اکتوبر کے سورج اور چاند گہن ، گہن سے متعلق اعمال و وظائف

چاند گہن نگراں حکومت اور مقتدر حلقوں کے لیے نئے چیلنجز لائے گا

گزشتہ ہفتے پاکستان میں اکتوبر کی سیاروی گردش کی نشان دہی کی گئی تھی اور ملکی حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی ۔ اس بار سورج اور چاند گہن کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔
اس سال کا آخری سورج گہن 14 اکتوبر کی رات میں 26 درجہ 56 دقیقہ برج سنبلہ میں لگے گا۔یہ زائچہ پاکستان کا پانچواں گھر ہے، اس کا تعلق شو بزنس ، فنکارانہ نوعیت کی سرگرمیاں ، دانش ورانہ امور اور بچوں سے متعلق معاملات سے ہے چناں چہ ان حوالے سے سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ۔ ملک میں ایسے فیصلے اور اقدام پر زور دیا جائے گا جو عوامی مفاد میں ہوں، حکمرانوں کو اس پر خصوصی توجہ دینا پڑے گی۔ ہماری نظر میں یہ سورج گہن فوری طور پر کوئی نئی تبدیلی نہیں لائے گا۔ البتہ 17 اکتوبر کے بعد بعض اہم یا اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کسی پریشانی یا تنزلی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ اس گہن کے نتیجے میں عوامی غیض و غضب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور عوام حکمرانوں اور سیاست دانوں سے مزید متنفر ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر خصوصی طور سے تنقید میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے 18 اکتوبر کی تاریخ نہایت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
28 اور 29 تاریخ کی درمیانی شب چاند گہن برج حمل کے دس درجہ 57 دقیقہ پر لگے گا۔ یہ پاکستان میں نظر بھی آئے گا اور پاکستان کے زائچے کے بارھویں گھر میں واقع ہوگا جہاں پہلے سے راہو ، مشتری اور یورینس موجود ہے۔ گہن کے فوری بعد سیارہ قمر مشتری سے قران کرے گا اور پھر یورینس سے لہٰذا یہ چاند گہن زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس وقت حکومت بعض سخت نوعیت کے فیصلے کرسکتی ہے جو ظاہر ہے اپوزیشن کے خلاف ہوں گے، 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک اہم سیارگان زائچہ پاکستان کے چھٹے گھر میں ہوں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اور مقتدر حلقے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن زیادہ فعال ہوں گے۔ ملک میں اختلافی نظریات میں اضافہ ہوگا، نئے مقدمات بنیں گے اور بعض مقدمات کے فیصلے آئیں گے جو چونکا دینے والے ہوسکتے ہیں۔
گویا چاند گہن کے بعد آئندہ ایک مہینے تک یعنی نومبر کے آخر تک صورت حال میں زیادہ گہما گہمی اور تیزی دیکھنے میں آئی(واللہ اعلم بالصواب)

سورج گہن

اس سال کا آخری سورج گہن جزوی ہوگا جو 14 اكتوبر كو برج سنبلہ كے 26 درجے پر لگے گا۔ گہن كا آغاز پاكستان اسٹینڈرڈ ٹاءم كے مطابق رات 08:03:45  پر ہوگا جب كہ نكتہ ء عروج رات 10:59:48 پر ہوگا۔ گہن كا اختتام 15 اكتوبر شب 01:55:11 پر ہوگا۔ یہ گہن برج سنبلہ كے 26 درجہ 56 دقیقے پر لگے گا۔اس وقت اسلام آباد كے اُفق پر طالع برج میزان طلوع ہوگا۔

