پاکستان کی سیاسی ، معاشی اور انتظامی صورت حال خاصی عجیب ہوتی جارہی ہے اور نئے سال کے آغاز پر 2019ءکے حوالے سے ہم نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا ، صورت حال اسی طرف جاتی نظر آرہی ہیں، اگر عمران خان جون جولائی میں اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ کرلیں تو یہ تعجب کی بات نہیں ہوگی، ملک میں پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کی باز گشت شروع ہوچکی ہے، ممکن ہے اسمبلیوں کو توڑ کر وہ کسی نئے سیٹ اپ کے بارے میں سوچ رہے ہوں۔
گزشتہ تقریباً 30 سال سے اس ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تجربات کیے گئے ہیں مگر موجودہ دور کے سیاسی عناصر کامیابی کے ساتھ پارلیمانی نظام کو چلانے میں ناکام رہے ہیں، پارلیمانی جمہوریت دنیا بھر میں بہترین نظام حکومت خیال کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں اس کی ناکامی کی وجہ پاکستان کے سیاسی عناصر کی غیر مخلصی اور خود غرضانہ سوچ ہے، وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد اقتدار میں آتے ہی عوام کو بھول جاتے ہیں اور عوامی مسائل جوں کے توں رہتے ہیں بلکہ ہر قسم کا بوجھ عوام ہی پر ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے جمہوریت روز بہ روز بدنام ہوتی چلی جارہی ہے ، اکثر لوگ جنرل ایوب خان کے دور کی مثالیں دےتے ہیں کہ وہ زیادہ بہتر دور تھا، جنرل ایوب خان نے صدارتی نظام رائج کیا تھا جس میں مرکزی حیثیت صدر مملکت کو حاصل ہوتی ہے تمام اختیارات بھی صدر کے پاس ہوتے ہیں، آج کل پاکستان میں اسی قسم کا نیا نظام لانے کی باتیں چل رہی ہیں۔
آسمانی کونسل میں سیاروی گردش بھی کچھ ایسے ہی امکانات ظاہر کر رہی ہے، خاص طور پر جون سے اگست تک اہم نوعیت کی تبدیلیوں کا امکان نظر آتا ہے، جولائی میں سورج اور چاند گہن بھی ہوں گے اور خیال رہے کہ سورج یا چاند گہن صورت حال کو کسی آخری پوائنٹ تک لے جانے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں لہٰذا ممکن ہے اگست تک ہم ایک نیا منظر نامہ سیاسی میدان میں دیکھ رہے ہوں۔
بھارتی الیکشن
بھارت کے زائچے میں سیارہ قمر کا دور اکبر جاری ہے اور کیتو اس پر پوری نظر رکھتا ہے،ہم نے پہلے بھی نشان دہی کی تھی کہ قمر کا 10 سالہ دور مذہبی انتہا پسندی اور جنون میں اضافہ کرے گا، چناں چہ گزشتہ پانچ سال سے یہ صورت حال موجود ہے، قمر کا دور اکبر 11 ستمبر 2015 ءسے شروع ہوا تھا اور 10 ستمبر 2025 ءتک جاری رہے گا گویا بھارت سے سیکولرازم کا خاتمہ بالخیر ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے اور اس کے نتیجے میں سیکولر سیاسی پارٹیاں خصوصاً کانگریس کا مستقبل خاصا مخدوش ہے، موجودہ الیکشن میں اگرچہ نریندر مودی کے زائچے کی پوزیشن بہتر نہیں ہے مگر مذہبی انتہا پسندی کی لہر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے جس کے سربراہ بہر حال نریندر مودی ہیں، الیکشن کے نتائج ابھی نہیں آئے ہیں اور بھارتی زائچے کے مطابق امکان یہی ہے کہ اس بار جنتا پارٹی بھاری اکثریت نہیں لے سکے گی لیکن دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہے،گویا آنے والے پانچ سال بھارتی جمہوریت میں خاصی اکھاڑ پچھاڑ کے سال ہوسکتے ہیں۔
