آج کادن Daily Predictions

جمعہ 24ستمبر2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی کام میں رکاوٹ پیدا ہو تو اسے کسی اور وقت کے لیے چھوڑ دیں، طبیعت میں بے چینی ہوسکتی ہے، عدم اطمینان کی کیفیت رہے گی، فوری اور اچانک کوئی فیصلہ نہ کریں یا کوئی نیا قدم نہ اٹھائیں، اپنے روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں، بہت زیادہ خود اعتمادی اور خواہشات کا غلبہ اہمیت اختیار کرسکتا ہے، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعرات23 ستمبر2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نیا کام شروع نہ کریں اور معاملات میں کوئی تبدیلی نہ لائیں،اپنے جذبات اور خواہشات پر قابو رکھیں، کچھ ایسا کرنے کی اچانک خواہش پریشانی لاسکتی ہے جو زیادہ ضروری بھی نہیں ہوگا، بحث اور تکرار سے گریز کریں، یہ کسی فساد کا باعث ہوسکتی ہے، سفر میں رکاوٹ یاالتوا یا کوئی پریشانی سامنے آسکتی ہے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

بدھ22ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن دوسروں پر زیادہ دباو نہ ڈالیں اور دوسروں کا دباو¿ بھی قبول نہ کریں، سفر کے دوران میں کوئی دشواری یا تاخیر ہوسکتی ہے، حساسیت بڑھے گی، جذباتی نوعیت کی صورت حال میں خود پر کنٹرول رکھیں، کوئی بات غصہ اور اشتعال کا باعث بن سکتی ہیں، فیملی سے متعلق بعض مسائل توجہ طلب ہوسکتے ہیں، انھیں نظر انداز نہ کریں، لکی نمبرز5 ہےں۔

منگل21ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً تخلیقی اور فنکارانہ سرگرمیوں میں مددگار ثابت ہوگا،البتہ ٹیکنیکل نوعیت کے کام یا مشینری سے متعلق خریدوفروخت مناسب نہیں ہوگی، پیچیدہ اور زیادہ مشکل نوعیت کے مسائل کو حل کرنے میں مددوتعاون مل سکتا ہے، اہل علم حضرات سے رابطہ اور مشورہ مفید ثابت ہوگا، رومانی اور تفریحی نوعیت کی دلچسپیاں خوش گوار ہوں گی، لکی نمبرز 3 اور 8 ہیں۔

پیر20ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کسی نئے کام کی ابتدا بہتر رہے گی، نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ آغاز کریں، روایتی طور طریقے معاون و مددگار نہیں ہوں گے، کسی خاص مسئلے میں کوئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو یہ دن بہتر ثابت ہوگا، تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی، فنکارانہ اور تخلیقی نوعیت کے کاموں میں عمدہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

اتوار19ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، کچھ نیا کرنے کا موڈ ہوسکتا ہے، دوست احباب سے ملاقات یا کسی تفریحی یا رومانی دلچسپی کی طرف توجہ ہوسکتی ہے، محبت، شادی ، منگنی کے لیے موافق دن ہے، کسی تقریب میں شرکت پرلطف رہے گی، دوست احباب کے ساتھ اچھا وقت گزاریں گے، نئے ہفتے کے لیے کچھ آرام کرنا بہتر ہوگا، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ18 ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ آپ کی کارکردگی کے فوری نتائج حاصل ہوسکیں، مالی معاملات میں نئی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوسکتی ہے، اپنے بجٹ کو چیک کریں، کیا ضروری ہے اور کیا غیر ضروری اس پر توجہ دیں، کوئی نئی بات یا نیا آئیڈیا اہمیت کا حامل ہوگا، اسے نظر انداز نہ کریں، بات چیت اور گفت و شنید فائدہ مند ثابت ہوگی، لکی نمبرز4 اور 9ہیں۔

جمعہ17ستمبر2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، اپنے روز مرہ کے ضروری فرائض پر توجہ دیں، غیر ضروری یا بلا مقصد معاملات سے خود کو دور رکھیں ورنہ کسی نئی الجھن میں مبتلا ہوسکتے ہیں، کسی کام میں رکاوٹ ہوسکتی ہے، اسے کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں، گھریلو ماحول کو خوش گوار رکھنے کے لیے خواتین سے الجھنے کی کوشش نہ کریں، وہ عدم تعاون کا مظاہرہ کرسکتی ہیں، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

جمعرات16ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر لوگوں سے رابطے ، ملاقات اور بات چیت میں آسانی ہوگی، آپ اپنی بات بہتر طور پر سمجھا سکتے ہیں اور دوسروں کی بات سمجھ سکتے ہیں، تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا کا رویہ بہتر رہے گا، سفر میں آسانی ہوگی اور سفر سے متعلق ضروری کاموں کو انجام دینے میں کوئی دشواری نہ ہوگی،  لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

بدھ15ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، جوش اور جذبے سے بھرپور ہوں گے، علمی نوعیت کے کاموں میں دوسروں سے مددوتعاون ملے گا، لوگوں سے میل جول اور تعلقات سے فائدہ ہوگا، تفریحی دلچسپیاں پرلطف رہیں گی، رومانی معاملات بھی خوش گوار ہوں گے، منگنی یا شادی سے متعلق معاملات طے کرنے میں آسانی ہوگی، کوئی سرپرائز مل سکتا ہے، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

منگل14ستمبر2021

منفی اثرات جاری ہیں، کوئی نیا کام یا نئی سوچ مناسب نہیں ہوگی، بعد میں پچھتاوا ہوسکتا ہے، بہتر ہوگا کہ اپنے معمول کے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں، اجنبی لوگوں پر بھروسا نہ کریں، بدگمانیاں یا غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، افواہوں پر کان نہ دھریںجب تک کسی خبر کی تصدیق نہ ہو، اس پر اعتبار نہ کریں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