چاند گہن

چاند گہن جزوی ہوگا جو28 اور 29 اكتوبر كی درمیانی شب رات 11:01:44 پر شروع ہوگا جب كہ اس كا نكتہ ء عروج 29 اكتوبر كو رات 01:14 پر ہوگا، مكمل خاتمہ رات 03:26:19 پر ہوگا۔یہ گہن برج حمل كے 11 درجے پر لگے گا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نظر آئے گا۔حسب وعدہ سورج اور چاند گہن سے متعلق ایسے عمل و نقش دیے جارہے ہیں جو عام لوگوں کی ضرورت کے مطابق ہےں۔ا ٓپ اپنی ضرورت کے مطابق کوئی بھی عمل کرسکتے ہیں، اس کے لیے اجازت عام ہے، کوئی بھی عمل کریں تو بعد ازاں دو کلو چینی اور دو کلو چاول کا صدقہ کسی قبرستان میں چیونٹیوں یا دیگر حشرات الارض کو ڈالیں۔ اگر خود عمل نہ کرسکیں تو براہ راست فون پر رابطہ کریں۔
نوٹ: وہ لوگ جو حروف صوامت یا کسی اور عمل کی زکات ادا کرنا چاہتے ہیں وہ سورج گہن کے بجائے چاند گہن میں یہ زکات دے سکتے ہیں کیوں کہ چاند گہن پاکستان میں نظر آئے گا اور وہ گہن زیادہ موثر ہوتے ہیں جو علاقے میں نظر بھی آئیں۔ ان شاءاللہ حروف صوامت کے زکات کے حوالے سے آئندہ ہفتے تفصیلی مضمون دیا جائے گا۔

عمل برائے دشمن

اگر کسی دشمن سے جان کا خطرہ ہو اور وہ مسلسل پریشان کرتا ہو تو 41 کالی مرچیں لے کر گہن کے وقت یہ عمل کریں،خیال رہے کہ باوضو بیٹھیں اور رجال الغیب کی طرف پشت کریں یا انھیں بائیں ہاتھ پر رکھیں، قریب ہی کسی انگیٹھی میں کوئلے دہکا کررکھیں، سب سے پہلے تین بار یہ اسمائے الٰہی پڑھیں اور اپنے سینے پر دم کریں اور دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیں، یا حافظ یا حفیظ یا رقیب یا وکیل۔
بعد ازاں ایک بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پوری سورئہ لہب پڑھیں اور دشمن کا نام مع والدہ لیں پھر اس کالی مرچ پر دم کرکے اسے آگ میں ڈال دیں، اسی طرح 41 کالی مرچوں پر سورئہ لہب مع نام مع والدہ دشمن کا لے کر دم کریں اور اسے آگ میں ڈالتے جائیں، عمل ختم کرنے کے بعد کچھ مٹھائی پر فاتح دیں اور اسے لوگوں میں تقسیم کردیں، چاول اور باجرہ برابر وزن میں ملاکر پرندوں کو ڈالیں، ان شاءاللہ آپ کا دشمن تباہ و برباد ہوگا۔
یاد رکھیں معمولی دشمنیوں یا انا کا شکار ہوکر دوسروں کو دشمن نہ سمجھیں، دشمن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اس سے حقیقی معنوں میں جان و مال کا خطرہ ہو اور وہ آپ کے مقابلے میں زیادہ طاقت اور اثرورسوخ رکھتا ہو کیوں کہ ایسے عمل خطرناک ہوتے ہیں۔ معمولی نوعیت کی دشمنیوں میں نہیں کرنے چاہئیں ورنہ آپ خود نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

عمل برائے سحروآسیب

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی سحر و جادو یا آسیب و جنات کی وجہ سے پریشان ہیں یا ان کے گھر میں ایسے اثرات موجود ہیں، ان کے لیے ایک عمل دیا جارہا ہے۔گہن کے وقت پاک صاف ہوکر ایک سفید کاغذ پر بسم اللہ کے ساتھ چاروں قل لکھ لیں، لکھنے کے لیے بلیک یا بلیو پین استعمال کرسکتے ہیں، اس طرح کے پانچ نقش تیار کریں، ایک نقش اپنے پاس رکھیں اور باقی چار نقش اپنے گھر کے چاروں کونوں میں دفن کردیں۔ ان شاءاللہ ہر قسم کے اثرات کا خاتمہ ہوگا اور آئندہ بھی حفاظت رہے گی۔

برائے جسمانی و ذہنی کمزوری

اکثر لوگ جسمانی و ذہنی کمزوری کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے ایک عمل دیا جارہا ہے، گہن کے وقت پوری سورئہ التین (والتین والزیتون) مع بسم اللہ سفید کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی بناکر لکھیں اور ایسے 14 نقش تیار کریں، ایک نقش اپنے بازو پر باندھیں اور باقی 13 نقش روزانہ ایک نقش عرق گلاب میں دھوکر تھوڑا سا شہد ملاکر صبح نہار منہ پی لیا کریں، ان شاءاللہ تھوڑے ہی دن میں ذہنی و جسمانی کمزوری دور ہونے لگے گی۔

