اگست کی سیاروی گردش ایک اور سخت و مشکل مہینہ
حکومت کے فیصلے اور اقدام درست سمت میں نہیں ہوں گے
جولائی کے آخری دو ہفتے ملک میں حادثات و سانحات کے حوالے سے نمایاں رہے۔ بارشوں اور سیلابی پانی نے ہر طرف تباہی و بربادی پھیلادی، دوسری طرف نہایت افسوس ناک اور لرزہ خیز جرائم بھی سامنے آئے۔ بلوچستان میں ایک مرد اور عورت کو نہایت سفاکی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ سوات کے ایک مدرسے میں ایک معصوم بچے کو نہایت ظالمانہ طریقے سے ہلاک کیا گیا، اس کے علاوہ بھی جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
فلکیاتی اعتبار سے کیتو زائچہ پاکستان کے چوتھے گھر میں حرکت کر رہا ہے اور سیارہ مریخ جولائی کے تیسرے ، چوتھے ہفتے میں کیتو کے ساتھ حالت قران میں رہا۔ عطارد زائچے کے تیسرے گھر میں بحالت رجعت ہے جب کہ زحل اور نیپچون گیارھویں گھر میں بحالت رجعت حرکت کر رہے ہیں اور کیتو مریخ کے ساتھ 6,8گھروں کا منحوس یوگ بنارہے ہیں، چناں چہ ایسے حادثات و سانحات کا امکان پیدا ہوجاتا ہے۔
اگست میں سیارہ مریخ جو بارھویں اور ساتویں گھر کا حاکم ہے اور زائچے کا نحس اثر رکھنے والا سیارہ ہے، برج سنبلہ میں داخل ہوچکا ہے اور اب یہ سیارہ زحل و نیپچون کے مقابل ہوگا، یہ بھی ایک نہایت نحس اثرات کا حامل معاملہ ہے۔ اس کا زیادہ خراب اثر حکومتی اقدام و فیصلوں پر ہوگا، اس عرصے میں ایسے کام ہوسکتے ہیں جو بہ ظاہر حکومت اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے کرسکتی ہے لیکن درحقیقت آئندہ اس کے نتائج بہتر ثابت نہیں ہوں گے۔مریخ اور نیپچون کے درمیان مقابلے کی نظر جس میں حکومت کا نمائندہ زحل بھی شامل ہے، ایک پرفریب نظر ہوگی یعنی حکومت جو کام کر رہی ہوگی ، اسے خود اندازہ نہیں ہوگا کہ اس کے مستقبل میں کیا نتائج ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے حکومت میں بعض اہم تبدیلیاں بھی سامنے آسکتی ہیں۔
اگست ہی میں زہرہ اور مشتری کا قران بھی متوقع ہے جو زائچہ پاکستان کے مطابق سول و ملٹری بیوروکریسی میں بھی نئی تبدیلیوں کا اشارہ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاشی حوالے سے بھی صورت حال مزید دباو ¿ کا شکار ہوگی، پیٹرول یا دیگر اشیا پر قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے اور نئے نئے ٹیکس بھی متعارف ہورہے ہیں ، گویا ہر قسم کا معاشی بوجھ عوام ہی پر آن پڑا ہے۔ اگست میں بھی صورت حال میں کسی عوامی ریلیف کا امکان نظر نہیں آتا۔
اگست کے تیسرے ہفتے سے سیارہ شمس بھی زائچے کے چوتھے گھر میں داخل ہوجائے گا اور کیتو سے جوں جوں قریب ہوتا جائے گا، نت نئے گل کھلیں گے، خاص طور سے صاحب حیثیت افراد اور اعلیٰ عہدے و منصب رکھنے والے افراد متاثر ہوں گے۔ انھیں تنزلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ بعض کو صحت کی خرابی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ اگست سے زائچہ پاکستان میں سیاروی گردش ایک ایسے رخ کی طرف جارہی ہے جو آنے والے مہینوں میں غیر معمولی سیاسی اور غیر سیاسی حالات و واقعات کی نشان دہی کرتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سے اگست تا دسمبر اہم تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ دیکھیے اس بار پردئہ غیب سے کیا ظہور میں آتا ہے۔
اگست کی سیاروی گردش
