مارچ کی سیاروی گردش، غیر آئینی حادثات کا اندیشہ

شرف زہرہ اور عروج مشتری ، لوح زہرہ نورانی کے اوقات

زائچہ پاکستان میں سیاروی گردش کے اثرات اپنی جگہ ہیں جو یقینا ایسے نہیں ہیں کہ ملک شدید بحران ، بدحالی کا باعث ہوسکےں،بے شک ایسے مشکل اور سخت وقت ملکوں اور قوموں پر آتے جاتے رہتے ہیں لیکن حالات کو بہتری کی سمت لے جانے کی ذمے داری ملک و قوم کی قیادت کے ذمہ ہوتی ہے،حال ہی میں ترکی کی تاریخ کا بدترین زلزلہ اس کی مثال ہے جس کے نتیجے میں پوری قوم متحد ہوکر صورت حال کا مقابلہ کر رہی ہے لیکن پاکستان میں صورت حال اس کے برعکس ہے، ہم باہمی طور پر متحد نہیں ہیں اور ہمارے قائدین ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں،وہ اس وقت اقتدار کے لیے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،سیاسی نفرت اپنے عروج پر ہے،سب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ملک آج جس حال کو پہنچ چکا ہے اور معاشرہ جس نوعیت کے انتشار اور عدم استحکام کا شکار ہے ،اس کا اصل سبب طویل عرصے سے جاری ہماری اشرافیہ کی ذاتی مفاد پرستیاں ہیں۔
گزشتہ سال بھی مارچ کے مہینے میں ہم نے ”سیاروی مارچ “کی نشان دہی کی تھی،یہی صورت حال اس سال بھی جنوری تا اپریل نظر آرہی ہے،اہم سیارگان برج تبدیل کر رہے ہیں،جنوری میں سیارہ زحل اپنے ذاتی برج دلو میں آئندہ ڈھائی سال کے لیے داخل ہوااور اس وقت شمس سے قربت کے سبب غروب حالت میں ہے،یہ موجودہ حکومت کے لیے سختی کی نشان دہی ہے یعنی ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے،19 فروری کو نیپچون زائچے کے نہایت حساس مقام پر تقریباً ایک سال کے لیے آچکا ہے،یہ صورت حال ملک میں مزید افرا تفری، انتشار اور فریبی ،حالات و واقعات کی نشان دہی کر رہی ہے گویا جو کچھ ہورہا ہے یا ہوگا وہ ملک و قوم کے حقیقی مفاد میں نہیں ہوگا ،سیارہ مریخ گزشتہ سال اگست سے زائچے کے پہلے گھر میں طویل قیام کے بعد 13 مارچ کو برج جوزا میں داخل ہوگا،اس طویل قیام کے نتیجے میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے،عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے،باہمی اتحاد و اتفاق ناپید ہے،بڑے بڑے حادثات و سانحات اس دوران میں سامنے آچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی رکتا ہوا نظر نہیں آرہا،مریخ کی نئی پوزیشن یعنی 13 مارچ کے بعد برج جوزا میں 45 دن کا قیام بھی مزید معاشی عدم استحکام ، غیر آئینی اقدام ، مہنگائی کا طوفان اور دہشت گردی کے مزید واقعات لائے گا، سونے پر سہاگامارچ کے پہلے ہفتے میں زہرہ و مشتری کا قران ہوگا جس میں عدلیہ اور مقتدرہ کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے،گزشتہ ماہ نشان دہی کی تھی کہ عدلیہ و مقتدرہ کی فعالیت میں اضافہ ہوگا مگر زہرہ و مشتری کا قران کسی بڑے آئینی بحران کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے،موجودہ بحرانوں اور مسائل کے حل کا واحد ذریعہ پاکستان کے آئین کی پاسداری ہے جس پر کسی کی توجہ نہیں ہے،ذاتی مفاد پرستی کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے،بہ صورت دیگر ملک کسی غیر آئینی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے (واللہ اعلم بالصواب)

مارچ کی سیاروی گردش

سیارہ شمس برج دلو میں حرکت کر رہا ہے،15 مارچ کو برج حوت میں داخل ہوگا جب کہ سیارہ عطارد بھی برج دلو میں داخل ہوچکا ہے اور غروب ہوگیا ہے،16 مارچ کو اپنے ہبوط کے برج دلو میں داخل ہوگا، 31 مارچ کو برج حمل میں چلا جائے گا، گویا اس ماہ سیارہ عطارد کی رفتار تیز رہے گی،سیارہ زہرہ اپنے شرف کے برج حوت میں ہے،12 مارچ کو برج حمل میں داخل ہوگا،سیارہ مریخ برج ثور میں حرکت کر رہا ہے،13 مارچ کو برج جوزا میں داخل ہوگا، سیارہ مشتری حسب دستور اپنے ذاتی برج حوت میں حرکت کرے گا،سیارہ زحل اپنے ذاتی برج دلو میں حرکت کر رہا ہے لیکن شمس کی قربت کی وجہ سے غروب ہے،سیارہ یورینس برج ثور میں جب کہ نیپچون برج حوت میں ، پلوٹو برج جدی میں اور راہو کیتو بالترتیب برج حمل اور میزان میں حرکت کریں گے۔

