آج کادن

آج کا دن کیسا رہے گا؟

منگل 14 اکتوبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن آپ کو یہ غور کرنا ہے کہ کسی بھی الجھن یا پریشانی کا حقیقی حل کیا ہے؟ آنکھیں بند کرکے کسی بھی سمت دوڑ لگادینا غلط ہوگا، پہلے متعلقہ مسئلے پر اچھی طرح غوروفکر کریں، آپ کی وجدانی قوتیں آپ کی بہتر رہنمائی کریں گی، غیر مخلص اور اجنبی لوگوں سے مشورہ نہ کریں۔ لکی نمبرز 1او ر6ہیں۔

پیر  13 اکتوبر 2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً دوسروں سے بات چیت یا مشورہ مفید رہے گا۔ سفر سے متعلق کاموں کی انجام دہی میں کامیابی ملے گی، ٹیکنیکل نوعیت کے کام بہتر طور پر انجام پائیں گے، مشینری کی خریدوفروخت سے فائدہ ہوسکتا ہے، البتہ صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے دور رہنا ہی بہتر ہوگا، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

اتوار  12 اكتوبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی کام یا پروگرام میں خلل پڑسکتا ہے، خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا، ان سے الجھنے کی کوشش نہ کریں، کوئی بھول چوک ، غلط فہمی یا بدگمانی جنم لے سکتی ہے جو بہر حال کسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، بلاوجہ غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہیں، لکی نمبر5ہے۔

ہفتہ  11 اكتوبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں یا صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورے کے لیے بہتر دن ہے، ازدواجی امور میں ایک دوسرے کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھیں ورنہ کوئی بڑا فساد بھی ہوسکتا ہے، یہ احتیاط چند روز ضروری ہوگی، دیگر کاموں میں کوئی رکاوٹ یا پریشانی نہیں ہوگی۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعہ  10 اکتوبر   2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کوئی بات یا صورت حال ڈسٹرب کرنے والی ہوسکتی ہے، متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، کوئی مسئلہ جذباتی نوعیت اختیار کرسکتا ہے، خصوصاً خواتین کے ساتھ، انھیں اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہوگی، کاموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعرات  09اكتوبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے ۔ جوش و جذبات پر قابو رکھیں، غصے اور اشتعال سے پرہیز کریں، اپنے اصل ٹارگٹ کو نظر میں رکھیں، تب ہی ایک اچھا دن گزار سکیں گے۔ کوئی بات مزاج کے خلاف اور سخت ناگوار محسوس ہوسکتی ہے، صبر و تحمل سے ایسے معاملات کو ہینڈل کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

بدھ  08 اكتوبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔کاموں میں تیزی ہوگی، ذہن میں جو خدشات ہیں انھیں جھٹک دیں اور اپنے ٹارگٹ پر نظر رکھیں، کسی کا ناجائز دباو¿ قبول نہ کریں اور کسی پر دباو ڈالیں، کوئی بات ذہنی الجھن کا باعث ہوسکتی ہے مگر یہ الجھن عارضی یا تھوڑی دیر کی ہوگی چناںچہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔ لکی نمبر5ہے۔

منگل 07 اکتوبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے، اگر گورنمنٹ سے متعلق کوئی کام یا مسئلہ ہے تو افسران بالا سے تعاون کی امید نہ رکھیں، اپنے طور پر کوشش کریں، ذہن پر کوئی بوجھ یا کسی ناگوار بات کا اثر ہوسکتا ہے، اسے ذہن سے جھٹک دیں، اخراجات پر قابو پائیں، مالی نقصانات سے بچنے کی کوشش کریں، کوئی نئی انویسٹمنٹ نہ کریں، لکی نمبرز 3 اور 8ہیں۔

پیر  06 اکتوبر 2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی کام میں رکاوٹ یا الجھن کا شکار ہوسکتے ہیں، اسے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور اپنی وجدانی صلاحیتوں پر دھیان دیں، تھوڑی دیر علیحدگی میں بیٹھ کر مراقبہ کریں، کوئی نئی تدبیر یا نیا راستہ سامنے آسکتا ہے، کوئی بات آپ کو چونکا سکتی ہے جو غیر روایتی ہوگی، اسے نظر انداز نہ کریں، لکی نمبرز4اور 9ہیں۔

اتوار  05 اكتوبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، خواتین کا رویہ جارحانہ اور عدم تعاون کا ہوسکتا ہے، ممکن ہے وہ کسی مسئلے میں پریشان ہوں، آپ ان کی مشکل آسان کرسکتے ہیںتو ضرور کریں، اہل علم لوگوں سے ملاقات و مشورہ بہتر رہے گا، آئندہ کے لیے مالی امور پر امکانات کا جائزہ لیں اور کوئی نئی منصوبہ بندی پر غورو فکر کریں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

