خاتم مشتری‘ ایک طلسمی انگوٹھی
’’ لوح مشتری نورانی ‘‘ کا تحفہ پہلے پیش کیا جاچکا ہے جو یقیناًاپنی مثال آپ ہے جو لوگ اس لوح کو تیار کریں گے وہ خود اس کے بے شمار فوائد کا مشاہدہ کرلیں گے ، اہل علم اس لوح میں پوشیدہ خفیہ رازوں کا حقیقی ادراک کرسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دیگر معروف روحانی رسائل میں لوح مشتری نورانی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،ماہنامہ آئینہ ء قسمت نے اپنے تازہ شمارے میں اسے ٹائٹل پر شائع کیا ہے جب کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ بعض دیگر رسائل میں بھی یہ لوح مبارک شائع کی گئی ہے جب کہ لوح مشتری کے حوالے سے جو دیگر الواح و نقوش سامنے آئے ہیں ان کے بارے میں ہم زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے، سوائے اس کے کہ اکثر نام نہاد عاملین اور ماہرینِ جفر نے تمام اصول و قواعد کو مدنظر نہیں رکھا اور مشتری کے طلسمات بھی مکمل اور دُرست انداز میں پیش نہیں کیے،دراصل نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، پرانی کتابوں میں سے جو کچھ بھی مل گیا ، ایک جگہ اکٹھا کرکے سامنے رکھ دیا،یہ صورت حال اکثر رسائل میں نظر آتی ہے۔ہم نے جو لوحِ نورانی پیش کی ہے ، وہ اپنی مثال آپ ہے اور مشتری کے جو طلاسم پیش کیے گئے ہیں ، وہ بھی مستند ہیں،یہ لوح اور طلاسم کہیں اور آپ کو نہیں ملیں گے،ہمیں یقین ہے کہ جو لوگ اس لوح کو تیار کریں گے وہ حیرت انگیز نتائج ملاحظہ کرلیں گے۔
حصول دولت ، کاروباری ترقی ، علم میں اضافہ ، انعامی اسکیموں میں کامیابی اور تحفظ جان و مال کے ساتھ وقت کی نحوست یا گردش سے بھی یہ لوح نورانی نجات کا باعث ہوگی کیوں کہ یہ مشتری اور زحل کے حروف مقطعات کی تاثیر بھی رکھتی ہے ، اسے پاس رکھنے والے مختلف ذرائع سے دولت کے حصول میں کامیاب و کامران رہیں گے ، انشا اللہ ۔
ہم نے گزشتہ مضمون میں بھی نشان دہی کی تھی کہ مشتری انسانی زندگی کے اہم ترین معاملات و مسائل پر اثر انداز ہوتا ہے ، مثلاً اعلیٰ تعلیم کا حصول ، اچھی جاب ، معقول شوہر ، بیرون ملک سفر ، حج و عمرہ کی سعادت ، کاروباری معاملات میں وسعت و ترقی ، انعامی اسکیموں میں خوش بختی اور شادی میں رکاوٹ یا تاخیر کوختم کرنے میں بھی مشتری کی سعادت اہم حیثیت رکھتی ہے ، خاص طورپر لڑکیوں کے زائچے میں جدید علم نجوم کی تحقیقات کے مطابق مشتری ایک بہتر شوہر کے انتخاب میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ، اگر مشتری کی پوزیشن زائچہ پیدائش میں کم زور ہو اور وہ زائچے کے پہلے ، دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، آٹھویں یا بارھویں گھروں میں سے کسی گھر کا مالک ہو اور کم زور پوزیشن رکھتا ہو یا کسی منحوس ستارے سے متاثرہ ہو تو شادی میں تاخیر ، ناکارہ ، نکھٹو ، جاہل ، ظالم اور کنجوس شوہر ملتا ہے ، ایسی صورت میں منجم حضرات مشتری کا منسوبی پتھر پیلا پکھراج کسی اچھے وقت میں پہننے کا مشورہ دیتے ہیں یا مشتری کا منسوبی نقش انگوٹھی پر کندہ کرکے دائیں ہاتھ کی پہلی انگلی یا رنگ فنگر میں پہنایا جاتا ہے ، ساتھ ہی مشتری کے مخصوص صدقات پابندی سے دینے کی ہدایت کی جاتی ہے تو تھوڑے ہی عرصے میں لڑکی کی نصیب کشائی کا سامان ہوجاتا ہے ۔
