لکی انگوٹھی یا لوح بھی اس سعد وقت میں تیار کی جاسکتی ہے
خاتم مشتری
مشتری انسانی زندگی کے اہم ترین معاملات و مسائل پر اثر انداز ہوتا ہے ، مثلاً اعلیٰ تعلیم کا حصول ، اچھی جاب ، معقول شوہر ، بیرون ملک سفر ، حج و عمرہ کی سعادت ، کاروباری معاملات میں وسعت و ترقی ، انعامی اسکیموں میں خوش بختی اور شادی میں رکاوٹ یا تاخیر کوختم کرنے میں بھی مشتری کی سعادت اہم حیثیت رکھتی ہے ، خاص طورپر لڑکیوں کے زائچے میں جدید علم نجوم کی تحقیقات کے مطابق مشتری ایک بہتر شوہر کے انتخاب میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ، اگر مشتری کی پوزیشن زائچہ پیدائش میں کم زور ہو یاہبوط یافتہ ہو اور وہ زائچے کے پہلے ، دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، آٹھویں یا بارھویں گھروں میں سے کسی گھر کا مالک ہو اور کم زور پوزیشن رکھتا ہو یا کسی منحوس ستارے سے متاثرہ ہو تو شادی میں تاخیر ، ناکارہ ، نکھٹو ، جاہل ، ظالم اور کنجوس شوہر ملتا ہے ، ایسی صورت میں منجم حضرات مشتری کا منسوبی پتھر پیلا پکھراج کسی اچھے وقت میں پہننے کا مشورہ دیتے ہیں یا مشتری کا منسوبی نقش انگوٹھی پر کندہ کرکے دائیں ہاتھ کی پہلی انگلی یا رنگ فنگر میں پہنایا جاتا ہے ، ساتھ ہی مشتری کے مخصوص صدقات پابندی سے دینے کی ہدایت کی جاتی ہے تو تھوڑے ہی عرصے میں لڑکی کی نصیب کشائی کا سامان ہوجاتا ہے ۔
یہی صورت مرد حضرات کے ساتھ اس وقت پیش آتی ہے جب سیارہ مشتری زائچے کے پہلے ، دوسرے ، چوتھے ، پانچویں ، ساتویں ، نویں ، دسویں ، گیارھویں گھر کا حاکم ہو اور زائچے میں کم زور پوزیشن رکھتا ہو ، منحوس گھروں میں ہو یا کسی منحوس کے ساتھ حالت قران میں ہو یا کسی منحوس کی نحس نظر کا شکار ہو ، ایسی صورت میں ذاتی صلاحیتوں میں کمی ، ذہانت اور تعلیم سے محرومی ، خوش بختی اور عمدہ شعور کا فقدان ، جاہل اور نامعقول شریک حیات ، بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا بیرون ملک جانے کے بعد ناکامیاں ، کاروبار میں اور عزت و وقار میں نامرادی ، اولادِ نرینہ سے محرومی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں ، ایسی صورت میں بھی عام منجمین پیلا پکھراج پہننے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن بعض صورتوں میں مشتری کا پتھر استعمال کرنا نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے ، وہ کچھ دوسری خرابیوں کا باعث بن سکتا ہے ، خاص طورپر جب مشتری زائچے کے چھٹے ، آٹھویں اور بارھویں گھر کا مالک بھی ہو اور ان گھروں پر برج قوس قابض ہو تو ایسی صورت میں مشتری کا منسوبی پتھر کچھ نئی خرابیاں اور مسائل پیدا کرتا ہے ، ایسی صورت میں بہترین بات یہی ہوتی ہے کہ مشتری کا نقش انگوٹھی پر کندہ کرکے خاص وقت پر پہنایا جائے ، قدیم زمانوں سے یہ طریقہ کار رائج ہے اور سات سیارگان کے ساتھ راس و ذنب کے نقش مثلث بھی اس حوالے سے مستعمل ہیں ۔
عروج مشتری کے موقع پر ” خاتم مشتری “ تیار کرنے کا موقع قدرت نے فراہم کیا ہے ، اس سنہرے موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہےے ، خاتم مشتری نہ صرف یہ کہ زائچہ پیدائش میں مشتری کی پیدائشی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ چوں کہ مشتری کا تعلق مال و دولت ، وسعت و ترقی اور فہم فراست سے ہے لہٰذا اس انگوٹھی کو پہننے والا جس کام میں بھی ہاتھ ڈالے ، کامیاب و کامران رہتا ہے ، اس کا ہاتھ روپے پیسے سے خالی نہیں رہتا ، انعامی اسکیموں میں شرکت فائدے کا باعث ہوتی ہے ، وہ اپنے کاموں میں معقول حکمت عملی اختیار کرتا ہے اور ایسے راستوں سے بچتا ہے جو اسے نقصان یا کسی تباہی کی طرف لے جائیں ، اس حوالے سے حسبِ وعدہ ہم اپنا مخصوص طریقہ کار قارئین کی نذر کر رہے ہیں ، یہ سینے کے وہ راز ہیں جنہیں لوگ عام نہیںکرتے ، وما توفیقی اللہ باللہ
