ستمبر کے چاند اور سورج گہن، اوقات اور روحانی اثر

ستمبر کے چاند اور سورج گہن ، اوقات اور روحانی اثر

گہن سے متعلق اعمال اور نقش تحفظ کا تحفہ ءخاص

عزیزان من! شرف مشتری تمام ہوا، اس سلسلے میں اپنے قارئین کو وقت سے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔ لوح مشتری نورانی کی تیاری کا طریق کار بھی پوری طرح سے سمجھا دیا گیا تھا۔ وہ لوگ جنھوں نے یہ لوح خود تیار کی ہے ، مبارک باد کے مستحق ہیں۔ شرف کے اوقات میں لوح مشتری نورانی اور خاتم مشتری ہمارے ہاں بھی تیار کی گئی ہے لیکن اس بار شرف کے موقع پر یوٹیوب اور دیگر ذرائع ابلاغ پر عجیب عجیب تماشے نظر آئے ۔ لوگ محض پیسے کمانے کے چکر میں ایسی باتیں کرتے نظر آئے جو کسی طرح بھی علمی اور قابل توجہ نہیں تھیں۔

جیسا کہ تمام ماہرین جفر واقف ہیں کہ مشتری کی دھات سونا ہے، اگر سونا میسر نہ ہوتو اسے چاندی یا قلعی پر تیار کیا جاسکتا ہے۔ چاندی پر تیار کرنے کے بعد اس پر سونے کاپانی چڑھوالینا چاہیے جسے آج کل گولڈ پلیٹنگ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرن کی جھلی یا ایسے کاغذ پر بھی لکھا جاسکتا ہے جس کی ایک سائیڈ گولڈن ہو لیکن اس صورت میں اس بات کا امکان موجود رہتا ہے کہ کاغذ یا ہرن کی جھلی پر زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے تحریر کیے گئے الفاظ زیادہ عرصہ قائم نہیں رہتے اور چوں کہ شرف مشتری تقریباً 12سال بعد آتا ہے لہٰذا دھات پر تیار کرنا زیادہ محفوظ طریقہ ہے، یہ عمر بھر ساتھ دیتی ہے۔

دیکھنے میں یہ آیا کہ بعض لوگ پیتل اور تانبے یا سکے پر لوح بناکر دے رہے ہیں ، پیتل بذات خود کوئی دھات نہیں ہے جب کہ سیسہ سیارہ زحل کی دھات ہے ، یہ لوگ محض کم قیمت پر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایسی حرکت کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ اکثریت کو مشتری کے بخورات اور دیگر خوشبویات کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں، قواعد عملیات سے کوئی واقفیت نہیں۔بہتر ہوگا کہ ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں ورنہ اپنا پیسہ اور وقت برباد کریں گے ۔

ستمبر کے چاند اور سورج گہن

اس سال کے آخری چاند اور سورج گہن ستمبر میں واقع ہوں گے۔

پہلا مکمل چاند گہن پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 7اور 8ستمبر کی درمیانی رات میں لگے گا۔ گہن کی شروعات 7ستمبر رات 08:28 پر ہوگی جب كہ مكمل گہن كی ابتدا 7 ستمبر رات 10:30 پر اور مكمل گہن رات 11:11 پر ہوگا

 گہن کا خاتمہ مکمل طور پر 8ستمبر شب 01:55پر ہوگا۔ یہ طویل دورانیے کا گہن ہے یعنی پانچ گھنٹہ 27منٹ تک رہے گا۔

پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش، نیپا، افغانستان، مصر، متحدہ عرب امارات، امان، قطر، فلپائن، سنگاپور، ملائشیا، آسٹریلیا، روس ، چائنا، تھائی لینڈ وغیرہ میں دیکھا جائے گا۔ بہت ہی اہم نوعیت کا گہن ہے جو برج دلو سے 21درجے پر واقع ہوگا۔ حاملہ خواتین کو اس دوران میں سخت احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ انھیں چاہیے کہ وہ گہن کے اوقات میں کوئی کام نہ کریں، اپنے بستر پر وقت سے پہلے ہی حوائج ضروری سے فارغ ہوکر لیٹ جائیں کیوں کہ اس دوران میں واش روم وغیرہ میں جاکر بیٹھنا بھی غلط ہوگا۔ اپنے بستر پر لیٹ کر استغفار پڑھیں اور اپنے ذہن میں اچھے اور خوش گوار خیالات رکھیں ، کسی ڈر اور خوف کا شکار نہ ہوں۔ گہن کے دیگر اثرات پر انشاءاللہ آئندہ کالم میں بات ہوگی۔

اس سال کا آخری سورج گہن پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 21اور 22ستمبر کی درمیانی شب برج سنبلہ میں تقریباً پانچ درجے پر لگے گا۔ گہن کی ابتدا 21ستمبر رات 10:29 پر ہوگی۔ مکمل گہن 22ستمبر نصف شب 12:41 اور گہن کا خاتمہ 22ستمبر صبح قبل طلوع آفتاب 02:53 پر ہوگا۔ گہن کا دورانیہ چار گھنٹہ چوبیس منٹ رہے گا۔ یہ گہن پاکستان اور جنوبی ایشیا میں نظر نہیں آئے گا۔ البتہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا وغیرہ میں دیکھا جاسکے گا۔ یہ جزوی گہن ہے ۔

گہن کا روحانی اثر

سورج یا چاند گہن کے وقت مخصوص قسم کا روحانی اثر پیدا ہوتا ہے، جس سے فائدہ اُٹھانے کے لیے علمائے جفر پورا سال گہن کے اوقات کا انتظار کرتے ہیں، اس موقع پر حروفِ صوامت اور دیگر عملیات کی زکواة بھی دی جاتی ہے،اس سال 7ستمبر کا چاند گہن حروفِ صوامت یا دیگر اعمال کی انجام دہی کے لیے نہایت موزوں اور موثر ہے۔

 اس وقت میں حروفِ صوامت کے علاوہ سورئہ کوثر یا سورئہ اخلاص کی زکٰوة بھی دی جاسکتی ہے یا گہن سے متعلق دیگر خاص عملیات کی زکٰواة نکالنا افضل ہوگا، اس موقع پر ہم حضرت کاش البرنی کا خاص الخاص نقش دے رہے ہیں جس کے فوائد بے شمار ہیں اور خاص طور پر موجودہ سال کے دوران میں وقت کی خرابی اور نحوست کے اثرات سے بچنے کے لیے حروفِ نورانی کا یہ بے مثال نقش اپنی مثال آپ ہے،بہتر ہوگا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے خاص طور پر اس نقش کو تیار کرکے ان کے گلے میں ڈال دیا جائے یا بازو پر باندھا جائے۔

 فی زمانہ لوگ گلے میں یا بازو پر نقش باندھنے سے الجھن محسوس کرتے ہیں تو ایسی صورت میں نقش کو جیب یا پرس میں رکھا جاسکتا ہے،خواتین گریبان میں پن کے ذریعے رکھ سکتی ہیں۔

نقشِ تحفظ

گہن کے اوقات میں عموماً بندش اور غلط کاموں سے روکنے کے اعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ اعمال خاص طور سے حروفِ صوامت کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں اور حروفِ صوامت کی زکواة بھی گرہن کے اوقات میں ادا کی جاتی ہے لیکن علمائے جفر نے حروفِ صوامت سے دیگر اُمور میں بھی کام لیا ہے۔ خاص طور سے تحفظِ جان ومال میں بھی یہ حُروف نہایت زود اثر ثابت ہوتے ہیں، زیر نظر نقش حضرت کاش البرنیؒ کا عطیہ ءخاص ہے لہٰذا جو لوگ بھی اس نقش سے کام لیں، اُن پر واجب ہے کہ اُن کے لیے ضرور ایصال ثواب کریں۔