ہفتہ  04 اكتوبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دن کا آغاز کرتے ہوئے آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں، ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی مرضی کے مطابق ہوسکے، کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے، اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں، کسی بحث مباحثے میں نہ الجھیں، وقت ضائع ہوگا، سفر میں بھی کوئی دشواری پیش آسکتی ہے، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

جمعہ  03 اکتوبر   2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی یا سفر سے متعلق کاموں کو نمٹانا آسان ہوگا، نرمی اور تحمل سے بات چیت یا معاملات کو طے کرنے میں مدد ملے گی، لوگوں سے تعلقات بہتر بنانے میں آسانی ہوگی لیکن خواتین کو بہر حال فی الحال کوئی رسک لینے سے گریز کرنا چاہیے، اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

جمعرات  02اكتوبر  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں، تخلیقی اور وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال مددگار ثابت ہوگی یا کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے، اپنے جذبات پر قابو رکھیں، غصے اور اشتعال سے گریز کریں، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کامیابی مل سکتی ہے، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا مددگار ہوں گے، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

بدھ  یكم اكتوبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے جس میں منفی عنصر زیادہ ہے، خصوصاً خواتین اور لڑکیوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں یا مالی مسائل پریشان کرسکتے ہیں، البتہ کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہوگی اور کارکردگی بہتر رہے گی، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

منگل 30 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے ۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں افسران بالا کا رویہ عدم تعاون کا ہوسکتا ہے، ان کے وعدوں پر بھروسا نہ کریں، جرات اور ہمت سے کام لے کر مقاصد حاصل ہوسکتے ہیں، باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے اور نرم رویہ اختیار کرکے دوسروں کا تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے، لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

پیر  29 ستمبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں رکاوٹ یا کوئی نئی الجھن پیش آسکتی ہے، ایسے کام کو زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں، اسے کسی اور دن پر چھوڑ دیں۔ اپنے روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی پر دھیان دیں، طبیعت میں حساسیت بڑھے گی، کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

اتوار  28 ستمبر  2025

منفی اثرات جاری ہیں۔ کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، ایسے کاموں کو زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں، کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں۔ بھول چوک ، غلط فہمیاں اور بدگمانیاں جنم لے سکتی ہیں، اپنے قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، چوری ڈکیتی سے واسطہ پڑسکتا ہے۔ بہت محتاط رہیں، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

ہفتہ  27 ستمبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال الجھن اور پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے جس پر حکمت عملی سے قابو پایا جاسکتا ہے، زیادہ بولڈ اور مضبوط موقف اختیار کرنا بہتر ہوگا۔ دوسروں سے خصوصاً خواتین سے توقع کے مطابق تعاون نہ مل سکے گا، ان پر بھروسا نہ کریں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

جمعہ  26 ستمبر   2025

مثبت اثرات جاری ہیں، اپنے مقصد کے لیے کوششوں کو تیز کریں، کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی اور آپ بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، البتہ دن کا آغاز کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ غیر ضروری دلچسپیوں کی طرف متوجہ نہ ہوں، کسی لالچ کا شکار نہ ہوں، غیر مخلص لوگ آپ کا قیمتی وقت ضائع کرسکتے ہیں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعرات  25ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے مفادات پر توجہ دیں اور اس کے مطابق ہی اپنا پروگرام ترتیب دیں، یقینا آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ افہام و تفہیم سے کام لیں، مالی اور ترقیاتی نوعیت کے کاموں پر توجہ دیں، کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

بدھ  24 ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ نئے کاموں کی ابتدا کی جاسکتی ہے، خصوصاً نئے خیالات اور آئیڈیاز کو اہمیت ہوگی، لکیر کے فقیر نہ بنیں۔ گورنمنٹ سے متعلق کسی معاملے میں اچھی خبر مل سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ کسی کا دباو¿ قبول نہ کریں اور دوسروں پر بھی ناجائز دباو نہ ڈالیں، اپنی بے چینی اور اضطراب پر کنٹرول رکھیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

منگل 23 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ بہتر ہوگا کہ اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے دن گزاریں، غیر ضروری دلچسپیاں اور سرگرمیاں کوئی نیا مسئلہ پیدا کرسکتی ہیں، زائد اخراجات یا کوئی مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے، گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں افسران بالا یا دیگر سرکاری اہل کاروں کے وعدوں پر بھروسا نہ کریں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

