پاکستان اور بھارت کے زائچوں میں مشکل وقت کا آغاز

عالمی معاشی بحران کورونا وائرس کی وبا کے بعد دنیا بھر میں ایک نیا رخ اختیار کر رہے ہیں، سپرپاور امریکا اپنی سابقہ حیثیت کھورہا ہے، اس کے مقابلے میں چین اور روس کی پوزیشن بہتر ہورہی ہے، جاپان نے بھی امریکا پر دفاعی اعتبار سے انحصار کم کردیا ہے، امریکا میں داخلی انتشار بڑھ رہا ہے، اگست، ستمبر اور اکتوبر میں یہ انتشار مزید بڑھے گا، گوروں اور کالوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، امریکا کے بعض شہروں میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حیثیت متنازع ہوتی جارہی ہے، امریکی میڈیا سے ان کی محاذ آرائی میں بھی اضافہ ہوا ہے، بھارت کے علاوہ دیگر اتحادی ممالک اب چین اور روس کی طرف دیکھ رہے ہیں، امریکا میں اس سال تین نومبر کو نئے الیکشن ہورہے ہیں جس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل ڈیموکریٹک امیدوار جیوبائیڈن ہیں، بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیوبائیڈن کی پوزیشن مسٹر ٹرمپ کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے لیکن مسٹر ٹرمپ کا دعوی ہے کہ وہ یہ الیکشن بھی ضرور جیتیں گے اور اگر انھیں کامیابی نہ ملی تو وہ انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کریں گے گویا دوسرے معنوں میں الیکشن کو متنازع بنایا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف امریکا اور بھارت مل کر چین سے محاذ آرائی میں مصروف ہیں، انھیں خطرہ ہے کہ چین تائیوان پر قبضہ کرسکتا ہے،لداخ میں وہ فوجی اتار چکا ہے، اسرائیل ، ایران، ترکی کے درمیان بھی ایک پراکسی وار جاری ہے، گزشتہ مہینے میں ایران کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، روس کے صدر پیوٹن نے سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،وہ پہلے بھی یوکرین کو اپنا حصہ سمجھتے رہے ہیں اور حال ہی میں انھوں نے بحیرہ کیپسین وغیرہ میں بڑی جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے، محاذ آرائی کا دوسرا مرکز پیسفک سی بن رہا ہے جہاں چائنا کے مقابل جاپان، آسٹریلیا، بھارت اور امریکا ہےں۔
عزیزان من! اگست ، ستمبر اور اکتوبر اس حوالے سے خاصے اہم مہینے ہیں کیوں کہ سیارہ مریخ اور مشتری ان مہینوں میں غیر معمولی پوزیشن کی وجہ سے مختلف ملکوں کے زائچوں میں اہم اثرات کا باعث ہوں گے،ایسی صورت حال میں عالمی بحران کوئی نیا رُخ اختیار کرسکتے ہیں اور وہ رخ باہمی تصادم کا بھی ہوسکتا ہے۔
پاکستان اور بھارت دونوں کا پیدائشی برج ثور ہے، سیارہ مریخ زائچے کے بارھویں گھر میں رہتے ہوئے دونوں ملکوں کے زائچے میں اہم گھروں کو متاثر کرے گا جس کی وجہ سے دونوں ملک کسی نئے بحران کا شکار ہوں گے، یہ بحران داخلی بھی ہوسکتا ہے اور خارجی بھی، داخلی بحران بڑے پیمانے پر انتظامی نوعیت کی تبدیلیاں لاسکتا ہے جب کہ خارجی بحران کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید نوعیت کی محاذ آرائی اور سرحدی جھڑپوں کا اندیشہ موجود ہے،ایسی ہی صورت حال ایران ، چین، اسرائیل اور ترکی کے زائچوں کی بھی ہے، گویا ہمیں اگست تا اکتوبر کسی بھی وقت کسی دھماکہ خیز خبر کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
زائچہ ءپاکستان میں راہو کیتو کی مستقیم پوزیشن معاشی بحران، داخلی انتشار، باہمی تنازعات ،حادثات و سانحات ،حکومت کے لیے مسائل و پریشانیاں اور غیر ملکی مداخلت کے امکانات ظاہر کر رہی ہے،میڈیا کا کردار منفی ہے، اس صورت حال میں ہر روز ایک نیا تماشا رونما ہوتا ہے، اسلام آباد افواہوں کا مرکز بنا ہوا ہے،اپوزیشن ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوششوںمیں مصروف ہے، بہت زیادہ دباو¿ وزیراعظم عمران خان پر ہے اور اگست میں رہے گا، وہ اس دباو¿ سے نکلنے میں ستمبر کے بعد ہی کامیاب ہوسکیں گے،مزید امکان یہ ہے کہ اگست میں حکومت کچھ نئے فیصلے اور اقدام کرسکتی ہے جس سے صورت حال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی،یہ فیصلے انتظامی نوعیت کے ہوسکتے ہیں، وزرا، مشیروں اور بیوروکریسی میں مزید تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی، اس سے زیادہ داخلی صورت حال میں اور کچھ فی الحال ممکن نظر نہیں آتا، البتہ اگست کے مہینے میں بھارت کی طرف سے ایسی کوششیں ہوسکتی ہیں جو پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہوں اور پاکستان کو جوابی طور پر خارجہ محاذ پر توجہ دینا پڑے، (واللہ اعلم بالصواب)