پیر13ستمبر2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نیا کام شروع نہ کریں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے یا بعد میں نتائج مرضی کے خلاف ہوسکتے ہیں، احساسات اور جذبات پر دباو آسکتا ہے، کوئی ناخوش گوار بات یا واقعہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، لوگوں سے رابطے میں آسانی ہوگی لیکن ضروری نہیں ہے کہ وہ آپ کی بات سمجھیں اور آپ سے بھرپور تعاون کریں، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

اتوار12ستمبر2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، مالی امور میں محتاط رہیں، زائد اخراجات یا کوئی نقصان ہوسکتا ہے، لین دین کرتے ہوئے یا خریداری میں احتیاط کی ضرورت ہوگی، زائد توانائی آپ کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی، کوئی جارحانہ موڈ ہوسکتا ہے، اپنے پسندیدہ دوست احباب کے ساتھ پرلطف وقت گزار سکتے ہیں یا کسی تقریب میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

ہفتہ11 ستمبر2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے، توقع کے خلاف کوئی صورت حال یا کوئی بات اچانک سامنے آسکتی ہے، اس کے لیے پہلے سے ذہنی طور پر تیار رہیں، سرکاری نوعیت کے کاموں میں بہتری ہوگی، افسران بالا یا حکام کا رویہ مناسب ہوگا، وہ مدد و تعاون کرسکتے ہیں، تخلیقی صلاحیتیں مددگار رہیں گی، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

جمعہ10ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر مالی اور ترقیاتی کاموں سے فائدہ ہوگا، لین دین بہتر رہے گا، آپ کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی، اپنا ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے، تبدیلی اور رومانی دلچسپیاں پرلطف رہیں گی، کوئی نیا پروگرام ذہن میں آسکتا ہے، محبت یا منگنی کے معاملات یا نکاح سے متعلق پروگرام بھی بہتر رہے گا، ٹیکنیکل کاموں میں دشواری ہوگی، لکی نمبرز3اور8 ہیں۔

جمعرات09ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر لوگوں سے رابطے ، ملاقات اور بات چیت میں آسانی ہوگی، آپ اپنی بات بہتر طور پر سمجھا سکتے ہیں اور دوسروں کی بات سمجھ سکتے ہیں، تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا کا رویہ بہتر رہے گا، سفر میں آسانی ہوگی اور سفر سے متعلق ضروری کاموں کو انجام دینے میں کوئی دشواری نہ ہوگی، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

بدھ08ستمبر2021

مثبت اثرات کاحامل دن ہے البتہ کوئی جلد بازی یا جذباتی صورت حال نامناسب ہوگی، طبیعت میں کچھ بے چینی اور عدم اطمینان ہوسکتا ہے، اسے نظر انداز کریں،اپنی معلومات میں اضافے کے لیے کوشش کریں، آپ جو جاننا چاہتے ہیں وہ جان جائیں گے، تعلیمی نوعیت کی سرگرمیوں سے فائدہ ہوگا، کسی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے، آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

منگل07ستمبر2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کوئی نیا کام شروع نہ کریں، پہلے سے جاری کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں، کوئی غیر متوقع اچانک خیال یا صورت حال اپنی طرف متوجہ کرسکتی ہے یا کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے، دھوکے اور فراڈ سے ہوشیار رہیں،اجنبی لوگوں پر بھروسا نہ کریں، کسی معاملے میں بدگمانی یا غلط فہمی ہوتو پہلے اچھی طرح تصدیق کرلیں پھر کوئی فیصلہ کریں،لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

پیر06ستمبر2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی ایسا معاملہ ذہن پر دباو ڈال سکتا ہے جو آپ کے لیے پسندیدہ نہ ہو اور کوئی دوسرا آپ پر دباو¿ ڈال رہا ہو، غصے اور اشتعال میں نہ آئیں، ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لے کر فیصلہ کریں، کسی مسئلے کو انا یا ضد کا شکار نہ ہونے دیں، ممکن ہے دوسروں کی کوئی بات سخت ناگوار محسوس ہو، اسے نظر انداز کردیں، نارمل رہیں، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

اتوار05اگست2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، اپنے پروگرام میں کوئی تبدیلی نامناسب ہوگی، اچانک کوئی نیا پروگرام نہ بنائیں، تفریحی اور رومانی سرگرمیاں پرلطف رہیں گی، میل ملاقات کے لیے موافق دن ہے، مالی معاملات میں محتاط رہیں، خصوصاً لین دین میں ، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، گھریلو نوعیت کے امور پر زیادہ توجہ دینا پڑے گی، دن خوش گوار رہے گا، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ04 ستمبر2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دوسروں سے رابطے میں آسانی ہوگی، بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، سفر آسان ہوگا، سفر سے متعلق کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، اپنی معلومات میں اضافے کے لیے کوشش کریں، دیگر نوعیت کے کاموںمیں رکاوٹ آسکتی ہے، جذبات اور احساسات مجروح ہوسکتے ہیں، خود پر قابورکھیں، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعہ03ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، ذہنی اور تخلیقی صلاحیتیں مددگار ہوں گی، تخلیقی نوعیت کے کاموں کی انجام دہی میں بہتر کارکردگی سامنے آئے گی، ہوشیاری اور چالاکی سے کام لے کر آپ اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، زائد توانائی موجود ہوگی جس کی وجہ سے کسی تھکاوٹ یاکمزوری کا شکار نہیں ہوں گے، البتہ کوئی نامناسب دباو¿ کسی طرف سے آسکتا ہے، لکی نمبر5 ہے۔

