اپنے زائچے کی روشنی میں سیاروی نحوستوں سے نجات کا طریقہ

گذشتہ ہفتے علم نجوم کی روشنی میں صحت اور بیماریوں سے متعلق کچھ گزارشات پیش کی تھیں ،اس حوالے سے ہماری کتاب ”علاج اور تشخیص بالنجوم“بہت جلد شائع ہونے والی ہے، اس کتاب کے مختلف ابواب ماہنامہ آئینہ قسمت لاہور میں شائع ہوتے رہے ہیں، بے شک علم نجوم انسانی صحت کے حوالے سے بھی بھرپور رہنمائی مہیا کرتا ہے، کسی بھی شخص کے ذاتی زائچہ پیدائش سے اس کی پیدائشی یا مستقبل میں آنے والی بیماریوں کے بارے میں رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے اور وقت سے پہلے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جاسکتی ہیں، جنھیں فلکی علاج کہا جاتا ہے یعنی زائچے کی روشنی میں نحس سیارگان کے اثراتِ بد سے بچنے کے اصول و قواعد ، اس حوالے سے رنگ اور روشنی سے علاج (Colour Theropy) کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور صدقات و خیرات بھی ضروری ہیں، خیال رہے کہ جو لوگ اپنے زائچے کے نحس سیارگان سے متعلق ضروری صدقات پابندی سے دیتے رہیں وہ بیماریوں کے علاوہ دیگر آفاتِ ارضی و سماوی سے بھی محفوظ رہتے ہیں، پرانی کہاوت ہے کہ صدقہ ردّ بلا ہے۔
ہمارا تجربہ اور مشاہدہ یہ ہے کہ خثیث اور کنجوس لوگ جو اللہ کی راہ میں خیرات سے گریز کرتے ہیں ، زیادہ مسائل اور مصائب کا شکار رہتے ہیں، جن لوگوں پر زکات واجب ہو اور وہ پابندی سے ہر سال زکات دیتے رہیں تو انھیں مالی نقصانات نہیں ہوتے، اسی طرح جو لوگ دوسروں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہوں ، اللہ ان کا مددگار ہمیشہ رہتا ہے، دوسروں کی مدد کے حوالے سے کوئی تخصیص نہیں ہے، صرف انسان ہی نہیں دیگر مخلوقات بھی مدد کی مستحق ہیں، پرندے، جانور، حشرات الارض وغیرہ۔
اسلامی نکتہ نظر سے صدقہ و خیرات یا غریب افراد کی مدد کے لیے سب سے پہلے اپنے ارد گرد اور قریبی افراد کو اولیت دیں، لوگ بڑے بڑے خیراتی اداروں کو فخریہ ڈونیشن دیتے ہیں لیکن گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ، کسی چوکیدار، ڈرائیور یا پڑوس میں ، محلے میں موجود مستحق لوگ ان کی توجہ کا مرکز نہیں بنتے، خاندان میں بھی ہمارے کچھ عزیز و رشتہ دار ایسے ہوتے ہیں جنھیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے، انھیں نظرانداز کرنا کوئی مستحسن عمل نہیں ہے۔
ہماری نظر میں دو عبادات نہایت اہم ہیں،اول صدقہ اور دوم روزہ، جب بھی ہم مخلوق خدا کی کسی طرح بھی مدد کرتے ہیں تو گویا فوری طور پر اللہ رب العزت کو اپنی طرف متوجہ کرلیتے ہیں اور گویا اسے ممنون احسان کرتے ہیں خیال رہے کہ وہ کسی کا احسان کبھی فراموش نہیں کرسکتا، فوری طور پر یہ قرض چکا دیتا ہے ، اسی طرح روزہ بھی ایک ایسی عبادت ہے جس کا تعلق براہ راست اللہ سے ہے ، یقینا اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ کوئی بندئہ خدا صرف اس کے نام پر تمام میسر نعمتوں سے خود کو دور کرلیتا ہے، اس کا اجر دینے میں بھی وہ تاخیر نہیں کرتا،جہاں تک صدقہ و خیرات کا تعلق ہے تو کسی نامعلوم شاعر کا ایک شعر بڑا اہم اور حقیقت سے قریب تر ہے، یقینا اکثر لوگوں نے یہ شعر ضرور سنا ہوگا لیکن کبھی اس کے معنوں پر غور نہیں کیا ہوگا

