قرانِ زہرہ و مریخ کا طویل دورانیہ اور خاص جفری عمل

محبت اور شادی کے لیے ایک پرتاثیر نقش و طلسم

ہمارے موجودہ معاشرے میں معاشی مسائل کے بعد اگر کوئی مسئلہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے تو وہ لڑکیوں کی شادی اور ازدواجی زندگی سے متعلق ہے، ہم اس حوالے سے پہلے بھی بہت کچھ لکھتے رہے ہیں اور شاید آئندہ بھی لکھتے رہیں گے، اس مسئلے کے پیچیدہ اور گمبھیر ہونے کی معاشرتی وجوہات سے قطع نظر جو بات نہایت اہم ہے وہ مقدرات ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ مسئلہ صرف ان گھرانوں اور خاندانوں تک محدود نہیں جہاں معاشی پریشانیاں موجود ہیں بلکہ ان خاندانوں کے لیے بھی یہ مسئلہ ایک عذاب کی صورت اختیار کرلیتاہے جہاں ہر طرح کی معاشی سہولیات اور خوش حالی موجود ہے لہٰذا ہمارے نظریے کے مطابق اس کو صرف معاشیات سے منسلک کرنا مناسب نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے اکثر و بیشتر مختلف طریقے پیش کیے جاتے رہتے ہیں جس میں موافق پتھر، صدقات، وظائف و عملیات اور نقش و طلسم شامل ہوتے ہیں، اکثر لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بعض پھر بھی ناکام رہتے ہیں، اس کی وجہ ان کے پیدائشی زائچے کی کوئی نہایت نامناسب اور پیچیدہ خرابی ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو پہلے اپنا درست زائچہ بنواکر مشورہ کرنا چاہیے۔
انسان کا پیدائشی زائچہ اس کی تمام خوبیوں اور خامیوں کا آئینہ ہوتا ہے، خواتین یا مردوں کی شادی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے اس سے بہتر رہنما کوئی چیز نہیں ہے، ہر شخص عورت ہو یا مرد کی شادی اور ازدواجی زندگی پر علم نجوم کی روشنی میں سیارہ زہرہ اثر انداز ہے، زائچے میں اگر زہرہ کی پوزیشن کسی اعتبار سے بھی خراب ہے تو شادی میں تاخیر یا شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں تلخیاں ، الجھنیں اور پریشانیاں لازمی امر ہیں، وہ لوگ جو علم نجوم کے ذریعے ایسے معاملات میں رہنمائی حاصل نہیں کرتے، وہ ساری عمر مختلف وظیفوں میں گزار دیتے ہیں لیکن ناکام رہتے ہیں، اصولی بات یہ ہے کہ جب آپ کو اپنی درست کمزوری یا خامی کا علم ہی نہ ہو تو اس کا درست علاج بھی ممکن نہیں ہوتا، ہم رات دن برسوں سے یہ تماشے دیکھ رہے ہیں اور ہمارا تجربہ ہے کہ اگر اثر خرابی کو دور کرنے کے لیے صحیح طریقے سے کوشش کی جائے تو کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ورنہ بعض کیسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ عمریں گزر جاتی ہیں لیکن یا تو شادی نہیں ہوتی یا شادی کے بعد پیدا ہونے والی ازدواجی زندگی کی خرابیاں زندگی کو عذاب بنادیتی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے ، اس لیے کوشش و جدوجہد سے غافل نہیں رہنا چاہیے، بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق اصلاح احوال کے لیے مصروف عمل رہنا چاہیے، ضروری نہیں ہے کہ ہم آج اللہ کے حضور کوئی درخواست پیش کریں اور وہ فوراً منظور کرلے، اس میں کچھ تاخیر بھی ہوسکتی ہے اور وہ نامنظور بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ ہم نہیں جانتے ہمارے لیے کیا بہتر ہے، بس اللہ ہی جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔
لڑکیوں کی شادی کے سلسلے میں اپنا ایک مجرب طریقہ یہاں لکھ رہے ہیں، یہ اسم الٰہی” العلی“ کا طلسماتی مثلث ہے۔
علی کے معنی سب سے زیادہ بلند مرتبے کے ہیں لہٰذا اس اسم کا ورد بلند مرتبہ اور قوت و اقتدار کے لیے موزوں ترین خیال کیا جاتا ہے، اس کے ذاکر کے درجات دینوی اور دنیاوی طور پر اللہ بلند کرتا ہے، ہر حاجت اس کی پوری ہوتی ہے،ا س کا نقش پاس رکھنے سے لوگ اس کی عزت کرتے اور اس سے مرعوب رہتے ہیں، اعلیٰ حکام و افسران بالا اس کی عزت کرتے ہیں۔
علمائے جفر اس امر پر متفق ہیں کہ اسم الٰہی ”علی“ کا نقش اگر چاندی کی لوح یا انگوٹھی پر شرف زہرہ میں یا شرف قمر میں کندہ کرکے ایسی لڑکی کے گلے میں ڈالا جائے جس کا رشتہ ہی نہ آتا ہو تو اس کی برکت سے نصیب کھل جاتا ہے اور جلد ہی شادی کا انتظام ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ شادی کے بعد بھی اگر ازدواجی زندگی اطمینان بخش نہ ہو ، میاں بیوی کے درمیان اختلاف رائے اور ناچاقیاں مسلسل رہتی ہوں تو یہ نقش انگوٹھی یا لاکٹ کی شکل میں نہایت معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے، اسے پہننے والا دنیا میں دوسروں کی محبت حاصل کرتا ہے اور مقبول و مشہور ہوتا ہے۔
سیارہ زہرہ کا تعلق عورت یا بیوی سے ہے جب کہ سیارہ مریخ کا تعلق مرد یا شوہر سے ہے،شرف زہرہ کا وقت اس سال اپریل میں ہوگا جب کہ شرف مریخ کا آغاز 26 فروری 2022 سے ہورہا ہے ، دونوں سیارے 8 فروری 2022 سے مسلسل حالت قران میں ہیں اور 19 مارچ تک دونوں کا باہمی ملاپ جاری رہے گا، یہ ایک طویل عرصہ ہے جو قسمت سے مل رہا ہے، جو لوگ اس وقت سے فائدہ اٹھانا چاہیں ان کی ہم ضروری رہنمائی کریں گے۔
ہم یہاں اسم الٰہی”علی“ کا وہ طلسماتی نقش متعارف کرارہے ہیں جو اپنے فوائد اور خوبیوں میں عجائبات میں سے ہے، یہ نقش ہر مرد اور عورت کے لیے اس کے نام کے پہلے حرف کی مناسبت سے تیار ہوگا، پے چیدہ حسابی عمل سے آپ کو بچانے کے لیے ہم نے اس کی ترتیب و تدوین خود کردی ہے، اس طرح یہ کل آٹھ نقش مرتب ہوئے ہیں، اس میں ہر فرد اپنے نام کے پہلے حرف کے مطابق اپنا نقش منتخب کرکے خود وقت مقررہ پر تیار کرسکتا ہے، تیاری کا درست طریقہ بھی تفصیل سے لکھا جارہا ہے، پہلے آپ نقوش ملاحظہ فرمائیے۔
وہ لوگ جن کے نام کا پہلا حرف ا،ب،ی،ک،گ،ق،ر،یا،غ ہو، ان کے لیے نقش علی یہ ہے جو 19 کے عدد سے شروع ہوگا۔

