ہومیو پیتھک طریق علاج قرآن اور احادیث کی روشنی میں

شہد اور شہد کی مکھی سے متعلق ادویات سے حاصل شدہ تجربات

العسل

شہد….(Honey)

یہ الہامی ادویہ میں سے پہلے نمبر پر دوائی ہے، اس کی مکمل تعریف الکتاب قرآن الحکیم میں سورة النحل میں آئی ہے اور تفصیل کے لیے خود قرآن نے اس میں غور و فکر کا حکم دیا ہے، اس لیے اس پر بہت کام ہوا ہے، تجربے ہوئے پروونگز ہوئی ہیں، ابھی تک غور و فکر جاری ہے، بے حد مفید، معلومات اور شفائی اثرات منظر عام پر آچکے ہیں لیکن ابھی تک مزید غورو و فکر ہونا چاہیے۔

اب تک اس میں سے نو مکمل ادویہ پروونگز کے بعد ہومیو پیتھک طریق علاج میں اہم اور خطرناک بیماریوں میں شفاءکا باعث بننے والی پہلے نمبر پر نو (9) ادویات کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

1 ۔ العسل (Honey) 2 ۔ رائیل جیلی (Royal Jelly) 3 ۔ پرویولیس (Propolis) 4 ۔ ذلال النحل (Bee Secrtion) 5 ۔ پوری شہد کی مکھی (Apis Melifica) 6 ۔ مگس کے ڈنک کا زہر(Apis Venum) 7 ۔ شہد کی مکھی کے انڈے (Apis Ovum) 8 ۔ میلکم سیل (Melcum Salae) 9 ۔ شہد کا زیرہ (Bee Pollen)

ان کی علیحدہ علیحدہ پروونگ کی تفصیل ۔

شہد

 شہد کی پروونگز سب سے پہلے ہومیو پیتھک طریقہ پر امام حافظ ابن قیم کرتے ہیں پھر شمس الدین ابو عبداللہ الجوزی اور دیگر ڈاکٹروں میں یورپ اور بھارت، سری لنکا کے ڈاکٹر آتے ہیں، ڈاکٹر خورشید مصنف بھی اب تک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گردے کی نالیوں میں درد اور جلن، تیزابی ذرات کی موجودگی کے ساتھ Parenchymal Defects ان ہی نالیوں میں رکاوٹ، پتھری یا رسولی، CYST ،گردے کا پھول جانا Hydronephrrosis معدے سے لے کر مقعد تک Alementry Canal ،فنگس، ہر قسم کا درد مروڑ کے ساتھ، انتڑیوں کی ٹی بی، اپھارے اور کمزوری حتی کہ مردمی کمزوری تک، انتڑیوں کے کینسر کا ہر قسم کا زخم، دماغی چھوٹی رسولیاں، یادداشت کی کمزوری کے ساتھ بے حد بے چینی، شہد میں گلوکوز کے لیویولوز کا کافی مقدار میں ہونا، ساتھ ہی وٹامن سی ، بی ون، بی ٹو، بی تھری، فالک ایسڈ، حیاتین B.12 پوٹیشیم مینگیز و دیگر نمک موجود ہیں، اس سے زنانہ اعضاءمیں رحم کی جلن اور درد ایک اہم علامت ہے خواہ کینسر سے ہو یا نتوالرحم کی وجہ سے، مردانہ جرثومے پیدا نہ ہورہے ہوں یا کمزور ہوں، یا موجود نہ ہوں، اسی سے پیدائش ہوتی ہے، زنانہ بانجھ پن میں نابالغ انڈے”اووم“ کی پیدائش کرتی ہے، انھیں مکمل کرتی ہے (Mature) ہوجاتے ہیں، (Aids) ایڈز میں ایچ آئی وی وائرس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،ا س سے ہر قسم کے پیٹ کے کیڑے ختم ہوتے ہیں، ایڈز میں کئی اہم وجوہ سے یہ اثرات پیدا ہوئے ، ایک تو غیر دریافت شدہ ہارمون کی وجہ ہے، دوسرا کوپر کوبالٹ میگنیشیم Glulannancystine ، isolescine اور Lecithine جیسی نادر ادویائی اجزاءسے۔

یہ شہد اللہ رب العزت جل جلالہ، کا منفرد عطیہ ہے جس میں شفاءہی شفاءہے اس کا تجزیہ بتاتا ہے کہ اس میں بے شمار ایمونو ایسڈ کی اقسام اور طاقت ور ہارمون دریافت ہوئے ہیں۔ وٹامن دریافت و نا دریافت شدہ اور خاص کر زخم مندمل کرنے کی قوت سے سیل Cel Regnrate ہوتے ہیں اور معلوم و نامعلوم وائرل Virle بیماریوں کا قلع قمع کرتی ہے، خاص طور پر مختلف قسم کے کینسرHepatitus انتڑیوں کی ہر قسم کی بیماریاں۔