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر

اکثر لوگ بڑے فخر سے یہ اظہار کرتے نظر آتے ہیں کہ ہم پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتے ہیں ، روزے بھی رکھتے ہیں پھر بھی ہمارے ساتھ پریشانیاں ، مشکلات اور مصیبتیں رہتی ہیں، انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ نماز آپ پر فرض کی گئی ہے ، اس کی ادائیگی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اللہ پر کوئی احسان کر رہے ہیں ، اسی طرح اکثر لوگ اپنے حالات کی بہتری کے لیے بہت سے وظائف بڑی پابندی سے پڑھتے ہیں اور بعد میں شکوہ کرتے ہیں کہ کسی وظیفے سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا،بعض لوگوں کا حال تو یہ ہے کہ وہ دنیاوی طور پر اپنی بیماریوں کا علاج کرانے کے بجائے کسی وظیفے کی تلا ش میں رہتے ہیں اور بھی دیگر بہت سے معاملات میں وردووظائف کی طرف راغب رہنا ایک عام بات ہے لیکن صدقات و خیرات سے غفلت برتتے ہیں ،برصغیر کے عظیم جفار اور ماہر روحانیات حضرت کاش البرنی ؒ فرماتے ہیں کہ جو لوگ صدقہ و خیرات میں بخل سے کام لیتے ہیں ، اللہ ان کی دعا قبول نہیں کرتا۔

کلر تھراپی

یہ مرگی، ذہنی معذوری، اعصابی مسائل وغیرہ کا بہت ہی زود اثر مدافعتی علاج ہے،یہ لباس کے معاملے میں اور بیڈ روم ،ڈرائنگ روم کے فرنیچر اور پردوں وغیرہ کے لیے موافق رنگوں کے انتخاب سے کیا جاتا ہے، چوں کہ ہفتے کے ہر دن پر ایک خاص سیارے کی حکمرانی ہوتی ہے لہٰذا ہمیں ہر دن اس فعلی سعد سیارے کے مطابق کم از کم ایک لباس ضرور پہننا چاہیے۔

سات دن اور سات سیاروں کے منسوبی رنگ

 

کاروںکا مٹیا لارنگ کاروں کے تحفظ کے لیے بدترین رنگ کہا جاتا ہے، ہم اپنے رنگوں سے علاج کے معاملے میں ہمیشہ سے یہ مشورہ دیتے آئے ہیں کہ خوش و خرم زندگی اور اچھی صحت کے لیے مٹیالے رنگوں سے پرہیز کریں۔

بود و باش

یہ جسمانی اور روحانی علامتوں میں مسائل کے حل کے لیے ایک اور مدافعتی اور شفایابی کا عمل ہے۔ پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے لیے اس کا وسیع پیمانے پر نفاذ ہوتا ہے۔ عمارتوں کی تعمیر میں بھی روشنی ، ہوا، کھلی جگہ اور ماحول کے مطابق اس کا مناسب استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کم سے کم بودوباش میں اس طرح خیال رکھیں۔
1 ۔ شمال مشرق میں مراقبے کی جگہ
2 ۔ جنوب اور جنوب مغرب میں خواب گاہ
3 ۔ شمال میں بچوں کا اسٹڈی روم
4 ۔ شمال مشرق میں کچن
5 ۔ جنوب مغرب میں سیڑھیاں
6۔ گھر کی بڑی چیزیں جنوب میں
7۔ سوتے وقت سر شمال یا مغرب کی طرف رکھیں۔
8 ۔ رہائشی یونٹ کی مرکزی جگہ خالی رکھیں
9 ۔ مشرق اور مغرب داخلی اور خارجی راستے ہوں اور بہتر ہوگا کہ جنوب کی سمت میں داخلی اور خارجہ راستہ ہو
10 ۔ اگر داخلی اور خارجی راستہ صرف جنوب میں ہوا تو جھگڑا، فساد اور بیماریاں پیدا ہوں گی، جب کہ اگر صرف شمال میں ہوا تو فیملی کے پھلنے پھولنے میں رکاوٹ ہوگی۔ اگر اوپننگ صرف مغرب میں ہوئی تو غربت کا سبب بنے گی۔
11 ۔ جگہ مناسب، روشن ہو اور دیواروں پر فعلی سعد سیاروں کا ہلکا رنگ ہو۔
12 ۔ فرنیچر سادہ ہو اور برائے نام نقش و نگار ہوں، ہر صورت میں کپڑوں پر پیٹرن اور ڈیزائن بہت نمایاں نہ ہوں۔

صدقات و خیرات

فعلی منحوس سیاروں کے نحس اثر سے نجات کے لیے صدقات و خیرات ضروری ہیںجو کسی زائچے میں بگاڑ یا مسائل پیدا کرتے ہیں۔ نحس اثرات سے مدافعتی تدابیر کے ساتھ ہر اس سیارے سے موثر طریقے سے نمٹا جاتا ہے جو فعلی منحوس کا کردار ادا کرتے ہیں۔