یہی صورت مرد حضرات کے ساتھ اس وقت پیش آتی ہے جب سیارہ مشتری زائچے کے پہلے ، دوسرے ، چوتھے ، پانچویں ، ساتویں ، نویں ، دسویں ، گیارھویں اور بارھویں گھر کا حاکم ہو اور زائچے میں کم زور پوزیشن رکھتا ہو ، منحوس گھروں میں ہو یا کسی منحوس کے ساتھ حالت قران میں ہو یا کسی منحوس کی نحس نظر کا شکار ہو ، ایسی صورت میں ذاتی صلاحیتوں میں کمی ، ذہانت اور تعلیم سے محرومی ، خوش بختی اور عمدہ شعور کا فقدان ، جاہل اور نامعقول شریک حیات ، بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا بیرون ملک جانے کے بعد ناکامیاں ، کاروبار میں اور عزت و وقار میں نامرادی ، اولاد سے محرومی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں ، ایسی صورت میں بھی عام منجمین پیلا پکھراج پہننے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن بعض صورتوں میں مشتری کا پتھر استعمال کرنا نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے ، وہ کچھ دوسری خرابیوں کا باعث بن سکتا ہے ، خاص طورپر جب مشتری زائچے کے چھٹے ، آٹھویں اور بارھویں گھر کا مالک بھی ہو اور ان گھروں پر برج قوس قابض ہو تو ایسی صورت میں مشتری کا منسوبی پتھر کچھ نئی خرابیاں اور مسائل پیدا کرتا ہے ، ایسی صورت میں بہترین بات یہی ہوتی ہے کہ مشتری کا نقش انگوٹھی پر کندہ کرکے خاص وقت پر پہنایا جائے ، قدیم زمانوں سے یہ طریقہ کار رائج ہے اور سات سیارگان کے ساتھ راس و ذنب کے نقش مثلث بھی اس حوالے سے مستعمل ہیں ۔
12 سال بعد شرف مشتری کے موقع پر ’’ خاتم مشتری ‘‘ تیار کرنے کا موقع قدرت نے فراہم کیا ہے ، اس سنہرے موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ، خاتم مشتری نہ صرف یہ کہ زائچہ پیدائش میں مشتری کی پیدائشی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ چوں کہ مشتری کا تعلق مال و دولت ، وسعت و ترقی اور فہم فراست سے ہے لہٰذا اس انگوٹھی کو پہننے والا جس کام میں بھی ہاتھ ڈالے ، کامیاب و کامران رہتا ہے ، اس کا ہاتھ روپے پیسے سے خالی نہیں رہتا ، انعامی اسکیموں میں شرکت فائدے کا باعث ہوتی ہے ، وہ اپنے کاموں میں معقول حکمت عملی اختیار کرتا ہے اور ایسے راستوں سے بچتا ہے جو اسے نقصان یا کسی تباہی کی طرف لے جائیں ، اس حوالے سے حسبِ وعدہ ہم اپنا مخصوص طریقہ کار قارئین کی نذر کر رہے ہیں ، یہ سینے کے وہ راز ہیں جنہیں لوگ عام نہیں کرتے ، وما توفیقی اللہ باللہ