اس حقیقت سے تو انکار ممکن نہیں کہ موجودہ دور خطرات و حادثات سے خالی نہیں۔ اس کے علاوہ بھی نفسا نفسی کا وہ عالم ہے کہ انسان بھی انسان کا دشمن بنا ہوا ہے۔ اعلیٰ روایات اور اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جارہی ہیں۔ حسد، جلن ، بدنظری ، خودغرضی اور مفاد پرستی کا یہ عالم ہے کہ اپنے پرائے کی پہچان مشکل ہو گئی ہے۔

اس دور خرابی میں یقینا ایسی روحانی قوت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جس کی مدد اور تعاون سے انسان حادثات وآفات سے ہی نہیں حاسدین و مخالفین کے شر سے بھی محفوظ رکھے، ملک بھر میں چھوٹے بچوں کے اغوا کی وارداتیں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں ، ایکسیڈنٹ ، ناجائز مقدمات اور بھی دیگر نوعیت کے حادثات و سانحات کی زیادتی ہے۔ چناں چہ یہ نقش ان تمام امور میں تحفظ فراہم کرے گا۔ انشاءاللہ۔

حُروف ِصوامت ایسے حُروف کو کہا جاتا ہے جو بے نقاط ہوں۔اٹھائیس حروف تہجی میں ایسے حرو ف کی تعداد 13ہے، ان 13 حُروف کی عددی قیمت 543 ہے۔ حُروفِ صوامت کی طرح 14 حُروف نورانی ہیں جو قرآنِ کریم میں حروف مقطعات کے طور پر آئے ہیں اور اکثر علمائے جفر کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ اﷲربّ العزت نے حروف مقطعات کے ذریعے قرآن کریم کی تا قیامت حفاظت کا اہتمام کیا ہے۔

ان حُروف مقطعات میں سے الٓمّٓ طٰہٰ طٰٓسٓ طٰسٓمٓ عٓسٓقٓ نٓ  کے اعداد بھی 543 ہیں، گویا یہ حروف نورانی اپنے اعتبار سے حروف صوامت کے 13 حروف کے ہم پلّہ ہیں۔

 ا 543  کا نقش مثلث خاکی چال سے تیار کر کے نقش کے نیچے مقصداور نام مع والدہ لکھ لیا جائے اور یہ کام عین گرہن کے وقت تمام شرائط و قواعد کے مطابق کیا جائے تو یہ ایک ایسا نقش تحفظ ہو گا جو حادثات اِرضی و سماوی کے علاوہ نظرِبد،سحرو جادو ، آسیب و جنّات ، مخالفین کی زبان کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے گا۔

اس نقش کو سفید کاغذ یا سیسے کی دھات کے پترے پر لکھ کر پاس رکھیں۔ لکھتے ہوئے لوبان یا اگر بتی ضرور جلائیں۔ کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی کے قلم سے لکھ لیں۔ سیسے کا پترابہت نرم ہوتا ہے، اس پر کسی بھی نوک دار شے سے بہ آسانی کندہ کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ جو نقوش کے حسابی قواعد سے واقف نہیں ہیں اُن کی آسانی کے لیے نقش اور اس کی چال ہم دے رہے ہیں۔

نقش تحفظ

ا 182، 183، 184، 185 تک خانے بھرتے چلے جائیں۔ یہی نقش کی خاکی چال ہے۔ نقش کے اوپر 786 لکھیں۔ چاروں کونوں پر  قولہ الحق ولہ الملک  اور چاروں ملائکہ  جبرائیل، عزرائیل، میکائیل  اور  اسرافیل  لکھیں۔ نقش کے دائیں طرف  کھٰیٰعص  اور بائیں طرف  حٰمعسق  لکھیں۔ اُس کے بعد نقش کے چاروں طرف حروفِ صوامت اس طرح لکھیں۔

