سال کی ابتدا ہی سے ہم اس سال کے جس مشکل ترین وقت کی نشان دہی کر رہے تھے، اس کا آغاز جون کے ماہ سے ہورہا ہے کیوں کہ راہو کیتو 23 درجہ 30 دقیقہ ویدک سسٹم کے مطابق مستقیم پوزیشن پر 5 جون سے 17 اگست تک رہیں گے،تقریباً یہی وقت وزیراعظم عمران خان کے لیے بھی سال کا سخت ترین وقت ہے، انھیں اپنی سیکورٹی کا بھی خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور ایسے فیصلے یا اقدام بھی ضروری ہوں گے جو انقلابی نوعیت کے ہوں، بصورت دیگر ان کی ساکھ اور عزت و وقار متاثر ہوسکتا ہے۔
بھارت میں انتہا پسندی کی لہر
ہم گزشتہ کئی سال سے مسلسل اس حقیقت کی نشان دہی کر رہے ہیں کہ بھارت کے زائچے میں ستمبر 2015 ءسے قمر کا دس سالہ دور اکبر شروع ہوچکا ہے، زائچے میں قمر پر کیتو کی نظر ہے، قمر زائچے میں تیسرے گھر کا حاکم ایک رجحان ساز سیارہ ہے، چناں چہ ہم دیکھتے ہیں کہ گزشتہ سالوں میں بھی بھارت میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملا ہے، دوسری اقلیتوں کے ساتھ بھارتی حکومت اور ہندو سماج کا رویہ تبدیل ہوا ہے، سیکولرازم کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں، اکھنڈ بھارت کا خواب جنتا پارٹی عوام کو دکھارہی ہے، اگرچہ نریندر مودی سرکار پوری طرح ناکام رہی تھی لیکن اسی انتہا پسندانہ سوچ کو بڑھاوا دے کر نریندر مودی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے حالاں کہ ان کا اپنا زائچہ اس سال اچھی پوزیشن میں نہیں تھا، اس کا مطلب یہ ہے کہ اب بھارت سے سیکولرازم اور جمہوریت کا خاتمہ ہوگیا، آنے والے پانچ سالوں میں یقیناً ایسے اقدام سامنے آئیں گے جو مسلمان اور پاکستان دشمنی کا نمونہ ہوں گے، ممکن ہے آنے والے دنوں میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر بھی شروع ہوجائے اور اسی طرح کشمیر کے معاملے پر بھی ایسے فیصلے اور آئین سازی کی جائے جو کشمیر کا جھگڑا ہی ختم کردے، بہر حال صورت حال خواہ کچھ بھی ہو ، اس انتہا پسندی کا نتیجہ بھارت کے حق میں اچھا نہیں نکلے گا، انڈیا کے زائچے میں قمر کے دور اکبر میں مشتری کا دور اصغر جاری ہے، مشتری زائچے کا سب سے منحوس سیارہ ہے ، اس کے دور میں انڈیا کی جو موجودہ صورت حال ہے یہ زیادہ خوش کن نہیں ہے، مشتری کا دور اصغر اس سال 11 دسمبر تک جاری رہے گا، اس امکان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس خراب دور میں مودی سرکار بہت زیادہ سخت رویہ اختیار کرے گی اور پاکستان سے تصادم کی فضا پیدا ہوگی جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تناو¿ مزیر بڑھ سکتا ہے،دوسری طرف خود انڈیا میں بھی یہ دور بہتر ثابت نہیں ہوگا اور انتشار، افتراق ، عدم اطمینان اور بے چینی کی لہر مستقل رہے گی، گیارہ دسمبر 2019 ءسے قمر کے دور اکبر میں سیارہ زحل کا دور اصغر شروع ہوگا، زحل زائچے کے دسویں گھر کا حاکم ہے اور پیدائشی زائچے میں غروب حالت میں ہے جب کہ فی الوقت ٹرانزٹ پوزیشن میں بھی خراب پوزیشن رکھتا ہے لیکن آئندہ سال جنوری کے بعد زحل کی پوزیشن ٹرانزٹ میں بہتر ہوگی، اس کے نتیجے میں نریندر مودی بہت زیادہ آمرانہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں، گویا جمہوریت کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی اور بھارت میں ایک ون مین شو کا آغاز ہوجائے گا (واللہ اعلم بالصواب)
جون کے ستارے
