ہفتہ 22 فروری 2025
منفی اثرات جاری ہیں۔ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔ کسی معاملے میں تجاوز سے گریز کریں۔اگر کوئی کام رکاوٹ کا شکار ہے تو جھنجلاہٹ کا شکار نہ ہوں۔اسے فی الحال نظر انداز کردیں اور کسی دوسرے دن پر چھوڑ دیں۔زیادہ محنت اور توجہ سے کام کرکے اچھے نتائج کی امید رکھیں۔ کوئی تفریحی پروگرام بنائیں۔ لکی نمبر5ہے۔
جمعہ 21 فروری 2025
منفی اثرات جاری ہیں۔ محتاط رہتے ہوئے آگے قدم بڑھائیں ۔ حساسیت نمایاں رہے گی۔ کسی معاملے میں زیادہ جذباتی نہ ہوں۔ تفریحی یا رومانی نوعیت کی دلچسپیاں خوش گوار ہوں گی۔ اخراجات پر قابو رکھیں اور مالی نقصانات سے بچیں۔ اپنی زبان پر قابو رکھیں۔ کوئی بات دوسروں کی دل آزاری کا باعث ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعرات 20 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ نئے کاموں کی ابتدا کرنے سے گریز کریں۔ پہلے سے جاری کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کوئی رکاوٹ پیدا ہو تو اس کام کو فی الحال چھوڑ دیں۔ کسی دوسرے کام پر توجہ دیں۔ کوئی بات یا کوئی صورت حال توقع کے خلاف سامنے آسکتی ہے۔ کسی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 19 فروری 2025
مثبت اثرات جاری ہیں ۔ کاموں کو تیزی سے انجام دے سکیں گے اور مرضی کے مطابق نتائج بھی حاصل ہوسکیں گے، جوش اور جذبہ نمایاں رہے گا، ٹھوس بنیادوں پر کیے گئے فیصلے اور اقدام فائدہ بخش ثابت ہوں گے۔ پراپرٹی سے متعلق کاموں میں کامیابی ملے گی، کوئی رکا ہوا کام آگے بڑھ سکتا ہے۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 18 فروری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اعلیٰ افسران یا حکام سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا۔ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ باہمی طور پر افہام و تفہیم کے ذریعے ، نرم رویے سے کام لے کر کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ لوگوں کا رویہ بہتر ہوگا۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر17 فروری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کسی مسئلے میں جذباتی نہ ہوں اور ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیں۔ غصے اور اشتعال سے گریز کریں۔ کوئی ٹیکنیکل نوعیت کا مسئلہ الجھن کا باعث ہوسکتا ہے۔ سفر سے متعلق کاموں میں مشکلات پیش آسکتی ہیں یا رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔باہمی افہام و تفہم سے کام لینا بہتر ثابت ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار 16 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔طبیعت میں بوریت کا احساس ہوسکتا ہے۔ کسی پسندیدہ تفریح میں حصہ لیں،دوسروں سے یا خواتین سے عدم تعاون کا رویہ سامنے آسکتا ہے ۔ بہتر ہوگا کہ اپنے مالی امور پر غوروفکر کریں اور آئندہ کے لیے نئی منصوبہ بندی کے بارے میں سوچیں ، ترقی کے لیے نئے راستوں پر غور کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 15 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کوئی نئی بات یا نیا خیال جنم لے سکتا ہے لیکن کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ دوسروں کی باتوں پر آنکھ بند کرکے یقین نہ کریں۔باہمی تعلقات میں بدگمانیاں یا غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ فوری فیصلے کرنے سے گریز کریں اور سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہوئے کوئی قدم اٹھائیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 14 فروری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ اخراجات میں زیادتی یا کوئی مالی نقصان ہوسکتا ہے، کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ کسی بھی کام کو زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ حکمت عملی سے کام لیں۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں مدد ملے گی۔ مشینری سے متعلق کام یا خریدوفروخت بہتر رہے گی۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 13 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی معاملے میں بھی زیادہ جوش میں نہ آئیں، صبر و تحمل سے کام لیں اور جلد بازی سے گریز کریں۔ دوسروں سے وعدے کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ ممکن ہے کہ آپ وعدہ پورا نہ کرسکیںیا دوسرے آپ سے کیا گیا وعدہ بعد میں پورا نہ کریں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں ، بدپرہیزی سے بچیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 12 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ غیر متوقع اور اچانک پیش آنے والے واقعات سامنے آسکتے ہیں۔ بہت احتیاط سے دن گزارنے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری دلچسپیوں اور سرگرمیوں سے دور رہیں۔ دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا۔ کسی بحث مباحثے سے گریز کریں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 11 فروری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔نئے کاموں کا آغاز یا نئے منصوبوں پر غوروفکر کریں، آنے والے دنوں کے بارے میں منصوبہ بندی کریں۔ کوئی بات ذہنی دباو کا باعث ہوسکتی ہے لیکن اسے نظر انداز کردیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔اجنبی اور غیر متعلق افراد کی باتوں پر بھروسا نہ کریں۔ لکی نمبرز 2اور 6ہیں۔