جمعرات02ستمبر2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، صحت بہتر رہے گی، حکام یا افسران بالا سے ملاقات اور مشورہ مفید ثابت ہوسکتا ہے، وہ آپ کی بات پر توجہ دیں گے اور تعاون کریں گے، اپنی حیثیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کوئی نئی بات یا نیا خیال امید کی کرن بن سکتا ہے، اسے نظر انداز نہ کریں، صورت حال میں تبدیلی لانے کے لیے مناسب اور بہتر دن ہے، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

بدھ01ستمبر2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، ترقیاتی اور مالی امور کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، نئی کامیابیاں مل سکتی ہیں، کاروبار میں ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں، کسی نئی جاب کے لیے کوشش کرنا بہتر ہوگا، البتہ سفر یا التوا یا کوئی پریشانی ہوسکتی ہے، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں، بے مقصد کاموں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

منگل31اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مزاج میں غصہ اور اشتعال بڑھ سکتا ہے، کوئی مسئلہ جھنجلاہٹ لاسکتا ہے، زبان پرقابو رکھنے کی ضرورت ہوگی،اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں اور دوسروں کی باتوںمیں نہ آئیں، نرمی سے اور پیار محبت سے کام لے کر آپ زیادہ فائدے میں رہےں گے، دوسروں سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، رومانی اورتفریحی دلچسپیاں خوش گوار ہوں گی،لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

پیر30اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، البتہ جذبات اور احساسات پر دباو پڑسکتا ہے، کوئی بات پسند کے خلاف ہوسکتی ہے، جذبات پر قابو رکھتے ہوئے آپ اپنی کارکردگی کوبہتر بناسکتے ہیں اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، تفریحی اور رومانی نوعیت کی دلچسپیاں خوش گوار ہوںگی،کوئی غیر معمولی بات یا واقعہ آپ کی توجہ اپنی طرف کرسکتا ہے، کام کا دباو¿ زیادہ ہوگا، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

اتوار29اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، وجدانی اور تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی،جوش و جذبہ نمایاں رہے گا، لوگوں سے رابطے یا سفر میں دشواری نہیں ہوگی، بات چیت اور گفت و شنید مفید رہے گی، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا آسان ہوگا، ضروری معلومات حاصل ہوسکیں گی، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، یا کوئی مالی نقصان سامنے آسکتا ہے،لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ28 اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے،ضروری نہیں ہے کہ ہرکام میں کامیاب رہیں، کسی کام میں رکاوٹ آسکتی ہے، کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے جو آپ کی توقع کے خلاف ہوگا، اپنے موقف پر قائم رہیں، کسی گھبراہٹ یا پریشانی کا شکار نہ ہوں، پہلے سے متبادل حکمت عملی ذہن میں رکھیں، اپنی طبیعت کی بے چینی اور جلد بازی پر قابو رکھیں، کوئی غلطی ہوسکتی ہے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

جمعہ27اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً ترقیاتی اور مالی معاملات میں کامیابی مل سکتی ہے، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا،وہ آپ سے تعاون کریںگے، کوئی نیا منصوبہ شروع کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں یا نئے انداز میں کام کرنا چاہیں گے، یہ بہتر بات ہوگی، حالات میںتبدیل لانے کے لیے سوچنا چاہیے، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

جمعرات26اگست2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، منفی سوچ سے گریز کریں، آپ دوسروں پر یا دوسرے آ پ پر دباو¿ ڈال سکتے ہیں اور زیادہ سختی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، سفر سے متعلق امور کی انجام دہی بہتر رہے گی، کوئی رکا ہوا کام ہوسکتا ہے،آمدن میں اضافے کے لیے کوشش کریں، آپ کی کوشش اچھے نتائج لائے گی، گھریلو ماحول خوش گوار ہوگا، خاندان کے لوگ تعاون کریں گے، لکی نمبرز1 اور6 ہیں۔

بدھ25اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، غلط فہمیاں اور بدگمانیاں جنم لے سکتی ہیں، کسی بھی نئی بات پر بلاتصدیق عمل نہ کریں، ضروری نہیں ہے کہ آپ صورت حال کو جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ ویسی ہی ہو جیسی آپ سمجھ رہے ہوں، کسی کام میں رکاوٹ نہیں ہوگی اور آپ کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی، تفریحی اور رومانی دلچسپیوں میں کوئی مسئلہ فکر مندی لاسکتا ہے، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

منگل24اگست2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، سفر میں رکاوٹ یا کسی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے، دوسروں سے رابطے میں مشکلات اور بات چیت میں دشواری ہوسکتی ہے، ضروری نہیں ہے کہ وہ آپ سے اتفاق کریں، کسی بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ کوئی بنا ہوا کام بگڑ سکتا ہے، دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں، کوئی آپ کو غلط مشورہ دے سکتا ہے یا غلط راستہ دکھا سکتا ہے، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

پیر23اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کارکردگی بہتر رہے گی، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ملازمین اور ماتحت افراد سے تعاون ملے گا، وہ آپ کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، ٹیکنیکل نوعیت کے کام الجھاو¿ یا پریشانی لاسکتے ہیں، کوئی نئی بات یا نیا خیال مددگار ثابت ہوگا، غصے اور جھنجلاہٹ پر کنٹرول کریں ،جارحانہ رویہ اختیار نہ کریں، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

