مئی کی سیاروی گردش اور آئین پاکستان کو خطرات

چاندگہن میں ایک خصوصی جفری نقش کی زکات

پاکستان کس سمت جارہا ہے؟ حالات کون سی کروٹ بدلنے والے ہیں؟ملک میں جمہوریت کا مستقبل کیا ہے؟ کیا مارشل لا لگ سکتا ہے؟الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں جاری تنازعات کیا رُخ اختیار کریں گے؟
ایسے ہی بے شمار سوالات ہر شخص کے ذہن میں کلبلارہے ہیں ،ہر مجلس ،ہر گروپ کا موضوع یہی ہے ،ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز اسی بحث مباحثے میں صبح و شام مصروف ہیں کہ آخر ہوکیا رہا ہے اور ہوگا کیا؟ ایسی بے یقینی کی صورت حال پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی،ہر گزرتا دن ایک نیا تماشا دکھا رہا ہے،عید کی نماز پڑھ کر ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے بعد لوگوں کی زبان پر ایسے ہی سوالات نظر آئے لیکن جواب کسی کے پاس بھی نہ تھا۔
اس سال پاکستان کے آئین کو نافذ ہوئے پورے پچاس سال ہوچکے ہیں اور اپریل میںہم اس آئین کی پچاسویں سالگرہ مناچکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی آئین و قانون کی پاسداری نظر نہیں آتی،قانون گویا موم کی ناک ہے جس کا جیسے دل چاہتا ہے، موڑ لیتا ہے۔
گزشتہ کالم میں ہم نے لکھا تھا کہ اپریل کا مہینہ تقریباً ایسا ہی ہوگا جیسا کہ 2022 کا اپریل تھا،صورت حال تقریباً اسی سطح پر آچکی ہے۔زائچہ پاکستان کے مطابق اس وقت کثرت سیارگان زائچے کے بارھویں گھر میں ہے،یعنی شمس ،عطارد ،مشتری ،یورینس اور راہو بارھویں گھر میں حرکت کر رہے ہیں،سیارہ زہرہ اس ماہ پہلے گھر میں رہا اور 3 مئی سے دوسرے گھر میں داخل ہوگا،سیارہ مریخ پہلے سے دوسرے گھر میں موجود ہے،کیتو چھٹے گھر میں ،پلوٹو نویں گھر میں ،زحل دسویں گھر میں اور نیپچون گیارھویں گھر میں ہیں،یہ پوزیشن پیدائشی زائچے کے سیارگان کو متاثر کر رہی ہے،پیدائش کے شمس پر راہو کی نظر ہے،پلوٹو اور نیپچون بھی زائچے کے حساس مقامات پر ہیں،کیتو سیارہ زحل کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے،20 اپریل کا سورج گہن زائچے کے بارھویں گھر میں لگا ہے،جب کہ 5 مئی کا چاند گہن زائچے کے چھٹے گھر میں لگے گا اور یہ تمام عوامل اس بات کی نشان دہی کر رہے ہیں کہ اگر ہمارے سیاسی رہنماو¿ں نے ہوش کے ناخن نہ لیے،اپنی انا کے حصار میں قید رہے ،باہمی طور پر کوئی سمجھوتا نہ کیا تو کوئی تیسری طاقت جمہوریت کی پوری بساط لپیٹ دے گی،حالاں کہ 25 اپریل کو آئی ایس پی آر کی بریفنگ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فوج سیاسی معاملات سے خود کو دور رکھے گی،ہم اپنے اسی کالم میں نشان دہی رکھ چکے ہیں کہ ایسا ممکن نہیں ہے،ہماری فوج اس ملک کی محافظ ہے اور وہ حد سے زیادہ بگڑتی صورت حال میں صرف تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتی،اس کی مداخلت یقینی ہے اور اس مداخلت کا موقع ہمارے سیاست داں مہیا کر رہے ہیں،پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ ایک دوسرے کے مقابل آگئے ہیں،ملک کے آئینی تقاضوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور ذاتی مفادات کو اہمیت دی جارہی ہے۔
عزیزان من! زائچے کے بارھویں گھر میں گرو چنڈال یوگ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے معاملات کو کوئی نیا رنگ دے سکتا ہے،تنازعات اس حد تک بڑھ سکتے ہیں کہ دونوں اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوسکتی ہے،سیارہ زحل پر کیتو کی نظر اور راہو کی پیدائش کے شمس پر نظر پی ڈی ایم حکومت کی بساط لپیٹ سکتی ہے،5 مئی کا چاند گہن نہایت اہمیت کا حامل ہے،یہ عدلیہ کے سخت فیصلے اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو متحرک کرنے کا کام سر انجام دے سکتا ہے،بہتر یہی ہوگا کہ سیاست داںفوری طور پر انتخابات کے لیے کوئی درمیانی راستہ اختیار کرکے جمہوری عمل کو جاری رکھیں،ہماری نظر میں اس حوالے سے 15 مئی تک کا وقت نہایت سخت اور تشویش ناک ہے،اس عرصے میں سیارہ عطارد بھی بارھویں گھر میں بحالت رجعت ہوگا اور راہو سے قریب ہونے کی صورت میں سیاسی دانش وروں کی عقلوں پر پردہ ڈال دے گا،امکان ہے کہ وہ کوئی بہتر یا مناسب فیصلہ نہ کرسکےں یا ان کے وزیر و مشیر انھیں غلط راستے پر ڈال دیںاور غلط راستہ ایک ہی ہے،آئین پاکستان سے انحراف یعنی آئین شکنی،اگر سیاسی رہنما آئین شکنی کریں گے تو پھر کوئی اور بھی اسی راستے پر چل سکتا ہے۔

