گذشتہ ماہ بھی سیارگان کی ناقص حیثیت کے بارے میں نشان دہی کی گئی تھی، شمس اپنے ہبوط کے برج میزان میں ہے، مشتری بھی اپنے برج ہبوط جدی میں ہے، سیارہ زحل بھی اگرچہ اپنے ذاتی برج میں ہے لیکن نوامسا چارٹ میں برج ہبوط میں ہونے کی وجہ سے تقریباً دس نومبر تک کمزور اور ناقص پوزیشن رکھتا ہے، سیارہ مریخ اس ماہ 27 نومبر تک غروب رہے گا، عطارد بھی اس مہینے غروب ہوجائے گا، جب کہ قمر کو اسی مہینے میں گہن کا سامنا ہوگا اور 4 دسمبر کو انتہائی مکمل سورج گہن ہوگا جو یقیناپاکستان اور دنیا کے حالات پر گہرا اثر ڈالے گا۔
چاند اور سورج گہن نئی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں، حالات و واقعات میں اتار چڑھاو¿ لاتے ہیں، رکے ہوئے یا ٹھہرے ہوئے امور میں اچانک کوئی اہم پیش رفت ہوتی ہے، بعض اوقات یہ پیش رفت مثبت ہوتی ہے اور بعض اوقات منفی، مثبت یا منفی ہونے کا انحصار کسی بھی فرد یا ملک کے انفرادی زائچے کی بنیاد پر دیکھا جاسکتا ہے، ضروری نہیں ہے کہ ہر شخص یا ہر ملک کا زائچہ مثبت تبدیلیاں لائے یا منفی تبدیلیاں لائے۔
موجودہ پوزیشن میں پاکستان کا زائچہ منفی اثرات کا شکار ہے، سیارہ شمس جس کا تعلق داخلی امور سے ہے اور عوامی معاملات سے ہے، نہ صرف یہ کہ اپنے برج ہبوط سے گزر رہا ہے بلکہ زائچے کے چھٹے گھر میں ہے، چناں چہ ملک بھر میں انتشار اور افراتفری کی صورت حال نظر آرہی ہے، عوام مہنگائی کے بوجھ سے بے حال ہےں، انھیں معقول روزگار میسر نہیں ہے، سیارہ زحل کا تعلق زائچہ پاکستان میں بین الاقوامی تجارت اور دیگر کاروباری صورت حال سے ہے، اس کے علاوہ حکومت ، پارلیمنٹ ، وزیراعظم اور ان کی کابینہ بھی سیارہ زحل کے ماتحت ہیں، چناں چہ مندرجہ بالا تمام معاملات بھی افراتفری اور بدنظمی کا شکار ہیں، یہ صورت حال گزشتہ تقریباً دو ماہ سے جاری ہے لیکن اس کا خاتمہ 10 نومبر کو ہوجائے گا، سیارہ زحل کی پوزیشن بہتر ہوجائے گی اور حکومت کو سنبھلنے کا موقع مل جائے گا۔
پہلے بھی نشان دہی کی تھی کہ پاکستان کے زائچے میں زائچے کے سب سے منحوس سیارہ مشتری کا دور اکبر جاری ہے اور دور اصغر سیارہ مریخ کا یکم اگست 2021 سے شروع ہوچکا ہے جو 17 جولائی 2022 ءتک جاری رہے گا، اس عرصے میں خاص طور سے 20 نومبر تک کا وقت بہت مشکل اور بھاری ہے، 19 نومبر کا چاند گہن نئی تبدیلیوں اور نئے اہم فیصلوں کا اشارہ دے رہا ہے، امکان ہے کہ موجودہ انتشار ، بدنظمی اور افراتفری پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیںاور یہ فیصلے بھی نہایت سخت اور جارحانہ نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔
مثبت صورت حال یہ ہے کہ اس ماہ سے بہر حال سیاروی پوزیشن میں بہتری شروع ہوجائے گی، سیارہ زحل 10 نومبر سے ، مشتری 20 نومبر کے بعد ، مریخ 27 نومبر کے بعد اور سیارہ شمس 17 نومبر کے بعد سے بہتر پوزیشن میں آجائیں گے جس کی وجہ سے حالات و واقعات میں بھی مثبت تبدیلیاں آنا شروع ہوجائیں گی۔
4 دسمبر کا مکمل سورج گہن زائچے کے ساتویں گھر میں ہوگا، پاکستان کے زائچے کے مطابق ساتویں گھر کا تعلق دوسروں سے تعلقات اور بیرون ملک معاملات ، تجارت،ڈپلومیسی وغیرہ سے ہے، امکان ہے کہ اس سورج گہن سے بین الاقوامی صورت حال میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے، ملکی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور خارجہ امور میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملےں گی۔
عزیزان من! اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ سال 2020-21 بہت بڑھے بحران اور تباہی و بربادی کے سال تھے، ہمیں امید ہے کہ آنے والا سال 2022 ءان سالوں سے مختلف اور مثبت اثرات کا حامل ہوگا، ان شاءاللہ۔