پیر10 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں پیش رفت ہوسکتی ہے، اعلیٰ افسران سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا۔مالی نوعیت کے امور پر توجہ دیں، کوئی مناسب راستہ نکل سکتا ہے۔ غصے اور جھنجلاہٹ کا شکار نہ ہوں، کوئی بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے، کوئی ٹیکنیکل خرابی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار 09 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور منفی باتوں کو ذہن سے جھٹک دیں۔الجھے ہوئے یا پریشان کن معاملات پر منفی سوچ حاوی ہوسکتی ہے۔بات چیت کے دوران محتاط رہیں،آپ کی زبان سے کوئی نامناسب بات نکل سکتی ہے یا دوسروں کی نامناسب بات پریشان کرسکتی ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
ہفتہ 08 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔گھر سے نکلتے ہوئے خیال رکھیں کہ آپ کوئی ضروری بات یا اہم چیز بھول تو نہیں رہے، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔اجنبی اور غیر متعلق افراد کی باتوں پر بھروسا نہ کریں، بدگمانیاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، کسی فوری ردعمل کا اظہار کرنے سے گریز کریں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 07 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن مجموعی طور پر کامیابیوں کے امکانات زیادہ ہیں۔کسی کام میں رکاوٹ ہوسکتی ہے لیکن زیادہ توجہ اور کوشش سے اسے دور کیا جاسکتا ہے۔دوسروں کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنی صلاحیت پر بھروسا کریںاور اپنے فائدے کو مدنظر رکھ کر کوشش کریں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 06 فروری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن روایتی طور طریقوں سے فائدہ نہیں ہوگا کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے، نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز پر توجہ دیں۔آپ کے ذہن میں نئے خیالات آسکتے ہیں، انھیں نظرانداز نہ کریں۔ باہمی تبادلہ خیال میں اجنبی اور غیر مخلص افراد سے محتاط رہیں، وہ اپنے مفاد پر زیادہ زور دیں گے۔لکی نمبرز2اور 7ہیں۔
بدھ 05 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ بات چیت کے ذریعے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں، سفر کے دوران میں محتاط رہیں۔کوئی دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں بھی الجھنیں پیش آسکتی ہیں لیکن جرا¿ت اور ہمت سے کام لے کر آپ ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 04 فروری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔نئے کاموں کا آغاز یا نئے منصوبوں پر غوروفکر کریں، آنے والے دنوں کے بارے میں منصوبہ بندی کریں۔ کوئی بات ذہنی دباو¿ کا باعث ہوسکتی ہے لیکن اسے نظر انداز کردیں، کوئی ضروری کاموں کو تیزی سے نمٹانے کا موقع ملے گا، کسی جھجک یا ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر03 فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں پیش رفت ہوسکتی ہے، اعلیٰ افسران سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا۔مالی نوعیت کے امور پر توجہ دیں، کوئی مناسب راستہ نکل سکتا ہے۔ غصے اور جھنجلاہٹ کا شکار نہ ہوں، کوئی بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے، کوئی ٹیکنیکل خرابی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار 02 فروری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔ کوشش کریں کہ آپ مثبت سوچ اختیار کریں اور منفی سوچ کے لوگوں سے دور رہیں، تفریحی اور ورمانی دلچسپیوں میں بھی منفی طرز عمل نمایاں ہوسکتا ہے۔خواتین سے کوئی بات چیت یا معاملہ کرتے ہوئے زیادہ محتاط ہوجائیں، ان کا انداز اکسانے والا ہوسکتا ہے، سوچ سمجھ کر وعدے کریں۔لکی نمبر5ہے۔