اتوار22اگست2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، مشینری سے متعلق کاموں میں کوئی الجھن پیش آسکتی ہے، اپنی سواری کی دیکھ بھال پر توجہ دیں، مالی امور اور ماہانہ اخراجات کے حوالے سے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے، صاحب حیثیت افراد کا رویہ درست نہیں ہوگا، ان سے کسی تعاون کی امید نہ رکھیں، خواتین سے عدم تعاون کا رویہ سامنے آسکتا ہے، اسے نظرانداز کریں، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

ہفتہ21 اگست2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، سستی اور کاہلی کا شکار ہوسکتے ہیں،کسی کام میں رکاوٹ بھی آسکتی ہے، اسے نظرانداز کردیں، کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں، خاندان کے بزرگ افراد کی طرف سے تشویش ہوسکتی ہے، ان کی صحت کا خیال رکھیں، کوئی تبدیلی ناموافق ہوگی،اپنے پروگرام کو لچک دار رکھیں، کسی اپ سیٹ کی صورت میں گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار نہ ہوں، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

جمعہ20اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نئی بات یا نئی خبر دلچسپی کا باعث ہوگی، تفریحی نوعیت کی سرگرمیاں بہتر رہیں گی، تفریحی اور رومانی معاملات میں محتاط رہیں، ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ آپ کی مرضی کے مطابق ہو خصوصاً خواتین سے رابطے اور بات چیت میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، ان کی باتوں اور مشورے کونظر انداز کریں، وہ منفی سوچ کا شکار ہوسکتی ہیں، لکی نمبرز3 اور8 ہیں۔

جمعرات19اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کوئی سفر درپیش ہوسکتا ہے یا لوگوں سے رابطے میں آسانی ہوگی، باہمی میل جول میں اضافہ ہوگا، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے، ان سے دور رہیں، سفر میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، ضروری نوعیت کی معلومات کا حصول آسان ہوگا، دوسروں سے بات چیت یا مشورہ مفید ثابت ہوگا، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

بدھ18اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، ذاتی نوعیت کی دلچسپیاں اور مصروفیات پرتوجہ رہے گی، گھریلو اور خاندانی معاملات اہم ہوں گے، علمی اور روحانی امور میں رہنمائی ملے گی، اہل علم سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا، خواتین سے متعلق مسائل پریشانی کا باعث ہوسکتے ہیں، محبت، دوستی یا ازدواجی زندگی میں کوئی ناخوش گواری ہوسکتی ہے، جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے، لکی نمبرز4 اور9 ہیں۔

منگل17اگست2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، جذباتیت اور حساسیت نمایاں رہے گی، غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں، کسی کی بات بہت بری محسوس ہو تو اسے نظر انداز کریں، اجنبی اور غیر مخلص افراد سے محتاط رہیں، وہ غلط مشورہ دیں گے، دھوکے اور فراڈ سے بچیں، اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، بدگمانیاں اور غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں، کاموں میں بھول چوک ہوسکتی ہے، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

پیر16اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مالی معاملات میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، کوئی لین دین نقصان دہ ہوسکتا ہے یا اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں، لوگوں سے بات چیت میں یا رابطے میں دشواری ہوسکتی ہے، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل ہوگا اورضروری نہیں ہے کہ آپ بھی دوسروں کی باتوں کوسمجھ سکیں، تفریحی اور رومانی نوعیت کی دلچسپیاں بہتر ہوں گی، لکی نمبر5ہے۔

اتوار15اگست2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، اپنے آج کے پروگرام کو لچک دار رکھیں، اچانک اور غیر متوقع طور پر کوئی اپ سیٹ پریشانی یا گھبراہٹ کا شکار کرسکتا ہے، کسی تبدیلی کے لیے ناموافق دن ہے، اپنا احتسابی جائزہ لیں، کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، اپنے مسائل کا حل دریافت کرنے میں آسانی ہوگی، حساس معاملات اہم ہوں گے، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ14 اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، لوگوں سے یا اپنے قریبی دوست، احباب سے میل ملاقات خوش گوار رہے گی، اہم معاملات میں گفت و شنید یا مشورہ مفید ثابت ہوگا، سفر میں کوئی دشواری نہ ہوگی، اگر کسی کام میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر ہو تو صبر سے کام لیں، اسے کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں، صحت کے معاملات بہتر ہوں گے اور نئی توانائی محسوس کریں گے، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعہ13اگست2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا مناسب ہے اور کیا نامناسب ہے، منفی سوچ اور رویوں کے خراب نتائج ہوں گے، جب کہ مثبت سوچ اور طرز عمل سے آپ ایک اچھا دن گزاریں گے اور آئندہ کے لیے خود کو محفوظ کریں گے، صاحب حیثیت افراد یا افسران بالا سے ملاقات اور مشورہ بہتر رہے گا، ان کے سامنے اپنی تجاویز پیش کریں، لکی نمبر5 ہے۔

جمعرات12اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، نئے کاموں کا آغاز یا نئے منصوبوں میں پیش رفت کے لیے موافق دن ہے، کوئی گھریلو مسئلہ یا شریک حیات سے متعلق فکر مندی ہوسکتی ہے، اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت ہے، پراپرٹی سے متعلق کاموں میں بہتری آئے گی، نئی جاب کی تلاش میں آسانی ہوگی، اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

بدھ11اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ فوری طور پر مرضی کے نتائج حاصل ہوسکیں، آپ کی آج کی کارکردگی ، کوشش آئندہ فائدہ بخش ثابت ہوگی، نئے مواقع سامنے آسکتے ہیں، نئے لوگوں سے واقفیت یا رابطہ ہوسکتا ہے، آپ کی وجدانی قوت آپ کی بہتر رہنمائی کرسکتی ہے، اپنے اندر کی آواز پر دھیان دیں، دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں،لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