اگست کی سیاروی پوزیشن

سیارہ شمس برج سرطان میں حرکت کر رہا ہے اور 17 اگست کو اپنے ذاتی برج اسد میں داخل ہوگا، شمس کی پوزیشن برج سرطان اور اسد میں مضبوط ہوتی ہے،سیارہ عطارد برج جوزا میں ہے اور 3 اگست کو برج سرطان میں داخل ہوگا، سیارہ زہرہ یکم اگست کو برج ثور کے آخری درجے پر ہوگا یہاں اس کا قیام طویل رہا ہے، 2 اگست کو برج جوزا میں داخل ہوجائے گا اور پورا ماہ اسی برج میں رہے گا،سیارہ مریخ برج حوت میں حرکت کر رہا ہے اور آہستہ آہستہ اس کی رفتار سست ہورہی ہے،18 اگست کو اپنے ذاتی برج حمل میں داخل ہوگا، 30 اگست کو تین درجے پر پہنچ کر مستقیم ہوگا۔
مریخ کی یہ پوزیشن 22 ستمبر تک بدستور رہے گی، وہ لوگ جن کے زائچوں میں سیارہ مریخ فعلی منحوس ہے اور زائچے کے ابتدائی درجات طالع میں طلوع ہیں ، مریخ کی اس پوزیشن سے نقصان اور پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن وہ افراد جن کے زائچے میں سیارہ مریخ فعلی سعد ہے اور طالع کے درجات ابتدائی ہیں انھیں زبردست فوائد اور خوشیاں حاصل ہوں گی۔
طالع برج ثور ، سنبلہ اور عقرب والوں کے لیے سیارہ مریخ فعلی منحوس کا کردار ادا کرتا ہے، جب کہ دیگر تمام طالعات کے لیے فعلی طور پر سعد اثر رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کا طالع برج ثور ہے اور درجات بھی ابتدائی ہیں۔
سیارہ مشتری اپنے ذاتی برج میزان میں بحالت رجعت حرکت کر رہا ہے،24 اگست کو 23 درجہ 54 دقیقہ مستقیم پوزیشن پر آجائے گا اور 5 اکتوبر تک اسی درجے پر مستقیم رہے گا۔
سیارہ مشتری کی یہ پوزیشن ان لوگوں کے لیے سخت ناموافق اور نقصان دہ ہوگی جن کے زائچے میں مشتری فعلی منحوس ہے، البتہ وہ لوگ جن کے زائچے میں مشتری فعلی طور پر سعد اثر رکھتا ہے انھیں زبردست فوائد اور خوشیاں حاصل ہوں گی۔
سیارہ مشتری برج ثور ، سرطان اور جدی والوں کے لیے فعلی منحوس سیارہ ہے، اس کے علاوہ دیگر تمام بروج کے لیے سعد اور مبارک اثر رکھتا ہے۔
سیارہ زحل بحالت رجعت برج جدی میں حرکت کر رہا ہے جب کہ راہو اور کیتو بالترتیب برج جوزا اور قوس میں حرکت کریں گے۔(مذکورہ بالا سیاروی پوزیشن ویدک علم نجوم کے مطابق ہے)