شمسی صدقات

1 ۔ اپنے باپ کی خدمت کریں اور بوڑھے محتاجوں کی مدد کریں۔
2۔ معذور اور بیمار افراد کی خدمت کریںاور ان کی مالی مدد کریں۔
3 ۔ سر زمین کے قوانین کی احتیاط سے پابندی کریں۔
4۔ غریب بال بچے دار افراد کی مدد کریں۔

قمری صدقات

1 ۔ ماں یا بوڑھی عورتوں کی خدمت کریں۔
2 ۔ روزانہ پرندوں کے لیے برتن میں دانہ و پانی رکھیں۔
3 ۔ ابلے ہوئے چاول کے ساتھ چینی ملاکر پرندوں کو ڈالیں۔
4۔ غریب بال بچے دار خواتین کی مدد کریں۔

مریخی صدقات

1 ۔ چھوٹے بھائی ( بھائیوں ) کی خدمت کریں یا ان کی مدد کریں ۔
2 ۔ ایک مرغ ذبح کرکے منگل کے روز اس کا گوشت کسی غریب کو دیں۔
3 ۔ اپنے نوکر وں سے نرمی سے پیش آئیں۔
4۔ صبر کا مظاہرہ کریں ۔

عطاردی صدقات

1 ۔ غریب طلبا و طالبات اور ضرور ت مندوںکی مدد کریں ۔
2 ۔سال میں دو مرتبہ یتیموں کو خیرات کریں۔
3 ۔ دالیں خیرات کریں،خاص طور پر سبز رنگ کی دال۔
4۔ مویشیوں کو سبز چارہ ڈالیں۔

مشتری کے صدقات

1 ۔ استاد اور اہل علم کی خدمت کریں۔
2 ۔ ایسے غریب اساتذہ کی مدد کریں جو بچوں کو تعلیم دیتے ہوں۔
3 ۔کیلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پرندوں کو دیں۔
4۔ پرندوں کو موتی چور کے لڈو یا کوئی پیلے رنگ کی مٹھائی ڈالیں۔

زہرہ کے صدقات

1 ۔اپنی بیوی سے نرمی سے پیش آئیں اور مصیبت میں مبتلا خواتین کی مدد کریں،خاص طور پر کنواری لڑکیوں کی مدد کریں۔
2 ۔ چینی‘ چاول اور کھانے کا سفید تیل خیرات کریں ۔
3 ۔سفید مٹھائی پرندوں کو ڈالیں ۔
4۔ شو خ رنگ کے ریشمی کپڑے خیرات کریں ۔

زحل کے صدقات

1 ۔نوکروں سے نرمی سے پیش آئیں،ان کی جائز ضرورتوں کا خیال رکھیں۔
2 ۔ سادہ نمکین روٹی پرندوں کو ڈالیں ،معمر مستحق افراد کی مدد کریں۔
3 ۔ہفتے کو لوہے سے بنی اشیا ءخیرات کریں۔
4۔ سال میں دو مرتبہ خیراتی اداروں کو خیرات دیں۔

راہو کے صدقات

1 ۔اپنے والدین کی خدمت کریں۔
2 ۔اپنے ناشتے میں سے تھوڑا سا پرندوں کو دیں ۔
3 ۔سال میں دو مرتبہ بوڑھوں کو خیرات کریں۔
4۔چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کو خوراک ڈالیں۔