منگل 10 اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل د ن ہے، جلد بازی اور بے صبری سے گریز کریں، صبرو ضبط سے کام لیتے ہوئے دن گزارنا بہتر ہوگا، جس معاملے میں بھی بے صبری کا مظاہرہ ہوگا وہ خراب ہوسکتا ہے، طبیعت میں بے چینی ہوسکتی ہے ، کسی بات پر غصہ آسکتا ہے، تبدیلی کے لیے بہتر دن ہے، کوئی نئی بات یا کوئی نیا طریقہ کامیابی لائے گا، لکیر کے فقیر نہ بنیں، لکی نمبر5 ہے۔

پیر09اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، سفر میں دشواری ہوسکتی ہے، دوسروں سے رابطے اور تعلقات میں بہتری آئے گی، بات چیت اور تبادلہ خیال بہتر رہے گا، پیچیدہ نوعیت کے مسائل پر غوروفکرکرنا بہتر ہوگا، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں، کوئی مالی مسئلہ ذہنی الجھن کا باعث بن سکتا ہے، دوسروں سے لین دین کرتے ہوئے محتاط رہیں، کسی معاملے میں جذباتی نہ ہوں، لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

اتوار08اگست2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، ایسے کاموں سے دور رہیں جن میں کوئی بھی رسک موجود ہو، ضروری نہیں ہے کہ ہرکام اُس طرح ہو جیسے آپ چاہتے ہوں، کوئی اپ سیٹ آپ کو ذہنی طور پر پریشان کرسکتا ہے، دوسروں سے تعلقات میں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، آپ کی کوئی بات یا دوسروں کی کوئی بات آپ کے لیے ناپسندیدہ ہوسکتی ہے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

ہفتہ07اگست2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، کسی دباو میں نہ آئیں، امکان ہے کہ کسی معاملے میں کوئی آپ پر دباو ڈال سکتا ہے، آپ بھی دوسروں پر زیاہ دباو نہ ڈالیں، اپنے روز مرہ کی مصروفیات پرتوجہ دیں، نئی تبدیلیوں سے گریز کریں، کوئی بھی تبدیلی آپ کے لیے کوئی نیا مسئلہ پیداکرسکتی ہے، خاص طور سے جذبات اور احساسات پرناخوش گوار اثرات ہوں گے، لکی نمبرز1 اور6 ہیں۔

جمعہ06اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، نئے آئیڈیاز یا نئے انداز پر توجہ دیں، لکیر کے فقیر نہ بنیں، آپ کی ذہانت اور وجدانی قوت آپ کو نئے راستے دکھا سکتی ہے، تخلیقی نوعیت کی سرگرمیاں بہتر رہیں گی، تفریحی اور رومانی سرگرمیوں میں کامیابی رہے گی، کوئی سرپرائز مل سکتا ہے، ایسی باتوں اور کاموں سے گریز کریں جودوسروں کی دل آزاری کاباعث ہوسکتی ہے، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

جمعرات 05 اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر معاملات میں بہتری لانے کے لیے کوشش کریں، کوئی نئی منصوبہ بندی یا کوئی نئی ترتیب مددگار ثابت ہوگی، جرا¿ت اور ہمت سے کام لینا کامیابی لائے گا، اپنے فائدے کے لیے کسی جھجک کا شکار نہ ہوں، ٹیکنیکل نوعیت کے کام بہتر طور پرانجام پائیں گے یا مشینر ی اور الیکٹرونکس سے متعلق کام بہتر ہوں گے، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

بدھ04اگست2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مثبت رویہ اور مثبت معاملات مددگار ہو ں گے جب کہ منفی رویہ اور منفی سرگرمیاں نقصان دہ ثابت ہوں گی، بہترہوگا کہ کسی نئی تبدیلی سے گریز کریں،اچانک سفریا اچانک کوئی اور مصروفیت فائدہ بخش نہیں ہوگی،پہلے سے طے شدہ پروگرام پر عمل کریں، دھوکے اور فراڈسے ہوشیار رہیں،اجنبی یا غیر مخلص افراد کی باتوں میں نہ آئیں،لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

منگل03اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، خاص طور پر سرکاری نوعیت کے کام یا اعلیٰ افسران سے ملاقات اور بات چیت بہتر رہے گی، سفرمیں آسانی ہوگی، سفر سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی، بات چیت کے ذریعے مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، آپ اپنی بات اچھی طرح سمجھا سکتے ہیں، کوئی نئی بات نئی دلچسپی لائے گی، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

پیر02اگست2021

منفی اثرات کاحامل دن ہے، اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے یا کوئی مالی نقصان پریشانی کا باعث ہوگا، غصہ اور اشتعال سے گریزکریں،کوئی بات مرضی کے خلاف ہو تو برداشت اور صبر سے کام لیں،جارحانہ انداز سے کام کرنایا دوسروں پر زیادہ دباو ڈالنا بہترنہیں ہوگا، وہ بھی ردعمل کے طور پر نامناسب رویہ اختیار کرسکتے ہیں، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

اتواریکم اگست2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر تفریحی یارومانی دلچسپیاں پرلطف رہیں گی،لوگوں سے میل جول اور ملاقات خوش گوار ہوگی لیکن طبیعت میں بے چینی یا عدم اطمینان ہوسکتا ہے، اسے نظرانداز کریں، کچھ نیا کرنے کی خواہش یا نئی دلچسپی کی تلاش ہوسکتی ہے، ذہنی اور تخلیقی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی،ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں، لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