قمر در عقرب

پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق قمر 29 جولائی بروز بدھ شب 02:21 am پر اپنے ہبوط کے برج عقرب میں داخل ہوگا اور 31 جولائی بروز جمعہ صبح 06:37 am تک برج عقرب میں رہے گا، یہ تمام عرصہ نہایت نحوست کا ہے، اس میں کوئی نیا کام شروع نہ کریں، اپنے روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں، اس عرصے میں نیا کام شروع کرنا فائدہ مند نہیں ہوگا، خاص طور پر شادی بیاہ وغیرہ سے گریز کریں، کوئی نیا معاہدہ نہ کریں۔
اس نحس وقت میں بندش یا رکاوٹ وغیرہ کے لیے عملیات کیے جاتے ہیں ، اس حوالے سے ہماری ویب سائٹ سے مدد لی جاسکتی ہے یا براہ راست رابطہ کرکے مشورہ کیا جاسکتا ہے۔

شرف قمر

سیارہ قمر اس ماہ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق اپنے شرف کے برج ثور میں 12 اگست بروز بدھ صبح 07:10 am پر داخل ہوگا اور 14 اگست شام 05:33 pm تک برج ثور میں رہے گا، اس عرصے میں ورد و وظائف یا نقش و طلسم کے لیے مو¿ثر ترین وقت 13 اگست صبح قبل طلوع آفتاب 03:44 am سے 04:37 am تک ہوگا، اس وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم 786 مرتبہ اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر چینی پر دم کریں اور وہ چینی گھر میں استعمال ہونے والی چینی میں ملادیں تاکہ گھر کے تمام افراد استعمال کرسکیں، جب چینی ختم ہونے لگے تو اس میں مزید چینی کا اضافہ کرلیا کریں، انشاءاللہ گھر میں خیروبرکت ہوگی اور گھریلو نا اتفاقی یا ناچاقی کا خاتمہ ہوگا، بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔
آیئے اپنے سوالات اور ان کے جوابات کی طرف۔

علیحدگی کی وجہ؟

ایم، کے۔جگہ نامعلوم:عزیزم! آپ کے ساتھ اس کا میچ نہیں ہے، آپ کا سن سائن جیمنی ہے اور وہ ٹورس ہے، ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ نے اس تعلق کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیوں کہ جیمنی ہونے کی وجہ سے آپ ابتداءمیں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتیں، جب کہ وہ ہر معاملے میں نہایت سنجیدہ اور ٹھوس قدم اٹھانے کا عادی ہے چناں چہ آپ کے غیر سنجیدہ رویے سے اس نے اپنا راستہ بدل لیا ہے، ہمیں نظر نہیں آتا کہ وہ آپ کی طرف دوبارہ آسانی سے متوجہ ہوسکے گا، بہتر ہوگا کہ اس کا خیال دل سے نکال کر کسی اور طرف توجہ دیں ، آپ کے لیے بہتر میچ اسد، میزان، قوس، دلو اور حمل ہوسکتے ہیں،آپ کے لیے اس کو بھولنا یا نظرانداز کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے، برج جوزا ایک اُڑتا پنچھی ہے،محبت اور دوستی کے معاملات میں اور زیادہ سنجیدہ نہیں ہوتا لہٰذا آپ کو کوئی اور پارٹنر ڈھونڈنے میں دیر نہیں لگے گی۔

حالات میں تبدیلی؟

زیڈ، اے۔جگہ نامعلوم: آپ کے زائچے میں ایک خراب دور جاری ہے جو تقریباً مزید دو سال تک جاری رہے گا، اس دوران یقینا آمدن سے متعلق معاملات پر دباو¿ پڑتا ہے، اپنا صدقہ ہفتہ کے روز دیا کریں ،چوں کہ آپ کا شمسی برج اور قمری برج دونوں سنبلہ ہیں، اس لیے آپ زیادہ سختی محسوس کر رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ جو کام بھی مل جائے اسے غنیمت جانیں اور وقت گزارنے کے لیے اسے کرتے رہیں،نومبر کے مہینے میں سیارہ مشتری اپنے برج ہبوط میں چلا جائے گا تو وقت اور زیادہ سخت ہوگا، آپ کو نئی جاب کے مواقع ملیں گے۔آپ کے لیے لکی اسٹون ایمرلڈ اور فیروزہ ہیں،وظیفے کے طور پر سورئہ قریش 41 مرتبہ عشاءکی نماز کے بعد پڑھ کر دعا کیا کریں۔

