خاتم مشتری کے لیے سعد وقت اور تیاری کا طریق کار
جیسا کہ پہلے بھی نشان دہی کی جاتی رہی ہے کہ جولائی سے شروع ہونے والی سیاروی گردش نہایت ہی ہنگامہ خیز اور نت نئے واقعات کا سبب رہی ہے،نومبر تک ملک بھر میں جو سیاسی انتشار اور دیگر حادثات و سانحات کا سلسلہ جاری رہا، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں،نومبر کے آخر میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ ایسی پیچیدگی اختیار کرگیا کہ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیا ہونے والا ہے؟جتنے منہ اتنی باتیں، افواہوں کا بازار گرم16 اکتوبر سے سیارہ مریخ کی پوزیشن نہایت کی خطرناک نظر آرہی تھی اور اس کی خطرناکی کے ثبوت و شواہد بھی دیکھنے میں آئے ،آخری ہفتے میں نیا چاند بھی برج عقرب میں ہوا، یہ اور بھی زیادہ خراب صورت حال تھی،مزید خرابی یہ ہوئی کہ قمر در عقرب کے دوران ہی نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کا اعلان ہوا،سب جانتے ہیں کہ قمر در عقرب کی نحوست اپنی جگہ مسلم ہے اور اس وقت میں اہم کاموں کی انجام دہی نامناسب ہوتی ہے کیوں کہ بعد ازاں بہتر نتائج حاصل نہیں ہوتے،بہر حال پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرمقرر ہوگئے ہیں جب کہ جوائنٹ چیف آف کمیٹی کے سربراہ جنرل ساحر شمشادہوں گے۔
قمر در عقرب میں ہونے والی اس تقرری کے منفی اثرات یقینا دونوں جنرل صاحبان پر ہر گز نہیں ہوں گے،البتہ ان لوگوں پر ضرور ہوں گے جنھوں نے اس موقع پر فیصلے کیے یعنی وزیراعظم اور ان کی کابینہ ،یہ وقت کئی اعتبار سے ناموافق تھا،سیارہ مشتری اسٹیشنری پوزیشن پر زائچے کے تیسرے ،پانچویں،ساتویں اور گیارھویں گھر کو ناظر تھا اور ساتھ ہی قمر و شمس بھی اس کے نشانے پر تھے لہٰذا یہ وقت ہر گز کسی نئے فیصلے یا اقدام کے لیے مناسب نہیں تھا، ایک دو دن کی تاخیر کرلی جاتی تو کوئی قیامت نہیں آجاتی،یاد رکھیں وقت کی سعادت و نحوست اپنی جگہ مسلم ہے۔
دسمبر کا مہینہ کئی اعتبار سے بہتر ثابت ہوگا، راہو کیتو اپنی مستقیم پوزیشن سے ہٹ جائیں گے،راہو اور یورینس کا قران بھی بتدریج ختم ہوجائے گا، سیارہ زہرہ و عطارد طلوع ہوجائیں گے،ان تمام سیاروی تبدیلیوں سے ملکی حالات اور سیاست میں بھی مثبت رویے دیکھنے میں آئیں گے لیکن 30 نومبر تک سیاروی پوزیشن بدستور حسب سابق رہے گی اور اس دوران میں کوئی بھی ایسی بات ہوسکتی ہے جو صورت حال کو یک دم تبدیل کردے،29 نومبر کو نئے آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی اور اعلا ن کے مطابق عمران خان 26 نومبر سے دوبارہ اپنے لانگ مارچ کا آغاز کریں گے،دعا کرنی چاہیے کہ یہ مشکل وقت خیر خیریت سے گزر جائے۔
دسمبر کا پہلا ہفتہ البتہ تشویش ناک ہے کیوں کہ بحالت رجعت سیارہ مریخ زائچے کے پیدائشی سیارگان مشتری اور عطارد سے مقابلے کی نظر بنائے گا،اس کے بعد 15 دسمبر سے شروع ہونے والا وقت بھی زیادہ مسائل اور الجھنیں لاسکتا ہے خصوصاً معاشی حوالے سے اور سیاسی معاملات میں،قصہ مختصر یہ کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہوگا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سکون کا سانس لے سکے گی،اس کے لیے نئے چیلنج سامنے آئیں گے جن سے نمٹنا ہوگا لہٰذا دسمبر کا مہینہ بھی حکومت کے لیے آسان نہ ہوگا،باقی رہ گئے عوام تو اس ملک میں عوامی مسائل اور پریشانیوں سے دلچسپی کسے ہے؟