ہفتہ31جولائی2021

منفی اثرات جاری ہیں، زیادہ جرأت اورہمت سے کام لے کر آپ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرسکتے ہیں، انا اور حیثیت سے متعلق مسائل ذہنی طور پر فکر مند کریں گے، آپ غصے یا اشتعال میں آسکتے ہیں، سرکاری نوعیت کے کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے، سفر میں التوا یا رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے، جو کام نہ ہو اسے زبردستی کرنے کی کوشش نہ کریں، لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

جمعہ30جولائی2021

منفی اثرات کا حامل د ن ہے،غیر ضروری دلچسپیوں سے گریز کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں، کوئی جذباتی مسئلہ پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے یا دوسروں کا رویہ جذباتی صدمے کا سبب بن سکتا ہے، کسی دباؤ کا شکار ہوکر کوئی فیصلہ نہ کریں ورنہ بعد میں پچھتاوا ہوگا، اپنے غصے پر کنٹرول رکھیں، کوئی بات آ پ کی عزت و وقار کے خلاف ہو اس سے بچنے کی کوشش کریں، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعرات29جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، مخالفین کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، وہ آپ کو پریشان کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، اخراجات زیاد ہ ہوں گے، افسران بالا کا رویہ بہتر ہوگا، سرکاری نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی، آپ کی کارکردگی بہتر رہے گی، بزرگ اور تجربے کار افراد سے مشورہ کرنا مفید ثابت ہوگا، پراپرٹی سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

بدھ28جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، پیچیدہ اور مشکل معاملات کو سنبھالنے میں مدد ملے گی، دوسروں کو اپنی بات سمجھانا آسان ہوگا، سفر سے متعلق ضروری کاموں کو انجام دینا بہتر ہے، سفر بہتر رہے گا، تعلیمی نوعیت کی سرگرمیاں یا دوسروں سے ضروری معلومات کا حصول ممکن ہوسکے گا، ذہانت سے کام لے کر آپ دوسروں سے اپنی بات منواسکتے ہیں، لکی نمبرز4 اور 9ہیں۔

منگل27جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا لیکن روایتی انداز اختیار نہ کریں، نئے آئیڈیے اور نئے خیال پر نظر رکھیں، آپ کی کارکردگی شاندار ہوگی، دوسروں سے تعلقات بہتر بنانے اور ان سے فوائد حاصل کرنے کے لیے کی گئی کوششیں کامیاب ہوسکتی ہیں، علاج معالجے کے لیے موافق دن ہے، مالی مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں

پیر26جولائی2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، منفی سوچ سے گریز کریں، دوسرے آپ کو غلط مشورہ دے سکتے ہیں، اس پر فوری عمل نہ کریں، پہلے اچھی طرح غورو فکر کرلیں ، اپنے غصے اور اشتعال پر قابو رکھیں، کوئی مالی مسئلہ اہمیت اختیار کرسکتا ہے، خواتین سے اختلاف رائے ہوسکتا ہے، وہ تعاون نہیں کریں گی لیکن ان کی بات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہوگی، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

اتوار25جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن کسی تبدیلی کے خلاف ہے، اچانک آپ کے پروگرام میں اپ سیٹ ہو تو گھبرائیں نہیں، متبادل حکمت عملی سے کام لیں، دوسرے آپ کو کسی ناپسندیدہ کام کے لیے مجبور کرسکتے ہیں، ان کی بات ماننے سے انکار کردیں، نرم رویہ اختیار کریں اور لوگوں سے محبت سے پیش آئیں، آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

ہفتہ24جولائی2021

ملے جلے اثرات ہوں گے، آپ کی وجدانی صلاحیتیں مددگار ہوں گی، دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہ دیں، آپ جو سوچ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں وہی درست ہے، اسی پرعمل کریں، صاحب حیثیت افراد کے رویے میں سرد مہری ہوسکتی ہے، ان سے زیادہ توقعات نہ رکھیں، مایوسی اور نا امیدی سے بچیں، کسی کام میں رکاوٹ ہو تو اسے فی الحال چھوڑ دیں، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعہ23جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نئی بات یا نیا خیال فائدہ مند ہوگا، اسے نظرانداز نہ کریں، کسی سے اچانک ملاقات خوشی کا باعث ہوسکتی ہے، دوسروں سے رابطہ کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے یا بات چیت کے دوران میں کوئی الجھن پیش آسکتی ہے، بحث اور تکرار سے گریز کریں، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں رہیں گی، تخلیقی نوعیت کے کام فائدہ دیں گے، لکی نمبر5 ہے۔

جمعرات22جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، البتہ طبیعت میں حساسیت زیادہ ہوگی، چھوٹی چھوٹی باتیں گہرا اثر چھوڑ سکتی ہیں، انھیں نظر انداز کریں، لوگوں سے ملنا جلنا اور تعلقات میں بہتری کے لیے موافق دن ہے، ازدواجی زندگی میںکوئی بات کسی تلخی کاباعث ہوسکتی ہے، اسے نظرانداز کریں، گھریلو اور خاندانی معاملات میں خوشیاں مل سکتی ہیں، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

بدھ21جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، کوئی نیا کام شروع نہ کریں، پہلے سے جاری کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں، کسی دھوکے یا فراڈ سے ہوشیار رہیں، اجنبی اور غیر مخلص افراد کی باتوں پربھروسا نہ کریں، کوئی بدگمانی یا غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، اس سے گریز کریں، اپنی ذہانت ، جرا¿ت اور ہمت سے کام لے کر آپ اپنی کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