سیارہ شمس برج سرطان میں حرکت کر رہا ہے، 17اگست کو اپنے ذاتی برج عروج میں داخل ہوگا۔ سیارہ عطارد بحالت رجعت برج سرطان میں حرکت کر رہا ہے ، 11اگست کو مستقیم ہوگا اور 30اگست کو برج اسد میں داخل ہوجائے گا۔ سیارہ زہرہ برج جوزا میں حرکت کر رہا ہے۔ 21اگست کو برج سرطان میں داخل ہوجائے گا اور پورا مہینہ اسی برج میں رہے گا۔ سیارہ مریخ برج سنبلہ میں داخل ہوچکا ہے اور اگست کا مہینہ اسی برج میں حرکت کرے گا۔ سیارہ مشتری برج جوزا میں حرکت کر رہا ہے اور پورا مہینہ اسی برج میں رہے گا۔ سیارہ زحل بحالت رجعت برج حوت میں حرکت کرے گا جب کہ یورینس برج ثور ، نیپچون ، برج حوت میں بحالت رجعت اور پلوٹو برج جدی میں بحالت رجعت حرکت کریں گے۔ راہو اور کیتو اسٹیشنری پوزیشن میں برج دلو اور اسد کے 25درجے پر پورا ماہ رہیں گے۔
اوقات شرف مشتری بہ حساب یونانی
عزیزان من! بہ حساب یونانی شرف مشتری کے اوقات پہلے بھی دیے گئے تھے لیکن ایک بار پھر دیے جارہے ہیں اور اس بار بہ حساب ویدک بھی نشان دہی کی جارہی ہے۔
سیارہ مشتری بہ حساب یونانی پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق اپنے شرف کے درجے پر 12اگست کو رات 03:09
اور 17 اگست كی شب 02:02 تك رہے درجہ شرف پر رہے گا۔ پر آئے گا
اس تمام عرصے میں سیارہ مشتری سے متعلق ضروری اعمال و وظائف کیے جاسکتے ہیں ، خصوصاً لوح مشتری یا خاتم مشتری وغیرہ کی تیاری وسعت و ترقی ، مال و دولت میں اضافہ، حصول علم وغیرہ کے لیے ۔
اوقات شرف مشتری بہ حساب ویدک
اس سال سیارہ مشتری بہ حساب ویدک پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 18اکتوبر کو اپنے شرف کے برج سرطان میں داخل ہوگااور 5دسمبر تک برج سرطان ہی میں رہے گا۔
قمر در عقرب
سیارہ قمر بہ روز ہفتہ 02 اگست پاكستان اسٹینڈرڈ ٹاءم كے مطابق رات 11:22 پر اپنے ہبوط كے برج عقرب میں داخل ہوگا اور پانچ اگست بہ روز منگل صبح 10:52 تك ہبوط زدہ رہے گا۔
یہ نہایت نحس اثرات کا حامل وقت خیال کیا جاتا ہے، اس وقت کسی نئے کام کی ابتدا نہ کریں ، خصوصاً کوئی معاہدہ ، اہم کاغذات پردستخط، منگنی و نکاح وغیرہ یا کوئی نئی جوائننگ ۔ البتہ اس وقت میں علاج معالجہ کرانا اور بیماریوں یا بری عادتوں سے نجات کے لیے کوشش کرنا بہتر ہوتا ہے۔مخالفین سے نجات کے لیے ضروری اعمال و و ظائف ، زبان بندی یا دیگر بندش کے اعمال اس وقت میں کیے جاسکتے ہیں۔
قمر اپنے درجہ ء ہبوط پر 3 اگست بہ روز اتوار شب 03:22 سے 05:22 تك رہے گا۔ عملیات و وظاءف كے لیے یہ وقت زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔
شرف قمر
سیارہ قمر 16 اگست بہ روز ہفتہ پاكستان اسٹینڈرڈ ٹاءم كے مطابق 11:13 پر اپنے شرف كے برج ثور میں داخل ہوگا اور بہ روز پر 18 اگست دوپہر 02:10 تك برج ثور میں رہے گا۔ اس دوران میں درجہ ء شرف پر 16 اگست دوپہر 02:34 سے 04:16 تك ہوگا۔
قمر کا اپنے شرف کے برج ثور میں حرکت کرنا ایک سعد وقت کی نشان دہی ہے۔ اس دوران اہم اور ضروری کاموں کی انجام دہی بہتر رہتی ہے۔ اپنی جائز ضروریات کے لیے اعمال و وظائف بھی اس وقت میں کیے جاسکتے ہیں۔ شرف قمر اور قمر در عقرب سے متعلق عملیات و وظائف ہماری ویب سائٹ پر دیے گئے ہیں ، ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
سوال و جواب
بیماری اور تنگ دستی