 

سم” علی“ کے اعداد ابجد قمری سے ایک سو دس ہیں اور مفرد عدد دو ہے، ان آٹھوں نقوش کے اندر چار خانوں میں موجود اعداد کی کل میزان 110 ہے، دائرے میں دو مثلث ہیں، درمیانی چھوٹی مثلث میں سیارہ زہرہ کا نشان ہے۔
پہلے 786 کے اعداد لکھیں پھر 110 لکھیں، اس کے بعد 195 اور پھر 278 لکھیں، اب اندرونی نقش کو اس طرح مکمل کریں کہ پہلے سب سے کم عدد والا خانہ بھریں یعنی پہلے نقش میں جو الف، ب وغیرہ کا ہے، سب سے چھوٹا عدد 19 ہے لہٰذا پہلے اسے لکھیں پھر 20 پھر 30 اور پھر 41 لکھیں گے، بس نقش مکمل ہوگیا، شروع کرنے سے پہلے اور بعد میں گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ لیں، کام ختم ہونے پر کچھ سفید رنگ کی مٹھائی پر فاتحہ دیں اور مٹھائی کنواری لڑکیوں میں تقسیم کردیں، خود بھی کھائیں، تمام کام علیحدہ کمرے میں کریں، صندل کی خوشبو جلائیں یعنی اگر بتی وغیرہ اور عطر سہاگ (حنا) لباس پر لگائیں، رجال الغیب کا خیال کرکے بیٹھیں،رجال الغیب کی سمت معلوم کرنےکیلئے یہاں کلک کریں۔ نقش تیار کرنے کے بعد چھپا کر رکھ دیں اور جمعہ کے روز سورج نکلنے کے فوراً بعد ایک سو دس بار یا عَلِیُ اول و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نقش پر دم کریں اور اپنے مقصد کے لیے دعا کریں پھر گلے میں پہن لیں یا بازو پر باندھیں،6 کنواری غریب لڑکیوں کے گھر دودھ کی کھیر پکا کر بھیج دیں۔
اب روزانہ کسی وقت اسم الٰہی یا علی ایک سو دس مرتبہ مقصد حاصل ہونے تک پڑھ لیا کریں، زیادہ سے زیادہ گیارہ، بیس 29 دن میں مقصد حاصل ہوگا، ان شاءاللہ۔ عام اجازت ہے، اگر 29 دن میں بھی مقصد حاصل نہ ہو تو پڑھنا نہ چھوڑیں، شادی میں رکاوٹ اکثر زائچہ پیدائش میں سیارگان کے ناقص اثر کی وجہ سے بھی ہوتی ہے، اس صورت میں زائچہ پیدائش بنوائیں تاکہ رکاوٹ کی وجہ کا پتا چلے اور اس کا درست علاج ہوسکے۔
اس نقش کو چاندی کی گول لوح یا چوکور تختی پر کندہ کریں یا انگوٹھی پر بھی بناسکتے ہیں، اگر ہرن کی جھلی پر لکھنا چاہیں تو سبز روشنائی سے لکھیں اور تہ کرکے تعویذ بنالیں پھر انگوٹھی میں رکھ کر اوپر کوئی سفید نگینہ جڑوالیں۔

