زائچہ ءعمران خان کے نئے پہلو،نئے رنگ

خراب وقت کب تک رہے گا ؟اور اقتدار میں واپسی کے امکانات

عزیزان من! محمد عمران صاحب کے تن جیمی دلائل یقینا مضبوط اور قابل توجہ ہیں،جن کا ذکر گزشتہ مضمون میں کیا گیا تھا، نئے زائچے کے مطابق عمران خان کا زائچہ مزید طاقت ور ہوجاتا ہے، اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ زیر نظر زائچے کے مطابق وہ مزید عروج کی جانب اور اقتدار کی جانب گامزن ہوتے ہیں یا زوال کا شکار ہوتے ہیں کیوں کہ پہلے لگن میزان کے زائچے کے مطابق نومبر تک ان کا بہت ہی خراب وقت چل رہا ہے لیکن لگن قوس کے مطابق انھیں بہت جلد دوبارہ عروج اور اقتدار حاصل ہوسکتا ہے،اقتدار سے علیحدہ ہوتے ہی جس طرح ان کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا،وہ بھی موجودہ لگن قوس کے زائچے کی تصدیق کرتا ہے۔
طالع قوس کے مطابق ان کے زائچے میں سیارہ مشتری کا دور اکبر مارچ 2014 سے شروع ہوااس سے پہلے راہو کا دور اکبر جاری تھا، مشتری کے دور اکبر اور زحل کے دور اصغر میں جو زائچے کے دسویں گھر میں آتما کارک اور شرف یافتہ عطارد سے حالت قران میں ہے لیکن غروب ہے،انھیں الیکشن میں کامیابی ملی اور وزیراعظم پاکستان بنے،فروری 2021 سے کیتو کا دور اصغر شروع ہواگویا گزشتہ سال ان کے لیے بھاری ثابت ہوا کیوں کہ کیتو زائچے کے آٹھویں گھر میں زیادہ منحوس ہوجاتا ہے لیکن 24 جنوری 2022 سے زائچے میں زہرہ کا دور اصغر شروع ہوا ، زہرہ زائچے کا طاقت ور اور ملاویا یوگ بنانے والا سیارہ ہے،گیارھویں گھر کا حاکم ہے لیکن طالع قوس سے آٹھویں گھر کا حاکم قمر زہرہ سے ناظر ہوگیا ہے،مزید خرابیاں یہ ہوئیںکہ راہو کیتو فروری سے ہی زائچے کے نہایت حساس پوائنٹ پر تقریباً 14 مارچ تک رہے جب کہ تیسرے گھر کا حاکم سیارہ زحل پیدائشی راہو سے مسلسل حالت قران میں رہا،14 مارچ کے بعد راہو کیتو پانچویں اور گیارھویں گھر میں داخل ہوئے تو فوری طور پر پیدائش کے مشتری سے قریبی قران میں آگئے،اس دوران میں ٹرانزٹ کا مشتری اور کیتو بھی باہم ناظر رہے،یہ تمام ٹرانزٹ کی خراب صورت حال عمران خان کے لیے ٹینشن و پریشانی کا باعث بنی اور نتیجے کے طور پر وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن یاد رہے کہ طاقت ور برتھ چارٹ کے حامل افراد عارضی طور پر خراب ٹرانزٹ یا خراب ادوار کی وجہ سے مصائب و مشکلات کا شکار ضرور ہوتے ہیں مگر مکمل طور پر ختم نہیںہوجاتے،زائچے کے پیدائشی طاقت ور یوگ اور ادوار کا ایک اثر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ اقتدار سے محرومی کے فوری بعد پوری دنیا میں لوگ ان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے، یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس نے ان کے مخالفین کو بھی حیران کردیابلکہ شاید انھیں بھی اس کی توقع نہ رہی ہو۔
راہو کیتو بدستور سیارہ مشتری کو متاثر کر رہے ہیں، 15 مئی سے 15 جون تک وقت کی سختی میں اضافہ ہوگا، اس دوران میں ان کے خلاف مقدمات، گرفتاری ، قیدوبند وغیرہ کا اندیشہ بھی موجود ہے،16 مئی کا چاند گہن زائچے کے بارھویں گھر میں تقریباً ایک ڈگری پر لگے گا جو زائچے کے چھٹے گھر میں لگے گا،اس وقت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی،صحت کی خرابی یا کسی نوعیت کا کوئی حادثہ بھی پیش آسکتا ہے،سیارہ عطارد زائچے کے چھٹے گھر میں رہے گا لہٰذا ان کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے کوششیں عروج پر ہوں گی گویا جون تک مسلسل جدوجہد اور معرکہ آرائی کا سلسلہ جاری رہے گا، جولائی سے زائچے کی پوزیشن بہتر ہونا شروع ہوگی لیکن 15 جولائی سے 15 اگست تک ایک بار پھر رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے،البتہ 15 اگست کے بعدایسا دور شروع ہوگا،جب وہ اپنے مخالفین پر غالب آنے کی پوزیشن میں ہوں گے، 25 ستمبر سے 19 اکتوبر تک سیارہ زہرہ اپنے برج ہبوط میں ہوگا، اس دوران میں اگر الیکشن ہوں گے تو نتائج ان کی توقع کے خلاف آسکتے ہیں، اسی طرح 15 نومبر سے 15 دسمبر کے درمیان بھی الیکشن میں جانے سے انھیں احتیاط کرنا چاہیے۔
عزیزان من! یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی پار©ٹیاںان کے مقابل ہیں،اقتدار سے الگ ہونے کے بعد بہت سے چیلنج انھیں درپیش ہیں لیکن جیسا کہ ہم ماضی میں بھی کہتے رہے ہیں کہ وہ ایک خوش قسمت انسان ہیں جس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ وہ ایک ایسے وقت میں اقتدار سے الگ ہوگئے جب اپنی مقبولیت کھورہے تھے،ملکی صورت حال قابو سے باہر ہورہی تھی،اب یہ سارا بوجھ موجودہ حکومت کے کاندھوں پر آگیا ہے اور موجودہ حکومت پریشان ہے۔
نئے الیکشن میں کامیابی یا ناکامی سے متعلق کوئی درست نتیجہ اسی وقت ممکن ہوگا جب الیکشن کی تاریخ سامنے آجائے لیکن یہ بات طے ہے کہ نئے الیکشن میں ان کی جماعت تحریک انصاف کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا (واللہ اعلم بالصواب)