پیر  22 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں، اپنے پروگرام کے مطابق دن گزاریں لیکن غیر ضروری سرگرمیوں سے خود کو دور رکھیں، اجنبی اور غیر مخلص افراد کی باتوں میں نہ آئیں، کسی دھوکے یا فراڈ کا شکار ہوسکتے ہیں، بدگمانیاں ، غلط فہمیاں اور بھول چوک جیسے معاملات پیش آسکتے ہیں، فیملی کے ساتھ خوش گوار وقت گزارا جاسکتا ہے۔ لکی نمبر5ہے۔

اتوار  21 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ ترقیاتی امور پر توجہ دیں اور مالی معاملات کے بارے میں غورو فکر کریں، کوئی نئی بات سامنے آسکتی ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کام یا مسائل میں رکاوٹ یا الجھاو¿ پیدا ہوسکتا ہے۔ ایسے معاملات سے دور رہیں جو غیر قانونی ہوسکتے ہیں، غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد سے بھی دور رہیں۔ لکی نمبرز2اور 7ہیں۔

ہفتہ  20 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی معاملے میں رسک لینے یا اندھا اعتماد کرنے کا جذبہ نمایاں ہوسکتا ہے، اس سے گریز کریں۔ خصوصاً جذباتی امور میں ایسے فیصلے بعد میں پچھتاوے کا باعث ہوسکتے ہیں۔ خواتین کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، طبیعت میں بے زاری یا لاتعلقی کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، پسندیدہ مشاغل پر توجہ دیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ  19 ستمبر   2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن زیادہ خود اعتمادی اور بے پروائی سے گریز کریں۔ ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ ویسے ہی ہو جیسا آپ سوچتے ہوں، کوئی بات پروگرام کے خلاف یا آپ کی توقع کے خلاف بھی ہوسکتی ہے، پراپرٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط نہ کریں، یہ کام کسی اور دن پر چھوڑ دیں، زائد توانائی حاصل رہے گی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعرات  18ستمبر  2025

مثبت اثرات جاری ہیں لیکن آپ کی اپنی کوشش اور جدوجہد کو اہمیت حاصل ہے۔ دوسروں کے بھروسے میں نہ رہیں، اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور زیادہ فوائد حاصل کریں۔ کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور نہ ہی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کریں، آج کا کام کل پر نہ ڈالیں، یہی آپ کے لیے مناسب ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

بدھ  17 ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ آپ کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔ دوسروں سے بات چیت اور گفت و شنید سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ سفر آسان ہوگا، آپ کی اپنی وجدانی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی، اپنے اندر کی بات کو اہمیت دیں، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال خوش گوار ہوگی، لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

منگل 16 ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ خصوصاً دوسروں سے تعلقات ، منگنی اور محبت کے معاملات میں بہتر پیش رفت ہوسکتی ہے۔ مالی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے غوروفکر کرنا بہتر ہوگا، کوئی نیا راستہ سامنے آسکتا ہے یا کوئی نئی منصوبہ بندی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، اہل علم افراد سے ملاقات و مشورہ مفید ثابت ہوگا۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

پیر  15 ستمبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کاموں میں رکاوٹ اور دوسروں سے وعدہ خلافی کا امکان موجود ہے۔ بہتر ہوگا کہ دوسروں پر زیادہ بھروسا نہ کریںاور صرف اپنی صلاحیت اور کارکردگی کے مطابق کام کریں۔ دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں، خصوصاً اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت کا خیال رکھیں ، بدگمانیاں ہوسکتی ہیں۔ لکی نمبرز 3 اور 8ہیں۔

اتوار  14 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ ضروری کاموں کی انجام دہی پر توجہ دیں لیکن گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی رکاوٹ آسکتی ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ سے اتفاق رائے کریں ، کسی معاملے میں مخالفت بھی ہوسکتی ہے ، بہتر ہوگا کہ کسی بحث و تکرار سے گریز کریں۔ سفر کے معاملات میں بھی دشواری ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

ہفتہ  13 ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، آپ کی وجدانی صلاحیتیں مددگار ثابت ہوں گی لیکن اندر کی بے چینی پر قابو رکھیں۔ مستقبل کے منصوبوں پر توجہ دیںاور ان پر نظرثانی کریں۔ ممکن ہے کوئی نئی بات ، کوئی نیا خیال زیادہ بہتر سامنے آئے۔ کوئی بات جو ذہن پر بوجھ تھی ، ذہن سے نکل جائے گی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

جمعہ  12 ستمبر   2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ سستی و کاہلی کا شکار نہ ہوں،آج کا کام کل پر نہ چھوڑیں، بات چیت اور گفت و شنید سے فائدہ ہوگا۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں بھی اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں لیکن کسی بھی معاملے میں جذباتی ہونے سے گریز کریںورنہ بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے، خواتین کے مسائل پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