ذیل میں روز و شب کی ساعات کا ایک دائمی نقشہ دیا جارہا ہے، اس نقشے سے کام لینے کے لیے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ دنیا کے کسی بھی شہر میں ہیں تو اپنے شہر کے طلوع آفتاب سے اور دوسرے روز طلوع آفتاب تک روز و شب کی 24 ساعتیں معلوم کرسکتے ہیں، ہمیشہ طلوع آفتاب کے وقت دن کی پہلی ساعات شروع ہوگی اور تقریباً ایک گھنٹہ رہے گی، اگر دن چھوٹے ہوں تو ایک گھنٹے سے کچھ کم یعنی 57,58 منٹ کی ساعت ہوگی، اگر دن بڑے ہوں تو ایک گھنٹے سے دو تین منٹ زیادہ کی ساعت ہوگی، موسم گرما میں دن بڑے ہوتے ہیں اور راتیں چھوٹی جب کہ موسم سرما میں دن چھوٹے ہیں اور راتیں بڑی، اسی مناسبت سے ہر ساعت کا کل وقت معلوم ہوسکتا ہے، وہ لوگ جو علم جفر کا شوق رکھتے ہیں انھیں باقاعدہ ساعات نکالنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے، اس حوالے سے ہماری کتابیں مسیحا حصہ اول، دوم اور سوم آپ کے پاس ہونا چاہئیں۔

 

موثر ترین مخصوص ساعتیں

7 مارچ بہ روز پیر ساعتِ زہرہ اسلام آباد ٹائم کے مطابق 04:25 am تا 05:27 am ، دوسری ساعت اسی روز 11:21 am تا 12:19 pm۔
8 مارچ بہ روز منگل ساعتِ زہرہ اول 01:48 am تا 02:21 am ،دوسری ساعت 08:25 am تا 09:23 am ۔
تیسری ساعت 03:14 pm تا 04:13 pm۔
9 مارچ بروز بدھ پہلی ساعت 12:18 pm تا 01:17 pm ، دوسری ساعت 07:12 pm تا 10:13pm ۔
10 مارچ بروز جمعرات پہلی ساعت 02:20 am تا 03:22 am ، دوسری ساعت 09:22 am تا 10:21 am ۔تیسری ساعت 04:14pm تا 05:12 pm ، چوتھی ساعت 11:17pm تا 12:18 am ۔
11 مارچ بہ روز جمعہ ساعتِ اول 06:24 am تا 07:23 am ، دوسری ساعت 01:17 pm تا 02:16 pm ،تیسری ساعت 08:14 pm تا 09:15 pm ۔
عزیزان من! اسلام آباد ٹائم اور کراچی ٹائم میں تقریباً 31,32 منٹ کا فرق ہے ، سندھ میں رہنے والے ان اوقات میں 31 منٹ جمع کرلیں تو کراچی کی ساعتیں نکل آئیں گی، پاکستان کے دوسرے شہروں کا تفاوت وقت اسلام آباد سے کتنا ہے اسے جمع یا تفریق کرکے اپنے شہر کے وقت کے مطابق ان ساعتوں کو کام میں لایا جاسکتا ہے ۔
ایسے لوگ جو خود یہ نقش تیار نہ کرسکیں وہ ہمارے دفتر سے براہ راستہ رابطہ کرسکتے ہیں ، رابطے کے لیے 0300-2107035 نمبر پر شام 04 بجے سے رات 08 بجے تک کال کی جاسکتی ہے۔