رفتار سیارگان نومبر
سیارہ شمس اپنے ہبوط کے برج میزان میں حرکت کر رہا ہے، 16 نومبر کو برج عقرب میں داخل ہوگا، شمس کی ہبوط یافتہ پوزیشن صحت کے مسائل لاتی ہے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افرا د کے لیے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
سیارہ عطارد اپنے شرف کے برج سنبلہ میں ہے، دو نومبر کو برج میزان میں داخل ہوگا اور 6 نومبر سے غروب ہوجائے گا، پورا مہینہ غروب رہے گا، عطارد کی یہ پوزیشن کمزوری کی علامت ہوتی ہے، چناں چہ نومبر کا مہینہ عطارد سے متعلق منسوبات کے حوالے سے ناموافق رہے گا، سفر اور سفر سے متعلق امور میں دشواریاں اور رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں، تحریری کاموں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھی کارکردگی بہتر نہیں رہے گی۔
سیارہ زہرہ برج قوس میں حرکت کر رہا ہے او رپورا مہینہ اسی برج میں رہے گا۔
سیارہ مریخ برج میزان میں ہے اور غروب ہے، اس مہینے کی 27 تاریخ تک غروب رہے گا۔
سیارہ مشتری اپنے ہبوط کے برج جدی میں حرکت کر رہا ہے، 20 نومبر کو برج دلو میں داخل ہوگا، یہاں اس کی پوزیشن بہتر ہوگی۔
سیارہ زحل اپنے ذاتی برج جدی میں حرکت کر رہا ہے، 8 نومبر کے بعد اس کی پوزیشن بہتر ہوجائے گی۔
راہو اور کیتو اپنے شرف کے برج ثور اور عقرب میں مستقیم پوزیشن پر پورا مہینہ رہیں گے۔
قارئین !یہ سیاروی رفتاریں ویدک سسٹم کے مطابق ہیں۔
قمر در عقرب
قمر اپنے ہبوط کے برج عقرب میں پاکستان اسٹینڈرڈٹائم کے مطابق 5 نومبر بہ روز جمعہ رات 08:35 pm پر داخل ہوگا اور 7 نومبر شب 20:36 pm تک برج عقرب ہی میں رہے گا، یہ تمام وقت نحوست کا ہے، اس عرصے میں کوئی نیا کام شروع کرنا ، شادی بیاہ وغیرہ مناسب نہیں ہوتا۔
قمر در عقرب کے دوران میں علاج معالجہ کرانا ، بری عادتوں سے نجات اور دیگر خرابیوںیا پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کوشش کرنا بہتر ہوتا ہے، خصوصی طور پر ایسے اعمال و وظائف کیے جاتے ہیں جو بندش سے متعلق ہوتے ہیں یعنی روک تھام کے لیے۔
شرف قمر
قمر اپنے شرف کے برج ثور میں پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 19 نومبر بہ روز صبح 07:44 am پر داخل ہوگا اور 21 نومبر رات 08:40 am تک برج ثور میں رہے گا، شرف قمر کا وقت سعادت افروز ہوتا ہے، اس وقت نئے کاموں کا آغاز کرنا اور دیگر نیک اعمال بہتر رہتے ہیں۔
عزیزان من! کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک بہترین وقت بدترین ہوجاتا ہے، اس ماہ سے تقریباًجنوری 2022 تک روایتی طور پر شرف کا وقت نحس اثرات کا حامل ہوگا یعنی قمر کے ابتدائی درجات پر چوں کہ راہو کیتو مستقیم پوزیشن میں رہیں گے لہٰذا قمر کی پوزیشن راہو کیتو سے قران کی وجہ سے خراب ہوگی، ہمارے نزدیک شرف کا وقت کسی خاص درجے کا محتاج نہیں ہے، کسی بھی سیارے کو اپنے شرف کے برج میں شرف کی قوت اس وقت تک حاصل رہتی ہے جب تک وہ اس برج میں حرکت کر رہا ہو چناں چہ روایتی طور پر دیے گئے شرف یا ہبوط کے اوقات اکثر درست نہیں ہوتے اور ہمارے دیے گئے اوقات سے مختلف ہوتے ہیں۔
نومبر کے مہینے میں جب قمر اپنے شرف کے برج میں ہوگا تو اسی دوران میں چاند گہن ہوگا لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ اس مہینے شرف قمر سے متعلق عملیات و وظائف نہ کیے جائیں ۔
چاند گہن
