گزشتہ ماہ کے حوالے سے ہم نے نشان دہی کی تھی کہ فروری حکومت اور ملک کے لیے ایک مشکل مہینہ ہوگا، چناں چہ ایسا ہی ہوا اور پورا مہینہ نہایت سختی اور مشکلات سے بھرپور رہا، حکومت کو مستقل طور پر کوئی نہ کوئی چیلنج درپیش رہا، حکومت گرانے کی اپوزیشن کی کوششیں بھی جاری رہیں اور بالآخر دم توڑ گئیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کو دل سے قبول کرلیا ہے یا یہ کوششیں آئندہ نہیں ہوں گی، یہ سلسلہ تو آئندہ بھی جاری رہے گا کیوں کہ موجودہ سسٹم جس تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے، مفاد پرست اشرافیہ اسے قائم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن رفتہ رفتہ اس سسٹم کے ساتھ تبدیلی کا عمل بھی جاری ہے اور امکان ہے کہ آئندہ ڈھائی سالوں میں بہت کچھ تبدیل ہوجائے گا۔
زائچے کے آٹھویں گھر میں مریخ اور کیتو کا قران ابھی ختم نہیں ہوا ہے جو حادثات کی نشان دہی کرتا ہے، مزید یہ کہ سیارہ زحل کی پوزیشن بھی ابھی تک بہتر نہیں ہوئی ہے بلکہ پیدائش کے چھٹے گھر کے حاکم زہرہ سے قران کی وجہ سے آئینی بحران کی کیفیت ہے، اٹارنی جنرل نے استعفا دے دیا ہے، حکومت اور عدلیہ کے درمیان بھی صورت حال موافق نہیں ہے، آئینی معاملات میں حکومت کو بدستور بعض چیلنج درپیش ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے،خاص طور پر اس وقت جب سیارہ مریخ اپنے شرف کے برج میں داخل ہوگا تو کوئی نیا آئینی بحران حکومت کے لیے مسئلہ بنے گا اور حکومت کو کچھ نئے فیصلے اور اقدام کرنا ہوں گے جو ناپسندیدہ ہوسکتے ہیں۔
اس ماہ کے آخر سے زائچہ ءپاکستان میں مشتری کے دور اکبر میں قمر کا دور اصغر شروع ہوگا، قمر زائچے کے نویں گھرمیں ہے اور تیسرے گھر کا مالک ہے، سیارہ مریخ بھی مہینے کے آخر سے نویں گھر میں داخل ہوگا تو نئے آئینی مسائل کا باعث بنے گا، بہر حال اچھی بات یہ ہے کہ ان مسائل پر قابو پالیا جائے گا، قمر کا دور اصغر نئے فیصلوں اور اقدام کی نشان دہی کر رہا ہے، یہ دور 30 جولائی 2021 ءتک جاری رہے گا اور پاکستان میں اہم تبدیلیوں کا باعث ہوگا۔
کچھ عرصے سے ملک میں پارلیمانی نظام کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور صدارتی نظام کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، قمر کے دور میں یہ آوازیں مزید بلند ہوں گی اور اس امکان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔
مجموعی طور پر زائچے کی پوزیشن بہتر ہورہی ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ حکومتی اقدامات مثبت انداز میں ہوں گے، ملک کو بحران سے نکالنے کی کوششیں اپنا رنگ دکھائیں گی، اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی بڑا خطرہ پیدا نہیں کرسکے گی، سیارہ زحل کی پوزیشن تقریباً 12 مارچ سے بہتر ہوگی جس کے مثبت نتائج حکومت کے استحکام کی صورت میں نظر آئیں گے گویا مارچ کا مہینہ حکومت اور ملک کے لیے ایک معاون و مددگار مہینہ ثابت ہوگا (واللہ اعلم بالصواب)
مارچ کے ستارے
سیارہ شمس برج دلو میں حرکت کر رہا ہے اور 15 مارچ کو برج حوت میں داخل ہوگا اور مہینے کے آخر تک اسی برج میں رہے گا۔
سیارہ عطارد بحالت رجعت برج دلو میں ہے،4 مارچ کو طلوع ہوگا اور 10 مارچ کو مستقیم ہوکر اپنی سیدھی چال پر آجائے گا۔
سیارہ زہرہ برج حمل میں حرکت کر رہا ہے،29 مارچ کو برج ثور میں داخل ہوگا۔