میاں بیوی میں محبت کے لیے عمل خاص

زن و شوہر میں اختلافات، مزاجی ناہمواری، باہمی لڑائی جھگڑا، محبت کی کمی وغیرہ کے لیے یہ ایک مجرب طریقہ ہے اور صرف شادی شدہ خواتین و حضرات ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نہایت آسان بھی ہے۔ گرہن کے درمیانی وقت میں ایک سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے پوری بسم اﷲ لکھ کر سورہ الم نشرح پوری لکھیں پھر یہ آیت لکھیں۔
والقیت علیک محبة فلاں بن فلاں (یہاں مطلوب کا نام مع والدہ لکھیں) علیٰ محبة فلاں بنت فلاں (یہاں طالب کا نام مع والدہ لکھیں) کما الفت بین آدم و حوا و بین یوسف و زلیخا و بین موسیٰ و صفورا و بین محمد و خدیجة الکبریٰ و اصلح بین ھما اصلاحاً فیہ ابداً
اب تمام تحریر کے ارد گرد حاشیہ ( چاروں طرف لکیر) لگا کر کاغذ کو تہہ کر کے تعویز بنا لیں اور موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لیں یا پھر اپنے تکیے میں رکھ لیں۔
خیال رہے کہ مندرجہ بالا نقوش لکھتے ہوئے باوضو رہیں، پاک صاف کپڑے پہنیں، علیحدہ کمرے کا انتخاب کریں، لکھنے کے دوران مکمل خاموشی اختیار کریں اور اپنے مقصد کو ذہن میں واضح رکھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ رجال الغیب کا خیال رکھیں کہ آپ جس طرف رخ کر کے بیٹھے ہوں وہ آپ کے سامنے نہ ہوں، رجال الغیب کا نقشہ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے ، اس سے مدد لیں۔

ناجائزو ناپسندیدہ تعلق کا خاتمہ

اکثر والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی ایسی محبت یا وابستگی سے پریشان رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا لڑکا یا لڑکی ایک غلط راستے پر چل رہے ہیں۔
ایسی صورت میں طریقہ یہ ہے کہ گہن کے وقت کسی علیحدہ کمرے میں باوضو بیٹھ کر مندرجہ ذیل سطور کسی سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور کا غذ کو تہہ کر کے تعویذ کی شکل بنا لیں اور پھر اس کاغذ کو کسی بھاری وزنی چیز کے نیچے دبا دیں یا قبرستان میں دفن کردیں۔ اگر ایسے دو نقش تیار کیے جائیں اور دونوں کو لڑکا اور لڑکی کے راستے میں دفن کردیا جائے تو انشاءاللہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔
”احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم تعلق فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں عَقدَت قُلوبِھم ابداً یا حراکیل بحق یا قابض یا مانع العجل العجل الساعة الساعة“

بھاگنے والے کو روکنا یامفرور کی واپسی

اگر کوئی بچہ یا بڑا گھر سے بھاگتا ہو یا گھر چھوڑ کر چلا گیا ہو تو اس کے لیے سورج یا چاند گہن کے وقت نقش بنانے کا طریقہ یہ ہے۔
حسب دستور علیحدہ کمرے میں بیٹھ کر سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے اس طرح نقش لکھیں۔ حروف صوامت کی چار سطریں دائیں بائیں اور اوپر نیچے اس طرح لکھیں کہ درمیان کی جگہ خالی رہے اور حروف کی سطروں سے ایک چوکور خانہ بن جائے۔ پھر اس خانے کے درمیان بیچ میں بھاگنے والے کا نام مع والدہ لکھیں۔ اس کے بعد حروف صوامت کی سطور کے اوپر سات سات مرتبہ یہ چار آیات لکھ دیں۔
صُم بُکم عُمی فَھُم لا یَرجعُون ۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لا یَعقِلُون۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لا یُبصِرُون۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لایُتکَلِمُون۔
اب اگر بھاگنے والے کو روکنا مقصود ہے تو بیچ کے خانے میں اس کے نام کے ساتھ اس جملے کا اضافہ کردیں ” بستم قدم درون خانہ“۔ اس تعویذ کو اس کے تکیے میں یا سرہانے کسی جگہ رکھ دیں۔ انشاءاللہ گھر سے بھاگنے سے باز آجائے گا اور زیادہ وقت گھر میں ہی گزارے گا۔ اگر بھاگے ہوئے کو واپس بلانا مقصود ہے تو اس نقش کو کسی لکڑی کے تختے یا موٹے گتےّ پر چپکادیں اور پھر اسے گھر کی جنوبی دیوار پر ایک کیل ٹھونک کر لٹکادیں۔ بھاگنے والے کا نام جو درمیان میں لکھا ہے،اس کے پہلے حرف پر کوئی سوئی یا آل پن چبھو دیں۔ انشاءاللہ 13 دن میں واپس آئے گا یا اس کی کوئی خبر ملے گی۔ عمل کے بعد مٹھائی پر فاتحہ ضرور دیں اور 300روپے خیرات کردیں۔