بہتر شعبہ؟

ایم، زیڈ: آپ کے صاحب زادے کا شمسی برج حمل اور قمری برج قوس ہے، وہ یقینا پرجوش ، ایڈونچرر اور خاصے جلد باز واقع ہوئے ہیں، بنیادی طور پر مکینیکل مائنڈ ہیں، اگر آپ انہیں انجینئرنگ یا کمپیوٹر سائنسز کی تعلیم دلائیں تو بہتر رہے گا، میڈیکل کا شعبہ ان کے لئے بہتر ہوسکتا ہے اگر وہ سرجری کی طرف جائیں، فی الحال انہیں کچھ زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوگی تب ہی کامیابی حاصل کرسکےں گے،ایسے لوگ فوج ، پولیس اور ائر فورس وغیرہ میں بھی کامیاب رہتے ہیں، چوں کہ قمری برج قوس ہے لہٰذا ان کا رجحان ایجوکیشن یا قانون کی طرف بھی نظر آتا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ حمل بچہ ہمیشہ ایکشن میں رہتا ہے اوراس کی بے قراری اسے کسی ایک شعبے میں ٹکنے نہیں دیتی، جلد سے جلد وہ سب کچھ کرلینا چاہتا ہے جو اسے پسند ہو، اسے سختی سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ورنہ باغیانہ رجحانات پروان چڑھتے ہیں لہٰذا آپ دانش مندی اور حکمت عملی سے اسے کنٹرول کریں۔اس کا لکی اسٹون روبی اور یلو سفائر ہے۔

زندگی کا خاص مقصد

ایچ، بی نامعلوم مقام سے لکھتی ہیں ”میں نے ابھی ماسٹرز کے پیپرز دیے ہیں اور رزلٹ کا انتظار ہے ، آگے پی ایچ ڈی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہوں اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرناچاہتی ہوں ، زندگی کا خاص مقصد دعوت و تبلیغ ہے کہ اللہ مجھے اس مقصد کے لےے چن لے ، میں چاہتی ہوں کہ آپ میرا زائچہ نکال کر وظیفہ ارسال کردیں ۔“
جواب: پیاری بیٹی ! آپ کے ارادے نیک اور جائز ہیں مگر شعور کی کمی ہے ، ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے ، بے شک آپ پی ایچ ڈی کریں ، اللہ آپ کو دعوت و تبلیغ کی توفیق دے لیکن آپ کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنا چاہےے کہ زندگی کے حقیقی تقاضے اور مقاصد کیا ہیں ، خصوصاً ایک عورت ہونے کے ناطے دین کی طرف سے آپ کے فرائض منصبی کیا ہونے چاہئیں ، آپ کو ایک بیٹی اور بہن کے بعد ایک بیوی، ایک ماں بھی بننا ہے لہٰذا زندگی کے دیگر مقاصد کے حصول کی دوڑ میں یہ بنیادی اور سب سے زیادہ اہم مقاصد نظر انداز نہ ہونے پائیں تب ہی ایک کامیاب زندگی کا خواب پورا ہوگا ۔
آپ نے اپنی تاریخ پیدائش ، وقت پیدائش یا پیدائش کا شہر وغیرہ کچھ نہیں لکھا چنانچہ آپ کا زائچہ کیسے بنایا جائے ؟ مزید یہ کہ وظیفے کی آپ کو کیا ضرورت ہے ؟ اس حوالے سے بھی آپ نے کوئی وضاحت نہیں کی ، بہر حال ہر طرح کی خیر و برکت اور صحت و سلامتی کے لےے ایک وظیفہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۔
فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح دوسرے کلمے کی پڑھ کر 41 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 بار سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کیا کریں ، اگر اس وظیفے کو عمر بھر جاری رکھیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے ، آپ کے تمام مسائل اسی وظیفے کے ذریعے حل ہوتے رہیں گے اور زندگی میں کبھی کوئی مشکل یا پریشانی آپ کے لےے مسئلہ نہیں بنے گی ۔