ہفتہ یكم فروری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ ہوسکتی ہے مگر کوشش اور زیادہ محنت سے اسے دور کیا جاسکتا ہے۔ اپنے مفاد کے لیے کچھ جارحانہ انداز اختیار کرسکتے ہیں، طبیعت میں جوش اور جذبہ نمایاں رہے گا، دوسروں کو قائل کرنے میں مشکل پیش آئے گی، کوئی نئی بات یا صورت حال فائدہ بخش ہوسکتی ہے۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 31 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔نئے ترقیاتی یا مالی امور پر توجہ دیںاور آئندہ کی نئی منصوبہ بندی کریں۔مالی لین دین میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اپنے آئندہ کے بجٹ کا جائزہ لیں اور مناسب منصوبہ بندی کریں، آج زیادہ اخراجات یا مالی نقصان کا خطرہ ہے۔ آپ شاپنگ یا کسی تفریح کا پروگرام بناسکتے ہیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعرات 30 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔آج کے پروگرام کے لیے متبادل حکمت عملی پر بھی نظر رکھیں۔ کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے، کوئی نئی بات یا نئی صورت حال فوری طور پر الجھن یا پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں کسی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوںبلکہ ذہانت سے کام لے کر صورت حال کو قابو میں لائیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 29جنوری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کسی نئے کام کی ابتدا نہ کریں یا کسی نئے پنڈورا بکس کو نہ کھولیں۔اپنے معمول کے فرائض کی انجام دہی پر نظر رکھیں۔ بہت پریکٹیکل سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ آنے والے مہینے کے حقیقی معاملات و مسائل پر ابھی سے غورو فکر کریں اور موجودہ مسائل کے لیے کام کریں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 28 جنوری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن جلد بازی ، بے صبری اور غصے پر قابو رکھیں۔کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔کوئی سرپرائز مل سکتا ہے۔امید کی کوئی نئی کرن سامنے آسکتی ہے۔اپنے طریق کار اور سوچ میں جدت پیدا کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل ہوں۔ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں دشواری ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
پیر27 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔صرف اپنے موڈ مزاج اور غصے پر قابو رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ حلقہ ءاحباب میں کوئی نئی شخصیت شامل ہوسکتی ہے۔مرد و خواتین نئی دلچسپیوں کی طرف متوجہ ہوسکتے ہیں۔کسی بھی نوعیت کی ابتدائی بات چیت میں احتیاط ضروری ہوتی ہے، خصوصاً لڑکے لڑکیوں کے درمیان تعلقات میں۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
اتوار 26 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔دوسروں سے اختلاف رائے پیدا ہوسکتا ہے، خصوصاً خواتین سے اسے نرمی اور تحمل سے ختم کیا جاسکتا ہے۔بدگمانیاں، غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں، کوئی اہم فیصلہ کسی بدگمانی کی وجہ سے نہ کریں۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں اور دوسروں پر اندھا اعتماد بھی نہ کریں۔ دھوکا ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
ہفتہ 25 جنوری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔مالی معاملات میں کوئی رسک نہ لیں، خصوصاً لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں۔کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، اسے زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں، کسی اور دن پر چھوڑ دیں اور دوسرے ضروری کاموں پر توجہ دیں، گھر یا خاندان کے کسی بزرگ کی طرف سے فکر مندی ہوسکتی ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 24 جنوری 2025
مثبت اثرات جاری ہیں لیکن ساتھ ہی حادثاتی مسائل بھی موجود ہیں لہٰذا احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، خصوصاً ڈرائیونگ کرتے ہوئے یا کسی سے بحث مباحثہ کرتے ہوئے ، نئے انداز اور نئے آئیڈیاز پر توجہ مرکوز کریں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لیں، کچھ نیا کرکے آپ زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعرات 23 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے راستے سامنے آسکتے ہیں لیکن کسی جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں۔کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا۔ گھریلو ماحول بہتر ہوسکے گا۔خواتین سے تعاون ملے گا۔ان کا موڈ خوش گوار ہوگا۔حادثات سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
بدھ 22جنوری 2025
منفی اثرات جاری ہیں۔غیر ضروری نوعیت کی دلچسپیوں اور کاموں سے دور رہیں، صرف اپنے ضروری فرائض کی انجام دہی تک محدود رہیں۔ڈرائیونگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گریز کریں۔ٹیکنیکل نوعیت کی سرگرمیوں میں پرابلمز ہوسکتی ہیں ، گاڑی یا کسی دوسری مشینری میں خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