اس سال کا آخری کا چاند گہن پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 19 نومبر بہ روز جمعہ صبح 11:02:19 am سے شروع ہوگا ،مکمل گہن دوپہر 02:02:55 pm پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام شام 05:05:40 pm پر ہوگا، اس گہن کا کل دورانیہ تقریباً 6 گھنٹہ ہوگا،یہ گہن برج ثور میں 3 درجہ 5 دقیقہ پر لگے گا جو قمر کا شرف کا گھر ہے
سورج گہن
اس سال کا آخری سورج گہن 4 دسمبر بہ روز ہفتہ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 10:29:16 پر شروع ہوگا، انتہائی مکمل گہن دوپہر 12:33:26 pm پر ہوگا، اس کا اختتام دوپہر 02:37:26 pmپر ہوگا، گہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹہ 8 منٹ ہے، یہ نہایت مکمل گہن ہوگاجو برج عقرب کے 18 درجہ 11 دقیقہ پر لگے گا، اس وقت اسلام آباد کے اُفق پر برج دلو طلوع ہوگا اور یہ گہن زائچے کے دسویں گھر میں واقع ہوگا، مکمل گہن ہونے کی وجہ سے اس کے اثرات بھی اہم ہوں گے۔
چاند اور سورج گہن کے عملیات
عزیزان من! چاند اور سورج گہن کے اوقات کے ساتھ ہی ضروری ہے کہ ایسے اعمال بھی درج کردیے جائیں جو عام طور پر لوگوں کی جائز ضروریات کو پورا کرتے ہوں، اس حوالے سے اگرچہ ہماری ویب سائٹ پر موجود لنک ”جفر آثار“ پر موجود ہے جس میں ایسے عملیات دیے گئے ہیں جو چاند اور سورج گہن کے علاوہ قمر در عقرب میں بھی کیے جاسکتے ہیں، فی الحال یہاں چند ضروری اعمال دیے جارہے ہیں، کسی خاص مقصد کا حصول چاہتے ہوں تو اس کے لیے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔
میاں بیوی میں محبت کے لیے عمل خاص
زن و شوہر میں اختلافات، مزاجی ناہمواری، باہمی لڑائی جھگڑا، محبت کی کمی وغیرہ کے لیے یہ ایک مجرب طریقہ ہے اور صرف شادی شدہ خواتین و حضرات ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نہایت آسان بھی ہے۔ گرہن کے درمیانی وقت میں ایک سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے پوری بسم اﷲ لکھ کر سورہ الم نشرح پوری لکھیں پھر یہ آیت لکھیں۔
والقیت علیک محبة فلاں بن فلاں (یہاں مطلوب کا نام مع والدہ لکھیں) علیٰ محبة فلاں بنت فلاں (یہاں طالب کا نام مع والدہ لکھیں) کما الفت بین آدم و حوا و بین یوسف و زلیخا و بین موسیٰ و صفورا و بین محمد و خدیجة الکبریٰ و اصلح بین ھما اصلاحاً فیہ ابداً
اب تمام تحریر کے ارد گرد حاشیہ ( چاروں طرف لکیر) لگا کر کاغذ کو تہہ کر کے تعویز بنا لیں اور موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لیں یا پھر اپنے تکیے میں رکھ لیں۔
خیال رہے کہ مندرجہ بالا نقوش لکھتے ہوئے باوضو رہیں، پاک صاف کپڑے پہنیں، علیحدہ کمرے کا انتخاب کریں، لکھنے کے دوران مکمل خاموشی اختیار کریں اور اپنے مقصد کو ذہن میں واضح رکھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں، رجال الغیب کا خیال رکھیں کہ آپ جس طرف رخ کر کے بیٹھے ہوں وہ آپ کے سامنے نہ ہوں، رجال الغیب کا نقشہ درج ذیل ہے ، اس سے مدد لیں۔
نقشہ رجال الغیب
ناجائزو ناپسندیدہ تعلق کا خاتمہ
اکثر والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی ایسی محبت یا وابستگی سے پریشان رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا لڑکا یا لڑکی ایک غلط راستے پر چل رہے ہیں۔
ایسی صورت میں طریقہ یہ ہے کہ گہن کے وقت کسی علیحدہ کمرے میں باوضو بیٹھ کر مندرجہ ذیل سطور کسی سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں اور کا غذ کو تہہ کر کے تعویذ کی شکل بنا لیں اور پھر اس کاغذ کو کسی بھاری وزنی چیز کے نیچے دبا دیں یا قبرستان میں دفن کردیں، اگر ایسے دو نقش تیار کیے جائیں اور دونوں کو لڑکا اور لڑکی انشاءاللہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔
”احد رسص طعک لموہ لادیا یا غفور یا غفور بستم تعلق فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں عَقدَت قُلوبِھم ابداً یا حراکیل بحق یا قابض یا مانع العجل العجل الساعة الساعة“
بھاگنے والے کو روکنا یامفرور کی واپسی
اگر کوئی بچہ یا بڑا گھر سے بھاگتا ہو یا گھر چھوڑ کر چلا گیا ہو تو اس کے لیے سورج یا چاند گہن کے وقت نقش بنانے کا طریقہ یہ ہے۔
حسب دستور علیحدہ کمرے میں بیٹھ کر سفید کاغذ پر کالی یا نیلی روشنائی سے اس طرح نقش لکھیں۔ حروف صوامت کی چار سطریں دائیں بائیں اور اوپر نیچے اس طرح لکھیں کہ درمیان کی جگہ خالی رہے اور حروف کی سطروں سے ایک چوکور خانہ بن جائے۔ پھر اس خانے کے درمیان بیچ میں بھاگنے والے کا نام مع والدہ لکھیں۔ اس کے بعد حروف صوامت کی سطور کے اوپر سات سات مرتبہ یہ چار آیات لکھ دیں۔
صُم بُکم عُمی فَھُم لا یَرجعُون ۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لا یَعقِلُون۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لا یُبصِرُون۔ صُم بُکم عُمی فَھُم لایُتکَلِمُون۔
اب اگر بھاگنے والے کو روکنا مقصود ہے تو بیچ کے خانے میں اس کے نام کے ساتھ اس جملے کا اضافہ کردیں ” بستم قدم درون خانہ“۔ اس تعویذ کو اس کے تکیے میں یا سرہانے کسی جگہ رکھ دیں۔ انشاءاللہ گھر سے بھاگنے سے باز آجائے گا اور زیادہ وقت گھر میں ہی گزارے گا۔ اگر بھاگے ہوئے کو واپس بلانا مقصود ہے تو اس نقش کو کسی لکڑی کے تختے یا موٹے گتےّ پر چپکادیں اور پھر اسے گھر کی جنوبی دیوار پر ایک کیل ٹھونک کر لٹکادیں۔ بھاگنے والے کا نام جو درمیان میں لکھا ہے،اس کے پہلے حرف پر کوئی سوئی یا آل پن چبھو دیں۔ انشاءاللہ 13 دن میں واپس آئے گا یا اس کی کوئی خبر ملے گی۔ عمل کے بعد مٹھائی پر فاتحہ ضرور دیں اور 300روپے خیرات کردیں۔
دو افراد کے درمیان عداوت و دشمنی
اکثر دو افراد کے درمیان عداوت یا دشمنی اس قدر بڑھ جاتی ہے اور پورے خاندان کے لیے عذاب بن جاتی ہے،اس کا خاتمہ ضروری ہے، اکثر تو اس بنیاد پر باہمی قریبی رشتوں میں دراڑیں پڑجاتی ہیں، ایسی صورت حال کے لیے درج ذیل عمل مفید ثابت ہوگا، دیکھنا یہ ہوگا کہ دونوں میں سے حق پر کون ہے اور ناحق کون کر رہا ہے؟ لہٰذا نقش لکھتے ہوئے پہلے اُس فریق کا نام مع والدہ لکھیں جو ظلم و زیادتی کر رہا ہو اور بعد میں اس کا نام لکھیں جو حق پر ہو اور اس ساری دشمنی میں اپنا دفاع کر رہا ہو۔
احدرسص طعک لموہ لادیایا غفور یا غفور بستم اختلاف و عداوت فلاں بن فلاں و بین فلاں بن فلاں بحق صمُ بکمُ عمیُ فہم لایعقلون یا حراکیل العجل العجل العجل الساعة الساعة الساعة الوحا الوحا الوحا
کسی صاف کاغذ پر نیلی یا کالی روشنائی سے دو نقش گہن کے وقت لکھیں اور موم جامہ یا اسکاچ ٹیپ لپیٹ کر اُس راستے میں دائیں بائیں کسی سائیڈ دفن کردیں، جہاں سے اُن کا گزر ہوتا ہو، زمین میں دفن کرنے سے پہلے نقش پر کوئی وزنی پتھر بھی رکھ دیں، بعد ازاں کچھ مٹھائی پر فاتحہ دے کر بچوں میں تقسیم کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔
مخالف کی زبان بندی
عین گہن کے وقت مندرجہ ذیل سطور کالی یا نیلی روشنائی سے لکھیں یا سیسے کی تختی پر کسی نوکدار چیز سے کندہ کریں اور پھر کسی بھاری چیز کے نیچے دبا دیں یا کسی نم دار جگہ دفن کر دیں۔ انشاءاﷲ وہ شخص آپ کی مخالفت سے باز آجائے گا۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ لا د یا یا غفور یا غفور عقد اللسان فلاں بن فلاں فی الحق فلاں بن فلاں یا حراکیل