بھارت میں سیکولرازم کا خاتمہ اور مذہبی انتہا پسندی کا عروج ہی مستقبل میں بھارت کے زوال کا باعث بن سکتا ہے، اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم بالآخر بھارت کو مزید تقسیم کرسکتے ہیں (واللہ اعلم بالصواب)
مئی میں سیاروی گردش
سیارہ شمس برج ثور میں ہے، 21 مئی کو برج جوزا میں داخل ہوگا، سیارہ عطارد برج حمل میں ہے 6 مئی کو برج ثور میں اور 21 مئی جوزا میں داخل ہوگا، سیارہ زہرہ برج حمل میں حرکت کر رہا ہے،15 مئی کو برج ثور میں داخل ہوجائے گا، سیارہ مریخ برج جوزا میں حرکت کررہا ہے، 16 مئی کو اپنے ہبوط کے برج سرطان میں داخل ہوگا، سیارہ مشتری بحالتِ رجعت برج قوس میں پورا ماہ رہے گا، سیارہ زحل بحالت رجعت برج جدی میں رہے گا، یورینس برج ثور میں ہے اور پورا مہینہ اسی برج میں حرکت کرے گا، نیپچون برج حوت میں جب کہ پلوٹو بحالتِ رجعت برج جدی میں رہے گا، راس و ذنب برج سرطان اور جدی میں حرکت کریں گے،یہ رفتارِ سیارگان بہ حساب یونانی دی جارہی ہیں۔
نظرات و اثراتِ سیارگان
مئی کا مہینہ ابتدا ہی سے سیارگان کے باہمی زاویوں کے اعتبار سے اہم ہے، یہ ملے جلے اثرات کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ تسدیس کے 6 زاویے اور تثلیث کے 7 زاویے تشکیل پائیں گے جو سعد اثر رکھتے ہیں جب کہ تربیع کے پانچ اور مقابلے کے دو نحس زاویے ہوں گے، تین قرانات تشکیل پائیں گے۔
یکم مئی: عطارد اور مریخ کے درمیان تسدیس کا سعد زاویہ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں بہتری اور تیزی لائے گا، یہ وقت مشینری سے متعلق خریدوفروخت کے لیے بہتر ہے، ٹرانسپورٹس سے متعلق امور بہتر ہوں گے، اطلاعات کا شعبہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
اسی تاریخ کو عطارد اور زحل کے درمیان تربیع کا نحس زاویہ بھی ہے، نئے معاہدات یا دیگر تحریری دستاویزات کے معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، ایسے کاموں کے لیے وقت نامناسب ہوگا، پراپرٹی کے کام ، رکاوٹ یا تاخیر کا شکار ہوں گے، کاروباری امور متاثر ہوںگے،سفر سے متعلق کاموں میں مسائل یا التوا ہوسکتا ہے۔
3 مئی: عطارد اور پلوٹو کے درمیان تربیع کا نحس زاویہ باہمی اختلافات کو بڑھاوا دے گا، ناخوش گوار خبریں ملیں گی،اسی تاریخ کو عطارد اور مشتری کے درمیان تثلیث کا سعد زاویہ بھی ہے،ترقیاتی امور میں مددگار ثابت ہوگا، سفری کاموں میں بہتری آئے گی،باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
7مئی: زہرہ اور زحل کے درمیان تربیع کا نحس زاویہ نجی نوعیت کے معاملات میں تناو¿ اور کشیدگی لاتا ہے،خصوصاً ازدواجی زندگی پر دباو¿ پڑتا ہے،یہ وقت شادی بیاہ کے لیے بھی نامناسب ہے، خواتین کے مسائل میں اضافہ لاتا ہے، وہ ظلم و زیادتی کا شکار ہوتی ہیں۔