منگل 15 جنوری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں اور ٹھنڈے دل ودماغ سے کام لیں۔ خواتین سے زیادہ توقعات نہ رکھیں۔وہ اپنی ہی کسی الجھن میں ہوسکتی ہیں اور اپنے مسائل میں آپ کو الجھاسکتی ہیں۔ازدواجی معاملات میں بھی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صدقات وغیرہ ضرور دیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
پیر14 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔صحت کے معاملات پر نظر رکھیں اور بدپرہیزی سے بچیں۔مالی اور ترقیاتی امور میں مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے۔ کاموں کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔اہل علم تجربے کار افراد سے مشورہ کریں۔صرف بات چیت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔بحث و تکرار سے گریز کریں۔ لکی نمبر5ہے۔
اتوار 13 جنوری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن کسی دھوکے یا فریب میں نہ آئیں۔اجنبی یا غیر مخلص افراد سے ہوشیار رہیں۔ وہ صرف اپنے مفاد کو مدنظر رکھیں گے۔ آپ اپنے مفاد کو مد نظر رکھیں۔صاحب حیثیت افراد سے میل ملاقات یا مشورہ بہتر رہے گا۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ چوری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔لکی نمبرز3اور 8ہیں۔
ہفتہ 11 جنوری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔طاقت ور قوت آج کے دن کی نمایاں خصوصیت ہے۔ اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ زیادہ ہمت اور جرات سے کام لے کر مقاصد کا حصول ممکن ہے۔ بات چیت ، گفت و شنید موثر رہے گی۔آپ اپنی بات منوانے کی پوزیشن میں ہیں۔ اپنی من مانی کرسکتے ہیں، سرپرائز مل سکتا ہے۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 17 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ پہلے سے موجود مسائل کی طرف سے فکر مندی ہوگی۔ کوئی نیا مسئلہ زیر غور رہے گا جسے غوروفکر سے حل کیا جاسکتا ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق معاملات میں کوئی نیا راستہ سامنے آسکتا ہے۔ اخراجات میں اضافہ ہوگا اور کوئی مالی مسئلہ بھی ذہنی دباو¿ کا سبب بن سکتا ہے۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 16 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔بہتر ہوگا کہ اپنے آئندہ منصوبوں اور خصوصاً مالی معاملات پر توجہ دیں۔ اپنی آمدن بڑھانے کے کاموں پر نظر رکھیں، کسی معاملے میں کوئی نئی صورت حال سامنے آسکتی ہے۔ کوئی نیا مسئلہ اپنی طرف متوجہ کرسکتا ہے، اسے اپنی انا یا ضد کا مسئلہ نہ بنائیں۔ نارمل انداز میں لیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
بدھ 15جنوری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن حدود سے تجاوز نہ کریں۔ذہانت اور دانش مندی سے کام لےں۔ اپنے فائدے اور نقصان پر نظر رکھیں۔ اس طرح آپ اپنے ضروری ٹارگٹ آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔بہت زیادہ انا اور تکبر کے مسائل نامناسب ہوں گے۔خواتین سے کوئی وعدہ یا معاملہ کرتے ہوئے محتاط رہیں۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
منگل 14 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔کوئی نئی بات یا نیا آئیڈیا فائدہ مند ثابت ہوگا، اس پر توجہ دیں۔زیادہ جذباتی اور پرجوش نہ ہوں۔ جذبات میں آکر غلط فیصلے کرسکتے ہیں۔ اپنی وجدانی صلاحیت پر بھروسا کریں۔ دوسروں کے دباو¿یا اصرار پر قدم نہ اٹھائیں۔آپ کے اندر کی آواز آج آپ کی بہتر رہنما ہے۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
پیر13 جنوری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔نئے کاموں کا آغاز کریں اور نئے منصوبوں پر غوروفکر کریں۔اہم معاملات پر میٹنگ اور مشورہ مناسب رہے گا۔دوسروں سے ہم آہنگی اور تعاون مل سکتا ہے۔کسی کام میں رکاوٹ نہیں آئے گی اور آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی۔ کوئی نئی بات یا نئی خبر اپنی طرف متوجہ کرسکتی ہے۔لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
اتوار 12 جنوری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں ۔کسی معاملے میں بدگمانی یا غلط فہمی جنم لے سکتی ہے لہٰذا فوری کسی نتیجے پر پہنچنے سے گریز کریں۔بحث اور تکرار سے مزید پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اپنی بات دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔لکی نمبر5ہے۔
ہفتہ 11 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ ترقیاتی نوعیت کے کاموں پر توجہ دیں۔ان میں پیش رفت ہوسکتی ہے، مالی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے لیکن آپ کی زیادہ توجہ اور محنت سے اسے دور کیا جاسکتا ہے۔گھریلو ضروریات کے معاملات اہمیت اختیار کرسکتے ہیں، ان پر توجہ دینا ہوگی۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔
جمعہ 10 جنوری 2025
مثبت اثرات کا حامل دن ہے۔آپ کی صلاحیتیں اور کارکردگی بہتر رہیں گی۔اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرسکیں گے۔جرات اور ہمت سے کام لے کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوسکتا ہے۔ ان سے الجھنے یا بحث کرنے سے گریز کریں۔خواتین کو بھی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
جمعرات 09 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ نئے کاموں کے آغاز کے لیے موافق وقت ہے۔ ہر صورت میں جذباتی فیصلوں سے گریز کریں، غور کریں کہ آپ کے لیے اور آپ کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہے ، اس کے مطابق ہی آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ خصوصاً مالی مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور کوششیں بہتر ہوں گی۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ 08جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔سفر اور دوسروں سے گفت و شنید کے لیے موافق دن ہے۔ آپ اپنا موقف بہتر طور پر سمجھا سکتے ہیں لیکن کسی بات پر برہم ہونے سے گریز کریں۔زیادہ جوش میں نہ آئیں۔ تفریحی نوعیت کی دلچسپیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔رومانی معاملات بھی بہتر رہیں گے۔ پسندیدہ افراد کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔لکی نمبر5ہے۔
منگل 07 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ جذباتیت اور حساسیت نمایاں رہے گی۔اس پر قابو رکھیں تاکہ تمام امور میں درست فیصلے کرسکیں۔گورنمنٹ سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔ایسے معاملات کو فی الحال چھوڑ دیں، صاحب حیثیت افراد اور افسران بالا کا رویہ بھی مناسب اور تعاون کرنے والا نہیں ہوگا۔ لکی نمبرز 3اور 8ہیں۔
پیر06 جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے لیکن محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ کوئی ایسی غلطی کرسکتے ہیں جو بعد میں بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ کوئی غلط فہمی یا بدگمانی پیدا ہوسکتی ہے۔کسی معاملے میں زیادہ جذباتی بھی ہوسکتے ہیں۔ غصے اور اشتعال سے بچیں، بہتر ہوگا کہ آئندہ کے مالی معاملات پر زیادہ توجہ دیں۔ لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
اتوار 05 جنوری 2025
منفی اثرات کا حامل دن ہے۔کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں ۔کسی معاملے میں بدگمانی یا غلط فہمی جنم لے سکتی ہے لہٰذا فوری کسی نتیجے پر پہنچنے سے گریز کریں۔بحث اور تکرار سے مزید پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اپنی بات دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔لکی نمبر5ہے۔
ہفتہ 04 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ کوئی مالی مسئلہ ذہنی پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔ اخراجات میں اضافہ ہوگا یا کوئی مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ گورنمنٹ سے متعلق کام اور مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔ کسی کام میں رکاوٹ آجائے تو اسے فی الحال نظر انداز کردیں اور کسی اور وقت کے اوپر چھوڑ دیں۔لکی نمبرز 4اور 9ہیں۔
جمعہ 03 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں ۔سفر آسان ہوگا، دوسروں سے بات چیت اور مشورہ بہتر رہے گا لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہر کام آپ کی توقع کے مطابق انجام پائے کوئی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے فیصلوں پر قائم رہیں، دوسرے آپ کو فیصلہ بدلنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔کسی معاملے میں بھی کوئی نئی تبدیلی نہ لائیں، لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
جمعرات 02 جنوری 2025
ملے جلے اثرات جاری ہیں۔ نئے کاموں کے آغاز کے لیے موافق وقت ہے۔ ہر صورت میں جذباتی فیصلوں سے گریز کریں، غور کریں کہ آپ کے لیے اور آپ کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہے ، اس کے مطابق ہی آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ خصوصاً مالی مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور کوششیں بہتر ہوں گی۔ لکی نمبرز 1اور 6ہیں۔
بدھ یكم جنوری 2025
ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے۔ نئے سال کی مبارک باد قبول کیجیے اور کچھ نئے انداز سے سال کی ابتدا کریں۔آپ کی نئی سوچ یا نئے آئیڈیاز کے لیے موافق دن ہے لیکن جذبات اور غصے پر قابو رکھیں۔ کوئی بات ناگوار ہوسکتی ہے، اسے نظر انداز کریں۔ منفی سوچ اور خیالات آپ کے دشمن ہیں۔ ان سے دور رہیں۔ لکی نمبرز 2اور 7ہیں۔