قمر در عقرب

قمر اپنے برج ہبوط عقرب میں 13 مارچ کو پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شب 01:50 am پر داخل ہوگا اور 15 مارچ صبح 07:04 am تک ہبوط یافتہ رہے گا،یہ تمام عرصہ نحس اثرات رکھتا ہے،اس دوران میں کوئی نیا کام شروع نہ کریں،پہلے سے جاری کاموں کو ہی تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں،اس وقت میں منفی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے لہٰذا سوچ سمجھ کر نئے فیصلے کرنا چاہئیں،علاج معالجے یا بری عادتوں سے نجات کے لیے بہتر وقت ہوتا ہے،اس وقت میں روک تھام اور بندش کے اعمال کیے جاتے ہیں، ضروری عملیات کے لیے قمر ، عطارد، زحل ،زہرہ اور مریخ کی ساعت کا انتخاب کرنا چاہیے،اپنی ضرورت کے مطابق عملیات کے انتخاب کے لیے لنک جفر آثار سے مدد لے سکتے ہیں۔

شرف قمر

سیارہ قمر اپنے شرف کے برج ثور میں 25 مارچ کو شام 06:56 pm پر داخل ہوگا اور 28 مارچ شب تقریباً 03 بجے تک برج ثور میں رہے گا، ہمارے نزدیک شرف کے وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہتر وقت 26 مارچ کو ہوگا، قمر کی پہلی ساعت 09:09 am سے 10:11 am تک ہوگی،جب کہ دوسری ساعت 04:20 pm سے 05:21 pm تک ہوگی۔

شرف زہرہ

سیارہ زہرہ ہر سال اپنے برج شرف میں آتا ہے،یہ وقت نہایت زود اثرخیال کیا جاتا ہے،اس وقت میں لوح تسخیر تیار کی جاتی ہے،شرف کے اوقات میں مغربی اور مشرقی سسٹم کے تحت اختلاف پایا جاتا ہے،اس سال مغربی سسٹم کے تحت شرف زہرہ کا آغاز 17 فروری سے 18 فروری تک تھا لیکن مشرقی سسٹم کے تحت 9 مارچ شب 12:48 am سے 9 مارچ شب 08:34 pm تک ہے،بعض تکنیکی وجوہات اور اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہم اس روایتی نظریے کو قبول نہیں کرتے،ہمارے نزدیک ہر سیارہ اپنے شرف یا ہبوط کے برج میں کسی ایک درجے پر شرف یافتہ ہونا ضروری نہیں ہے،بلکہ وہ اپنے شرف کے برج میں اول تا آخر شرف یاب تصور کیا جائے گا، البتہ ابتدائی پانچ درجات اور آخری پانچ درجات پر اس میں کمزوری تصور کی جائے گی لہٰذا ہم سیارہ زہرہ کے شرف سے بھرپور استفادے کے لیے خصوصی اوقات استخراج کرنا ضروری سمجھتے ہیں جو کہ علم جفر کے بنیادی تقاضوں کے مطابق ہے۔
سیارہ زہرہ برج حوت میں شرف یافتہ ہے اور خوش قسمتی سے سیارہ مشتری بھی اس وقت برج حوت میں عروج یافتہ ہے،دونوں سیارگان کے درمیان باہمی قران جسے قران السعدین بھی کہا جاتا ہے،یکم مارچ سے شروع ہورہا ہے،ایسے نادر اور نایاب اوقات برسوں میں دستیاب ہوتے ہیں لہٰذا ہماری نظر میں 2 مارچ سے 7 مارچ تک نہایت باقوت اور مبارک وقت ہوگا،اس دوران میں ایسے اعمال بھی انجام دیے جاسکتے ہیں جو زہرہ اور مشتری کے مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون ہوں،گویا اس وقت میں لوح تسخیر ،لوح شرف زہرہ نورانی ، لوح مشتری نورانی یا اور دیگر ایسی تمام الواح تیار کی جاسکتی ہیں جن کا تعلق زہرہ و مشتری کے مشترکہ فوائد سے ہو،اس موقع پر سیارہ قمر بھی سعد و باقوت پوزیشن میں ہوگا اور یہ وقت عروج ماہ کا بھی ہوگا۔
ہم یہاں صرف 2 مارچ بہ روز جمعرات کے نہایت طاقت ور وقت کی نشان دہی کریں گے،اس روز اسلام آباد ٹائم کے مطابق پہلی ساعت مشتری کی 06:08 am سے 07:09 am تک ہوگی جب کہ زہرہ کی ساعت 09:11 am سے 10:12 am تک ہوگی جب کہ مشتری کی دوسری ساعت 01:16 pm سے 02:17 pm تک رہے گی اور زہرہ کی دوسری ساعت 04:19 pm سے 05:20 pm تک رہے گی، جو لوگ ہماری طریقہ کار کا علم رکھتے ہیں وہ مزید باقوت اوقات استخراج کرسکتے ہیں،عام افراد کے لیے یہ چار ساعتیں کافی ہیں،ان اوقات میں قواعد عملیات کی پابندی کرتے ہوئے عمل کریں،ان شاءاللہ کامیابی یقینی ہوگی، جو لوگ خود اس وقت سے کسی مجبوری کے تحت فائدہ نہیں اٹھاسکتے وہ براہ راست ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں،لوح مشتری نورانی کا عمل ہم پہلے دے چکے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے،اس بار یہاں لوح زہرہ نورانی کا عمل اور نقش دیا جارہا ہے۔