اسی تاریخ کو مریخ اور مشتری کے درمیان مقابلے کی نظر نہایت نحس ہے، اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاو¿ آسکتا ہے، مشینری سے متعلق کام یا خریدوفروخت نقصان دہ ہوسکتی ہے، اس وقت انرجی سے متعلق کوئی بحران پیدا ہوسکتا ہے، کسی نئی انویسٹمنٹ کے لیے یہ وقت نامناسب ہوگا۔
8 مئی: عطارد اور یورینس کے درمیان قران کا سعد زاویہ چونکا دینے والے مثبت واقعات کی نشان دہی کرتا ہے لیکن مزاج میں بے چینی اور عدم اطمینان بھی لاتا ہے، جلد بازی کا شکار ہوسکتے ہیں، اس وقت سوچ سمجھ کر فیصلے یا اقدام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،نئے انکشافات یا ایجادات کا امکان رہتا ہے،الیکٹرونکس کے شعبے میں نئی پروڈکٹس سامنے آتی ہےں۔
9 مئی: شمس اور نیپچون کے درمیان تسدیس اور اسی روز زہرہ اور پلوٹو کے درمیان تربیع کا زاویہ بہت محتاط رہنے کا اشارہ دیتا ہے،ملے جلے اثرات کسی بھی صورت حال کو کوئی مثبت یا منفی رخ دے سکتے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ کی نشان دہی ہوتی ہے، اخراجات میں زیادتی یا کوئی مالی نقصان ہوسکتا ہے، اسی روز زہرہ اور مشتری کے درمیان تثلیث کا سعد ترین زاویہ بھی قائم ہوگا، گویا 9 مئی کے آس پاس اہم اثرات نمایاں ہوں گے جن کا اثر طویل المدت ہوسکتا ہے،جن کاموں کا یا معاملات کا اس وقت میں آغاز ہوگا وہ آئندہ اہمیت اختیار کریں گے لیکن خیال رہے کہ ہر معاملے میں مثبت اور منفی پہلوو¿ں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی، اگر سوچ مثبت ہوگی تو مثبت رُخ پر آگے بڑھیں گے اور منفی ہوگی تو منفی پہلوو¿ں ہی سے سابقہ رہے گا۔
11 مئی: شمس اور زحل کے درمیان تثلیث کا سعد زاویہ ملکی معاملات میں استحکام اور بہتری کی نشان دہی کرتا ہے، حکومت عام لوگوں کی بھلائی کے لیے بہتر فیصلے اور اقدام کرسکتی ہے، عام افراد اس وقت پراپرٹی سے متعلق کاموں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، طویل المدت منصوبہ بندی فائدہ دے گی، کنسٹرکشن سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی، پراپرٹی یا زمین کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔
14 مئی: شمس و پلوٹو کے درمیان تثلیث کا سعد زاویہ حکومت کے سخت فیصلوں اور اقدام کی نشان دہی کرتا ہے، عام افراد بھی جارحانہ موڈ میں آسکتے ہیں، تحمل اور برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔
اسی تاریخ کو زہرہ اور مریخ کے درمیان تسدیس کا سعد زاویہ مرد و خواتین کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ہے، یہ وقت دلوں میں محبت و دوستی کے جذبات پیدا کرتا ہے، باہمی توازن اور ہم آہنگی کے لیے اس وقت کوشش کرنا چاہیے،اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔
16 مئی: عطارد اور نیپچون کے درمیان تسدیس کا زاویہ اعلیٰ تخلیقی صلاحیتیں دیتا ہے، فنکارانہ سرگرمیاں اس وقت اعلیٰ نتائج دیتی ہیں، غوروفکر کرنے یا کسی مشکل مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے بھی مناسب وقت ہوگا، اس وقت ہوشیاری اور دانش مندی سے مشکل مرحلے طے کیے جاسکتے ہیں۔
