یہ نقشِ معظم ہر ستارے کے شرف میں تیار کیا جاسکتا ہے

ہم ایک نادر روزگار نقش قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جو اپنی تاثیر اور افادیت میں لاجواب ہے، ہمارا مجرب المجرب ہے اور ہم نے کبھی اس نقش کے اثرات کو فیل ہوتے نہیں دیکھا، یہ نقش تسخیر اعظم ہے کیوں کہ سورۂ توبہ کی جو آیت مبارکہ اس نقش میں استعمال ہوئی ہے اس کے بارے میں تقریباً تمام ہی علمائے جفر کا اتفاق ہے کہ یہ تسخیر کی سب سے زیادہ مؤثر ترین آیت ہے، اس آیت کا نمبر سورۂ توبہ میں 128,129 ہے اور سورۂ توبہ کی آخری دو آیات میں شمار ہوتی ہے۔
لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم باالمومنین رؤف رحیم فان تولوا فقل حسبی اللہ لاالہ الا ھوا علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم
زیر نظر لوح اسی آیتِ مبارکہ سے مرتب کی گئی ہے جو یہ ہے

نقش کی چال کے لیے درمیان کے چار خانے رہنمائی کریں گے،خانہ نمبر 1 سے شروع ہونے والی آیت خود اپنا رُخ متعین کرتی ہے اور آخری خانے تک ترتیب وار پُر کی جائے گی،اسی طرح خانہ نمبر 2 سے جو آغاز ہوگا وہ بھی ترتیب وار نقش کے کسی کونے تک جائے گا، گویا مکمل آیت نقش میں چار بار لکھی جائے گی،آیت کا آغاز درمیان سے ہوگا اور اختتام چاروں کونوں میں سے کسی ایک کونے پر ، یہی اس نقش کی چال ہے۔
ہم نے یہاں سادہ نقش دیا ہے لیکن اصول نقش اور قواعد عملیات کی مکمل پابندی ضروری ہوگی یعنی قولہ الحق ولہ الملک کے ساتھ نقش کے دائیں بائیں حمعسق اور کھیعص کے ساتھ تمام ملائکہ و دیگر مؤکلات بھی لکھے جائیں گے۔
اگر تسخیر مستورات و عوام الناس مقصود ہے تو اس نقش کو شرف زہرہ میں لکھنا افضل ہوگا، خواتین اگر اس نقش سے فیض حاصل کرنا چاہیں تو انھیں بھی شرف زہرہ میں تیار کرنا چاہیے، نقش کو کسی بڑے کاغذ پر نمایاں طور پر لکھ کر اور فریم کرواکے گھر میں یا کاروبار کی جگہ پر لگایا جائے تو خاندان میں خلوص و محبت ، خوش حالی اور کاروبار میں ترقی کے لیے مؤثر ہے۔
یہی نقش شرف شمس میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے،اس سلسلے میں فرق یہ ہوگا کہ اگر تسخیر امراء و حکام مقصود ہو ، دنیا میں اعلیٰ مقام و مرتبہ درکار ہو تو اس نقش کو شرف شمس میں تیار کریں،کاغذ پر لکھیں تو عرق گلاب میں مشک و زعفران و عنبر ملالیں،چاندی یا سونے پر بھی تیار کرسکتے ہیں اور تانبے پر بھی لکھا جاسکتا ہے،بخورات شرف کی مناسبت سے جلائے جائیں اور خوشبویات بھی اسی مناسبت سے یعنی زہرہ کے وقت پر زہرہ کے بخور اور خوشبو اور شمس کے وقت پر شمس کے بخور اور خوشبو، رجال الغیب کا خیال رکھا جائے۔
اگر تسخیر اہل علم و ہنر مقصود ہو یا علم و دانش میں ترقی و مرتبہ چاہتے ہوں تو نقش معظم کو شرف زہرہ یا شرف مشتری میں تیار کریں، اگر قوت و توانائی کا حصول مراد ہو یا ٹیکنیکل نوعیت کے کام اور علوم میں مہارت درکار ہو تو شرف مریخ میں تانبے یا فولاد کی لوح تیار کریں، شرف قمر میں بھی اس نقش کے فوائد بے شمار ہیں، صحت و تندرستی، باہمی محبت و اخلاص، کاروباری ترقی، روز مرہ امور و فرائض کی ادائیگی میں آسانی ، ذہنی و دماغی قوت کا حصول ممکن ہوگا۔
شرف زہرہ میں تیار کردہ نقش تسخیر عام کے لیے کارآمد ہوگا،کاروباری ترقی ، عام لوگوں میں مقبولیت اور شہرت ، شادی میں رکاوٹ اور بندش وغیرہ کے لیے مجرب ہے،اگر کاغذ پر لکھ کر فریم کراکے دکان یا مکان میں لگائیں تو کاروبار ترقی کرے گا اور گھر میں محبت و اتفاق اور خیروبرکت خوب ہوگی، الا ماشاء اللہ۔یہ ایک ایسا تحفہ جسے آپ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
نقش یا لوح کی تیاری کے بعد کسی بھی نوچندی جمعرات کو 111 مرتبہ مکمل آیت شریف پڑھ کر لوح پر دم کریں اور پہن لیں، بعد ازاں روزانہ 111 مرتبہ اپنے ورد میں رکھیں،انشاء اللہ حیرت انگیز نتائج ملاحظے میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ شرف شمس ، زہرہ، عطارد ہر سال باآسانی دستیاب ہوجاتے ہیں، شرف قمر ہر ماہ مل سکتا ہے لیکن اس شرف قمر کو اہمیت حاصل ہے جو عروج ماہ میں ہو، شرف مریخ ہر سال نہیں ہوتا بلکہ ہر ڈیڑھ سال بعد میسر ہوتا ہے جب کہ شرف مشتری 13 سال بعد اور شرف زحل تقریباً تیس سال بعد میسر ہوتا ہے، ایسی صورت میں مشتری اور زحل یا دیگر سیارگان کے سعد نظرات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
عزیزان من! جو لوگ علم نجوم کی معقول معلومات رکھتے ہیں، ان کے لیے مؤثر اور سعد وقت کا حصول آسان ہوتا ہے، بہ صورت دیگر مؤثر ترین عملیات و نقوش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور پھر علم بدنام ہوتا ہے، ہمارے ملک میں درحقیقت یہی ہورہا ہے، ہمارے ماہرین جفر کی اکثریت علم نجوم سے مکمل طور پر بے بہرا ہے یا لکیر کے فقیر ہیں، کتب و رسائل سے نقوش وغیرہ نقل کرکے گزارا کر رہے ہیں، الاماشاء اللہ۔