ضلع مٹیاری سے ایک صاحب نے میسج کیا ہے ”میں آپ کا کالم 2010سے پڑھ رہا ہوں جو اخبار میں چھپتا رہا ہے ، ابھی آپ کا فیس بک پیج مسیحا پڑھتا رہتا ہوں ، میں سرکاری ملازم ہوں ، شادی شدہ ہوں ، چار بچے ، دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ میری طبیعت پچھلے دو سال سے ٹھیک نہیں رہتی، جسم میں درد، سستی اور بھوک کم ، عجیب کیفیت ہوتی ہے۔ جی کرتا ہے سارا دن سوتا رہوں، ڈاکٹروں کو دکھایا ہے ، ٹیسٹ بھی کرواتا ہوں تو سب نارمل آتا ہے۔ طبیعت میں مزہ نہیں رہتا، رات کو نیند بھی کم آتی ہے، اس کے علاوہ مسئلہ یہ ہے کہ گھر میں بڑی بے برکتی ہے ۔ سیلری ہاتھ میں آتے ہی دو دن میں اڑجاتی ہے ۔ نماز پڑھنے کا ٹائم آتا ہے تو جسم میں بے چینی اور عجیب کیفیت ہوجاتی ہے، دل نہیں کرتا کہ نماز پڑھنے جاو ¿ں۔ رات کو دو سے تین بجے کے درمیان قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں، صبح یاسین پڑھتا ہوں۔ ہمارے ہاں ایک حافظ صاحب بزرگ ہیں جن سے استخارہ کروایا تھا، انھوں نے کہا کہ روزی کے حوالے سے ایسا آیا ہے کہ جیسے جسم پر کپڑے نہیں ہیں اور طبیعت میں بے چینی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ کیفیت اچھی نہیں ہے ۔ میں کب سے کوشش کر رہا ہوں کہ آپ کو لکھوں مگر لکھ نہیں پاتا، آج ہمت کرکے لکھا ہے اور اپنے مسائل سامنے رکھے ہیں ، کیا کوئی جادو کا اثر ہے؟ کوئی بندش ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے یا علم کی روشنی میں برا وقت چل رہا ہے ، اس کے لیے میں کیا کروں کہ مشکلات اور پریشانیاں کم ہوجائیں“۔
جواب: آپ کی بیماریاں اور دیگر مسائل کچھ زیادہ پیچیدہ نہیں ہیں۔ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ آپ انھیں سمجھنے میں غلطی کر رہے ہیں، بنیادی طور پر آپ کا سارا مسئلہ ذہنی اور اعصابی ہے ، اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے تو ہاضمہ بھی خراب ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ اور بھی بہت کچھ شروع ہوجاتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جہاں آپ موجود ہیں وہاں ہمارے خیال میں معقول ڈاکٹر موجود نہیں ہیں جو درست طور پر تشخیص کرسکیں۔ٹیسٹ رپورٹس تو ایک دھندا بن گیا ہے، کیا آپ نے کبھی اپنا تھائیرائیڈ گلینڈ کا ٹیسٹ کروایا ہے؟ یقینا نہیں کرایا ہوگا، بہتر ہوگا کہ یہ ٹیسٹ کرائیںاور جن صاحب سے استخارہ کرایا ہے وہ بھی غالباً ایسے ہی ہیں جیسے علاقے کے ڈاکٹر ہیں۔ عجیب گول مول جواب دیے ہیں۔
جہاں تک تنگ دستی کا سوال ہے کہ معقول تنخواہ ہوتے ہوئے بھی دو دن میں ختم ہوجاتی ہے تو اس کی وجہ پاکستان میں مہنگائی کی حد سے بڑھی ہوئی صورت حال ہے، آپ کیا پورا پاکستان اس عذاب کا شکار ہے۔ ہمارے اخراجات تو وہی ہیں جو پہلے تھے لیکن اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
بہتر ہوگا کہ آپ حیدرآباد یا کراچی میں کسی معقول تجربے کار ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے اپنا علاج کرائیں، اپنے ذرائع آمدن کو بڑھانے کی کوشش کریں یعنی پارٹ ٹائم میں کوئی دوسرا کام بھی شروع کریں ، آپ کے زائچے کو دیکھنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جگر کی خرابیاں موجود ہیں اور ماضی میں بھی رہی ہوں گی، بہر حال اگر آپ حیدرآباد یا کراچی نہیں آسکتے تو کسی اچھی معیاری لیبارٹری سے اپنا ایک ایل ایف ٹی ٹیسٹ اور ایک تھائیرائیڈ گلینڈ کا ٹیسٹ کراکے ہمیں واٹس ایپ کردیں ۔ ہم آپ کو ہومیو پیتھک دوا تجویز کردیں گے جو آپ بازار سے لے کر استعمال کرسکتے ہیں۔انسانی جسم میں جگر کا تعلق سیارہ مشتری سے ہے جو آپ کے زائچے میں نہایت خراب پوزیشن میں ہبوط زدہ ہے۔ اس خرابی کو دور کرنے کے لیے یلو سفائر کا نگینہ پہنایا جاتا ہے لیکن آج کل عمدہ کوالٹی کا یلو سفائر آپ کیا ، بہت سوں کی قوت خرید سے باہر ہے لہٰذا ابھی گزشتہ دنوں ہم نے خاتم مشتری کا نقش دیا تھا ، اسے انگوٹھی پر کندہ کرکے پہننا آپ کو فائدہ دے گا۔مزید یہ کہ یہ نقش مالی معاملات میں بھی معاون و مددگار ہوتا ہے۔