17 مئی: عطارد اور زحل کے درمیان تثلیث کا سعد زاویہ کاموں میں فائدہ اور تیزی لاتا ہے، کاروباری پوزیشن بہتر ہوگی، عام افراد کی فلاح و بہبود کے لیے گورنمنٹ فیصلے کرسکتی ہے، یہ وقت نئے معاہدات یا نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کے لیے ہوتا ہے، تحریری دستاویزات اور معاہدے فائدہ بخش ثابت ہوں گے۔
18 مئی: عطارد اور پلوٹو کے درمیان تثلیث کا سعد زاویہ اور اسی روز زہرہ اور یورینس کے درمیان قران چونکا دینے والے حالات و واقعات کی نشان دہی کرتا ہے،میڈیا اہم کردار ادا کرے گا، خواتین سے متعلق اہم خبریں سامنے آسکتی ہیں، عام افراد کے لیے یہ نئی دلچسپیاں اور نئے انکشافات لانے والا وقت ہوسکتا ہے۔
21 مئی: شمس اور عطارد کا قران تحریری غلطیاں، غلط فیصلے یا اقدام لاتا ہے، اس وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، سفر میں التوا اور تعلیمی نوعیت کے معاملات میں بھی الجھنیں پیداہوتی ہیں۔
22 مئی: مریخ اور یورینس کے درمیان تسدیس کا سعد زاویہ الیکٹرونکس اور دیگر ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں نئے انکشافات اور ایجادات کا باعث ہوتا ہے، یہ وقت مشینری اور الیکٹرونکس کے سامان کی خریدوفروخت کے لیے بہتر ہے،کاروبار ترقی کرے گا اور زیادہ فائدہ بخش ثابت ہوگا،ٹیکنیکل نوعیت کے امور کی انجام دہی بہتر نتائج دے گی۔
30 مئی: عطارد اور نیپچون کے درمیان تربیع کا زاویہ انتہائی نحس اثر رکھتا ہے، کسی بڑے دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں، لوگوں کی باتوں پر آنکھیں بند کرکے بھروسا نہ کریں، اس وقت افواہیں بھی گردش کرتی ہیں، تحریری اور تقریری معاملات میں غلطیاں ہوتی ہیں، سوچ سمجھ کر بات کریں، اپنی تحریری دستاویزات کی حفاظت کا خیال رکھیں، ان کے چوری یا گُم ہونے کا اندیشہ ہوگا۔
اسی تاریخ کو زہرہ اور نیپچون کے درمیان تسدیس کا سعد زاویہ جذباتی معاملات میں گرم جوشی لاتا ہے، یہ گرم جوشی مثبت بھی ہوسکتی ہے اور منفی بھی، خواتین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، ان کا کوئی جذباتی قدم نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
31 مئی: عطارد اور مشتری کے درمیان مقابلے کی نظر نحس اثر رکھتی ہے لیکن اسی روز زہرہ اور زحل کے درمیان تثلیث کا سعد زاویہ بھی ہے،مالی امور میں اُتار چڑھاو¿ ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور مندی کا امکان ہوگا، اس وقت کوئی نئی انویسٹمنٹ کرتے ہوئے محتاط رہیں، عام افراد بھی لین دین میں احتیاط کریں، کسی تحریری معاہدے کے بغیر لین دین نہ کریں، یہ وقت ازدواجی استحکام اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بہتر ہوگا۔
نوٹ: خیال رہے کہ کوئی بھی نظر تقریباً پانچ روز پہلے سے ہی اپنا اثر ظاہر کرنے لگتی ہے اور پانچ روز بعد تک یہ اثر جاری رہتا ہے، خصوصاً عطارد ، زہرہ، شمس اور مریخ کے نظرات فوری طور پر اثر ظاہر کرتے ہیں، البتہ مشتری ، زحل، یورینس، نیپچون و پلوٹو کے اثرات فوری طور پر اثر ظاہر نہیں کرتے، یہ اثرات طویل المدت ہوتے ہیں اور گہرا اثر ڈالتے ہیں، بہت آہستگی کے ساتھ حالات کا رُخ تبدیل ہوتا ہے جو عام طور پر فوری محسوس بھی نہیں ہوتا۔
شرف قمر