کیتو کے صدقات

1 ۔آوارہ کتوں کو خوراک ڈالیں ۔
2 ۔سال میں دو مرتبہ بوڑھوں کو خیرات کریں ۔
3 ۔روحانیت کے لےے کام کرنے والے لوگوں یا اداروں کی مدد کریں ۔
اگر صاحب زائچہ بیمار ہو اور یہ کام سر انجام دینے کے قابل نہ ہو یا شہر سے باہر ہو اور اگر صاحب زائچہ کوئی بچہ ہو تو یہ مدافعتی کام گھر کے لوگ انجام دیںاور باقاعدگی سے ۔
نمائندہ سیاروں کی کمزوری کا علاج خصوصی لوح سعادت الکبریٰ کی مدد سے کیا جاتا ہے جسے صاحب زائچہ کو کسی مبارک وقت پر پہننا پڑتا ہے۔
مدافعتی آزمودہ کوکبی علاج
 طالع حمل
1 ۔ ہر روز صبح کے وقت کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔جمعہ کو مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کو ناشتا یا دوپہر کا کھانا دیں ۔
3 ۔ ہر روز صبح کے وقت کیتو کے لیے دودھ میںبھگوئے ہوئے روٹی کے ٹکڑے گلی کے کتوں کو دیں۔
4۔غریب افراد کو سبزیاں اور مویشیوں کو سبز چارہ دیںاور غریب طالب علموں کی مدد کریں۔
حمل ثور
1 ۔ روزانہ صبح کووں کے لیے خوراک ڈالیں۔
2 ۔ جمعہ کو ناشتا یا دوپہر کا کھانا مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کو دیں۔
3 ۔ہر منگل کو آوارہ کتوں کو خوراک ڈالیں۔
4۔ پیلے رنگ کی مٹھائی ایسے غریب لوگوں کو دیں جو بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔
5۔ ایسے غریب خاندان کی مدد کریں جہاں کنواری لڑکیاں ہوں۔
جوزا طالع
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔ہفتے کو مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کو ناشتا یا دوپہر کاکھانا خیرات کریں۔
3 ۔منگل کے روز آوارہ کتوں کو خوراک ڈالیں اور ذہنی پسماندہ افراد کی مدد کریں۔
طالع سرطان
1 ۔روزانہ صبح مچھلیوں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔جمعرات کے روز ایسے لوگوں کی مدد کریں جو اہل علم ہوں۔
3 ۔بوڑھے اور معذور افراد کی مدد کریں۔
4۔روزان صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
طالع اسد
1 ۔ایسے لوگوں کی مدد کریں جو وقت کی سختی کا شکار ہوگئے ہیں۔
2 ۔پرندوں کو روزانہ دانا پانی ڈالیں۔
3 ۔کسی نفسیاتی چیریٹی سینٹرز کو ڈونیشن دیں۔
4۔غریب بچوں والی خواتین کی مدد کریں۔
طالع سنبلہ
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔اتوار کے روز ایسے لوگوں کی مدد کریں جو وقت کی سختی کا شکار ہوگئے ہیں۔
3 ۔ہفتہ کے روز بوڑھے یا معذور افراد کی مدد کریں۔
4۔منگل کے روز ایک مرغ ذبح کرکے کسی غریب کو دیں۔
5 ۔کسی نفسیاتی چیریٹی سینٹر کو ڈونیشن دیں۔
طالع میزان
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔جمعہ کو کوڑھیوں کو ناشتا یا دوپہر کا کھانا خیرات کریں۔
3 ۔منگل کے روز آوارہ کتوں کو خوراک ڈالیں یا ذہنی پسماندہ افراد کی مدد کریں۔
4۔غریب اسٹوڈنٹس کی مدد کریں۔
طالع عقرب
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔ایسی غریب فیملی کی مدد کریں جہاں کنواری لڑکیاں ہوں۔
3 ۔دودھ میں بھگوئے ہوئے روٹی کے ٹکڑے گلی کے کتوں کو دیں۔
4۔منگل کے روز ایک مرغ ذبح کرکے کسی غریب کو دیں۔
طالع قوس
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔ہفتے کے روز بوڑھے اور معذور افراد کی مدد کریں۔
3 ۔کسی چیریٹی نفسیاتی سینٹرز کو صدقہ دیں۔
4۔روزانہ صبح دانا پانی پرندوں کے لیے رکھیں ۔
طالع جدی
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔ایسے افراد کی مدد کریں جو حالات کی سختی کا شکار ہوگئے ہوں۔
3 ۔اہل علم افراد یا ایسے غریب لوگ جو بچوں کو تعلیم دیتے ہوں ان کی مدد کریں۔
4۔ ہفتے کے روز بوڑھے اور معذور لوگوں کی مدد کریں۔
5۔ ذہنی امراض کا شکار افراد کی مدد کریں۔
طالع دلو
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔غریب بچوں والی خواتین کی مدد کریں۔
3 ۔غریب پڑھنے والے بچوں کی مدد کریں۔
4۔ روزانہ پرندوں کے لیے دانا پانی کا انتظام کریں۔
5 ۔مویشیوں کو سبز چارہ ڈالیں۔
طالع حوت
1 ۔روزانہ صبح کووں کو خوراک ڈالیں۔
2 ۔اتوار کے روز غریب بال بچے دار کی مدد کریں۔
3 ۔جمعہ کے روز غریب کنواری لڑکیوں کی مدد کریں۔
4۔ روزانہ چیونٹیوں یا دیگر حشرات الارض کو خوراک ڈالا کریں۔