شادی اور بے روزگاری
راولپنڈی سے ایس ایم لکھتی ہیں ” مسئلہ ایک نہیں بہت سے ہیں، صحت کے مسئلے ہیں، نصیب ایسا ہے ، اپنے ہی نفرت کرتے ہیں، ہر راستہ بند ہے۔ اب چھ سال سے جان توڑ کوشش کر رہی ہوں جاب کی مگر کہیں بھی نہیں ہورہی، گھر والوں پر بوجھ ہوں، جادو تعویذ زوروں پر ہے،روزی رزق تنگ ہے ، نوکری ،نہ نصیب میں شادی وغیرہ وغیرہ۔
جواب: آپ کا زائچہ دیکھا اور یہ اندازہ ہوا کہ آپ اپنے مسائل کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں اور آپ کے بہت سے مسائل کی وجہ آپ خود ہیں ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں ہے، آپ کے ذہن میں ہر وقت مختلف سوچوں اور خیالوں کی یلغار رہتی ہے، شدید ذہنی انتشار کا شکار ہیں۔ یہ درست ہے کہ گزشتہ سال یکم اپریل سے اور اس سال 14مئی تک وقت خاصا سخت رہا ہے جس میں کوئی کام بھی معقولیت سے نہیں ہوسکا، جاب کی کوششیں بھی ناکام رہیں، اس سے پہلے 2022 بھی ایک مشکل سال تھا لیکن اب آپ کے زائچے میں بہتر وقت شروع ہوچکا ہے۔ جاب کے لیے کوشش کریں، مل جائے گی، خصوصاً اکتوبر کے بعد تک ۔
جہاں تک دوسرے لوگوں سے آپ کے تعلقات کا سوال ہے تو ضروری نہیں ہے کہ ہر انسان ہی غلط ہو، کہیں آپ بھی غلط ہوسکتی ہیں لیکن آپ اپنی کوئی غلطی یا کمزوری تسلیم کرنے کا مزاج ہی نہیں رکھتیں، اسی طرح شادی کا مسئلہ بھی ہے جس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ بھی آپ خود ہیں، ابتدا ہی سے آپ نے شادی کے حوالے سے جو معیار یا اصول بنارکھے ہیں وہ ہی شادی میں رکاوٹ کا سبب ہےں، یہ درست ہے کہ زندگی میں اچھے اور برے دور آتے جاتے رہتے ہیں، برے دور میں وہ سب نہیں ہوتا جو ہم چاہتے ہیں تو انتظار کرنا چاہیے لیکن آپ کا ایک مسئلہ بے صبری اور جلد بازی بھی ہے ، آپ چاہتی ہیں کہ بس جو بات آپ کے ذہن میں آگئی وہ فوراً پوری ہوجائے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، آپ کو صبر اور برداشت کے ساتھ زندگی کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ آپ نہایت ذہین و ہوشیار اور ٹیلنٹڈ ہیں ، آپ کے اندر لرننگ پاور دوسرے بہت سے لوگوں سے زیادہ ہے لیکن آپ اپنا قیمتی وقت فضول نوعیت کی سرگرمیوں اور دلچسپیوں میں ضائع کرتی ہیں ۔ اگر اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوششیں کی ہوتیں تو آج آپ کسی اعلیٰ مقام پر ہوتیں ۔بہر حال ممکن ہے ہماری باتیں آپ کو پسند نہ آئےں اور وہی روایتی احمقانہ سوچیں جادو، تعویذ اور لوگوں کے ساتھ تنازعات یا اختلافات آپ کی نظر میں اہم ہوں۔ خیال رہے کہ اب آپ کوئی نو عمر لڑکی نہیں ہیں ، ایک سمجھ دار خاتون ہیں اور آپ کو اپنے معاملات میں سنجیدگی اور وقت کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔آپ کے لیے سپورٹنگ اسٹون روبی، نیلم اور یلو سفائر ہےں لیکن ظاہر ہے کہ آپ فی الحال اتنے قیمتی اسٹون نہیں لے سکتیں، ابھی صرف جاب کی تلاش پر توجہ دیں اور ان شاءاللہ جاب آپ کو مل جائے گی، آپ کے لیے وظیفہ یہ ہے ۔ نیا چاند ہونے کے بعد کسی بھی اتوار، پیر یا جمعرات جمعہ سے شروع کریں ، پورا پانچواں کلمہ اول آخر تین بار درود شریف کے ساتھ 111مرتبہ روزانہ پڑھ کر اللہ سے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کیا کریں ۔