لوح شرفِ زہرہ نورانی

سیارہ زہرہ عشق و محبت ، حسن و خوبصورتی اور دوستی و تعلقات کا ستارہ کہلاتا ہے،یہ مالی اُمور پر بھی اثر انداز ہے،آمدن میں اضافے اور انعامی اسکیموں میں زہرہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ دائرئہ بروج میں زہرہ دوسرے گھر یعنی خانہ ءمال کا حاکم ہے اور دائرئہ بروج کے ساتویں گھر برج میزان پر بھی اس کی حکمرانی ہے،ساتواں گھر انسانی زندگی میں تعلقات پر زور دیتا ہے لہٰذا ہر قسم کی پارٹنر شپ خواہ کاروباری ہو یا ازدواجی ، ساتویں گھر کے زیر اثر ہے۔
کسی بھی زائچے میں سیارہ زہرہ محبت ، شادی اور دیگر نوعیت کے تعلقات کی نشان دہی کرتا ہے،اگر زائچے میں زہرہ کمزور ہو یا نحس اثرات کا شکار ہو تو ایسے خواتین و حضرات کی زندگی میں ہر قسم کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں،محبت میں ناکامی ، شادی میں تاخیر ، عملی زندگی میں عزیزو اقارب ، ملازمت یا کاروبار میں دوسروں سے تعلقات میں خرابی کی نشان دہی ہوتی ہے،ایسے افراد عموماً خشک مزاجی کا شکار رہتے ہیں،زائچے میں سیارہ زہرہ کی خرابیاں بعض اوقات نہایت پیچیدہ نوعیت کی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہیں جن میں جنسی و نفسیاتی امراض اور بانجھ پن جیسے مسائل شامل ہیں ۔
سیارہ زہرہ اگر زائچے میں طاقت ور ہو اور نحس اثرات سے پاک ہو تو انسان معاشرے میں محبوبیت اور مقبولیت حاصل کرتا ہے،دوسرے لوگ اُس کی قربت سے خوشی و شادمانی محسوس کرتے ہیں اور پروانہ وار اس پر نثار ہونے کے لیے تیار رہتے ہیں،محبت یا شادی اس کے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث ہوتی ہے،عام زندگی میں بھی لوگوں سے بہتر تعلقات استوار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ملازمت یا کاروباری معاملات میں ترقی ملتی ہے اور خوش قسمتی ساتھ چلتی ہے،ایسے لوگوں کو کبھی کوئی مالی پریشانی نہیں ہوتی بلکہ تحفہ تحائف ملتے رہتے ہیں اور انعامی اسکیموں میں بھی کامیابی حاصل ہوتی رہتی ہے۔
زائچے میں زہرہ کی کمزوری دور کرنے اور ناقص اثرات سے نجات کے لیے عام طور سے ڈائمنڈ تجویز کیا جاتا ہے جو آج کے زمانے میں عام آدمی کے لیے خاصی نا ممکن سی بات ہے اور شاید ماضی میں بھی ڈائمنڈ کا استعمال عام آدمی کے بس کی بات نہ رہی ہوگی،ایسے قیمتی جواہرات تو امراءاور بادشاہوں کے زیر استعمال ہی ہوسکتے ہیں۔
علم جفر اور علم نجوم کے اشتراک سے ماہرین نجوم و جفر ایسے طلسم و نقوش ترتیب دینے میں کامیاب رہے ہیں جو پیدائشی زائچے کی کمزوریوں اور نحس اثرات کو دور کرسکیں،اس سلسلے میں سیارہ زہرہ کے اوج ، شرف یا دیگر باقوت سعد نظرات سے مدد لی جاتی ہے اور ایسا مادّہ مہیا کیا جاتا ہے جو زہرہ کے سعد و باقوت اثر کو قبول کرلے پھر مقررہ وقت پر زہرہ سے منسوب دھات پر مرتب شدہ نقوش و طلسمات نقش کرلیے جاتے ہیں ضرورت مند ایسی الواح کے استعمال سے خاطر خواہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
