آج کا دن کیسا رہے گا؟
ہفتہ 30 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ آج کے پروگرام لچک دار رکھیں۔ ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی مرضی و منشا کے مطابق انجام پائے۔ کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔ کوئی بات یا صورت حال توقع کے خلاف سامنے آسکتی ہے۔ سفر میں کوئی دشواری پیش آسکتی ہے، محتاط رہیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعہ 29 اگست 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن ہر صورت میں اپنی وجدانی صلاحیت اور قوت سے کام لیں، خصوصاً اہم معاملات میں فیصلہ کرتے ہوئے۔ مالی اور کاروباری نوعیت کے معاملات میں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ ترقیاتی نوعیت کے کاموں کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں ، ہر معاملے میں آپ کی اپنی صلاحیتوں کا امتحان ہے۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعرات 28 اگست 2025
ملے جلے ا ثرات جاری ہیں۔ دوسروں کی طرف سے کوئی دباو¿ یا ناگوار بات ہوسکتی ہے اور وہ تعاون بھی نہیں کریں گے۔ اپنے کاموں کے سلسلے میں اپنی کوششوں پر انحصار کریں، دوسروں سے زیادہ توقعات نہ رکھیں۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں مدد و تعاون مل سکتا ہے، کوئی قانونی معاملہ آسان ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
بدھ 27 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ جلد بازی میں فیصلے نہ کریں، اپنی وجدانی صلاحیتوں پر بھروسا کریں۔ زائد اخراجات یا کوئی مالی مسئلہ پیدا ہوسکتاہے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔ سفر بہتر رہے گا، کوئی دشواری کا امکان نہیں ہے۔ صحت کے معاملات پر توجہ رکھیں، بدپرہیزی سے گریز کریں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
منگل 26 اگست 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ اہم نوعیت کے معاملات پر توجہ دیں، نئی منصوبہ بندی ، نئے آئیڈیاز پر غور کریں۔ خواتین سے مشورہ کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ وہ کوئی نیا آئیڈیا دے سکتی ہیں۔طبیعت میں بے چینی یا گھبراہٹ ہوسکتی ہے۔ اپنے اعصاب پر کنٹرول رکھیں۔ بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے، صحت کے امور پر توجہ دیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 25 اگست 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ دن کا آغاز بہتر طور پر ہوگا، دوسروں سے تعاون مل سکے گا لیکن کسی کام میں رکاوٹ بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ ذہانت اور کسی نئی ترتیب سے کامیابی حاصل ہوسکتی ہے اور کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے۔ کوئی نیا چانس یا کوئی خوش خبری ، البتہ شام کے بعد کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار 24 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ منفی سوچیں جنم لے سکتی ہیں یا دوسروں کے مشورے بھی ناقص ہوسکتے ہیں۔ آپ کوئی اہم بات یا اہم کام بھول سکتے ہیں۔ اجنبی یا غیر مخلص لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وہ آپ کو غلط راستہ دکھائیں گے۔کسی لالچ کے فریب میں نہ آئیں، مالی نوعیت کی منصوبہ بندی پر توجہ دیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 23 اگست 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی نیا کام نیا نئی مہم جوئی نہ کریں۔ اپنے روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی پر ہی اکتفا کریں، ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی مرضی کے مطابق انجام پائے، کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے اصولوں اور موقف پر سختی سے قائم رہیں، دوسروں کی باتوں میں آکر ارادہ تبدیل نہ کریں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعہ 22 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ نجی نوعیت کے کام اور مصروفیات پر توجہ دینا پڑے گی، خصوصاً گھر اور فیملی سے متعلق مسائل اہمیت اختیار کرسکتے ہیں۔ کوئی خاندانی مسئلہ اہم ہوسکتا ہے۔ مالی معاملات میں کوئی رسک نہ لیں، خصوصاً لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ آپ کی ذہنی کارکردگی قابل تعریف رہے گی۔لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
جمعرات 21 اگست 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی نئی بات یا نیا خیال ذہن میں آسکتا ہے۔ اسے نظر انداز نہ کریں، اپنے کاموں میں جدت پسندی اختیار کریں۔ روایتی طور طریقوں سے گریز کریں۔ دوسروں کا دباو قبول نہ کریں، وہ اپنے مفاد کے لیے دباو¿ ڈال سکتے ہیں۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی۔ لکی نمبر5ہے۔