سال کا مشکل ترین دور اس ماہ سے شروع ہورہا ہے، اختیار و اقتدار کا ستارہ شمس برج جوزا میں حرکت کر رہا ہے، 21 جون کو برج سرطان میں داخل ہوگا، رسم و رسائل اور پیغام رسانی پر حاکم سیارہ عطارد بھی برج جوزا میں ہے اور 5 جون کو برج سرطان میں داخل ہوگا، جب کہ 27 جون کو برج اسد میں داخل ہوگا، گویا اس ماہ اس کی رفتار خاصی تیز رہے گی، توازن اور ہم آہنگی کا سیارہ زہرہ برج ثور میں ہے اور 9 جون سے برج جوزا میں اپنے سفر کا آغاز کرے گا، سیارہ مریخ برج سرطان میں حرکت کر رہا ہے اور پورا مہینہ اسی برج میں رہے گا، جون کے دوسرے ہفتے میں سیارہ زحل سے مقابلے کی نظر اور راہو کیتو سے قران اس ماہ کا سب سے خطرناک اور اہم وقت ہوگا، خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے لیے،سیارہ مشتری بحالت رجعت برج قوس میں اور سیارہ زحل بحالت رجعت برج جدی میں حرکت کریں گے، اچانک تبدیلیاں لانے والا یورینس برج ثور میں جب کہ پراسرار نیپچون برج حوت میں ہے، 21 جون سے اسے رجعت ہوگی، کایا پلٹ سیارہ پلوٹو بحالتِ رجعت پورا مہینہ برج جدی میں حرکت کرے گا، راس و ذنب برج سرطان اور جدی میں ایک ہی درجے پر پورا مہینہ رہیں گے، یہ رفتار سیارگان بہ حساب یونانی پیش کی گئی ہیں۔
قمر در عقرب
قمر اپنے ہبوط کے برج عقرب میں خاص درجہ ءہبوط پر اس سال پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 13 جون کو 12:31 pm سے 02:16 pm تک رہے گا، یہ نہایت منحوس وقت ہوگا، اس وقت کیے گئے کاموں کے نتائج بہتر نہیں ہوں گے، البتہ علاج معالجے کے لیے مناسب وقت ہے، مزید یہ کہ اس وقت میں بری عادتوں سے نجات اور بندش وغیرہ کے عملیات کیے جاتے ہیں۔
شرف قمر
جون کے مہینے میں قمر اپنے درجہ ءشرف پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 27 جون 10:21 pm سے 28 جون 12:15 am تک رہے گا، یہ وقت سعد اور مبارک ہوتا ہے، اس وقت نیک اعمال کرنا چاہئیں، خصوصاً اپنے جائز مقاصد کے حصول کے لیے دعا اور وظائف کیے جاسکتے ہیں۔
ہر ماہ قمر در عقرب اور شرف قمر سے متعلق عملیات و وظائف ہم برسوں سے دے رہے ہیں ، امید ہے کہ ہمارے قارئین ان عملیات و وظائف سے استفادہ کریں گے۔
نقشِ جمعتہ الوداع
عوام کے مسائل اگرچہ بے پناہ ہےں لیکن سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے کیوں کہ اس کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ، بے روزگاری سب سے بڑا جہنم ہے جس کی آگ میں ہمارا ملک جل رہا ہے اور ملک سے باہر مقیم پاکستانی بھی روزگار کے حوالے سے کسی نہ کسی مسئلے کا شکار رہتے ہیں، انسان کی زندگی میں اچھے اور برے اوقات آتے رہتے ہیں بعض لوگ اپنی بہترین کوششوں کے باوجود روزگار کے معاملات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپاتے ، ایسے افراد کے لیے ہم پہلے بھی مخصوص اوقات کی مناسبت سے ورد و وظائف، عملیات و نقوش کی نشان دہی کرتے رہے ہیں ، اسی مناسبت سے رمضان المبارک کے مقدس ترین مہینے میں جمعتہ الوداع سے متعلق ایک وظیفہ اور ایک نقش پیش کیا جارہا ہے جو مجرّب ہے اور انشاءاللہ تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ بخش ثابت ہوگا ، یہ نقش اور وظیفہ گزشتہ کئی سالوں سے دیا جارہا ہے اور بے شمار افراد اس کے ذریعے فوائد حاصل کرچکے ہیں،ان شاءاللہ ہم بھی یہ نقش کاغذ پر اور ہرن کی جھلی پر تیار کریں گے، ضرورت مند رابطہ کرسکتے ہیں۔