پوٹینسی 30-3x-Q

مگس کا زہر

ایپس وینم (Bee Veunm)

شہد کی مکھی کے لڑاکا مگس (Fighter Bee) کے ڈنگ، باریک کپڑے یا ٹشو پیپر پر چھبوکر یعنی مکھیوں سے ٹشو پیپر پر ڈنک مرواکر یہ ڈنک حاصل کرلئے جاتے ہیں اور پھر ان کو ملک شوگر میں ملاکر ٹرائچوریشن کے طریقے سے 3x یعنی Q بناکر مزید Potenties کیا جاتا ہے، یہ پوٹینسیاں میں نے خود تیار کیں اور 7-6x-Q سے پروونگز کا عمل کیا گیا۔

مگس کا ڈنک اور زہر کی تھیلی حاصل کرنے کے لیے سب سے بڑی احتیاط یہ عمل میں لائی جاتی ہے کہ جب یہ لڑاکا مگس (Bee) کسی شئے کو ڈنک مارتا ہے تو ڈنک زہر کی تھیلی کے ساتھ ساتھ اس کے پیٹ سے انتڑیوں سمیت سارا حصہ باہر آجاتے ہیں اور اس ڈنک کے ساتھ چمٹے رہ جاتے ہیں، صرف زہر کی تھیلی اور ڈنک علیحدہ کرلینا ضروری ہے، باقی حصہ ”مواد“ دوائی بنانے میں شامل نہ ہو، اس کے لیے خوردبینی عدسہ (Microscope) کا شیشہ استعمال میں لایا جائے اور صاف قینچی سے یہ حصہ علیحدہ کرلیا جائے۔

اس کی پروونگز میں بیس افراد (رضا کاروں) جن میں خود میں بھی شامل تھا، نے حصہ لیا، دس مرد 9 عورتیں اور ایک بچہ شامل تھے جو نتائج سامنے آئے وہ Apis Melifica سے کافی حد تک ملتے جلتے تھے لیکن خصوصی طور پر اس سے کچھ علامات کی شدت بہت زیادہ تھی اور کچھ علامات ناپید  میرے خیال میں بلکہ یقینا وہ اس لئے کہ ایپس میلفیکا پوری مکھی مگس کا ہوتا ہے جس میں مکھی کے جسم کا باقی حصہ زہر کے ساتھ شامل ہے اس لئے ایپس وینم واضح طور پر Apis Melifica سے علیحدہ دوائی ثابت ہوا اور اس کی ایپس میلفیکا سے علیحدہ جو علامات آئی ہیں وہ یہاں درج کی جاتی ہیں۔

تقریباً تمام جسم سوج جاتا ہے Generl Oedema  عام کمزوری، تکان اور سانس گھٹتا محسوس ہوتا ہے بلکہ Laryngytus سانس کی نالیوں میں سخت سوجن اور الرجی ہوجاتی ہے اور سانس گھٹ کر بند ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے موت واقع ہوسکتی ہے، ذہنی طور پر سخت پریشانی اور بے چینی، چیخ کر بولنے سے افاقہ محسوس کرے، سر کے چکر مگر لڑکھڑاہٹ نہ ہو، دم گھٹنا، دل کی دھڑکن کے ساتھ Dysponea آنکھیں متورم ہوجاتی ہیں،آنکھ کے اندر اور باہر سخت سوجن، ڈنک لگنے جیسے درد کے ساتھ اور پپوٹوں پر ورم اور پھنسیاں، انجن ہاریاں۔

اس کی خاص علامت: جسم میں جیسے ورم کے اندر پانی بھر گیا ہو لیکن پانی بھرتا نہیں ہے، پلپلا ورم ،زبان سخت ہوجاتی ہے،سرخ انتہائی انگارے کی طرح اور جلن بھی بے حد ،کینسر جیسے درد کے ساتھ ،زبان کے کینسر کا مریض سکون حاصل کرسکا اور طبعی عمر گزار گیا۔

جوڑوں میں بھی پانی جیسا پلپلا ورم (Oedamatus) خاص طور پر گھٹنوں میں اور یہ اس میں Hedeoma-Formica Lufa-(Propolis)3xکے شفائی عمل کو مکمل کرتا ہے، ذیابیطس (Diabitic) مریض کے زخموں اور پھوڑوں کو جلد مندمل کرتا ہے ،ختم کرتا ہے اور کئی مریضوں میں انسولین کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی اور مریض اس سے شفاءیاب ہوجاتے ہیں۔

اس سے Mucus Membrary اکثر متاثر ہوتے ہیں اور عام سورائی Psora زہر کی طرح سخت بدبودار پاخانے اور پیشاب آتا ہے، کبھی خون کی آمیزش بھی پائی گئی۔