منگل20جولائی2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، مالی معاملات میں محتاط رہیں، خصوصاً لین دین کرتے ہوئے دوسرے وعدے پورے نہیں کریں گے، کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا، کوئی نئی بات ، نیا خیال یا نیا آئیڈیا ذہن میں آسکتا ہے جو فائدہ بخش ہوگا، اسے نظرانداز نہ کریں، کچھ نیا کرنا یا کسی کام میں طریق کار کو تبدیل کرنا بہتر ہوگا، سفر کے حوالے سے رکاوٹ دور ہوگی، لکی نمبر5 ہے۔

پیر19جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے،ذہنی و وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی،البتہ جسمانی مشقت کے کاموں میں تھکن کا شکار ہوسکتے ہیں، مشینری یا ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں کوئی الجھن پیش آسکتی ہے، کسی بھی قسم کی مشینری میں خریدوفروخت کے وقت محتاط رہیں، محبت، دوستی یا ازدواجی زندگی میں خواتین کا رویہ عدم تعاون کا ہوسکتا ہے، ان سے کوئی بحث نہ کریں، لکی نمبرز1 اور 6ہیں۔

اتوار18جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، زائد توانائی حاصل ہوگی، موڈ خوش گوار رہے گا، کوئی تفریحی پروگرام بن سکتا ہے یا کسی دوست ، رشتے دار سے ملاقات پرلطف رہے گی، سفر میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، دوسروں کے ساتھ بات چیت اطمینان بخش ہوسکتی ہے، آپ کے لیے اپنی بات سمجھانا آسان ہوگا، شام کا وقت تھوڑی سی مایوسی یا افسردگی کا باعث ہوسکتا ہے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

ہفتہ17جولائی2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر سرکاری نوعیت کے کاموں میں کوئی رکاوٹ یا الجھن پیش آسکتی ہے، افسران بالا کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے، مشینری سے متعلق کام بہتر رہیں گے، خصوصاً ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں سپورٹ ملے گی، دوسروں کی جانب سے کوئی دباؤ ہوسکتا ہے جو شاید آپ کے لیے ناپسندیدہ ہوگا، تفریحی دلچسپیاں خو ش گوار ہوں گی، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

جمعہ16جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، دوسروں سے رابطے میں مشکل پیش آسکتی ہے، بات چیت اور گفت وشنید میں بحث اور تکرار سے گریز کریں، سفر سے متعلق امور بھی آسان نہیں ہوں گے، دیگر کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، کارکردگی بہتر رہے گی، پراپرٹی سے متعلق کاموں کو آگے بڑھانا ممکن ہوگا، باہمی تعلقات یا محبت و دوستی کے معاملات بہتر رہیں گے، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

جمعرات15جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، سرکاری نوعیت کے کاموں میں آسانی ہوگی، افسران بالا سے تعاون مل سکے گا، صاحب حیثیت افراد مددگار ہوں گے لیکن کوئی غلط فہمی یا بدگمانی مسئلہ بن سکتی ہے، دوسروں کے غلط مشورے یا رہنمائی سے محتاط رہیں، صرف اپنے مفادات کو دیکھیں، آپ کی کوئی بھول یا غلط فہمی آپ کے لیے بعد میں پچھتا وا بن سکتی ہے، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

بدھ14جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، آپ کے خیالات بلند ہیں اور حوصلہ جوان ہے، اہم افراد خاص طور سے صاحب حیثیت یا افسران بالا کی توجہ آپ پر ہے، ان سے ملاقات یااپنی گزارشات پیش کرنے کے لیے اچھا دن ہے، آپ کو کوئی سرپرائز مل سکتا ہے، کسی نئی بات یا نئے آئیڈیے کو نظر انداز نہ کریں، اپنی انا پر کنٹرول رکھیں، اپنے مفادات کو سامنے رکھیں، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

منگل13جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، کوئی سفر درپیش ہوسکتا ہے یا کسی سفر کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، کاروباری معاملات میں یا دفتری معاملات میں مثبت پیش رفت ہوگی، کوئی نیا موقع سامنے آئے گا، دوسروں سے بات چیت اور میٹنگز وغیرہ مفید رہیں گی،آپ اپنی بات آسانی سے سمجھا سکیں گے اور دوسروں کو قائل کرسکیں گے، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

پیر12جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، آپ کی زندگی میں کچھ نیا ہونے جارہا ہے جو بہر حال مثبت اثرات کا حامل ہوگا، کسی معاملے میں اگر پہلے بہت مایوس تھے تو اب امید کی کرن نمودار ہوگی لیکن کسی تبدیلی سے گریز کریں، اگر کوئی اپ سیٹ سامنے آتا ہے تو اسے حکمت اور دانش مندی سے کنٹرول کریں، کسی گھبراہٹ یا جلد بازی کا شکار نہ ہوں، آنے والے وقت پرنظر رکھیں، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

اتوار11جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً لوگوں سے میل ملاقات خوش گوار ہوگی، پسندیدہ لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا پرلطف رہے گا، کوئی نئی شناسائی اہمیت اختیار کرسکتی ہے یا کوئی نئی بات سامنے آئے گی جس کی آپ کو توقع نہ ہو، خاندانی نوعیت کے معاملات اہمیت اختیارکریں گے، بچوں سے خوشیاں ملیں گی،کسی نئی پارٹنر شپ یا کسی نئے اہم تعلق کی ابتدا ہوسکتی ہے، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

ہفتہ10جولائی2021

مثبت اثرات کاحامل دن ہے، وقت کے پیہے کی گردش تیز ہورہی ہے، آپ کو بھی وقت کی رفتار کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،حالات و واقعات میں تیزی آئے گی لیکن کوئی ایسی غلطی آج ہوسکتی ہے جو کسی نقصان کا باعث بن جائے، لالچ اور مفاد پرستی یا منفی سوچ نقصان کاباعث بنے گی، جذبات اور احساسات پر زور رہے گا، خود پر کنٹرول رکھیں، لکی نمبرز3اور 8 ہیں۔