دسمبرکی سیاروی گردش
سیارہ شمس برج عقرب میں حرکت کر رہا ہے ،16 دسمبر کو برج قوس میں داخل ہوگا۔
سیارہ عطارد بھی برج عقرب میں ہے ،3 دسمبر کو برج قوس میں داخل ہوگا، خیال رہے کہ عطارد شمس سے قریب ہونے کی وجہ سے مسلسل غروب حالت میں ہے،4 دسمبر کو طلوع ہوگا تو بہتر پوزیشن میں آجائے گا۔
سیارہ زہرہ برج عقرب میں ہے،یہ بھی 5 دسمبر کو برج قوس میں داخل ہوگا، تقریباً تین ماہ سے مسلسل غروب حالت میں رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر ازدواجی زندگی میں یا محبت و دوستی کے معاملات میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، 2 دسمبر سے طلوع ہوجائے گا تو ایسی خرابیوں کا خاتمہ ہوگا،25 ستمبر سے اب تک جو منگیاں یا شادیاں انجام پائی ہیں،ان میں ازدواجی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل پیدا ہوں گے۔
سیارہ مریخ برج ثور میں بحالت رجعت حرکت کر رہا ہے اور پورا مہینہ اسی برج میں حرکت کرے گا۔
سیارہ مشتری برج حوت میں ہے،24 نومبر کو مستقیم ہوکر آئندہ اپنی سیدھی چال پر آگے بڑھے گا اور پورا مہینہ اسی برج میں حرکت کرے گا۔
سیارہ زحل برج جدی میں ہے اور پورا مہینہ اسی برج میں رہے گا، یورینس برج حمل میں ،نیپچون برج دلو میں اور پلوٹو برج جدی میں حرکت کریں گے،راس و ذنب بالترتیب برج حمل اور میزان میں مستقیم پوزیشن پر تھے جو اب ختم ہوگئی ہے۔
شرف قمر
قمر اپنے شرف کے برج میں پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 6 دسمبر کو 02:34 pm پر داخل ہوگااور 9 دسمبر 01:15 am تک برج ثور میں رہے گا، یہ سعد وقت ہے خصوصاً سعد اور مبارک عملیات وغیرہ کے لیے بہتر ہوتا ہے،قمر پورے برج ثور میں شرف یافتہ رہتا ہے لیکن موثر اوقات کی نشان دہی کی جارہی ہے۔
7 دسمبر بہ روز بدھ 07:47 am سے 08:37 am تک اور پھر 09:28 am سے 10:18 am تک موثر ترین اوقات ہوں گے، اس دوران میں کوئی وظیفہ یا کوئی نقش وغیرہ تیار کیا جاسکتا ہے۔
خاتم مشتری یا لوح مشتری
عزیزان من! سیارہ مشتری اپنے ذاتی برج حوت میں حرکت کر رہا ہے، اس ماہ مستقیم ہونے کے بعد طاقت ور پوزیشن میں ہوگا، مشتری کی طاقت ور پوزیشن کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا، آنے والے مہینوں میں مشتری کی موثر اور طاقت ور پوزیشن کے اور مواقع بھی حاصل ہوتے رہیں گے جن کی ہم وقتاً فوقتاً نشان دہی کرتے رہیں گے،عام طور سے لوگ شرف مشتری یا اوج مشتری کا انتظار کرتے ہیں تاکہ اپنے مالی معاملات میں بہتری کے لیے لوح مشتری یا خاتم مشتری وغیرہ تیار کریں،شرف یا اوج کے مواقع تقریباً 12 سال بعد آتے ہیں لیکن مشتری اپنے ذاتی برج حوت یا قوس میں ہو تو یہاں بھی نہایت باقوت اثر رکھتا ہے،یہ الگ بات ہے کہ ایسے خاص اوقات کی درست انداز میں نشان دہی ہوسکے،چناں چہ ہم اس ماہ حاصل ہونے والے ایک باقوت و موثر وقت کی نشان دہی کر رہے ہیں، اس وقت میں جو لوگ لوح مشتری یا خاتم مشتری بنانا چاہیں ،وہ بناسکتے ہیں،لوح مشتری کی تیاری کا طریقہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہاں ہم خاتم مشتری کی تیاری کا طریقہ دے رہے ہیں۔