بدھ 20 اگست 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ کوئی بھول چوک ، غلط فہمی یا بدگمانی بھی مسئلہ بن سکتی ہے۔ دوسروں کی باتوں پر فوراً اعتبار نہ کریں اور کسی افواہ پر یقین نہ کریں۔ ہر خبر کی اچھی طرح تصدیق ضرور کریں۔ اپنی قیمتی چیزوں کا خیال رکھیں۔ کوئی مالی نقصان یا اخراجات میں زیادتی ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 19 اگست 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں لیکن کسی بھی کامیابی کا انحصار آپ کے معقول رویے پر ہے ۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لے کر بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔غصہ اور اشتعال نقصان دہ ہوگا۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ آسکتی ہے۔ مشینری سے متعلق کاموں میں کوئی پریشانی ہوسکتی ہے، محتاط رہیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر 18 اگست 2025
مثبت اثرات جاری ہیں۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی، مشینری کی خریدوفروخت بھی اطمینان بخش رہے گی۔ کاموں میں تیزی کا رجحان رہے گا، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے مشاورت بہتر ثابت ہوگی۔ ان کا رویہ مناسب رہے گا۔ مالی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینا بہتر ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
اتوار 17 اگست 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ دوست، احباب یا قریبی رشتے داروں سے میل ملاقات اور بات چیت بہتر رہے گی۔ سفر میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی، ضروری نوعیت کے معاملات میں کسی سے مشاورت ضروری ہو تو کوئی تاخیر نہ کریں، آپ کی جسمانی توانائیاں بھرپور ہوں گی اور صحت بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 16 اگست 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ دن کا آغاز خوش گوار ہوگا اور ضروری کاموں کی انجام دہی میں کوئی بڑی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔ اپنے اندر کی بے چینی پر قابو رکھیں۔ اچانک راہ بدلنے سے گریز کریں۔ کسی منفی سوچ یا خواہش سے پرہیز کریں۔ مثبت طرز فکر اپنائیںتو یقینا آپ اپنے اہم ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے۔ لکی نمبر5ہے۔
جمعہ 15 اگست 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ ذہن پر کوئی مسئلہ یا فکر دباو¿ کا باعث ہوگی۔ دوسروں سے بات چیت میں یا انھیں اپنی بات سمجھانے میں مشکل پیش آئے گی۔ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ سے اتفاق کریں۔ کسی بحث اور مباحثے سے گریز کریں۔افسران بالا یا صاحب حیثیت افراد سے مدد و تعاون کی امید نہ رکھیں۔ لکی نمبرز1اور 6ہیں۔
جمعرات 14 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق امور میں توقعات پوری ہوسکتی ہیں۔ صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے مدد و تعاون مل سکتا ہے۔ ضروری نوعیت کے کاموں کو تیزی سے نمٹانا ممکن ہوگا۔ البتہ کوئی مسئلہ یا فکر ذہن کو پریشان کرسکتی ہے۔ اسے اہمیت نہ دیں۔ کسی کے دباو¿ میں نہ آئیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں
بدھ 13 اگست 2025
منگل 12 اگست 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ ہوسکتی ہے یا کسی معاملے میں کوئی جذباتی صورت حال سامنے آسکتی ہے لہٰذا ٹھنڈے دل و دماغ سے اور تدبر سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔ اگر کوئی مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہورہا تو اسے فی الحال چھوڑ دیں ۔ کسی دوسرے ضروری کام پر توجہ دیں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 11 اگست 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنے کاموں اور اپنی سوچ میں جدت اور نیا پن لائیں۔ یہی آپ کے لیے کامیابی کا راستہ ہوگا۔ خاص طور پر مالی اور ترقیاتی امور میں بہتری لانے کے لیے کوشش کریں۔ کسی نئی مالی اسکیم میں شرکت فائدہ بخش ہوسکتی ہے۔انعامی اسکیموں میں حصہ لینے کے لیے بھی موافق دن ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
اتوار 10 اگست 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن اپنے آج کے پروگرام لچک دار رکھیں اور کسی غیر متوقع صورت حال کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔ ممکن ہے کوئی بات یا کوئی صورت آپ کی توقع کے خلاف ہو تو متبادل حکمت عملی اختیار کریں۔ جرا¿ت اور ہمت سے کام لے کر آپ اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