جمعرات  11ستمبر  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ جلد بازی اور بے صبرا پن نمایاں ہوگا، اس پر قابو رکھیں، تدبر اور تحمل سے کام لیں، مزاج میں تیزی و تندی نمایاں ہوسکتی ہے۔ دوسروں کی جانب سے کوئی دباو¿ ذہن پر برا اثر ڈال سکتا ہے یا آپ بھی کسی پر ناجائز دباو ڈال سکتے ہیں۔ مالی نوعیت کے معاملات میں کوئی رسک نہ لیں۔ لکی نمبر5ہے۔

بدھ  10 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مزاج میں حساسیت زیادہ رہے گی۔دوسروں سے باہمی تعاون میں مدد ملے گی، خصوصاً خواتین کا رویہ بہتر ہوگا۔ رومانی اور تفریحی سرگرمیاں خوش گوار رہیں گی۔ اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں یا کوئی مالی مسئلہ پریشان کرسکتا ہے۔ غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں ، ناگوار باتوں کو نظرانداز کریں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

منگل 09 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ طبیعت میں سستی اور کاہلی ہوسکتی ہے۔ آرام طلبی کا رجحان رہے گا، تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔ کوئی نئی بات یا نیا آئیڈیا اپنی طرف متوجہ کرسکتا ہے۔ اسے نظر انداز نہ کریں، وہ فائدہ بخش ہوسکتا ہے۔ کسی بات پر جارحانہ ردعمل ظاہر نہ کریں، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔

پیر  08 ستمبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے جذبات اور احساسات پر قابو رکھیں، کوئی بات ناگوار محسوس ہو تو اسے نظر انداز کریں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، اسے کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں، صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ بدپرہیزی سے گریز کریں، کسی بھی تکلیف یا شکایت پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔

اتوار  07 ستمبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ بہتر ہوگا کہ اپنے آرام اور سکون پر زیادہ توجہ دیں، بلاوجہ کسی بھاگ دوڑ میں شریک نہ ہوں، ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ سے اتفاق کریں، کسی بحث و مباحثے سے گریز کریں، کوئی گھریلو یا خاندانی مسئلہ اہم ہوسکتا ہے، اس پر توجہ دینا پڑے گی اور ٹھنڈے د ل و دماغ سے کام لینا ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

ہفتہ  06 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات جاری ہیں، زائد توانائی حاصل رہے گی، کاموں کو تیزی سے آگے بڑھاسکیں گے لیکن خیال رہے کہ کوئی نئی بات یا نئی صورت حال توقع کے خلاف بھی ہوسکتی ہے جو آپ کو ڈسٹرب کردے۔ کسی اپ سیٹ کی صورت میں نئی حکمت عملی اختیا رکریں، اصول و قواعد کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں، لکی نمبر5ہے۔

جمعہ  05 ستمبر   2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی امور اور ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ پیش آسکتی ہے، ایسی صورت میں انھیں نظر انداز کریں، خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا۔ وہ کوئی نیا مسئلہ کھڑا کرسکتی ہیں، خواتین کو بھی اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہوگی، دوسروں سے تعاون ملنا مشکل ہوگا۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

جمعرات  04 ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ ضروری نوعیت کے کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا اور اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی۔ روایت سے ہٹ کر طریق کار اختیار کریں، کوئی سرپرائز مل سکتا ہے یا کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ اصول و قواعد کی پابندی کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل ہوسکتی ہیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

بدھ  03 ستمبر  2025

منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ سخت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے، غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام کریں۔ کوئی بات مزاج کے خلاف ہوسکتی ہے، سفر کے دوران میں بھی کوئی مشکل پیش آسکتی ہے۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں یا کوئی مالی نوعیت کا مسئلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔

منگل 02 ستمبر  2025

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔بات چیت ، گفت و شنید اور سفر کے لیے بہتر دن ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، اسے زبردستی انجام دینے کی کوشش نہ کریں، صبروتحمل سے کام لیں۔ دھوکے اور فراڈ سے بچیں، اجنبی اور غیر مخلص افراد سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔اپنی قیمتی چیزوں اور دستاویزات کا بہت خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔

پیر  01 ستمبر  2025

مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اہم کاموں کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں، زائد توانائی حاصل ہوگی اور آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی لیکن کوئی نیا کام شروع نہ کریں، پہلے سے جاری کاموں کو ہی اہمیت دیں۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کام آسانی سے انجام پائیں گے، مشینری کی خریدوفروخت بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