گہن

حُروف ِ صوامت کے یہ چار الفاظ کی ایک ایک سطر نقش کے چاروں طرف آئے گی۔ اِس کے بعد چاروں طرف لکیر کھینچ کر نقش کے ارد گرد حاشیہ لگا دیں۔ اب نقش کے نیچے یا پُشت پر مقصد کے مطابق عزیمت نام مع والدہ کے ساتھ لکھیں ۔

اگر یہ نقش نظر بد آسیب و جنّات اور سحر و جادو سے حفاظت کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو نقش کے نیچے اس طرح لکھیں۔

 

اگر اس نقش کے ذریعے مخالفین اور دشمنوں کی زبان بندی مقصود ہے تو نقش کے نیچے اس طرح لکھیں۔

گہن کے اعمال و وظائف

اگر گھر میں ناچاقی ، فتنہ و فساد ہو، تمام گھر والے باہم لڑتے جھگڑتے ہوں یا میاں بیوی کے درمیان اتحاد و محبت نہ ہو، ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہتے ہوں یا دفتر وغیرہ میں دوسرے عزت نہ کرتے ہوں تو نقش کے نیچے یا پشت پر آیات و دعا اس طرح تحریر کریں۔

اعمالِ گہن

اگر مقصد ذاتی تحفظ، دشمنوں، آسیب و جنات یا سحروجادو سے حفاظت ہو تو نقش کے نیچے یا پُشت پر اس طرح لکھیں۔

گہن کے اعمال

نقش تیار کرنے کے بعد اسے طریقے کے مطابق تہہ کر کے رکھ لیں اور کچھ مٹھائی پر فاتحہ دیں ۔تمام انبیاء و اولیاء کے ساتھ حضرت کاش البرنی ؒ  کو بھی ایصال ثواب کریں۔ نقش کو موم جامہ کر کے گلے میں ڈالیں یا بازو پر باندھیں۔ اگر اس طرح کوئی قباحت محسو س ہو تو سامنے کی جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

ایک نادر عمل محبت

اس حوالے سے ہمارا ایک مشہور طریقہ تالے والے عمل کا ہے۔ لوہے یا اسٹیل کا نیا تالا لے کر گہن کے وقت یعنی مکمل گہن کے وقت باوضو علیحدہ کمرے میں بیٹھیں اور پھر بسم اللہ کے بعد7 بار سورة کوثر پڑھیں۔ اس کے بعد زبان سے اپنا مقصد کہیں اور تالے میں جہاں چابی لگائی جاتی ہے اس سوراخ میں پھونک مار کر تالا بند کر دیں۔ تالے کو کسی ڈبے میں بند کر کے گھر کے کسی کونے میں ڈال دیں اور چابی کو ضائع کر دیں۔

اس عمل میں اپنے مقصد کے مطابق جملہ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی چند مثالیں ہم یہاں دے رہے ہیں۔

اگر آپ کسی کی محبت اور توجہ چاہتے ہیں مثلاً شوہر بیوی کی یا بیوی شوہر کی یا کسی اور کی محبت و توجہ مطلوب ہو تو اپنے مقصد کے لئے جملہ اس طرح بنائیں۔

بَستَم خواب و خیالِ فلاں بن فلاں در غرض و حقِ فلاں بن فلاں جب تک نہ دیکھے چین نہ پائے ۔پہلے فلاں بن فلاں کی جگہ مطلوب کا نام مع والدہ اور دوسرے فلاں بن فلاں کی جگہ اپنا نام مع والدہ لکھا جائے گا۔

اسی طرح مخالفت کرنے والے کی زبان بندی کے لئے جملہ اس طرح ترتیب دیں۔

بَستَم زبانِ فلاں بن فلاں فی حقِ فلاں بن فلاں کبھی خلاف نہ بولے یہاں بھی پہلے فلاں بن فلاں کی جگہ اس کا نام لیں جس کی زبان بندی مقصود ہے۔