ہفتہ 09 اگست 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کچھ نیا کرنے کی جستجو ہوسکتی ہے یا کسی تبدیلی کی طرف ذہن جاسکتا ہے مگر خیال رہے کہ کوئی بھی تبدیلی مثبت اور منفی دونوں طرح کا نتیجہ دے سکتی ہے لہٰذا جو قدم بھی اٹھائیں وہ خوب سوچ سمجھ کر اٹھائیں، غورو فکر کرنے کے لیے اچھا دن ہے۔ یقینا کوئی نئی بات یا نیا آئیڈیا ذہن میں آسکتا ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 08 اگست 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ ایک تیز رفتار دن ہے۔ آپ کی توانائیاں عروج پر ہوں گی اور بہت کچھ حاصل کرنے کی لگن بھی موجود ہوگی جو یقینا آپ حاصل کرسکتے ہیں لیکن غیر روایتی انداز اور طور طریقے اپنانے کی ضرورت ہوگی۔ آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں لیکن کسی بھی بحث اور تکرار میں وقت ضائع نہ کریں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 07 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی چیلنج کو قبول نہ کریںورنہ کوئی مالی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں یا کسی معاملے میں مالی دباو¿ آسکتا ہے۔ سفر سے متعلق کوئی پروگرام بن سکتا ہے لیکن اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں ۔ اس بات کو اہمیت دیں کہ کیا بہت ضروری ہے اور کیا غیر ضروری ؟لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 06 اگست 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ بہتر ہوگا کہ کسی بھی مہم جوئی سے دور رہیں اور اپنے روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی تک خود کو محدود رکھیں۔ غیر ضروری دلچسپیاں یا سرگرمیاں کوئی نیا گل کھلاسکتی ہیں۔ کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ اسے زبردستی انجام دینے کی کوشش نہ کریں۔ کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 05 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ نئے کام یا نئے معاہدات سے گریز کریں۔بات چیت کے ذریعے اور دوسروں سے مشاورت کے ذریعے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔افسران بالا کا رویہ بہتر ہوگا۔ ان سے مشورہ کرنا بھی مفید ثابت ہوگا۔سفر میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور سفر سے متعلق امور کی انجام دہی بھی بہتر رہے گی۔ لکی نمبر5ہے۔
پیر 04 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ نئے کام یا نئے معاہدات سے گریز کریں۔بات چیت کے ذریعے اور دوسروں سے مشاورت کے ذریعے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔افسران بالا کا رویہ بہتر ہوگا۔ ان سے مشورہ کرنا بھی مفید ثابت ہوگا۔سفر میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور سفر سے متعلق امور کی انجام دہی بھی بہتر رہے گی۔ لکی نمبر5ہے۔
اتوار 03 اگست 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی بھی نیا پروگرام یا نیا کام اچانک شروع نہ کریں۔اہم معاملات میں پہلے اچھی طرح غوروفکر کرلیں۔ آپ کوئی غلطی یا جذباتی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ بزرگ یا تجربے کار افراد سے مشورہ کریں اور اپنی اندر کی آواز کو رہنما بنائیں، آپ جو محسوس کریں گے وہ درست ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 02 اگست 2025
منفی اثرات جاری ہیں۔ گھر سے نکلتے ہوئے غور کرلیں کہ آپ کوئی اہم بات یا ضروری چیز بھول تو نہیں رہے ۔ اجنبی اور غیر مخلص افراد پر بھروسا نہ کریں۔ کوئی دھوکا یا فراڈ سامنے آسکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انھیں غیر افراد کی باتوں یا وعدوں پر بالکل بھی بھروسا نہیں کرنا چاہیے۔ لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
جمعہ یكم اگست 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ ذہن پر کوئی مسئلہ یا فکر دباو¿ کا باعث ہوگی۔ دوسروں سے بات چیت میں یا انھیں اپنی بات سمجھانے میں مشکل پیش آئے گی۔ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ سے اتفاق کریں۔ کسی بحث اور مباحثے سے گریز کریں۔افسران بالا یا صاحب حیثیت افراد سے مدد و تعاون کی امید نہ رکھیں۔ لکی نمبرز1اور 6ہیں۔
جمعرات 31 جولائی 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ بہتر طور پر کاموں کو انجام دینا ممکن ہوگا۔ آپ کی کارکردگی قابل تعریف رہے گی۔ زیادہ محنت اور کوشش سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔دوسروں پر نکتہ چینی یا تنقید کرنے سے گریز کریں اور باہمی افہام و تفہیم سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اپنی زبان پر قابو رکھیں، لکی نمبر5ہے۔