خاتم مشتری‘ ایک طلسمی انگوٹھی
مشتری انسانی زندگی کے اہم ترین معاملات و مسائل پر اثر انداز ہوتا ہے ، مثلاً اعلیٰ تعلیم کا حصول ، اچھی جاب ، معقول شوہر ، بیرون ملک سفر ، حج و عمرہ کی سعادت ، کاروباری معاملات میں وسعت و ترقی ، انعامی اسکیموں میں خوش بختی اور شادی میں رکاوٹ یا تاخیر کوختم کرنے میں بھی مشتری کی سعادت اہم حیثیت رکھتی ہے ، خاص طورپر لڑکیوں کے زائچے میں جدید علم نجوم کی تحقیقات کے مطابق مشتری ایک بہتر شوہر کے انتخاب میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ، اگر مشتری کی پوزیشن زائچہ پیدائش میں کم زور ہو اور وہ زائچے کے پہلے ، دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، آٹھویں یا بارھویں گھروں میں سے کسی گھر کا مالک ہو اور کم زور پوزیشن رکھتا ہو یا کسی منحوس ستارے سے متاثرہ ہو تو شادی میں تاخیر ، ناکارہ ، نکھٹو ، جاہل ، ظالم اور کنجوس شوہر ملتا ہے ، ایسی صورت میں منجم حضرات مشتری کا منسوبی پتھر پیلا پکھراج کسی اچھے وقت میں پہننے کا مشورہ دیتے ہیں یا مشتری کا منسوبی نقش انگوٹھی پر کندہ کرکے دائیں ہاتھ کی پہلی انگلی یا رنگ فنگر میں پہنایا جاتا ہے ، ساتھ ہی مشتری کے مخصوص صدقات پابندی سے دینے کی ہدایت کی جاتی ہے تو تھوڑے ہی عرصے میں لڑکی کی نصیب کشائی کا سامان ہوجاتا ہے۔
یہی صورت مرد حضرات کے ساتھ اس وقت پیش آتی ہے جب سیارہ مشتری زائچے کے پہلے ، دوسرے ، چوتھے ، پانچویں ، ساتویں ، نویں ، دسویں ، گیارھویں اور بارھویں گھر کا حاکم ہو اور زائچے میں کم زور پوزیشن رکھتا ہو ، منحوس گھروں میں ہو یا کسی منحوس کے ساتھ حالت قران میں ہو یا کسی منحوس کی نحس نظر کا شکار ہو ، ایسی صورت میں ذاتی صلاحیتوں میں کمی ، ذہانت اور تعلیم سے محرومی ، خوش بختی اور عمدہ شعور کا فقدان ، جاہل اور نامعقول شریک حیات ، بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا بیرون ملک جانے کے بعد ناکامیاں ، کاروبار میں اور عزت و وقار میں نامرادی ، اولاد نرینہ سے محرومی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں ، ایسی صورت میں بھی عام منجمین پیلا پکھراج پہننے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن بعض صورتوں میں مشتری کا پتھر استعمال کرنا نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے ، وہ کچھ دوسری خرابیوں کا باعث بن سکتا ہے ، خاص طورپر جب مشتری زائچے کے چھٹے ، آٹھویں اور بارھویں گھر کا مالک بھی ہو اور ان گھروں پر برج قوس قابض ہو تو ایسی صورت میں مشتری کا منسوبی پتھر کچھ نئی خرابیاں اور مسائل پیدا کرتا ہے ، ایسی صورت میں بہترین بات یہی ہوتی ہے کہ مشتری کا نقش انگوٹھی پر کندہ کرکے خاص وقت پر پہنایا جائے ، قدیم زمانوں سے یہ طریقہ کار رائج ہے اور سات سیارگان کے ساتھ راس و ذنب کے نقش مثلث بھی اس حوالے سے مستعمل ہیں۔