اسی طرح کوئی بری عادت روکنا مقصود ہو تو مقصد کا جملہ اس طرح ادا کریں۔

بَستَم عادت بدزبانی و بدکلامی فلاں بن فلاں یا بستم عادت دست درازی فلاں بن فلاں یا بَستَم عادت کنجوسی فلاں بن فلاں۔ بَستَم عادت قمار بازی فلاں بن فلاں۔بَستَم عادتِ شراب نوشی فلاں بن فلاں۔ وعیرہ وغیرہ۔

مندرجہ بالا مثالیں اس لئے دی گئی ہیں کہ انہیں سامنے رکھ کر آپ ذہانت کے ساتھ اپنے مقصد کی ادائیگی مختصر الفاظ میں کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ”بَستَم“ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ”میں نے باندھا یا میں باندھتا ہوں۔“ یہ بات آپ اردو میں بھی کہہ سکتے ہیں۔

عمل برائے دشمن

اگر کسی دشمن سے جان کا خطرہ ہو اور وہ مسلسل پریشان کرتا ہو تو 41 کالی مرچیں لے کر گہن کے وقت یہ عمل کریں،خیال رہے کہ باوضو بیٹھیں اور رجال الغیب کی طرف پشت کریں یا انھیں بائیں ہاتھ پر رکھیں، قریب ہی کسی انگیٹھی میں کوئلے دہکا کررکھیں، سب سے پہلے تین بار یہ اسمائے الٰہی پڑھیں اور اپنے سینے پر دم کریں اور دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیں، یا حافظ یا حفیظ یا رقیب یا وکیل۔

بعد ازاں ایک بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پوری سورئہ لہب پڑھیں اور دشمن کا نام مع والدہ لیں پھر اس کالی مرچ پر دم کرکے اسے آگ میں ڈال دیں، اسی طرح 41 کالی مرچوں پر سورئہ لہب مع نام مع والدہ دشمن کا لے کر دم کریں اور اسے آگ میں ڈالتے جائیں، عمل ختم کرنے کے بعد کچھ مٹھائی پر فاتح دیں اور اسے لوگوں میں تقسیم کردیں۔

چاول اور باجرہ برابر وزن میں ملاکر پرندوں کو ڈالیں، ان شاءاللہ آپ کا دشمن تباہ و برباد ہوگا لیکن ہر گز ہرگز چھوٹے موٹے باہمی جھگڑوں اور تنازعات میں یہ عمل نہ کریں، یاد رکھیں اس عمل کا استحقاق اسی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے جب آپ کو حقیقی معنوں میں اپنے مخالفین سے جو آپ سے زیادہ طاقت ور ہیں ، عزت و جان کا خطرہ لاحق ہو اور آپ کمزور و بے بس ہوں ۔

ناجائز و ناپسندیدہ تعلق کا خاتمہ

اکثر والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی ایسی محبت یا وابستگی سے پریشان رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا لڑکا یا لڑکی ایک غلط راستے پر چل رہے ہیں۔

 ایسی صورت میں طریقہ یہ ہے کہ گہن کے وقت کسی علیحدہ کمرے میں باوضو بیٹھ کر مندرجہ ذیل سطور کسی سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور کا غذ کو تہہ کر کے تعویذ کی شکل بنا لیں اور پھر اس کاغذ کو کسی بھاری وزنی چیز کے نیچے دبا دیں یا قبرستان میں دفن کردیں، اگر ایسے دو نقش تیار کیے جائیں اور دونوں کو لڑکا اور لڑکی کے راستے میں دفن کردیا جائے تو انشاءاللہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

گہن کے اعمال و وظائف

بندشِ طلاق

اکثرایسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے کہ شوہر یا شوہر کے گھر والے طلاق دینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں،بعض شوہر ذرا ذرا سی بات پر بیوی کو طلاق کی دھمکی دیتے رہتے ہیں ، ایسی صورت حال میں طلاق کو روکنے کے لیے درج ذیل نقش لکھ کر وزنی چیز کے نیچے دبائیں۔

گہن اور بندشِ طلاق