مئی کی سیاروی گردش

سیارہ شمس اپنے شرف کے برج حمل میں گردش کر رہا ہے،15 مئی کو برج ثور میں داخل ہوگا،سیارہ عطارد بھی برج حمل میں بحالت رجعت حرکت کر رہا ہے،15 مئی کو مستقیم ہوگا اور پورا مہینہ اسی برج میں رہے گا،سیارہ زہرہ برج ثور میں حرکت کر رہا ہے،2 مئی کو برج جوزا میں داخل ہوگا اور پھر 30 مئی کو برج سرطان میں چلا جائے گا،اس بار اسے رجعت بھی اسی گھر میں ہوگی لہٰذا طویل عرصہ یعنی 5 اکتوبر تک برج سرطان ہی میں بحالت رجعت استقامت حرکت کرے گا،سیارہ مریخ برج جوزا میں حرکت کر رہا ہے،10 مئی کو اپنے ہبوط کے برج سرطان میں داخل ہوگا۔
سیارہ مشتری برج حمل میں داخل ہوچکا ہے گویا آسمانی کونسل میں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے جو آئندہ سال تک جاری رہے گی،اس سال مشتری راہو سے قران کرے گا اور ”گروچنڈال یوگ“ بنائے گا،یہ ایک نہایت اہم یوگ ہے جو منفی اثرات کا حامل ہے،سیارہ زحل اپنے ذاتی برج دلو میں حرکت کر رہا ہے لیکن اس پر کیتو کی پوری نظر ہے،یہ نظر ارضیاتی تبدیلیاں لاتی ہے،سیارہ نیپچون برج حوت کے ابتدائی درجات پر حرکت کر رہا ہے جب کہ یورینس برج حمل میں ہے،پلوٹو برج جدی میں جب کہ راہو کیتو مستقیم پوزیشن میں برج حمل میں ہےں۔

چاند گہن

اس سال کا پہلا چاند گہن 5 مئی کو لگے گا،یہ جزوی گہن ہوگا،پاکستان میں نظر آئے گا، اس لیے زیادہ اہم ہے،گہن کی ابتدا رات 08:14:08 pm پر ہوگی جب کہ انتہائی نکتہ ءعروج 10:22:55 pm پر ہوگا،گہن کا خاتمہ 6 مئی شب 12:31:40 am پر ہوگا گویا 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب ہوگی،گہن برج میزان کے 20 درجہ 41 دقیقے پر لگے گا،اس کا کل دورانیہ 4 گھنٹہ 17 منٹ ہوگا۔
وہ لوگ جو عملیات کا شوق رکھتے ہیں،اس گہن میں حروف صوامت کی زکات ادا کرسکتے ہیں،طریقہ کار سے واقفیت کے لیے ہماری کتاب مسیحا حصہ دوم دیکھ سکتے ہیں،یہاں ہم ایک اور نقش کی زکات کا طریقہ دے رہے ہیں۔