سیارہ مریخ برج قوس میں ہے اور 23 مارچ کو اپنے شرف کے برج جدی میں داخل ہوگا۔
سیارہ مشتری اپنے ذاتی برج قوس میں حرکت کر رہا ہے،31 مارچ کو اپنے ہبوط کے برج جدی میں داخل ہوجائے گا۔
سیارہ زحل برج جدی میں پورا مہینہ رہے گا جب کہ راہو کیتو بالترتیب برج جوزا اور قوس میں حرکت کریں گے۔
شرف قمر
سیارہ قمر یکم مارچ کو اپنے شرف کے گھر برج ثور میں داخل ہوگا، 2 مارچ بروز پیر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 06:34 am سے 07:32 am تک اور 08:29 am سے 09:27 am تک شرف کی باقوت پوزیشن میں ہوگا، اس عرصے میں سیارہ قمر سے متعلق اعمال و وظائف کرنا افضل ہوگا، خیال رہے کہ عروج ماہ بھی ہے اور دن بھی قمر کا ہے، اول ساعت بھی قمر کی ہے اور تیسری ساعت مشتری کی ہے، گھر میں خیروبرکت اور گھریلو یا خاندانی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مندرجہ بالا اوقات میں باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر بسم اللہ الرحمن الرحیم 786 مرتبہ اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں اور کچھ چینی پر دم کرلیں، یہ چینی گھر میں استعمال ہونے والی چینی میں ملادیں تاکہ گھر کے تمام افراد استعمال کرسکیں، جب چینی ختم ہونے لگے یعنی تھوڑی رہ جائے تو اس میں مزید چینی ملا لیا کریں، اس طرح پورا مہینہ یہ چینی استعمال کریں، آئندہ ماہ کے شرف قمر میں دوبارہ اسی عمل کو دہرائیں، ان شاءاللہ گھر میں خیروبرکت ہوگی اور افراد خانہ کے درمیان اتحاد اور یگانگت میں اضافہ ہوگا۔
عمل دوم
کسی خاص نیک و جائز مقصد کے لیے شرف قمر میں اسمائے الٰہی یا رحمن یا رحیم 556 مرتبہ اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں، ان شاءاللہ مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی، عمل کے بعد کسی غریب بال بچے دار عورت کو صدقے کے طور پر دو کلو چاول کا صدقہ دیں۔
قمر در عقرب
قمر اپنے برج ہبوط میں 14 تاریخ کو پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 06:15 am پر داخل ہوگا اور 16 مارچ 10:50 am تک ہبوط یافتہ رہے گا، یہ نہایت منحوس وقت ہوتا ہے، اس وقت کوئی نیا کام شروع نہیں کرنا چاہیے، اہم اور ضروری نوعیت کے کاموں کو بھی کسی اور دن پر رکھنا چاہیے، خاص طور سے ان دنوں میں منگنی ، شادی بیاہ یا کوئی نئی جاب وغیرہ شروع کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے، بہ صورت دیگر نتائج مثبت ظاہر نہیں ہوتے۔
قارئین! روایتی طور پر ہبوط کے لیے مخصوص درجہ مقرر ہے لیکن ہمارا تجربہ یہ ہے کہ برج عقرب میں سیارہ قمر پورے برج ہی میں ہبوط یافتہ ہوتا ہے لہٰذا کسی بھی ایک خاص درجے کو مخصوص کرنا جدید علم نجوم کے مطابق درست نہیں ہے، قمر در عقرب کے وقت میں بندش و رکاوٹ کے لیے یا مخالفین کی زبان بندی ، ان کے ظلم و زیادتی کو روکنے کے لیے خصوصی علم و نقوش کا کام مفید ثابت ہوتا ہے، اس مقصد کے لیے خصوصی اوقات مناسب سیاروی اثرات کے مطابق درج ذیل ہیں جن کی نشان دہی کی جارہی ہے تاکہ عمل میں کامیابی یقینی ہو۔
بھاگنے والے کو روکنے کے لیے
14 مارچ بروز ہفتہ پہلی ساعت اسلام آباد ٹائم کے مطابق 06:19 am سے 07:18 am تک سیارہ زحل کی ہوگی، اس وقت کسی کو روکنے، ملازمت یا مکان میں مستقل قیام وغیرہ کے لیے نقش و طلسم تیار کرنا چاہیے۔
احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم قدم دریں مکان فلاں بن فلاں بیران قرار نہ باید العجل العجل الساعة الساعة یا حراکیل۔