قمر کو برج ثور میں شرف کی قوت حاصل ہوتی ہے اور یہ ایک مبارک اور مفید وقت ہوتا ہے،اس وقت میں کوئی کام شروع کرنا بہتر ہوتا ہے، اس ماہ قمر اپنے درجہ ءشرف پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 4 مئی کو 05:04 am سے 06:57am تک رہے گا، جب کہ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق شرف کے وقت کا آغاز 4 مئی کو شب 12:04 am پر ہوگا اور 01:57 am تک رہے گا، دیگر ملکوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے شہر کا جی ایم ٹی ٹائم سے فرق معلوم کرکے درست وقت حاصل کرسکتے ہیں۔
اس وقت میں 556 مرتبہ یا رحمن یا رحیم اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے نیک مقاصد کے لیے دعا کریں تو ان شاءاللہ مقصد پورا ہوگا۔
قمر در عقرب
قمر کو برج عقرب میں ہبوط (پستی) ہوتا ہے، یہاں اس کی پوزیشن نہایت کمزور ہوتی ہے، اس وقت کی نحوست تسلیم شدہ ہے، کوئی نیا کام شروع نہیں کرنا چاہیے، سفر کا آغاز ، نئے کاروبار کا آغاز ، مالی لین دین اس وقت بہتر نہیں ہوتا، البتہ علاج معالجہ ، برائیوں اور بری عادات سے چھٹکارا پانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
اس ماہ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق قمر اپنے ہبوط کے برج میں 17مئی شام 02:25 am کو داخل ہوگا اور 19 مئی صبح 06:20 am تک برج عقرب میں رہے گا لیکن اپنے درجہ ءہبوط پر صبح 05:50 am سے 07:32 am تک ہوگا، یہ بہت زیادہ نحوست کا وقت خیال کیا جاتا ہے اور خصوصاً بندش کے نحس عملیات کے لیے موزوں خیال کیا جاتا ہے، دیے گئے اوقات میں سے پانچ گھنٹے کم کردیں تو جی ایم ٹی ٹائم نکل آئے گا۔
اپنی ضرورت کے تحت اگر بندش وغیرہ کے عملیات کرنا مقصود ہیں تو ہماری ویب سائٹ www.maseeha.com سے رہنمائی لے سکتے ہیں یا براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔
رویت ہلال رمضان المبارک
رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر فوری طور پر تین مرتبہ اللہ اکبر کہنا اور 7 بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دعا کرنا ایک مفید اور افضل عمل ہے ۔ اگر آپ نے اس وقت کوئی انگوٹھی کسی نگینے یا نقش کی پہنی ہوئی ہے تو اس پر بھی دم کریں۔ اس طرح اس کی تاثیر میں اضافہ ہوجائے گا ، اگر آپ کے پاس کوئی لوح یا نقش وغیرہ ہے تو اس پر بھی دم کرلیں ۔
ایک نادر عمل رویت ہلال
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا پورا سال حفظ و امان اور کامیابی اور خوش حالی کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ گزرے تو اس کے لیے یہاں ہم ایک مختصر سا بہت آسان عمل لکھ رہے ہیں۔ یہ عمل گزشتہ سال بھی دیا گیا تھا اور بے شمار لوگ اس سے ہر سال فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
رمضان کا چاند دیکھ کر اپنا بنیادی مطلب اور مقصد دل میں رکھتے ہوئے 7 بار مندرجہ ذیل اسما کا ورد کریں اور پھر اپنے مقصد کے لیے دعا مانگیں۔
یا اِسرافِیلُ یا مِیکائیلُ یا سَتَّارُ یا غَفَّارُ