وظیفہ جمعتہ الوداع
وظیفہ بہت آسان ہے اور صرف تھوڑی سی دیر کی محنت ہے ، اس محنت کے صلے میں ایک قیمتی تحفہ ہاتھ آجائے گا،یہ وظیفہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو نزلہ و زکام یا جوڑوں کے درد میں مبتلا رہتے ہیں۔
عمدہ خالص چنبیلی یا زیتون کا تیل حاصل کرلیں اور جمعتہ الوداع کی صبح فجر کی نماز کے بعد اول آخر سات بار درود شریف کے ساتھ سورہ والعادیات سات بار پڑھ کر چنبیلی کے تیل پر دم کرلیں اور اسے محفوظ رکھیں ، تمام اقسام کے جسمانی درد اور نزلے کے لےے مفید ہے ، اکثر آرتھرائیٹس کے مریضوں کو بھی جوڑوں کے درد میں آرام ملا ہے ، پرانے نزلے کی صورت میں اس تیل کی سر پر مالش مفید ثابت ہوگی ۔
برائے خیروبرکت
دوسرا عمل تھوڑا سا مشکل ضرور ہے لیکن اس کی افادیت بھی کم نہیں ہے ، جمعتہ الوداع کی صبح فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے سورہ الاعراف کی آیت نمبر 10 کا نقش ہرن کی جھلّی یا عمدہ سفید کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران ملاکر لکھ لیں ، اگر زعفران نہ مل سکے تو عرق گلاب میں ہلدی ملاکر روشنائی بنالیں بعد ازاں نقش کو عمدہ خوشبو سے معطر کریں اور اپنی دکان ، دفتر یا کاروبار و ملازمت کی جگہ پر رکھیں تو انشا اللہ بے انتہا خیر و برکت ہوگی ، کاروبار ترقی کرے گا ، اگر ملازمت ہے تو پائیدار ہوگی اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ، اگر گھر میں رکھیں تو بے برکتی ختم ہوجائے گی ، قرض ہے تو اس کی ادائیگی میں آسانی ہوگی ، فی الواقع نہایت موثر اور مجرب المجرب عمل ہے ۔
نقش لکھنے کے بعد زرد رنگ کی مٹھائی پر فاتحہ دے کر ایصال ثواب کریں اور حضرت کاش البرنی ؒ کے لےے بھی دعائے خیر کریں ، نقش پاس رکھنے کے بعد حسب توفیق صدقہ وخیرات کریں ، اس نقش کو تعویذ کے طریقے پر تہہ کرکے موم جامہ کرلیں اور گلے میں پہنیں یا بازو پر باندھیں تو آپ کی ذاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ، اگر چاہیں تو فریم کراکے دکان یا دفتر میں یا گھر میں مغرب کی سمت دیوار پر آویزاں کرلیں ، اگر نقش کو پوشیدہ رکھنا چاہیں تو چار تہہ کرلیں اور موم جامہ یا پلاسٹک کوٹڈ کرکے کاروبار کی جگہ یا گھر میں کسی محفوظ مقام پر رکھیں، ہر سال سفید کاغذ پر لکھتے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ بہت زیادہ نقش لکھنا ممکن نہیں ہوتا، آپ سے درخواست ہے کہ خود ہی کوشش کریں اور کسی انتہائی مجبوری کے سبب اگر خود نہ لکھ سکتے ہوں تو ہمارے ہاں سے منگوالیں، نقش درج ذیل ہے ۔
نقش بھرنے کے لےے مناسب ہوگا کہ نقش کے خانے پہلے سے تیارکرلیے جائیں اورعین وقت پر بسم اللہ پڑھ کر نقش مکمل کیا جائے ، سب سے پہلے نقش کی پیشانی پر 786 لکھیں پھر نقش کے چاروں کونوں پر قولہ الحق ولہ الملک اور چاروں ملائکہ کے نام ، کٓھٓیٰعٓصٓ اور حٰمٓعٓسٓقٓ لکھیں ، پھر نقش کے بیرونی خانوں میں پوری آیت اسی طرح نقل کرلیں جیسے کہ لکھی ہوئی ہے ، آخر میں درمیانی نقش مثلث بھریں ، یہ مثلث اسی آیت شریف کا ہے ، کیوں کہ آیت کے کل اعداد 2199 ہیں جس خانے میں 729 کے اعداد ہیں، یہ نقش کا پہلا خانہ ہے اس کے بعد ترتیب وار 730 ، 731 ، 732، 733، 734، 735، 736 اور آخری خانے میں 737 لکھ کر نقش مکمل کرلیں ، خیال رہے کہ نقش کے خانے بھرنے کی ترتیب یہی رہے گی ، بس کام مکمل ہوگیا ۔