عزیزان من! اگرچہ شرفِ زہرہ کے حوالے سے بہت سے اعمال و نقوش مروج ہیں اور مختلف کتابوں میں بھی درج ہےں، ماہرین جفر ہر سال ایسے اعمال سے آگاہ کرتے رہتے ہیں جو یقیناً مو¿ثر و مفید بھی ہوتے ہیں لیکن ہم پہلی بار ”لوح شرفِ زہرہ نورانی“ پیش کر رہے ہیں جس کے سریع التاثیر ہونے میں کوئی کلام نہیں ہے،قرآنی حروف مقطعات کی یہ لوحِ مبارکہ اپنی صفات و تاثیر میں عجیب ہے جو لوگ اسے شرفِ زہرہ کے موقع پر تیار کرکے پاس رکھیں گے وہ خود اس کے فیوض و برکات کا مشاہدہ کرلیں گے۔
عزیزان من! اس لوحِ مبارک کو شرفِ زہرہ یا اوج زہرہ کے اوقات میں ساعتِ زہرہ میں چاندی یا تانبے کی لوح پر کندہ کیا جائے اور تمام قواعدِ عملیات کا خیال رکھا جائے یعنی رجال الغیب سامنے نہ ہوں، سفید لباس پہن کر باوضو ہوکر زہرہ کا بخور صندل سفید ، کافور وغیرہ جلائیں یا عمدہ قسم کی صندل کی اگربتیاں کام میں لائیں،لباس میں عطرِ حنا کی خوشبو لگائیں، فاتحہ کے لیے کچھ سفید یا سبز رنگ کی مٹھائی پاس رکھیں اور نقش مکمل کرنے کے بعد 719 مرتبہ اسمائے الٰہی یالطیف الرحیم الکریمُ کا ورد کرکے لوح پر دم کریں اور مٹھائی پر فاتحہ دے کر بعدازاں خود بھی کھائیں اور دیگر احباب میں بھی تقسیم کردیں ،فاتحہ کے بعد ایصال ثواب کرتے ہوئے ہمارے دادا حضرت کمبل پوشؒ کو بھی یاد رکھیں۔
ہر شخص کو اپنی ذات کے لیے ایک لوح تیار کرنے کی اجازتِ عام ہے، لوح کو پاس رکھنے یا پہننے کے بعد اگر تسخیر خاص یا تسخیر خلق مقصود ہو تو روزانہ یا لطیفُ الرحیمُ الکریمُ کا ورد 719مرتبہ 80 روز تک کریں اور اگر رزق و روزگار یا کاروباری ترقی ، ملازمت کا حصول مقصود ہو تو اسمائے الٰہی یا اللہُ الرزاقُ الباسطُ السمیعُ کا ورد 719 مرتبہ 80 دن تک جاری رکھیں انشاءاللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا۔
نقش کے خانوں میں چال کو سمجھنے کے لیے ہر خانے کے کونے میں انگریزی ہندسے دیے گئے ہیں، انہیں نقش کے اندر لکھنے کی غلطی نہ کریں،یہ نقش کی رفتار ظاہر کرتے ہیں، ان کی پیروی کرتے ہوئے نقش کے خانے پُر کیے جائیں گے،پہلے خانے میں زہرہ کے حروفِ مقطعات کھیعص اور 23 ویں خانے میں حمعسق نقش کی پیشانی پر موجود ہےں،اسمِ ذات اللہ نقش کے قلب میں قائم ہے،نقش کی کاملیت اور خوبیوں پر ہم کیا روشنی ڈالیں، اہلِ نظر ہی اس کا عرفان کرسکتے ہیں۔
نقش مکمل کرنے کے بعد پُشت پر زہرہ کے موکلات و طلسم اور اپنا نام مع والدہ لکھیں اور ساتھ ہی نقش کے موکل کا نام لکھیں جو یہ ہے ”یا طیذائل“

موکلاتِ زہرہ اور طلسم یہ ہے