” نقش خاتم مشتری “ اوپر دیا جارہا ہے ، اسے مشتری کے شرف کے اوقات میں ، ساعت مشتری میں اس وقت کندہ کیا جائے یا ڈھال لیا جائے جب قمر بھی باقوت ہو اور موافق برج میں ہو ، مشتری سے قربت یا دوستانہ نظر رکھتا ہو ، ایسا وقت عروج کے دوران میں 26مارچ سے یکم اپریل 2023 تک مل سکے گا،اس وقت عروج ماہ ہوگا اور قمر بھی اپنے شرف کے گھر میں ہوگا،اس عرصے میں مشتری کی ساعات کا انتخاب کیا جائے اور چاندی کی انگوٹھی پر اس نقش کو کندہ کرلیا جائے،یہ ایک ایسا تحفہ ہوگا جو زندگی بھر کے لیے سعادت و خوش بختی کا باعث ہوگا۔
اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لےے مشتری کی ساعت کا انتخاب کیا جائے اور پہلے سے تمام تیاری مکمل کرلی جائے ، مشتری کا بخور اور خوشبو استعمال کریں اگر انگوٹھی پہلے سے تیار نہ ہو تو چاندی کے پترے پر نقش کندہ کرکے رکھ لیں اور بعد میں اس پترے کو چاندی کی انگوٹھی میں جڑوالیں ، یہ نقش کسی زرد یا پیلے رنگ کے نگینے پر بھی لکھا جاسکتا ہے مگر ظاہر ہے یہ کام عام لوگوں کے بس کا نہیں ہے ، اس سلسلے میں ہم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ہم چاندی کے علاوہ مشتری کے منسوبی پتھر پیلے جیڈ پر لوح مشتری نورانی اور خاتم مشتری تیار کرتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نقش کا دائرہ اور اندرونی خانے ہر قسم کی خامی سے پاک ہوں ، کیوں کہ ان خانوں کے مخصوص زاویے بھی ایک طلسمی اثر رکھتے ہیں ، نقش کے درمیان میں مشتری کا طلسم ہے ، اسے بھی مکمل صفائی اور درستگی کے ساتھ بنانا ضروری ہوگا ۔
مخصوص ڈیزائن میں درحقیقت یہ 9 خانوں کا مثلث نقش ہے ، جس کی چال آتشی ہے ، یعنی پہلا خانہ عدد 5 کا ہے اور اس کے بعد بالترتیب 6 ، 7، 8، 9 ، 10 ، 11 ، 12 اور 13 عدد لکھے جائیں گے ، اگر کسی سانچے میں ڈھالنا مقصود ہو یا ڈائی بناکر ایک سے زیادہ نقوش مختصر وقت میں تیار کرنا ہوں تو لازم ہوگا کہ وہ نقش جو ڈائی بنانے کے لےے دیا جائے اسے عامل ساعت مشتری میں جمعرات کے روز اپنے ہاتھ سے چال کے مطابق پُِر کرے اور پھر اس کی ڈائی بنوالی جائے اور یہ کام بھی اسی دوران میں کرلیا جائے جب مشتری برج عروج میں حرکت کر رہا ہو ، بعض لوگ علم نقوش و طلسمات سے حقیقی واقفیت نہیں رکھتے اور نام نہاد عامل و کامل بنے بیٹھے ہیں، اس پر بہت زور دیتے ہیں کہ نقش کو ہاتھ سے لکھا جائے،مخصوص سیارگان کی الواح و طلسمات میں یہ شرط ضروری نہیں ہے لیکن جو طریقہ ہم نے لکھا ہے اُس پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
وہ لوگ جو کسی مجبوری کی وجہ سے مذکورہ بالا نقش خود تیار نہ کرسکیں وہ براہ راست ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
لکی انگوٹھی
سیارہ زہرہ کے سعد و باقوت اوقات میں ہم نے لکی انگوٹھی بھی متعارف کرائی تھی،اسے بھی مشتری کے سعد و باقوت اوقات میں تیار کیا جاسکتا ہے، خیال رہے کہ سیارہ مشتری بھی مال و دولت ریسرچ اور ترقی سے متعلق ہے لہٰذا سیارہ مشتری کے جو سعد اوقات او پر دیے گئے ہیں ان میں لکی انگوٹھی یا لوح بنائی جاسکتی ہے،وہ لوگ جو پہلے اس خصوصی نقش سے فیض یاب نہ ہوسکے ہوں، اب اسے تیار کرسکتے ہیں۔
اس نقش کی اوپر سے نیچے اور دائیں سے بائیں اعداد کی میزان 20 ہے، اندر کے چار خانوں کی میزان بھی 20 ہے، نقش کی چال آسان ہے، خانہ نمبر 1 سے شروع کریں اور 9 تک بالترتیب تمام خانے بھرتے چلے جائیں، نقش مکمل ہوجائے گا، نقش کے چاروں کونوں پر سیارہ زہرہ کا مخصوص طلسمی لفظ ”ھے“ ہے۔اسے بھی چاروں کونوں پر لکھ لیا جائے ، اس نقش کو چاندی کی انگوٹھی پر بھی کندہ کیا جاسکتا ہے اور چاندی کی گول لوح پر بھی، دونوں صورتیں کارآمد ہوں گی اس کے علاوہ ہرن کی جھلّی پر زعفران اور مشک و عنبر کی روشنائی سے لکھ کر چاندی کی انگوٹھی میں رکھیں اور اوپر سفید عقیق کا نگینہ جڑوالیں۔
لکی انگوٹھی یا لوح اگر آپ خود تیار نہ کرسکیں تو براہ راست رابطہ کرکے ہمارے دفتر سے منگواسکتے ہیں۔