غمِ روزگار

این، اے، تلہ گنگ سے لکھتے ہیں”امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے،میں آپ کا بہت پرانا قاری ہوں اور آپ کے آرٹیکل کابڑی بے صبری سے انتظار کرتا ہوں اور آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے،آج کل بے روزگار اور دیگر کچھ مسائل کی وجہ سے بہت پریشان ہوں،برائے مہربانی میرا نام صیغہ ءراز میں رکھ کر اپنے آرٹیکل مسیحا میں شامل کرکے جواب دیں۔
جواب: عزیزم! آپ نے تاریخ پیدائش وغیرہ نہیں لکھی، البتہ نکاح کی تاریخ اور وقت لکھ دیا ہے، زائچہ ءنکاح کے مطابق آپ کا طالع پیدائش (لگن) دلو(Aquarius) ہے، قمر برج اسد میں موجود ہے،زائچے میں دور اکبر زہرہ کا جاری ہے لیکن دور اصغر آٹھویں گھر کے مالک سیارہ عطارد کا چل رہا ہے جو بہت ہی منحوس ہے، عطارد کا دور فروری 2021 سے شروع ہوا اور دسمبر 2023 تک جاری رہے گا، مزید خرابی یہ کہ طالع کا حاکم سیارہ زحل زائچے کے بارھویں گھر میں ہے،مئی جون میں مختصر وقت کے لیے آپ کے طالع میں آئے گا لیکن جولائی سے دوبارہ واپس بارھویں گھر میں چلا جائے گا، اس کے بعد جنوری 2023 میں جب طالع میں مستقل طور پر قیام کرے گا تو آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا لیکن بہر حال عطارد کا دور اصغر ہر کام میں رکاوٹ ،فکر مندی اور پریشانیاں لائے گا، آپ کو چاہیے کہ بدھ اور پیر کے روز اپنا صدقہ پابندی سے دیا کریںاور کثرت سے استغفار پڑھا کریں۔
خیال رہے کہ اس سال 15 جولائی سے 15 اگست اور پھر 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کا وقت زیادہ سخت اور پریشان کن ہوگا، مئی جون میں کوشش کریں تو امیگریشن کے مسائل حل ہوسکتے ہیں ، جہاں تک دوسری شادی کا سوال ہے تو ایسا وقت چل رہا ہے جس میں شادی ہوسکتی ہے لیکن حالات کی خرابی میں شادی بھی مزید پریشانیوں کا باعث بن سکتی ہے،بہتر ہوگا کہ شادی کے لیے آئندہ سال کا انتظار کریں،جہاں تک بیرون ملک قیام کا مسئلہ ہے تو اس سال خاص طور پر جولائی سے 15 ستمبر تک ممکن ہے کہ بیرون ملک قیام ممکن نہ رہے ۔