باہ

شرف مریخ کے موقع پر تیار کرنے کے لیے ہم مردانہ قوت میں اضافے کے لیے ایک جفری طریقہ لکھ رہے ہیں جو ہمارا مجرب ہے، اس کی فرمائش بہت عرصے سے چلی آرہی ہے وہ لوگ جو کثرت کار یا کسی جسمانی مرض میں مبتلا ہوکر اپنی قوت و جوش کھو بیٹھے ہیں یا اس میں کمی محسوس کرتے ہیں،ا س طلسمی جفری طریقے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، ان شاءاللہ حیرت انگیز نتیجہ ملاحظے میں آئے گا۔
علم الحروف کے ذریعے مردانہ قوت میں اضافے کے لیے طلسم بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنے نام معد والدہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں پھر اس میں 1693 اعداد اور جمع کردیں۔
اب کل مجموعے کو 28 پر تقسیم کریں جو باقی بچے اس عدد کے مطابق حرف تہجی کا انتخاب کرکے اس کے ساتھ لفظ”طیش“ کا اضافہ کریںجو طلسمی لفظ بنے اسے ساعت مریخ میں لوہے کی انگوٹھی یا تختی پر اس طرح کندہ کریں کہ درمیان میں یہ لفظ ہو اور اس کے چاروں طرف یہ کلمہ لکھیں۔
”اذشطفمہ“
اگر انگوٹھی پر کندہ کریں تو اسے دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں پہن لیں اور اگر اسٹیل کی تختی پر کندہ کریں تو اسے کمر میں باندھیں، اب مثال کے ذریعے بھی تمام طریقہ سمجھ لیں مثلاً نام نور علی ہے اور والدہ کا نام فاطمہ ہے تو نام کے اعداد ابجد قمری کے حساب سے 366 اور والدہ کے نام کے 135 ہوئے، دونوں کو جمع کیا تو 501 ہوئے۔
اس مجموعے میں 1693 کا اور اضافہ کیا تو 2194 ہوگئے، اب 28 پر تقسیم کیا تو باقی 10 کا عدد رہا، اس کے مطابق حرف تہجی”ی“ ہوا لہٰذا لفظ طیش کے اضافے سے ”یطیش“ حاصل ہوا، اب اسے انگوٹھی پر یا تختی پر اس طرح لکھیں گے، لکھے وقت دیگر تمام شرائط پوری کریں۔

موثر اوقات و ساعتِ مریخ

عزیزان من! سیارہ مریخ کے موثر ترین اوقات اور ساعتوں کی نشان دہی ضروری ہے کیوں کہ اس حوالے سے اکثر غلطی کا امکان رہتا ہے، عام لوگ کسی سیارے کی ساعت کا انتخاب کرتے ہوئے علم نجوم سے ناواقفیت کی بنیاد پر بعض تکنیکی اصول و قواعد سے واقف نہیں ہوتے، بعض طالعات و برج ایسے ہیں جن کے لیے سیارہ مریخ منحوس اثر رکھتا ہے، مثلاً طالع برج ثور ، طالع سنبلہ اور طالع عقرب اگر اس ساعت کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ان طالعات کے موقع پر آرہی ہو تونتائج مختلف ہوجائیں گے، مریخ کی سعادت کے بجائے نحوست کا سامنا ہوگا، اس لیے ہم نے ضروری سمجھا کہ عام افراد جو وقتی زائچہ بناکر روز و شب کی ساعتوں میں سعادت و نحوست کا اندازہ نہیں لگاسکتے، ان کی رہنمائی کی جائے ، درج ذیل ساعتِ مریخ یا دوسرے اوقات اسلام آباد ٹائم کے مطابق دیے جارہے ہیں، اسلام آباد سے اپنے شہر کے وقت کی کمی و بیشی کو مدنظر رکھیں، کراچی اور سندھ کے وقت کا فرق اسلام آباد سے تقریباً 30منٹ کم ہے، ذیل میں دیے گئے اوقات میں 30 منٹ کا اضافہ کرنا ہوگا۔
14 مارچ بہ روز پیر رات 11:16 am سے 12:17 am
15 مارچ بہ روز منگل رات 02:17 am سے 04:18 am اس کے بعد 06:19am سے 07:18 am ، 01:18 pm سے 02:16 pm ۔
16 مارچ بہ روز بدھ رات 03:17 am سے 04:17 am ۔
17 مارچ رات 01:45am سے 02:36 am ، اس کے بعد 03:16 am سے 05:16 am ۔
اسی روز سہ پہر 02:16 pm سے 03:16 pm تک۔
امید ہے ان اوقات سے فائدہ اٹھاکر بہتر نتائج حاصل کیے جائیں گے ، وہ لوگ جو کسی مجبوری کی وجہ سے خود یہ کام نہ کرسکیں وہ براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