خواب بندی یا دشمنوں سے نجات
اسی روز 08:18 am سے 09:18 am تک ساعت مریخ ہوگی، اس وقت میں دشمن سے نجات ، دشمن کے خلاف کارروائی اور خواب بندی وغیرہ کے نقش و طلسم تیار کرنا چاہیے۔
احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم خواب خود فلاں بن فلاں فی حق فلاں بن فلاں ، قرار نہ باشد العجل العجل الساعة الساعة یا حراکیل۔
عمل دیگر
مخالفین، حاسد، اور دشمنی کرنے والے یا کسی قسم کا نقصان پہنچان والوں کا تصور کیا جائے تو وہ سب ہاتھ باندھے ہوئے کھڑے ہیں اور ایک مرتبہ سورئہ عبث پڑھ کر ان پر پھونک ماری جائے اور زبان سے کہا جائے یا رب العالمین ان سب کے شر سے محفوظ رکھ۔
تسخیر حکام
09:18 am سے 10:18 am تک ساعت شمس ہوگی، اس عرصے میں اعلیٰ حکام یا افسران بالا کی زبان بندی یا ان کے ظلم و زیادتی سے نجات کے لیے عمل کرنا چاہیے۔
احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم عقل و خرد فلاں بن فلاں فی حق فلاں بن فلاں العجل العجل الساعة الساعة یا حراکیل۔
ناجائز تعلق سے روکنا
10:18 am سے 11:17 am تک ساعت زہرہ ہوگی، اس عرصے میں خواتین کی خواب بندی ، ان کے دل میں جگہ بنانے کے لیے یا کسی بدکار عورت کو ناجائز تعلق سے روکنے کے لیے عمل کرنا چاہیے۔
احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم عقد التعلق عاشقی فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں لا تزنی العجل العجل الساعة الساعة یا حراکیل۔
زبان بندی
11:17 am سے 12:17 am تک ساعت عطارد ہوگی،اس ساعت میں زبان بندی ، مخالف بولنے والے کے خلاف کارروائی، دو افراد کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے عمل، سفر پر جانے والے کو روکنے یا ذہنی خرابیوں مثلاً جھوٹ بولنا اور بری عادتوں میں مبتلا ہونا ، کے لیے نقش و طلسم تیار کرنا چاہیے۔
احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور عقد السان فلاں بن فلاں فی حق فلاں بن فلاں صم بکم عمی فھم لایرجعون العجل العجل الساعة الساعة یا حراکیل۔
دماغی خرابیوں کے لیے
12:17 am سے 01:17 am تک ساعت قمر ہوگی، اس وقت مہلک بیماریوں سے نجات اور خصوصاً دماغی خرابیوں کے علاج کے لیے نقش و طلسم تیار کرنا چاہیے۔
احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم دورئہ مرگی فلاں بن فلاں ابداً العجل العجل الساعة الساعة یا حراکیل۔
عزیزان من! قمر در عقرب سے درست طریقے پر فوائد کا حصول مندرجہ بالا اصول و قواعد کے مطابق ہوسکتا ہے، ہمارے اس طریق کار کو آپ نہایت مجرب پائیں گے، اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے مزید ساعتیں بھی استعمال میں لائی جاسکتی ہیں، یہ بھی خیال رہے کہ ہم نے یہاں اسلام آباد ٹائم کے مطابق ساعتیں دی ہیں، ان ساعتوں کا وقت اپنے شہر کے مطابق کرنا ہوگا، اپنے شہر سے اسلام آباد کا فرق معلوم کرکے ہمارے دیے ہوئے وقت میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے،اگر آپ خود ساعت کا استخراج کرسکتے ہیں تو یہ بہت ہی بہتر بات ہوگی،اس کام کے لیے کسی بھی شہر کا طلوع آفتاب اور غروب آفتاب معلوم ہونا چاہیے، اسی طرح کسی بھی دن غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک کا وقت بھی معلوم ہونا چاہیے، مکمل طریق کار ہماری ویب سائٹ پر ”جفر آثار“ کے لنک میں موجود ہے۔