’’ نقش خاتم مشتری ‘‘ ذیل میں دیا جارہا ہے ، اسے مشتری کے شرف کے اوقات میں ، ساعت مشتری میں اس وقت کندہ کیا جائے یا ڈھال لیا جائے جب قمر بھی باقوت ہو اور موافق برج میں ہو ، مشتری سے قربت یا دوستانہ نظر رکھتا ہو ، ایسا وقت شرف کے دوران میں یکم ستمبر یا 5 ستمبر کو مل سکے گا کیوں کہ یکم ستمبرکو قمر بھی برج سرطان میں ہوگا اور 5 ستمبر کو برج سنبلہ میں رہتے ہوئے قمر سے دوستانہ زاویہ رکھتا ہوگا ، خیال رہے کہ اس بار شرف مشتری کے ساتھ دیگر سیارگان بھی نہایت باقوت پوزیشن رکھتے ہیں،اگر مشتری سرطان میں شرف یافتہ ہوگا تو قمر بھی اپنے گھر میں باقوت ہوگا،عطارد شرف کے برج میں ہوگا،زہرہ اپنے ذاتی برج میزان میں ہوگا،مریخ اپنے دوست کے برج اسد میں ہوگا گویا بیک وقت پانچ سیارگان نہایت باقوت اثر رکھتے ہوں گے، اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشتری کی ساعت کا انتخاب کیا جائے اور پہلے سے تمام تیاری مکمل کرلی جائے ، مشتری کا بخور اور خوشبو استعمال کریں اگر انگوٹھی پہلے سے تیار نہ ہو تو چاندی کے پترے پر نقش کندہ کرکے رکھ لیں اور بعد میں اس پترے کو چاندی کی انگوٹھی میں جڑوالیں ، یہ نقش کسی زرد یا سبز رنگ کے نگینے پر بھی لکھا جاسکتا ہے مگر ظاہر ہے یہ کام عام لوگوں کے بس کا نہیں ہے ، اس سلسلے میں ہم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ہم چاندی کے علاوہ مشتری کے منسوبی پتھر پیلے جیڈ پر لوح مشتری نورانی اور خاتم مشتری تیار کریں گے ،اس کے علاوہ گرین جیڈ پر لوحِ عطارد بھی تیار ہوگی، انشاء اللہ۔
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نقش کا دائرہ اور اندرونی خانے ہر قسم کی خامی سے پاک ہوں ، کیوں کہ ان خانوں کے مخصوص زاویے بھی ایک طلسمی اثر رکھتے ہیں ، نقش کے درمیان میں مشتری کا طلسم ہے ، اسے بھی مکمل صفائی اور درستگی کے ساتھ بنانا ضروری ہوگا ۔
مخصوص ڈیزائن میں درحقیقت یہ 9 خانوں کا مثلث نقش ہے ، جس کی چال آتشی ہے ، یعنی پہلا خانہ عدد 5 کا ہے اور اس کے بعد بالترتیب 6 ، 7، 8، 9 ، 10 ، 11 ، 12 اور 13 عدد لکھے جائیں گے ، اگر کسی سانچے میں ڈھالنا مقصود ہو یا ڈائی بناکر ایک سے زیادہ نقوش مختصر وقت میں تیار کرنا ہوں تو لازم ہوگا کہ وہ نقش جو ڈائی بنانے کے لیے دیا جائے اسے عامل ساعت مشتری میں جمعرات کے روز اپنے ہاتھ سے چال کے مطابق پُِر کرے اور پھر اس کی ڈائی بنوالی جائے اور یہ کام بھی اسی دوران میں کرلیا جائے جب مشتری سرطان میں حرکت کر رہا ہو ، بعض لوگ علم نقوش و طلسمات سے حقیقی واقفیت نہیں رکھتے اور نام نہاد عامل و کامل بنے بیٹھے ہیں، اس پر بہت زور دیتے ہیں کہ نقش کو ہاتھ سے لکھا جائے،مخصوص سیارگان کی الواح و طلسمات میں یہ شرط ضروری نہیں ہے لیکن جو طریقہ ہم نے لکھا ہے اُس پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
خاتم مشتری
سیارہ مشتری کی یہ طلسمی انگوٹھی جو خاص طور پر پیدائشی زائچے میں مشتری کے ناقص اثرات کو دور کرتی ہے، چاندی کی انگوٹھی پر ہمارے دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ زرد عقیق پر بھی دستیاب ہے، اس کا ہدیہ 4100 روپے ہے۔