امریکن اور یورپ کے ہومیو پیتھ ریسرچ کرنے والے ڈاکٹروں نے پوری مکھی کا یعنی Apis Melifeca کی پروونگز میں سے ڈنک کے زہر کے زہریلے اثرات کے اندازاً علیحدہ علامات درج کرنے کی کوشش کی لیکن پروونگز سے گریز کیا، میں نے اس کی علیحدہ باقاعدہ پروونگز کی اور درج بالا علامات کا نقشہ فراہم ہوا اور اس کے اثرات کراماتی، معجزاتی سامنے آئے، چوں کہ یہ دوائی بھی الہامی ہے تو

وتنزل من القرآن ماھو شفا ءورحمة للمومنین

ترجمہ: قرآن کے ذریعے ہم نے شفاءاور رحمت کو نازل فرمایا۔

مزید تحقیق ضروری ہے، کئی سو مریضوں کو درج بالا علامات سے شفایاب ہوتے پایا گیا ہے۔

بیضتہ النحل

(Bee Ovum)

مگس کے انڈے: شہد کے چھتے میں سے انڈے حاصل کرنے کے بعد دیگر ادویہ کی طرح اس کا ٹرائچوریشن 3x بنایا جاتا ہے اس کی پروونگز میری معلومات کے مطابق صرف تین ڈاکٹروں نے کیں اور مزید پیتھالوجیکل نتائج اکٹھے کیے گئے، میں نے با قاعدہ اس کی پروونگز بیس آدمیوں پر (رضاکاروں) پر سر انجام دیں جن میں 12 مرد 6 عورتیں اور 2 بچے تھے ، چوں کہ یہ غیر سمی (Non Toxic) تیز ہے اس لیے زیادہ رضا کار شامل ہوئے، اس کے نتائج کچھ یوں مرتب ہوئے ۔

دماغ میں ورم کی کیفیت، مختلف سر کے حصوں میں ہلکا سردرد خالی پن کے ساتھ، یاد داشت بے حد کم، بے توجہی، بے چینی، دماغی شریانوں کے سکڑ جانے والی علامات کا انداز، نیم بے ہوشی، دماغ کے مختلف حصوں (Lobes) میں گومڑیوں جیسے ابھار پیدا ہوئے، باقاعدہ (C.T Scane) کرایا گیا، خاص طور پر (Optical) بصارت والے حصے سماعت والے (Auditory) پر زیادہ دباو ¿، بے خوابی، زندگی بے مزہ، تھکا ہوا، بے چین۔

اس لئے ایسی کیفیات جو بلڈ پریشر، سر سام (Menengitus) نظر کی کمزوری، سماعت کی کمی، ہلکی Pollen Allergy ، دانتوں میں خلاءزیادہ ہونا، معدہ کا ورم، جگر کی زہریلی سوزش(Liver spots) ، دل کے والوں میں پانی کا بھرجانا جس سے ہاتھوں اور چہرے پر ورم، دمہ کی سی کیفیتAnginic Asthma ، گردوں میں سوزش، پیشاب میں چربی کا آنا (Hodgkins Diseas) ، گردوں کے سلسلے میں (Floating Kidney) ہلکا درد بغیر پتھری کے، ورم گردہ اعصابی کمزوری (Paranchymal stress) ، پیشاب میں چربی جلن کے ساتھ، مثانہ کا ورم، پراسٹیٹ (Hard Stony) غدود کا بڑھاو ¿، بخار اور کبھی معمولی حرارت سخت بے چینی اور الرجی کے ساتھ۔

یہ مختصر سا نقشہ ان پروونگز اور ساتھ ہی ان نتائج کی کنفرمیشن تقریباً دو ہزار مریضوں سے ہوئی(Palhoogical research provings) ان ہی علاماتی بیماریوں کے لیے شفاءہے اور یہ الہامی اددویہ میں سے ایک ہے جس کے شفایابی یعنی شفائی اثرات غیر متنازع اور حتمی ہیں، قرآن میں شفاءالناس لکھا ہے، سورة النحل آیت 69 ۔

تمام اناجیل، لوقا اور متی میں واضح طور پر درج ہے، تورات میں بھی باقاعدہ ایک باب موجود ہے، رحمت عالم ﷺ کا فرمان ہے۔

علیکم باشفائین العسل والقران (ابن ماجہ مستدرک)

قرآن میں ہے واوحی ربک الی النحل (سورة النحل)

شہد کی مکھی کو وحی کیا گیا جس کو خود ذات باری نے سبق دیا ہو، سکھایا ہو، عرفان دیا ہو، وہ چیز ، وہ جان اور اس سے متعلق چیزیں حتمی شفاءاور غور تحقیق مزید کرنے والوں کے لیے مزید شفائی اثرات حاصل ہوئے اور دریافت ہوں گے۔