دو افراد کے درمیان عداوت و دشمنی

اکثر دو افراد کے درمیان عداوت یا دشمنی اس قدر بڑھ جاتی ہے اور پورے خاندان کے لیے عذاب بن جاتی ہے،اس کا خاتمہ ضروری ہے، اکثر تو اس بنیاد پر باہمی قریبی رشتوں میں دراڑیں پڑجاتی ہیں۔ ایسی صورت حال کے لیے درج ذیل عمل مفید ثابت ہوگا، دیکھنا یہ ہوگا کہ دونوں میں سے حق پر کون ہے اور ناحق کون کر رہا ہے؟ لہٰذا نقش لکھتے ہوئے پہلے اُس فریق کا نام مع والدہ لکھیں جو ظلم و زیادتی کر رہا ہو اور بعد میں اس کا نام لکھیں جو حق پر ہو اور اس ساری دشمنی میں اپنا دفاع کر رہا ہو۔
احدرسص طعک لموہ لادیایا غفور یا غفور بستم اختلاف و عداوت فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں بحق صمُ بکمُ عمیُ فہم لایعقلون یا حراکیل العجل العجل العجل الساعة الساعة الساعة الوحا الوحا الوحا
کسی صاف کاغذ پر نیلی یا کالی روشنائی سے دو نقش گہن کے وقت لکھیں اور موم جامہ یا اسکاچ ٹیپ لپیٹ کر اُس راستے میں دائیں بائیں کسی سائیڈ دفن کردیں، جہاں سے اُن کا گزر ہوتا ہو۔ زمین میں دفن کرنے سے پہلے نقش پر کوئی وزنی پتھر بھی رکھ دیں، بعد ازاں کچھ مٹھائی پر فاتحہ دے کر بچوں میں تقسیم کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔

مخالف کی زبان بندی

عین گہن کے وقت مندرجہ ذیل سطور کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں یا سیسے کی تختی پر کسی نوکدار چیز سے کندہ کریں اور پھر کسی بھاری چیز کے نیچے دبا دیں یا کسی نم دار جگہ دفن کر دیں۔ انشاءاﷲ وہ شخص آپ کی مخالفت سے باز آجائے گا۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور عقد اللسان فلاں بن فلاں فی الحق فلاں بن فلاں یا حراکیل

بندشِ طلاق

اکثرایسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے کہ شوہر یا شوہر کے گھر والے طلاق دینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں،بعض شوہر ذرا ذرا سی بات پر بیوی کو طلاق کی دھمکی دیتے رہتے ہیں ، ایسی صورت حال میں طلاق کو روکنے کے لیے درج ذیل نقش لکھ کر وزنی چیز کے نیچے دبائیں۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور بستم ارادہ ء طلاق فلاں بن فلاں (یہاں اس کا نام مع والدہ لکھیں جس سے طلاق کا خطرہ ہو) فی حق فلاں بن فلاں( اپنا نام مع والدہ) یا حراکیل العجل العجل العجل الساعة الساعة الساعة۔

برائے خواب بندی

خواب بندی سے مراد یہی ہے کہ کسی کی توجہ حاصل کی جائے یعنی وہ ہمیشہ آپ کے لیے بے چین اور بے قرار رہے ، اس مقصد کے لیے درج ذیل نقش لکھ کر کسی وزنی چیز کے نیچے دبائیں ۔یہ نقش قمر در عقرب یا سورج یا چاند گہن میں لکھا جائے گا۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور بستم خواب و خود فلاں بن فلاں (یہاں اس کا نام مع والدہ لکھیں جس کے دل میںمحبت پیدا کرنا ہے) علے حب فلاں بن فلاں( اپنا نام مع والدہ) یا حراکیل
اس نقش کو سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور بعد ازاں تہہ کرکے تعویذ بنالیں۔ یہ تعویذ کسی وزنی چیز کے نیچے دبادیں۔