یہ عمل چاند دیکھنے کے بعد سات دن تک روزانہ کریں اور کوئی ناغہ نہ کریں۔ انشاءاللہ آپ کا مطلب و مقصد پورا ہوگا اور خیر و برکت کے دروازے کھل جائیں گے۔
اس کے بعد ہر مہینے نیا چاند دیکھ کر اسی عمل کو دہراتے رہیں یعنی نیا چاند دیکھنے کے بعد ہر ماہ سات روز تک یہ عمل کرتے رہیں تو اس طرح آئندہ سال دوسرے رمضان کے چاند تک اس عمل کا چلّہ پورا ہوجاتا ہے اور پھر اس عمل کی برکت سے زندگی بدل جاتی ہے۔ وہ لوگ اس عمل کو ضرور کریں جو طویل عرصے سے گو ناگوں مسائل کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی نامرادی اور ناکامی میں گزر رہی ہے۔ انشاءاللہ ایک سال بعد وہ اپنی زندگی کو بدلا ہوا پائیں گے۔
ایام بیض اور دعائے مُجِیر
رمضان المبارک کی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو ایام بیض کہا جاتا ہے۔ ان تاریخوں میں اگر دعائے مجیر پڑھ لی جائے تو جملہ گناہوں کی معافی ، تمام آفات سے تحفظ ، قرضے سے نجات ، بیماری سے شفا ، قید سے رہائی ، حکام کے نزدیک عزت و مرتبہ ، عہدے میں ترقی ، کمائی میں خیرو برکت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تمام غم و فکر اور دشمنوں، ظالموں سے خلاصی ہوجاتی ہے۔
سال بھر میں صرف تین روز کی مختصر سی ریاضت بے شمار فوائد کا سبب بنتی ہے۔
دعائے مجیر یہ ہے ‘ اسے ہر نماز کے بعد جتنا ورد کرسکتے ہوںکریں۔ عشا کے بعد زیادہ کثرت سے پڑھیں۔
سُبحانکَ یا اللّٰہُ تعالِیتُ یا رحمٰنُ اَجِِرنَا مِنَّ النَارِ یا مُجِِِِِِیرُ۔
سُبحانکَ یا رحیمُ تعالِیتُ یا کریمُ اَجِِرنَا مِنَّ النَارِ یا مُجِِِِِِیرُُ ۔
وظیفہ برائے روزگار
موجودہ دور میں عام انسان کی زندگی ایک جہد مسلسل کا نمونہ ہے اور جدوجہد کے دوران میں کون سے مسائل ہیں جو انسان کو درپیش نہیں ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ غم روزگار ہے ۔ اگر آپ بے روزگار ہیں تو رمضان کے مہینے میں نوچندی جمعرات ، جمعہ ، اتوار یا پیر کے دن سے یہ وظیفہ شروع کریں اور خدا کی قدرت کا نظارہ کریں۔
روزہ کھول کر مغرب کی نماز پڑھیں اور دعا مانگنے سے پہلے 11 بار درود شریف پڑھ کر 129 مرتبہ اسم الٰہی ”یالطیفُ“ کا ورد کریں۔ اس کے بعد سورہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 نو مرتبہ پڑھیں۔
آیت یہ ہے‘ اعراب وغیرہ قرآن کریم سے دیکھ کر درست کر لیں۔
اَﷲُ لَطِیفُ¾ بِعِبَادِہِِ یَر±زُقُ مَنَّ یَشَائَ وَھَوَ القَویُ العزیز
پھر 11 بار درود شریف پڑھ کر رزق و روزگار کی ترقی اور کاروبار کے لیے یا بے روزگاری سے نجات کے لیے دعا کریں۔ یہ وظیفہ 40 دن تک کریں‘ انشاءاﷲ بہت خیر و برکت ہو گی اور روزگار سے متعلق مشکلات میں آسانی ہو گی۔
خیال رہے کہ اس وظیفے کو اگر اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک خوش حالی نہ آجائے تو یہ بہت افضل ہوگا‘ کیونکہ رزق میں فراوانی کے لیے یہ بہت ہی مجرب عمل ہے جن لوگوں کے حالات ہمیشہ اپ اینڈ ڈاو¿ن کا شکار رہتے ہیں۔ انہیں یہ وظیفہ لمبے عرصے تک جاری رکھنا چاہیے۔ اس کی برکت سے ان کی زندگی میں خوش حالی اور ترقی کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھل سکتے ہیں مگر یقین کامل بھی ضروری ہے۔