جمعہ09جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن تیزی سے حرکت میں آنے اور کاموں میں تیز رفتاری دکھانے کی ضرورت ہوگی لیکن زیادہ پھرتی اور جلد بازی میں کوئی اہم بات یا اہم کام نظر انداز ہوسکتا ہے جس پر بعد میں پچھتاوا ہوگا، اپنی وجدانی قوتوں پر بھروسا کریں، آپ کے اندر کی آواز آپ کی حقیقی رہنمائی کرے گی، دوسروں کی باتوں پر زیادہ بھروسا نہ کریں، لکی نمبرز4 اور9 ہیں۔

جمعرات08جولائی2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، گھر سے نکلتے ہوئے اطمینان کرلیں کہ آپ کوئی ضروری بات یا اہم چیز بھول تو نہیں رہے، کسی خاص مقصد کو فراموش تو نہیں کر رہے؟بعض غیر ضروری باتوں یا دلچسپیوں میں الجھ کر اہم نوعیت کے کاموں کو نظر انداز کرسکتے ہیں، ہوشیاری اور چالاکی سے کام لے کر اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں، دوسرے بھی ایسا ہی کرسکتے ہیں، لکی نمبر5 ہے۔

بدھ07جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، لوگوں سے میل ملاقات اور تفریحی یا رومانی دلچسپیاں بہتر رہیں گی، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، آپ کی کارکردگی اچھی رہے گی، ازدواجی معاملات میں کوئی مسئلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، صحت کے معاملات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہوگی، ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں مدد ملے گی، زائد توانائی حاصل ہوگی، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

منگل06جولائی2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، خاص طور پر مالی معاملات میں محتاط رہیں، کوئی لین دین کرتے ہوئے پہلے ہی اچھی طرح سوچ سمجھ لیں، اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں یا کوئی مالی مسئلہ پریشان کرسکتا ہے، آج کے دن کی صورت حال کو مثبت انداز میں سمجھنے کی کوشش کریں، کوئی لالچ یا فریب نقصان دہ ہوگا، غلط فہمیوں اور بدگمانیوں سے بچنے کی ضرورت ہے، لکی نمبرز4 اور 9 ہیں۔

پیر05جولائی2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے، خصوصاً مالی امور اور فیملی سے متعلق معاملات میں خوشی ملے گی،آپ کی وجدانی قوت بہتر ہوگی،تخلیقی نوعیت کے کاموں میں عمدہ صلاحیت کا مظاہرہ ہوسکتا ہے، پیچیدہ اور مشکل نوعیت کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، پراپرٹی اور انجینئرنگ سے متعلق کام یا مسائل فی الحال مددگار نہ ہوں گے، کچھ عرصہ صبر سے کام لینا ہوگا، لکی نمبرز1 اور 6 ہیں۔

اتوار04جولائی2021

منفی اثرات کا حامل دن ہے، اپنے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہ کریں، کسی غیر متوقع بات یا صورت حال کے لیے تیار رہیں، ضروری نہیں ہے کہ سب کچھ اسی طرح ہو جیسے آپ چاہتے ہیں، خواتین سے عدم تعاون کا رویہ سامنے آسکتا ہے، وہ کوئی مسئلہ یا پریشانی پیدا کرسکتی ہیں، کسی کام میں رکاوٹ یاالتوا کا سامنا ہوسکتا ہے، اہم افراد سے ملاقات بہتر ہوگی، لکی نمبرز3 اور 8 ہیں۔

ہفتہ03جولائی2021

ملے جلے اثرات جاری ہیں، کسی معاملے میں دباو کا شکار ہوسکتے ہیں، کوئی بات آپ کی مرضی کے خلاف یا ناپسندیدہ سامنے آسکتی ہے، بہتر ہوگا کہ صرف ترقیاتی اور مالی امور پر توجہ دیں اور فائد ہ اٹھانے کی کوشش کریں، بوریت کا شکار ہوسکتے ہیں، تفریحی اور رومانی دلچسپیاں کسی الجھن کا شکار ہوسکتی ہیں، خواتین کا رویہ بھی حیران کرسکتا ہے، لکی نمبر5 ہے۔

جمعہ02جولائی2021

ملے جلے اثرات کا حامل دن ہے، جذبات اور احساسات پر زور رہے گا، آپ کیا سمجھتے ہیں اور کیا محسوس کرتے ہیں، اس کی اہمیت زیادہ ہے، کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، زائد توانائی حاصل رہے گی، لوگوں سے رابطے اور بات چیت میں آسانی ہوگی، کسی مرحلے پر بھی جذباتی ہوکر فیصلے نہ کریں، ضروری نہیں ہے کہ آپ کے احساسات درست ہوں، لکی نمبرز2 اور 7 ہیں۔

جمعرات یکم جولائی 2021

مثبت اثرات کا حامل دن ہے لیکن نئے مہینے کا آغاز بہت اچھا نظر نہیں آتا، مختلف نوعیت کے مسائل شدت اختیارکرسکتے ہیں، آج کا دن لوگوں سے میل جول اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے موافق ہے، محبت، دوستی ، منگنی وغیرہ جیسے معاملات میں بہتر پیش رفت ہوگی، تفریحی نوعیت کے پروگرام پرلطف رہیں گے، پراپرٹی سے متعلق کاموں میں محتاط رہیں، لکی نمبرز2 او ر7 ہیں۔