تعارف سید انور فراز

سید انور فراز کے دادا حضرت سید امیر علی شاہ المعروف کمبل پوشؒ دہلی کے مشہور بزرگوں میں سے ایک تھے،وہ سلسلہءچشتیہ قادریہ سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا شجرئہ نسب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ تک پہنچتا ہے، والد سید مہدی علی شاہ نے اس سلسلے کو آگے بڑھایا اور بنیادی طور پر حکمت کے پیشے سے وابستہ رہے۔

سید انور فراز کی پیدائش کراچی میں 1949 ءمیں ہوئی لیکن ابھی عمر 12 سال ہی تھی کہ والد کا انتقال ہوگیا،گویا زندگی کی ابتدائی سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہی گردش وقت نے ایسے چکر دیے اور اتنا دربدر پھرایا کہ گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا پڑا، دنیا کے نت نئے رنگ ڈھنگ اتنے پہلوو¿ں سے سامنے آئے کہ جینے کا سلیقہ سکھاگئے، علم و ادب کا چسکا اور روحانیت سے لگاو¿ گھٹی میں پڑا تھا جس کا ذائقہ زبان سے نہیں جاتا، عمر عزیز کے 21 قیمتی سال ایک پبلشنگ ادارے (جاسوسی ڈائجسٹ پبلی کیشن) میں بہ حیثیت مدیر گزارنا پڑے، اس تمام عرصے میں علم نجوم و جفر، علم الاعداد اور الغرض جملہ اکلٹ سائنسز سے شغف جاری رہا، ہومیو پیتھی ایک اضافی دلچسپی کے طور پر مسلط ہوگئی کہ مروجہ علاج معالجے نے بہت مایوس کیا تھا، اب یہی ذریعہءمعاش بھی ہے، عمر کے آخری حصے میں یہ خواہش نہایت شدید ہوگئی کہ زندگی بھر جو کچھ سیکھا سمجھا ، دیکھا بالا اُسے دوسروں تک پہنچایا جائے، کتابی شکل میں یا اس ویب سائٹ کے ذریعے، سو یہ کام پورے خلوص اور نیک نیتی سے جاری ہے۔

شائع شدہ اور زیر طبع کتب

مسیحا (حصہ اول) ….شائع شدہ

مسیحا (حصہ دوم) ….شائع شدہ

مسیحا (حصہ سوم) ….شائع شدہ

مسیحا (حصہ چہارم) ….زیر طبع

مظاہر نفس …. شائع شدہ

پیش گوئی کا فن(حصہ اول)….شائع شدہ

پیش گوئی کا فن (حصہ دوم)….شائع شدہ

پیش گوئی کا فن (حصہ سوم)….زیر طبع

اک جہان حیرت….شائع شدہ

آپ شناسی….شائع شدہ

امراض و علاج و بالنجوم….زیر طبع

اہم شخصیات کے زائچے….زیر طبع

جنات اور ہم….زیر طبع

ہمزاد کی حقیقت….زیرطبع