12 سال بعد شرف مشتری کے موقع پر ” خاتم مشتری “ تیار کرنے کا موقع قدرت نے فراہم کیا ہے ، اس سنہرے موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ، خاتم مشتری نہ صرف یہ کہ زائچہ پیدائش میں مشتری کی پیدائشی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ چوں کہ مشتری کا تعلق مال و دولت ، وسعت و ترقی اور فہم فراست سے ہے لہٰذا اس انگوٹھی کو پہننے والا جس کام میں بھی ہاتھ ڈالے ، کامیاب و کامران رہتا ہے ، اس کا ہاتھ روپے پیسے سے خالی نہیں رہتا ، انعامی اسکیموں میں شرکت فائدے کا باعث ہوتی ہے ، وہ اپنے کاموں میں معقول حکمت عملی اختیار کرتا ہے اور ایسے راستوں سے بچتا ہے جو اسے نقصان یا کسی تباہی کی طرف لے جائیں ، اس حوالے سے حسبِ وعدہ ہم اپنا مخصوص طریقہ کار قارئین کی نذر کر رہے ہیں ، یہ سینے کے وہ راز ہیں جنہیں لوگ عام نہیں کرتے ، وما توفیقی اللہ باللہ
” نقش خاتم مشتری “ ذیل میں دیا جارہا ہے ، اسے مشتری کے خاص اوقات میں ، ساعت مشتری میں اس وقت کندہ کیا جائے یا ڈھال لیا جائے جب قمر بھی باقوت ہو اور موافق برج میں ہو ، مشتری سے قربت یا دوستانہ نظر رکھتا ہو ،اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشتری کی ساعت کا انتخاب کیا جائے اور پہلے سے تمام تیاری مکمل کرلی جائے ، مشتری کا بخور اور خوشبو استعمال کریں اگر انگوٹھی پہلے سے تیار نہ ہو تو چاندی کے پترے پر نقش کندہ کرکے رکھ لیں اور بعد میں اس پترے کو چاندی کی انگوٹھی میں جڑوالیں ، یہ نقش کسی زرد یا سبز رنگ کے نگینے پر بھی لکھا جاسکتا ہے مگر ظاہر ہے یہ کام عام لوگوں کے بس کا نہیں ہے ، اس سلسلے میں ہم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ہم چاندی کے علاوہ مشتری کے منسوبی پتھر پیلے جیڈ پر لوح مشتری نورانی اور خاتم مشتری تیار کریں گے ۔
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نقش کا دائرہ اور اندرونی خانے ہر قسم کی خامی سے پاک ہوں ، کیوں کہ ان خانوں کے مخصوص زاویے بھی ایک طلسمی اثر رکھتے ہیں ، نقش کے درمیان میں مشتری کا طلسم ہے ، اسے بھی مکمل صفائی اور درستگی کے ساتھ بنانا ضروری ہوگا۔
مخصوص ڈیزائن میں درحقیقت یہ 9 خانوں کا مثلث نقش ہے ، جس کی چال آتشی ہے ، یعنی پہلا خانہ عدد 5 کا ہے اور اس کے بعد بالترتیب 6 ، 7، 8، 9 ، 10 ، 11 ، 12 اور 13 عدد لکھے جائیں گے ، اگر کسی سانچے میں ڈھالنا مقصود ہو یا ڈائی بناکر ایک سے زیادہ نقوش مختصر وقت میں تیار کرنا ہوں تو لازم ہوگا کہ وہ نقش جو ڈائی بنانے کے لیے دیا جائے اسے عامل ساعت مشتری میں جمعرات کے روز اپنے ہاتھ سے چال کے مطابق پِر کرے اور پھر اس کی ڈائی بنوالی جائے اور یہ کام بھی اسی دوران میں کرلیا جائے جب مشتری باقوت ہو ، بعض لوگ علم نقوش و طلسمات سے حقیقی واقفیت نہیں رکھتے اور نام نہاد عامل و کامل بنے بیٹھے ہیں، اس پر بہت زور دیتے ہیں کہ نقش کو ہاتھ سے لکھا جائے،مخصوص سیارگان کی الواح و طلسمات میں یہ شرط ضروری نہیں ہے لیکن جو طریقہ ہم نے لکھا ہے ا±س پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
سیارہ مشتری کی یہ طلسمی انگوٹھی جو خاص طور پر پیدائشی زائچے میں مشتری کے ناقص اثرات کو دور کرتی ہے، چاندی کی انگوٹھی پر ہمارے دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ زرد عقیق پر بھی دستیاب ہے۔