حمد السرِّ ھُو

بے شک حروف نورانی کے بعد حروف صوامت نہایت اہم اور اپنے اثرات میں نہایت قوی حروف ہیں اور اس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ اسم ذات اللہ اور اسم پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حروف پر بھی اگر نظر ڈالیں تو ان دونوں ناموں میں حروف صوامت ہی استعمال ہوئے ہیں۔ کسی حرف پر کوئی نقطہ نہیں ہے۔ اس سے بھی آگے بڑھ کر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا کلمہ شریف بھی حروف صوامت پر ہی مشتمل ہے۔ پورے کلمے میں ایک حرف بھی ایسا استعمال نہیں ہوا ہے جس پر کوئی نقطہ استعمال ہوا ہو۔
ماہرین جفر نے کلمہ شریف سے بھی ایک نیا نقطہ برآمد کیا ہے۔ کلمے کے حروف کو علیحدہ علیحدہ لکھیں اور اس کے بعد تلخیص کرلیں یعنی جو حروف ایک سے زائد بار آئے ہیں انہیں کاٹ دیں تو صرف 9 حروف اصل ہوں گے جو یہ ہیں:

ل ا ہ م ح د ر س و

ان 9 حروف کے اعداد 354 ہیں جب کہ تمام حروف صوامت کے اعداد 543 ہیں یعنی اگر ان اعداد کی مفرد قوت لی جائے تو وہ 3 ہوگی۔ کلمہ شریف کے تلخیص شدہ حروف سے جو کلمہ بنتا ہے وہ یہ ہے

حمد السرِّھُو

اس کلمے کو ایک طلسم سمجھ لیجیے۔ اگر اس کے معنی معلوم کیے جائیں تو یہ ہوں گے۔ ”تعریف کے قابل اس کے(اللہ کے) تمام بھید ہیں۔“
عزیزانِ من! 354 کا نقش مثلث بھر کے سورج گرہن میں اگر اس کی زکوٰة نکال لی جائے تو یہ نقش تمام بندش کے کاموں میں مفید ثابت ہوگا۔ نقش یہ ہے:

حمد السرِّ ھُو

سورج گرہن میں اس نقش کی زکوٰة ادا کرنے کا طریقہ یہ ہوگا کہ باوضو رجال الغیب کا خیال رکھتے ہوئے علیحدہ کمرے میں بیٹھیں۔ پہلے 354 مرتبہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ کلمہ¿ طیبہ پڑھیں۔ بعدازاں کالی یا نیلی روشنائی سے یا کسی پینسل سے 354 مرتبہ اس نقش کو لکھ لیں۔ نقش کے اوپر طلسمی کلمہ بھی ضرور لکھیں۔
آسانی کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ پہلے سے کسی سادہ کاپی پر 354 نقوش کے خانے بنا لیں تاکہ عین وقت پر صرف نقش بھرنے کا کام ہی کرنا پڑے۔ اس کام سے فارغ ہونے کے بعد کچھ شیرینی پر فاتحہ دیں اور ایصالِ ثواب میں تمام اولیائے کرام اور خصوصاً حضرت غوث گوالیاری رحمتہ اللہ علیہ کو نہ بھولیں۔ جس کاپی میں نقوش لکھے ہیں اسے کسی سیاہ کپڑے یا کاغذ میں لپیٹ لیں اور قبرستان میں جا کر ایسی جگہ دفن کر دیں جو لوگوں کی گزرگاہ نہ ہو۔
اب آپ ایک سال کے لیے اس نقش کے عامل ہوگئے۔ نقش کی تاثیر کو برقرار رکھنے کے لیے مداومت کے طور پر 9 نقش روزانہ لکھنا ہوں گے۔ اس کام کے لیے بھی ایک کاپی بنانا ہوگی جس میں فرصت کے اوقات میں 9 نقش لکھ دیا کریں۔
مندرجہ بالا نقش کسی بھی قسم کی بندش کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ نقش لکھ کر اس کے نیچے یا پشت پر مقصد کی سطر لکھ دیں۔ مثلاً اگر کسی کی زبان بندی مقصود ہے تو مقصد کی سطر کے طور پر اتنا لکھنا کافی ہوگا:
”بستم زبان فلاں بن فلاں در غرض و حق فلاں بن فلاں۔“ اسی طرح مختلف بیماریوں کے علاج معالجے، یعنی ان کی روک تھام کے لیے بھی مقصد کی سطر نقش پر لکھی جا سکتی ہے، یعنی اگر کسی کا سر درد نہ جاتا ہو، دنیا بھر کے علاج ہو چکے ہوں تو یہ نقش لکھ کر دیں، تاکہ سر میں باندھے، اسی طرح مرگی کے دوروں کی بندش کے لیے بھی یہ نقش استعمال کرسکتے ہیں، اگر خواتین کو ماہانہ نظام بہت شدید اور حد سے زیادہ ہو ، جریان خون حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے جان جانے کا خطرہ ہو تو اس کی بھی بندش کی جاسکتی ہے لیکن یاد رہے کہ جریان خون کی بندش اسی صورت میں کی جائے جب جان جانے کا خطرہ ہو، بندش کی دوسری اقسام میں ایسے کاموں کے لیے بھی یہ نقش استعمال ہوسکتا ہے جب کوئی بری یا گندی عادتوں میں مبتلا ہو مثلاً جھوٹ بولنا ، چوری کرنا ، نشہ کرنا، مارپیٹ کرنا، بدزبانی اور گالم گفتار کرنا ، گھر سے بھاگنا وغیرہ۔
مقصد کی سطر اس طرح لکھیں:
”بستم دردِسر فلاں بن فلاں“
”بستم دورئہ مرگی فلاں بن فلاں“
”بستم جریان خون فلاں بن فلاں“
”بستم دروغ گوئی فلاں بن فلاں“
”بستم عادتِ چوری فلاں بن فلاں“
”بستم عادتِ نشہ فلاں بن فلاں“
”بستم دست درازی فلاں بن فلاں“
”بستم بدزبانی فلاں بن فلاں“
”بستم قدم در ایں مکان فلاں بن فلاں“
”بستم ناجائز تعلق فلاں بن فلاںو بین فلاں بن فلاں“
اسی طرح دیگر بیماریوں کی روک تھام بھی اس نقش سے ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار مقاصد میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً ناجائز تعلقات کا خاتمہ، شراب، جوا یا دیگر عاداتِ بد سے روکنا، طاقت ور دشمن کو ظلم سے روکنا وغیرہ۔ شرط یہی ہے کہ نقش کے ساتھ اپنا مقصد واضح طور پر لکھیں۔
نقش کے موکل کا نام ”جیشائل“ ہے۔ نقش کی پشت پر اس کا نام بھی لکھیں،خیال رہے کہ موکل کے حروف ج،ی،ث ہیں۔
جس طرح حروفِ صوامت کے کاموں میں چاند، سورج گرہن، قمر در عقرب اور قرانِ شمس و قمر وغیرہ کے اوقات بہتر ہوتے ہیں، اسی طرح اس نقش سے کام لیتے وقت ایسے ہی اوقات کو اوّلیت دیں۔ بحالتِ مجبوری اگر ایسا کوئی وقت قریب نہ ہو اور ضرورت شدید آن پڑے تو مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے عطارد، مریخ اور زحل کی ساعتوں کا انتخاب کریں، جو روزانہ مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ علم نجوم سے واقفیت رکھتے ہیں اور سیارگان کے نظرات کو سمجھتے ہیں، ان کے لیے مناسب وقت کا حصول زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
آخری با ت وہی ہے جو ہم برسوں سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ ہرگز ہرگز کسی ناجائز مقصد کے لیے اس نقش کو استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ چھوٹی موٹی باتوں کو نظرانداز کر دیا کریں، خصوصاً اپنی ذات کے حوالے سے بہت زیادہ تحمل اور صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ خلق خدا کو فیض پہنچانے کی نیت رکھیں۔ اپنے ذاتی نام ونمود اور اپنے قوت و اقتدار کی خاطر اس نقش کی زکوٰة نہ دیں۔ اکثر لوگ اپنی تکلیف یا پریشانی کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں اور اپنے مخالف کے مظالم بھی بہت نمک مرچ لگا کر سناتے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ ایسے معاملات میں نہایت دانش مندی کی ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ یک طرفہ شکایات سامنے آتی ہیں۔
ان کی روشنی میں کوئی قدم اٹھانا نامناسب بات ہے۔ ایسی صورت میں جب تک قطعی اطمینان نہ حاصل ہو جائے، کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ وہ لوگ جو حروفِ صوامت سے کام لیتے ہیں، مقصد کی سطر بنا کر ان کے طلسمی کلمے تیار کر کے اس نقش کے چاروں طرف لکھ دیں۔ یہ دو آتشہ کام ہو جائے گا۔ ہم نے ہر بات کھول کر بیان کر دی ہے۔

قمر در عقرب

قمر اپنے ہبوط کے برج عقرب میں اس ماہ 9 مئی پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 11:05 am سے 12:52 pm تک ہوگا،اس دوران میں ضروری اعمال کیے جاسکتے ہیں لیکن قمر در عقرب کا مکمل طور سے منحوس وقت 7 مئی سے 8 مئی کی شب تک رہے گا۔

شرف قمر

اس ماہ شرف قمر کا وقت پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 9 مئی 04:43 pm سے 06:35 pm تک ہوگا،یہ سعد وقت ہے، اس وقت میں ضروری اعمال کیے جاسکتے ہیں۔