اب تک میں نے اسے 7-2x پوٹینسی میں استعمال کیا اور اس میں ہی پروونگز ہوئیں، یہ سب کچھ آئندہ ذہین اور تحقیقاتی ہومیوپیتھوں کےلئے ابتدائی نوٹس ہیں۔

ایک مریض بعمر 20 سال جس کے جگر کے اسپاٹس ختم نہیں ہورہے تھے، جو بورے والا سے آیا ہوا مریض فقیر محمد تھا، اس نے H.bs Anty Virle انجکشن بھی لگوائے، الٹراساو ¿نڈ اور لیبارٹی LFT ٹیسٹ میں Virus کی موجودگی ظاہر رہی، اس دوائی کے دو ماہ استعمال سے بفضل شافی مطلق ذوالجلال والکرام نارمل لائف گزار رہا ہے، تمام ٹیسٹ واضح طور پر negative ہوگئے۔

پروپولیس

propolis

یہ شہد کی مکھی ( النحل) (Bee) کے پیٹ سے خارج شدہ مواد جس کو الکتاب میں شافی اللہ کی ذات قدس نے شفاءقرار دیا ہے اور ساتھ ہی یہ حکم دیا ہے کہ تفکر سے ،سائنسی تجرباتی طریقے سے اس کے استعمال کے طریقے اپنائے جائیں، ساتھ ہی اس کا استعمال، کن بیماریوں اور کس انداز سے کیا جائے، یہ مواد شہد کے چھتے میں سے لیا جاتا ہے اور اس کا مدر ٹنچر سے 1x کی صورت میں محلول تیار کیا جاتا ہے۔

ہومیو پیتھی جو ایک انبیاءؑ کا طریقہ علاج ہے اس علاج بالمثل کے بنیادی طریقے سے (propoils) کی پروونگز بیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں مکمل ہوئیں۔

میں نے اس کی پروونگز 1986 سے شروع کیں اور ساتھ ہی پیتھالوجیکل طریقہ بھی اپنایا، دسمبر 2000 ءتک جرمنی کے ہومیو ریسرچ سینٹر کے تجرباتی تجزئیے اور سوئٹزرلینڈ کے بورڈ آف ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی پرونگز بھی اکٹھی کی گئیں، لندن کے ہومیو پیتھک جریدوں میں بھی امریکہ اور بھارت کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی اس ضمن میں ریسرچ چھپی، ان سب کے تجرباتی نتائج کا نقشہ کچھ ایسے بنتا ہے جس کو اختصار کے ساتھ بیان کردیا گیا ہے۔

حواس خمسہ

چھوت قسم کی حساسیت خاص طور پر دماغ کے غدودوں کے فنکشن پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے مایوسی اور شفایاب نہ ہونے کا رجحان پایا گیا، خاص طور پر یادداشت بہت متاثر ہوئی،قریب ترین ساتھیوں کے نام تک بھول جانا وغیرہ۔ خواب خاص طور پر مایوس کن، ایک فلم کی طرح چلتے رہیں لیکن یاد نہ رہیں۔

نظام انہضام

اس میں خاص طور پر پتے پر خاص اثر پایا جاتا ہے اور تیزابیت کو کم کرنے کا اثر زیادہ محسوس ہوا، جس سے معدے کے السر DUEDENADL ULCER کے لیے زیادہ اثر پذیر ہے۔

اعضائے حرکت

اس کا سب سے منفر اثر جسم کے تمام جوڑوں خاص طور پر گھٹنوں، ٹخنوں، کہنیوں، کندھے اور جبڑے کے جوڑوں پر ہے، ان جوڑوں میں یوریک ایسڈ کی وجہ سے یا پھر وجع مفاصلی (Rheumatitus Arthrites) اثرات سے جوڑوں کی ہڈیوں کی جھلی زخمی ہو جاتی ہے، سکڑ جاتی ہے، گھس جاتی ہے تو یہ اس کے ضائع شدہ حصے مرمت کردیتی ہے، اس مرض کے لیے Ceilegenration کے طور پر صرف واحد دوائی ہے۔

عام تکالیف

جسم کے کسی بھی حصے میں کسی وجہ سے زخم ہوگئے ہوں، گل سڑ گئے ہوں تو یہ دوائی ان کو ٹھیک کرتی ہے، زخموں کو مندمل کرنے میں معاون ہوتی ہے، منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ واحد دوائی ہے جو سب سے عمدہ (Redegenrating) مردہ Cells کی جگہ نئے سیل پیدا کرتی ہے، یہ دیگر بے ضرر طاقتور ادویہ کے عمل کو تیز کردیتی ہے اور صحت یابی میں بے حد معاون بن جاتی ہے۔

پوٹینسی : 2x عام مستعمل ہے اور اس سے تجربے ہوئے ہیں۔