بدھ 30 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں صاحب حیثیت افراد سے مدد و تعاون مل سکتا ہے اور کوئی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ بات چیت کے ذریعے مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ مالی امور میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیںاور مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ لکی نمبرز1اور 6ہیں۔
منگل 29 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔نئے کاموں کی ابتدا کی جاسکتی ہے۔زیادہ جوش اور جذبہ نمایاں ہوگا، آپ کی تیزی اور پھرتی لائق دید ہوگی، بہتر طور پر کام انجام پائیں گے۔ کسی سفر کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ مشینری سے متعلق معاملات میں محتاط رہیں، ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں الجھنیں پیش آسکتی ہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر 28 جولائی 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی معاملے میں برہمی اور اشتعال سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنے غصے پر قابو رکھیں، کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا ہی بہتر ہے۔ یقینا کوئی ایسی بات سامنے آسکتی ہے جو آپ کی برداشت سے باہر ہو ، تحمل اور تدبر کی آج بہت زیادہ ضرورت ہے۔ لکی نمبرز 1اور6ہیں۔
اتوار 27 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔کوئی بھی پروگرام بناتے ہوئے خیال رہے کہ صورت حال آپ کی توقع کے خلاف بھی سامنے آسکتی ہے۔ اس کے لیے پہلے سے ذہنی طور پر تیار رہیں، زیادہ تجربے کار یا اہل علم افراد سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔ آئندہ کے معاملات پر نظر رکھیں اور غور کریں کہ آنے والے وقت میں کیا ممکن ہے؟ لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
ہفتہ 26 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں، بعض گھریلو یا خاندانی مسائل آپ کی توجہ کھینچ سکتے ہیںاور ان کے لیے وقت نکالنا بھی ضروری ہوگا۔ آفس یا کام سے متعلق کوئی مسئلہ ذہن پر بوجھ بن سکتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ اسے سنجیدگی سے لیں تاکہ کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہ ہو، کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور نرمی سے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔لکی نمبر5ہے۔
جمعہ 25 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نیا کام یا نیا ایگریمنٹ نہ کریں۔ پہلے سے جاری کاموں کو ہی نمٹانے کی کوشش کریں۔ کسی دباو¿ میں آکر اپنا موقف تبدیل نہ کریں۔ممکن ہے دوسرے آپ سے اپنے مفاد کے لیے رابطہ کریں، آپ اپنا مفادات کو پیش نظر رکھیں۔ کسی لالچ کا شکار نہ ہوں، بہتر وقت کا انتظار کریں۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعرات 24 جولائی 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن کسی تنازع سے دور رہیں اور اپنے کام سے کام رکھیں، دوسرے آپ کو غلط راستہ دکھا سکتے ہیں، اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق فیصلے کریں، کوئی نئی بات یا نیا خیال فائدہ بخش ہوسکتا ہے۔ اسے نظر انداز نہ کریں، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور آپ کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 23 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کاحامل دن ہے۔ مالی معاملات میں منصوبہ بندی کرنے کے لیے بہتر ہے، کوئی نئی بات یا نیا آئیڈیا نظر انداز نہ کریں اور روایتی طور طریقوں سے گریز کریںبدپرہیزی یا غلط میڈیسن کا استعمال مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوسکتا ہے، درگزر سے کام لینا بہتر ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 22 جولائی 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے، کسی معاملے میں کوئی رسک نہ لیں۔غصے اور جذباتی انداز سے گریز کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام کرنا بہتر ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، جھنجلاہٹ اور بے زاری کا شکار نہ ہوں، کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر 21 جولائی 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ بہتر ہوگا کہ اپنے اہم کاموں پر توجہ دیں اور انھیں تکمیل تک پہنچائیں، بات چیت یا مشاورت فائدہ بخش رہے گی۔ نئے راستے سامنے آسکتے ہیں، باہمی دلچسپی کے امور پر بہتر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے، سفر سے متعلق امور میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔سفر آسان ہوگا، موڈ خوش گوار رہے گا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار 20 جولائی 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ اہم اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ بہتر رہے گا۔ خاندان یا فیملی کے افراد کے ساتھ اچھا وقت گزر سکتا ہے، موڈ خوش گواررہے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا پروگرام بنانا بھی بہتر ہوگا یا کوئی تفریحی پروگرام بھی خوش گوار ثابت ہوگا۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 19 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں۔ سفر میں ملتوی ہوسکتاہے یا کوئی دشواری پیش آسکتی ہے۔ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی، مشینری سے متعلق خریدوفروخت بہتر رہے گی، جرا¿ت اور ہمت کے ساتھ کوشش کرنا کامیابی کی دلیل ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 18 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں، ذہن پر کسی مسئلے کا بوجھ ہے تو اسے ذہن سے جھٹک دیں، وہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ کوئی مرضی کے خلاف دباو¿ قبول نہ کریں، جرا¿ت اور ہمت سے کام لینا بہتر ہوگا، اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کسی جھجک کے بغیر بات کریں، آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی اور اپنا ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 17 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ مالی امور میں کوئی رسک نہ لیں۔ لین دین کے معاملات میں ہوشیار رہیں۔ کوئی مالی مسئلہ پریشان کرسکتا ہے، دوسروں سے بہتر تعلقات کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔ باہمی تعاون سے مقاصد کا حصول ممکن ہوگا، بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 16 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ حساسیت نمایاں رہے گی لیکن نئے خیالات اور آئیڈیاز فائدہ بخش ہوں گے، ان پر توجہ دیں۔ کسی کام میں رکاوٹ یا الجھن درپیش ہو تو صبروبرداشت سے کام لیں، مسئلہ حل ہوجائے گا، اپنی اندر کی آواز پر دھیان دیں، وہی آپ کی حقیقی رہنما ہے، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہے۔
منگل 15 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں، بہتر ہوگا کہ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔اپنی ذاتی کوشش سے ہی کامیابی ملے گی، دوسروں کا رویہ عدم تعاون کا ہوگا۔ طبیعت میں غصہ ، اشتعال اور جھنجلاہٹ بڑھ سکتی ہے، جذبات پر قابو رکھیں۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ پیش آسکتی ہے، ڈرائیونگ کرتے ہوئے محتاط رہیں، لکی نمبرز4اور 9ہیں۔
پیر 14 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں، اپنے آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں اور کسی اپ سیٹ کی صورت میں متبادل حکمت عملی پر بھی نظر رکھیں۔ کوئی بات آپ کی توقع کے خلاف ہوسکتی ہے۔ مالی امور سے متعلق آپ کی کوشش اور جدوجہد کامیاب ہوسکتی ہے، ترقیاتی نوعیت کے منصوبوں کو نظر انداز نہ کریں، بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔لکی نمبر5ہے۔
اتوار 13 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ انتظامی نوعیت کے کاموں پر توجہ دیں، آپ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ اصول و قواعد اور نظم و ضبط سے کام لے کر آپ بہتر دن گزارسکتے ہیں۔ کسی بحث اور تکرار میں پڑنے سے گریز کریں، ضروری نہیں ہے کہ لوگ آپ سے اتفاق کریں، سفر میں التوا یا کوئی دشواری پیش آسکتی ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 12 جولائی 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں کو بہتر طور پر انجام دیا جاسکتا ہے۔ کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ آپ کی اپنی وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی، دوسروں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی اور تعلقات کے ساتھ کامیابی مل سکتی ہے۔محبت، دوستی اور دیگر تفریحات کے لیے موافق دن ہے، وقت خوش گوار گزرے گا۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 11 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں، گورنمنٹ سے متعلق کام یا امور میں محتاط رہیں۔ افسران بالا سے زیادہ تعاون اور مدد کی امید نہ رکھیں۔ اپنی ذاتی کوششوں پر بھروسا کریںتو یقینا آپ کوئی سرپرائز حاصل کرسکتے ہیں۔ پرانے روایتی طور طریقوں کے برخلاف نئے آئیڈیے یا نئے طریق کار پر کوشش و جدوجہد کامیابی دے گی۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 10 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ مالی امور میں کوئی رسک نہ لیں، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں یا کوئی مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں کے لیے اچھا دن ہے، خصوصاً مشینری سے متعلق کام یا خریدوفروخت بہتر رہے گی۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے جرا¿ت اور ہمت سے کام لیں، لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 09 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اپنے روز کے فرائض کی انجام دہی پر دھیان دیں، کوئی نیا کام یا نیا مسئلہ پیدا نہ ہونے دیں، طبیعت میں حساسیت اور بے چینی رہے گی۔ جذبات اور احساسات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ علاج معالجہ کرانا بہتر ہوگا۔ اپنے صحت کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لکی نمبر5ہے۔
منگل 08 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ذہانت اور دانش مندی سے آپ ہر مشکل پر قابو پاسکتے ہیں۔ صرف اپنے احساسات و جذبات کے غلام نہ بنیں۔ جذباتی نوعیت کے فیصلے یا اقدام ناموافق ہوں گے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ اپنی بات دوسروں کو سمجھانا آسان ہوگا، غصے اور اشتعال سے گریز کریں۔لکی نمبرز 1اور6ہیں۔
پیر 07 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی نئے کام یا نئی دلچسپی سے خود کو دور رکھیں اور اپنے معمول کے فرائض کی انجام دہی پر دھیان دیں۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر کام آپ کی مرضی اور منشا کے مطابق ہو ۔ کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے جو آپ کی توقع کے خلاف ہوگا۔ خواتین سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ لکی نمبرز 2او ر7ہیں۔
اتوار 06 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں ، دن کا آغاز بہتر انداز میں ہوگا اور آپ کو کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن جذبات اور احساسات میں شدت آسکتی ہے جن پر قابو رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ کوئی نیا کام یا نئی مہم جوئی اختیار کرنے سے گریز کریں۔ مزاج کی شدت پسندی کسی صورت بھی فائدہ بخش نہیں ہوسکتی۔لکی نمبر5ہے۔
ہفتہ 05 جولائی 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کسی بھی معاملے میں بحث و تکرار سے گریز کریں۔ سفر میں کوئی دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ دوسرے آپ سے اتفاق رائے کرےں۔ جوش اور جذبہ نمایاں رہے گا مگر اس پر قابو پانا بھی ضروری ہوگا۔ اہم اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات و مشورہ کرنا بہتر رہے گا۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 04 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ ذہن پر کوئی بوجھ یا دباو رہے گا۔ کسی خاص مسئلے کی وجہ سے الجھن محسوس کرسکتے ہیں جس کا تعلق خواتین سے ہوسکتا ہے، خواتین کو بھی اس وقت میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ کچھ غیر ضروری دلچسپیوں کی طرف متوجہ ہوسکتی ہیںجو ضروری نہیں ہے کہ ان کے لیے فائدہ بخش ہوں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعرات 03 جولائی 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن یا رکاوٹ ہوسکتی ہے۔افسران بالا تعاون نہیں کریں گے، ان سے دور رہنا ہی بہتر ہوگا، وہ کوئی نیا مسئلہ بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ گھریلو اور ازدواجی مسائل پر توجہ دینا پڑے گی۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں اور غیر ضروری کاموں سے دور رہیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 02 جولائی 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کاموں میں رکاوٹ اور دیگر معاملات میں غلط فہمیاں ، بدگمانیاں اور فریب دہی سے واسطہ پڑسکتا ہے۔ دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ اگر کوئی کام رکاوٹ کا شکار ہو تو اسے زبردستی انجام دینے کی کوشش نہ کریں۔ کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔ لکی نمبر5ہے۔
منگل یکم جولائی 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے بہتر تعلقات اور برابری کی بنیاد پر معاملات طے کرنا آسان ہوگا۔ روایتی طور طریقوں سے گریز کریں اور نئے انداز یا طریق کار کے مطابق کام کریں۔ کوئی نئی بات ، نیا آئیڈیا فائدہ بخش ہوسکتا ہے۔ ضروری کاموں کو نمٹانا مشکل نہیں ہوگا۔ کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